Monthly Archives: February 2018
عمران خان کی ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی
پارلیمنٹ آئین مخالف قانون نہیں بنا سکتی ،چیف جسٹس

میگا کرپشن۔۔۔3ریٹائرڈ جنرلز ،موجودہ اور سابق وزراءکیخلاف چونکا دینے والا اقدام ،مقتدر حلقوں میں کھلبلی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے موجودہ اور سابق وزراءکے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مشرف دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے تین ریٹائرڈ جنرلز کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطبق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مشرف دور میں ریلوے کے وزیر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، وفاقی سیکرٹری لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر، میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور متعدد افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ان پر قومی خزانے کو دو ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کے خلاف 12 میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال ہو گی۔وزیرِ صحت بلوچستان رحمت بلوچ، سندھ کے سابق وزیر عبدالرو¿ف صدیقی اور عادل صدیقی جبکہ سابق ناظم پشاور اور موجودہ ایم پی اے طماش خان کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائے گا اور اس سلسلے میں کوئی دباو¿ یا سفارش کو خاطرمیں نہیں لایا جائے گا۔

عمران اور بشریٰ بی بی کی شادی ،بچو ں سمیت کس کس نے شرکت نہیں کی ،وجہ کیا بنی
لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کی تقریب میں دونوں کے بچوں نے شرکت نہیں کی۔ بشریٰ بی بی کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ، بشریٰ بی بی کی جانب سے انکی والدہ ، بھائی احمد مجتبیٰ وٹو انکی اہلیہ ، بچے اور ایک سہیلی تقریب میں شامل جبکہ عمران خان کی جانب سے انکے دوست زلفی بخاری ، عون چودھری اور قاضی سعید شریک ہوئے۔شادی کی تقریب کے حوالہ سے لاہور میں بشریٰ بی بی کے بچوں سے رابطہ کی کوشش ہوئی تو ان کے موبائل فون بند تھے۔ ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے بچے والدہ کی شادی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے اس لیے انہوں نے فون بند کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب لندن سے اطلاعات کے مطابق عمران خان کے بیٹوں میں بھی مذکورہ شادی کے حوالہ سے تحفظات کی خبریں ہیں جس کی تحریک انصاف کے ذرائع تردید کر رہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پارٹی کے اندر بھی شادی کے حوالہ سے دو ا?را ہیں کارکن اور نوجوان شادی پر خوش جبکہ پارٹی کے سینئر اور سنجیدہ لوگ ڈھکے چھپے انداز میں تحفظات کا اظہار کرتے نظر ا?تے ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے کہا گو کہ اسلام نکاح کی اجازت دیتا ہے لیکن اس عمل کی بھی کوئی ٹائمنگ ہوتی ہے بہرحال ہم اس پر کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں لیکن انڈین کرکٹ شائقین کیلئے خو شخبری
دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور بھارت میں پہلی بار پی ایس ایل میچز کے لیے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت ہوگی۔پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں لیکن بھارتی کرکٹ شائقین اس کے بخار میں ضرور مبتلا ہو گئے ہیں۔پی ایس ایل کے پہلے 2 سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب بھارت کے کرکٹرز اور شائقین پی ایس ایل تھری دیکھنے کےلیے شدت سے بے تاب ہیں۔ بھارت میں پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز کے میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے لیکن اس بار 6 ٹیموں پر مشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ٹیلی کاسٹ ہو گی۔بھارتی کرکٹ شائقین پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے میچز سے براہ راست لطف اندوز ہو سکیں گے جب کہ معروف ویب سائٹ کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم بھی کرسکیں گے۔

سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر سلیکشن نہ ہونے پر خو دکشی کر لی
کراچی(ویب ڈیسک)سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔عامر حنیف کے مطابق ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور کوچز کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی، اس دوران انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن جب وہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور سے کھیلنے گیا تو اسے زائد العمر قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گذشتہ رات خودکشی کرلی۔محمد زریاب کے والد عامر حنیف نے الزام عائد کیا کہ ‘ان کے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا’۔

برطانوی وزیر اعظم نے حجاب پہن لیا ،دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے
لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مسلم کمیونٹی کی دعوت پر تقریب ’میری مسجد کا دورہ کریں‘ میں حجاب پہن کر شرکت کی جس کا مسلم کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برٹش مسلم کونسل کے زیرِاہتمام ہونے والی تقریب ” میری مسجد کا دورہ کریں“ میں شرکت کی جس میں انہوں ںے حجاب اوڑھ رکھا تھا۔ تقریب میں لندن کے میئر صادق خان اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن سمیت مختلف سیاسی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔تقریب کی منتظم برٹش مسلم کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم تھریسامے کی باحجاب تصاویر شائع کی ہیں، جس میں وہ برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع کاو¿نٹی برکشائر کی میڈن ہیڈ مسجد میں خطاب کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک قیمتی موقع ہے کہ اسلام کے حوالے سے درست معلومات حاصل کر سکوں اور اس بات کی یقین دہانی کروں کہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 2015ءسے ہرسال بین المذاہب مکالمے کو مضبوط بنانے کے لیے تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور برطانیہ کے مختلف علاقوں کی مساجد کو ملک میں رہنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔مسلم برٹش کونسل کے سیکریٹری جنرل ہارون خان کا کہنا ہے کہ اس سال ایونٹ کے تحت برطانیہ میں سب سے زیادہ (200 سے زائد) مساجد کے دروازوں کو دیگرمذاہب کے افراد کے لیے کھولا گیا ہے۔

مودی پاکستان دشمنی میں پاگل ،اگنی 2بیلسٹک میزائل بارے خوفناک قدم اٹھا لیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پورے خطے کی سلامتی کو داو¿ پر لگانے والے بھارت نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جوہری ہتھیار بنانے والے ادارے اسٹریٹیجک فورس کمانڈ نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے (انٹر میڈیٹ رینج) بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جزیرے اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ میں کیا گیا ہے۔اگنی 2 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بیلسٹک میزائل 2 ہزارکلومیٹر د±ور تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد کو 3 ہزار کلومیٹر تک لایا جاسکتا ہے، زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ٹن تک روایتی اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ 20 میٹر طویل اگنی 2 کو انٹیگریٹڈ گائیڈڈ میزائل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ 1999 سے بھارتی فوج کے اسلحہ خانے میں شامل ہے۔ اگرچہ بھارتی میڈیا نے اگنی 2 بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربات کی کوئی وجہ بیان نہیں کی لیکن بادی النظر میں اس کا واحد مقصد خطّے میں کشیدگی کو بڑھاوا دینا ہی دکھائی دیتا ہے۔

پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی کی تقریب رو نمائی،دبئی میں جشن
دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن تھری ٹرافی کی نقاب کشائی دبئی میں کردی گئی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا جس کے بعد اسے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کیا گیا۔ڈیرن سیمی ٹرافی تھامے تقریب کے مقام کی جگہ جارہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے اور اس ایونٹ سے لوگ بہت محظوظ ہوں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈیرن سمیی پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں یہ پاکستان کے اسٹار ہیں، شعیب ملک زبردست بلے باز اور قائد ہیں، لاہور قلندرز کے برینڈین میکولم بہترین کرکٹر اور اچھے کپتان ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز نے بہترین کپتانی سے چیمینز ٹرافی پاکستان کو جتوائی اور وہ پورے ملک کیلئے خوشیاں لائے جب کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے نوجوان اور باصلاحیت کپتان ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنے کے بھی اہل ہوسکتے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا