نیب عدالت ۔۔۔سابق وزیراعظم اور بیٹی کو حاضری بارے استثنیٰ ضمنی ریفرنسز پر نواز شریف کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نیب کے دوضمنی ریفرنسز پر نواز شریف کے اعتراضات پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے وکیل نے دو ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان ضمنی ریفرنسز کا مقصد صرف اور صرف عدالتی کارروائی کو طول دینے کی کوشش ہے، ان میں کوئی نئے اثاثے یا شواہد سامنے نہیں لائے گئے، العزیزیہ ضمنی ریفرنس میں تو صرف چند نئی ٹرانزیکشنز کو شامل کیا گیا ہے اوردونوں ضمنی ریفرنسز میں 20 نئے گواہان شامل کر دیئے گئے ہیں۔نواز شریف کے وکیل کے دلائل کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ وکیل صفائی کی جانب سے کئی گئی بات درست نہیں، ضمنی ریفرنسز میں نئے شواہد شامل کئے گئے ہیں، ان میں ملزمان کی آمدنی کے ذرائع کو بھی حصہ بنایا گیا ہے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے نواز شریف اورمریم نواز کو حاضری سے بھی استثنٰی دے دیا۔کیس کی سماعت دوپہر ڈیڑھ بجے دوبارہ ہوگی، جس میں واجد ضیاءآج جےآئی ٹی کے اصل ریکارڈ سمیت پیش ہوں گے جب کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں 2 غیرملکی گواہوں رابرٹ ریڈلے اوراخترحسین راجا کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات بھی آج قلمبند کئے جائیں گے۔

بشریٰ سے ملاقات سے قبل کیسا انسان تھا ؟ عمران خان نے اپنی نجی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہیں تھا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میری نئی اہلیہ بشریٰ شروع سے حجاب کرتی ہیں۔ وہ میرے سے بہت آگے ہیں، ان کا قرآن پاک کا وسیع مطالعہ، 30 سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں، بشریٰ سے 2 سال پہلے ملا تھا، بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہ تھا۔ گزشتہ روز انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میری شادی کا عوام اور پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اللہ نے مجھے میری نیت اور کوشش کا اجر دینا ہے۔ میری اہلیہ نے ساری زندگی عبادت میں گزاری اور پارٹیزسے دور رہیں، وہ کوئی انٹرویو نہیں دیں گی۔

نام ’ محمد نواز شریف‘ ہی بچا ہے اس کو بھی آئین کی کسی شق کے تحت چھین لیا جائے

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کے فیصلے میں ان کی وزارت عظمیٰ اور کل (21 فروری) کے فیصلے میں ان کی پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی۔ اب ان کے پاس ان کا نام ’ محمد نواز شریف‘ ہی بچا ہے اس کو بھی آئین کی کسی شق کے تحت چھین لیا جائے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ ان کیلئے غیر متوقع نہیں تھا، پہلے فیصلے نے حکومت کو مفلوج کردیا اور ایگزیکٹو کا اختیار چھین لیا گیا اور کل کے فیصلے سے مقننہ کا اختیار بھی چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کے فیصلے میں ان کی وزارت عظمیٰ اور کل کے فیصلے میں ان کی پارٹی صدارت چھین لی گئی۔ ” میرا نام محمد نواز شریف ہے ، اس کو بھی چھیننا ہے تو چھین لو، آئین کے اندر ایسی شق ڈھونڈ لو جس سے ا?پ کو اس کام میں مدد مل سکے اور اگر کوئی شق نہیں ملتی تو بلیک لا ڈکشنری کی مدد حاصل کرلو“۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسا قانون نہیں ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر آپ وزیر اعظم کو نکال دو لیکن انہیں نکالنے کیلئے بلیک لا ڈکشنری کی مدد لی گئی اور کل جو فیصلہ ہوا ہے اس کی بنیاد بھی وہی فیصلہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔پہلے وزارت عظمی اور کل پارٹی کی صدارت چھینی گئی اور اب مزید غوروخوض کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو سیاست سے ہمیشہ کیلئے آﺅٹ کردیں۔

پنجاب ہاﺅس اجلاس کے دوران کارکنوں کی شدید نعرے بازی ، نواز شریف کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہاﺅس کے باہر جمع ہو گئی اور نوازشریف کے حق میں شدید نعرہ بازی کی جس پر نوازشریف اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاﺅس کی چھت پر آگئے ۔تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاﺅس پہنچے تو لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہاﺅس پہنچ گئی اور اپنی قیادت کے حق میں شدید نعرے بازی کی جس پر نوازشریف پارٹی اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاﺅس کی چھت پر آگئے۔

ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدرنے بھی بلآخر دل کی با ت کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ مولوی تمیزالدین کو انصاف نہ ملا تو اس کے نتیجے میں پاکستان کو نقصان ہوا اور بنگلہ دیش بن گیا ،نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا ’نوازشریف کی پارٹی صدارت کیخلاف فیصلے پرکیاکہیں گے؟ ‘۔ اس سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ کچھ فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں ، کچھ عوام کے اور کچھ لوح محفوظ پر لکھے ہوتے ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اس طرح کے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف کی وزارت عظمیٰ بھی چھنتی رہی اور وہ جلاوطن بھی ہوتے رہے جبکہ انہیں ہائی جیکر بنا کر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا، دیکھتے ہیں مورخ اس فیصلے کو کیا لکھے گا۔کیپٹن صفدر نے اس موقع پر مولوی تمیزالدین کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ مولوی تمیزالدین کو انصاف نہیں ملا تو اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا، نواز شریف کے خلاف انے والے فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اللہ خیرکرے گا۔

کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم ۔۔۔ چوکوں چھکوں کی برسات آج ہو گی

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سجے گا اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل تھری میں چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے جس کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج اکھاڑہ سجے گا۔پی ایس ایل تھری میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، اس ایونٹ میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ حصہ لے رہی ہے اور اپنا افتتاحی میچ پشاور زلمی کے خلاف ہی کھیلے گی۔ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز شامل ہیں ۔ایونٹ کا آغاز افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا جس میں گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، عابدہ پروین اور جیسن ڈیرولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

آئندہ آنے والے فیصلے پہلے ہی لکھے جا چکے ہیں

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے فیصلے پہلے ہی لکھے جا چکے ہیں، انتظار ہے کہ لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی کڑی ہے اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا فیصلے بھی پہلے ہی لکھے جاچکے ہیں انتظار ہے کہ لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے۔مریم نواز نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نواز شریف کے ووٹر کو نا اہل کیا جا سکے، کل کا عدالتی فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف تھا کمزور فیصلوں کے دفاع کیلئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں۔

فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے متعلق کہا کہ کل کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی ایک کڑی ہے، تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں، عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کا اگلا صدر کون ہو گا، فیصلہ نوازشریف اور پارٹی رہنماو?ں کی مشاورت کے بعد ہوگا، نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور وہ پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت سے فیصلے کریں گے

پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت اور نئے صدر کا فیصلہ کرے گی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے راہنما وفاقی وزیر برائے نجکاری امور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صفیں کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں، پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کرے گی اور نئے پارٹی صدر کا فیصلہ کرے گی۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز کاکہنا ہے کہ نوازشریف کو جب بھی نااہل کیاگیاوہ مزیدمضبوط ہوئے،کہاجارہاتھاکہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیاہے،اپوزیشن کابیانیہ فیل ہوچکاہے،ن لیگ کی صفیں کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کرے گی اور نئے پارٹی صدر کا فیصلہ کرے گی،سینیٹ الیکشن نہ ہونے کے دعوے کیے جارہے تھے ،عدالت کوسینیٹ الیکشن سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ دیناچاہیے۔

عوام نے نوازشریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کوتسلیم نہیں کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ انجینئرڈالیکشن اورکنٹرولڈڈیموکریسی عوام کوہرگزقبول نہیں،عدالتی فیصلوں پرعمل کیاجاتاہے،تسلیم کرنانہ کرناعوام کی صوابدیدہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ عوام نے نوازشریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کوتسلیم نہیں کیا،پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گاجسے نوازشریف اس قابل سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے باربارنوازشریف پراعتمادکااظہارکیا،پاکستانی عوام جمہوریت کی حفاظت نوازشریف کی قیادت میں کررہے ہیں،آئندہ انتخابات میں عوام شیرپرمہرلگاکرجواب دیں۔