سا بق سپہ سا لار نے مجھے وزیر اعظم بننے کی آفرکی،شہباز شریف کا حیرت انگیز بیان

لاہو ر (ویب ڈیسک)پنجاب لینڈ اتھارٹی اور نادرا میں معاہدے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ کا مشرف کے بیان پرردعمل میں کہنا تھا کہ مشرف نے مجھے وزیر اعظم بننے کی آفر پیشکش کی اس کے لیے خصوصی ملاقات کی دعوت دی گئی لیکن میں نے مشر ف کی تمام آفرز کو مسترد کر دیاوہ چاہتے تھے کہ میں نواز شریف کو چھوڑ کر ان سے مل جاﺅں۔۔ خطاب میںان کا مزید کہناتھا کسان پیکج سے ملک کے ساڑھے 5 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوا۔ ا?ج پنجاب کے 23 ہزار مواضعات مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کیے گئے کاموں کی وجہ سے پٹوار کلچر کا جنازہ نکل گیا ہے۔ میرٹ پر بھرتی کے باوجود پٹوار کلچر کی خرابیاں دوبارہ پیدا ہوگئیں۔ ہم سے پہلے لاکھوں روپے لے کر بھرتیاں کی گئی تھیں۔ ’نظام اتنا کرپٹ ہے کہ بنا میری اجازت 55 نائب تحصیلدار لگا دیے گئے‘۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے نوٹس لے کر نائب تحصیلداروں کو برخاست کیا۔ سو فیصد کرپشن تو شفافیت میں نمبر ون ڈنمارک ختم نہیں کرسکا۔ ہم بھی کوشش کر رہے ہیں کہ کرپشن پر جتنا ممکن ہو سکے قابو پائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5 کروڑ کسانوں کی زندگی بدل گئی جو عام بات نہیں ہے۔ پنجاب کے ماڈل کو عالمی ادارے نے دنیا میں نمبر ون قرار دیا۔ ڈیڑھ سو سال پرانے نظام کو ہم نے تبدیل کر دیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نائب تحصیلدار یا پٹواری اراضی سینٹر میں داخل نہیں ہوسکتا۔ معاہدے کے نتیجے میں 3700 مراکز فرد برائے ریکارڈ کی سہولت دیں گے۔

شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل مسترد

اسلا م آبا د(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے تھے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست بحالی کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کی، شریف فیملی کی جانب سے ایڈووکیٹ عائشہ حامد پیش ہوئیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے چیمبراپیل خارج کرکے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقراررکھے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق اہلیہ کی بیماری کو ملزم کی عدالت حاضری سے استثنی کا جواز نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور وڈیو لنک بیان کے موقع پر لندن جا کر اٹارنی مقرر کرنے کا جواز بھی قابل تسلیم نہیں۔احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے 6 سیشن مکمل ہو گئے ہیں، مریضہ کی بیماری پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جب کہ کینسر کے رسک کو کم کرنے اورمستقبل میں علاج کے لیے ریڈیو تھراپی کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف کرپشن کے الزام میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز سمیت تین ریفرنسز دائر ہیں۔

مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کا فیصلہ

لیاری (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور کارکنوں کو شرکت کی ہدایات کردی گئی، مسلم لیگ ن 24 فروری کو لیاری میں پنڈال سجائے گی،جلسے سے مسلم لیگ ن کے اہم قائدین خطاب کریں گے۔

عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا یا نہیں ؟

اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال سے متعلق نوید حیدر کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں ابتدائی طور پر دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹروں ایم آئی 171 اور ایکیوریل پر تقریبا 74 گھنٹے اڑان بھری، ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے سفر کیا گیا جس کے استعمال پر 12 لاکھ 70 ہزار 306 روپے اخراجات ا?ئے جبکہ عمران خان نے دوسرے ہیلی کاپٹر ایکیوریل پر 52 گھنٹے سفر کیا جس کے استعمال پر 8 لاکھ 36 ہزار 875 روپے خرچ ہوئے۔

