لودھراں (ویب ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم اب تک 91 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیاہے جس کے مطابق ن لیگ31ہزار 188 ووٹوں آگے چل رہی ہے اور پی ٹی آئی 26 ہزار 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 91پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 31ہزار188ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین26 ہزار 823ووٹ لے کر دوسرے نمبرپ ر ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک اعدادو شمار سامنے ا?ئے ہیں اور ان کے امیدوار نے اب تک صرف 802ووٹ حاصل کیے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، پولنگ کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے اہلکار تعینات رہے۔ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 10 امیدوار وں نے حصہ لیا تاہم کانٹے کا مقابلہ پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ کے مابین متوقع ہے۔یادرہے کہ یہ حلقہ تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہواتھا اور بلا تعطل شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی ، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائدہے۔حلقے سے تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں ہیں جبکہ 7 آزاد امیدوار میدان قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