Monthly Archives: February 2018
الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صد یقی کو کنویز کر لیا

چینل فائیو کیجا نب سے سب سے پہلے نتا ئج دینے کی روایت بر قر ار،لو دھراں دنگل۔۔۔ن جنو ن پر حا وی
لودھراں(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو تحریک انصاف کے امیدوار پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں اب تک 252 پولنگ اسٹیشن کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے ۔مسلم لیگی امیدوار اقبال شاہ 85 ہزار 553 ووٹ لے کر پہلے اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی خان ترین 63 ہزار 255 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس سے قبل ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔حلقے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں،علی ترین تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 154 میں 338 پولنگ اسٹیشنز میں فوج کے جوان تعینات کیے گئے جنہیں مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے بتایا کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 4500 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 2 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 36 ہزار 496 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 506 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 154 میں 338 پولنگ اسٹیشنز میں فوج کے جوان تعینات کیے گئے جنہیں مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے بتایا کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 4500 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 2 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 36 ہزار 496 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 506 ہے۔

انتظار قتل کیس، نئی جے آئی ٹی تشکیل ،کیا مقتول کے وا لدین کو انصاف مل سکے گا
کر اچی (ویب ڈیسک)انتظار قتل کیس میں اے آئی جی ثناءاللہ عباسی کی زیر قیادت نئی جے آئی ٹی تشکیل ۔کراچی میں گزشتہ ماہ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے قتل کی تحقیقات کے لیے ثناء اللہ عباسی کی زیر صدارت نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے انتظار احمد کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئے سرے سے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی درخواست کی وزیراعلیٰ سندھ نے اشتیاق احمد کو انتظار قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وزارت داخلہ سندھ نے انتظار قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
عاصمہ جہا نگیر کی نماز جنازہ کل 2 بجے قذافی اسٹیڈ یم میں ادا کی جائے گی
پی ایس پی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، مصطفی کمال
سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

سونا اچا نک اتنا مہنگا۔۔۔حیرت انگیز وجہ سا منے آگئی
اسلا م آ با د (ویب ڈیسک) تازہ ترین اطلا عا ت کے مطا بق آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاندنے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پانچ ڈالر اضافے سے 1321 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا اور فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 55 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے47 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا نائب امیر خالد محسود عرف سجنا کی ہلاکت بارے چونکا دینے وا لا انکشاف
کابل (ویب ڈیسک )کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا امریکی ڈرون حملے میں اپنی تنظیم کے نائب امیر خالد محسود عرف سجنا کی ہلاکت کی بارے اہم اعلان سا منے آ گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق خالد محسود عرف سجنا 8 فروری کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خالد محسود کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ نے مفتی نور ولی محسود کو اپنا نیا نائب مقرر کر دیا ہے۔پاکستانی حکام اور اسلام آباد میں موجود امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی پالیسی کے تحت امریکا نے افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

خاتون ٹیچرکے شاگردسے جنسی تعلقات،عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ سب ششدررہ گئے
لندن(ویب ڈیسک) خاتون ٹیچر کو اپنے شاگرد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے ایسی بات کہہ دی کہ جج کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ گیا۔ 31سالہ چارلی جونز پارکرالباما سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اس نے اپنے 16سالہ شاگرد کے ساتھ جنسی تعلق استوار کر لیا۔ جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے کہا کہ ”شاگرد کے ساتھ جنسی تعلق رکھنا غیرآئینی نہیں ہے، چنانچہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا اور مجھے اس پر سزا نہیں دی جا سکتی۔“چارلی کا کہنا تھا کہ ”میرے خلاف مقدمہ ختم کیا جائے اور کسی بھی استاد کو اپنے شاگرد کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے سے نہیں روکناچاہیے۔ استادوں کو اس کام سے روکنا غیرآئینی ہے۔“رپورٹ کے مطابق خاتون ٹیچر نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ ”ملک کے اس قانون کو بھی ختم کر دیا جانا چاہیے جس کے تحت ٹیچر کے 19سال سے کم عمر کے طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اگر جنسی تعلق استاد اور شاگرد دونوں کی رضامندی سے ہوتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے خواہ شاگرد کی عمر 16سال ہی ہو۔یہ قانون صرف اساتذہ پر ہی لاگو کیا گیا ہے، کسی اور شعبے سے وابستہ مردوخواتین اس کی زد میں نہیں آتے، چنانچہ یہ بھی ایک طرح کا امتیازی سلوک ہے جو ٹیچرز کے ساتھ روا رکھا گیا ہے۔“