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست بارے بڑی خبر آگئی

لا ہو ر (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں ملزم کو نشان عبرت بنانے کیلئے سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی تھی، جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مجرم کے پاس اپیل کیلئے ابھی 3 فورم موجود ہیں،مجرم کی اپیلیں مسترد ہونے تک پھانسی کے حکم پر عملدرآمدنہیں ہو سکتا۔

ملازمتوں کے حصول کیلئے نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

لاہو ر (ویب ڈیسک)مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ، بے روز گار نابینا افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں اور ڈیلی ویجز پر بھرتی ملازموں کومستقل کیا جائے۔ اس موقع پر نابینا مظاہرین نے پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس مسئلے پر ازخود نوٹس لیں اور ہمیں حق دلوائیں۔ جبکہ مذاکرات کیلئے جانے والے سرکاری افسروں کو نابینا افراد انکار کرتے رہے اور شرط رکھی کہ صرف وزیر اعلیٰ پنجاب یا چیف سیکرٹری پنجاب سے مذاکرات کرینگے۔مظاہرے کے باعث کلب چوک ، ایچی سن کالج اور گورنر ہاﺅس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سپریم کور ٹ نے اسما ءقتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)مردان کی کم سن اسماء قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا ، کیاملزم گرفتار ہوا ہے؟ چالان کب تک فائل کر رہے ہیں، ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے عدالت کو بتایاکہ ملزم کا نام غلام نبی ہے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ جوڈیشل حراست میں ہے۔عدالت نے 10 روز میں ملزم کا چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

گوجر خان میں بس نے طالبعلم کو کچل ڈالا، مشتعل ساتھیوں نے بس کو آگ لگا دی

گوجر خان (ویب ڈیسک) جاں بحق ہونے والا طالبعلم آفاق فرسٹ ائیر کا طالبعلم تھا ، صبح کالج جانے کیلئے بس پر سوار ہوتے پاﺅ ں پھسلا اور گر پڑا ، بے رحم ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی جس سے طالبعلم ٹائروں تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد ساتھی طالبعلم مشتعل ہوگئے اور بس کو آگ لگا دی۔ تحصیل ہسپتال پر پتھراو? کیا اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیا۔ احتجاجی طلبا کا کہنا تھا طالب علموں کو بسوں کے نیچے کچلا جا رہا ہے ، غفلت برتننے والے بس ڈرائیوروں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ طلبا کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکڑوں مسافر پھنس گئے ، ٹریفک اور ہائی وے پولیس غائب رہی۔

پاکستان کو تنہا کرنیکی سازش ناکام ۔۔۔؟ امریکی دہشتگردی کی واچ لسٹ ، حیران کن اقدام

ماسکو(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔منی لانڈرنگ کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں ہوا۔ امریکا اور برطانیہ نے اجلاس کے دوران پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ممالک میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تاہم اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے قرارداد منظور نہ ہوئی، جس کے نتیجے میں اس معاملے کو اب 3 ماہ کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور دوستوں کی مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ خواجہ آصف 4 روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں۔ روسی دارالحکومت ماسکو سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کہا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ 3 ماہ کے لیے موخر ہوگیا ہے اور جون میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ایشیا پیسیفیک گروپ آن منی لانڈرنگ ( اے پی جی) کو جون میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گاندھی قتل کیس کی از سر نو تحقیقات کےلئے بھارتی عدالت میں پٹیشن دائر

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ایک شخص نے گاندھی کے قتل کی از سر نو تحقیقات کےلئے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے م¶قف اختیار کیا کہ امریکی کانگریس لائبریری کی دستاویز سے بڑی سازش کا پتہ چلتا ہے، یہ بھی دیکھیں کہ مقدمے کا فیصلہ ہوئے بغیر ملزم کو پھانسی کیوں دی گئی؟،جس پر عدالت نے درخواست گزار کو مشورہ دیاکہ آپ دستاویز جمع کروادیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق درخوا ست گزار کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات بھارت میں ممنوع ہیں،پکڑا جا¶ںگا۔بعد ازاںعدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ کسی اور دن اس موضوع پر بات کی جائے گی۔