پی ایس ایل 3، سیکیورٹی انتظامات پر عالمی ماہرین کا اطمینان

کراچی(ویب ڈیسک )غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکسن نے پی ایس ایل 3کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات کواطمینان بخش قرار دینے کے ساتھ بعض معاملات پراپنے تحفظات کا اظہارکردیا۔ریگ ڈکسن ان کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے، میں اپنی رپورٹ7 دن میں پیش کردوں گا، انھوں نے اس امر کا اظہار اتوار کو ہونے والی فل ڈریس ریہرسل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ اداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور پریزینٹیشن بہت مفصل اوربھر پور رہی جس سے میں بہت مطمئن ہوں اور یہ میری رپورٹ کی تیاری کے لیے سود مند رہیں گی لیکن کچھ معاملات پر تبادلہ خیالات کرنا ہے لیکن یہ کہہ سکتا ہوں مثبت توقعات ہیں۔اس موقع پر سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت کراچی میں فائنل کے انعقاد کو ممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔

سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کا مصدقہ ڈکلیریشن نہ دینے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج دوپہر تک ملتوی کردیا تھا۔اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشائ اللہ بٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا ا?ج آخری روز تھا۔تحریک انصاف کی امیدوار عندلیب عباس، مسلم لیگ (ن) کے آصف کرمانی اور ہارون اختر کے کاغذات منظور کیے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ 2019، کیپلر ویسلز نے ابھی سے بھارت کو چیمپئن قرار دے دیا

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر کیپلر ویسلز کو بھارت ہی اگلے برس شیڈول ورلڈ کپ کا فاتح دکھائی دینے لگا۔کیپلر ویسلز کہتے ہیں کہ اس وقت دیار غیر میں ویرات کوہلی الیون بہت ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اس لیے اس کے انگلینڈ میں شیڈول شوپیس ایونٹ کے جیتنے کا امکان روشن ہے۔ ویسلز کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو فیورٹ قرار نہیں دے رہا بلکہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میگا ایونٹ میں بہت ہی زیادہ مسابقتی ہوگا، اگر اس کے اہم پلیئرز تب تک انجریز سے محفوظ اور بھرپور فارم میں رہے تو پھر اس کو شکست دینا بہت ہی مشکل ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اگرچہ بھارتی ٹیم چوتھا ون ڈے ہار گئی مگر ابتدائی تین مقابلوں میں پروٹیز کی شکست پر خود ویسلز بھی کافی حیران ہیں وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز میں میزبان سائیڈ نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابتدائی ایک روزہ مقابلوں میں پیش نہیں کرپائے، ان کیلیے بھارتی لیگ اسپنرز کو کھیلنا ہی مشکل ہوگیا تھا۔

ایم کیو ایم کی لڑائی سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتے، مصطفی کمال

کراچی (ویب ڈیسک )پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی لڑائی سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، جو راستہ میں نے چھوڑ دیا اس پر دوبارہ نہیں جاو¿ں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیِ کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے شہر قائد میں مخصوص صورتحال برپا ہے، کئی دنوں سے جاری صورتحال پر کوئی مو¿قف نہیں دیا اور یہ نہیں ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ہم لڑائی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ 2 سالوں سے جاری کام فائدے یا نقصان کے لیے نہیں کیا، ہم نے پارٹی کے بڑے بڑے عہدے چھوڑے اور لوگوں کے حقوق کے لیے نئی بات کی۔ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس کے لئے میں نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ہاتھ جوڑے، میں بند کمروں میں بھی ہاتھ جھوڑتا ہوں اور سامنے بھی، مہاجر ان تمام حالات میں کہیں اور تو اسکتے ہیں مگر یہاں نہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو راستہ میں نے چھوڑا ہے اس پر دوبارہ نہیں جاو¿ں گا، کوئی لیڈر نہیں مارا جائے گا معصوم لوگ مریں گے، کیا میں آگ اور خون کی سیاست دوبارہ شروع کروں، مجھے آپ کے راستوں کے کانٹے ہٹانے ہیں۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے لیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور حکومت اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کردیاچیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں سمجھتےکہ ایل این جی کامعاملہ 184 (3) کے ضمن میں آتا ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اگر ایل این جی کی خرید وفروخت سے متعلق شکایت ہے تو نیب کے پاس جائیں۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کو دیکھنے کے لیے ادارے قائم کیے گئے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نیب چاہے تو متعلقہ افراد کو طلب بھی کرسکتا ہے۔

 

محمد عامر کی تصاویر وائرل ،جان کر آپ بھی حیران ہو نگے

کراچی (خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے چند تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ عبادت کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اورا نہوں نے اپنی شریک زندگی کے ساتھ عمرہ ادا کر لیا ہے۔ وہ مزید چند روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

410کلو وزنی شخص،ائیر لائن کا حیران کن اعلان

اندور (نیٹ نیوز) ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410 کلو گرام وزنی شخص کو ماریشس ایئر لائن نے تو بھارت کیلئے ٹکٹ دے دیا مگر بھارت پہنچنے کے بعد 410 کلوگرام وزنی ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410 کلو گرام وزنی شخص کو ماریشس ایئر لائن نے تو بھارت کیلئے ٹکٹ دے دیا مگر بھارت پہنچنے کے بعد 410 کلوگرام وزنی شخص کو بھارتی ایئر لائن نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا جسکے بعد اسے خاص طور پر تیار کی گئی کار کے ذریعے بھارت کے شہر اندور بھیجا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410کلو گرام وزنی شخص کا بھارت کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اس نے 30کلو وزن کم کرلیا۔ اندور کے موہاک ہسپتال میں اسکا آپریشن کیا گیا تھا۔ ماریشس کے ہسپتالوں نے 46سالہ دھرم ویر کے علاج سے انکار کردیا تھا کیونکہ انکا کہناتھا کہ اسکے علاج میں خطرات بہت ہیں جسکے بعد اس نے ماریشس ایئرلائن سے اپنے لئے 3بزنس کلاس کی نشستیں بک کرائیں، وہ جنوری میں ممبئی پہنچا تھا ادھرہندوستانی ایئرلائن والوں نے اسے اندور لانے کیلئے طیارے کا ٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا جسکے بعد وہ خاص طور پر اپنے لئے تیار کی جانیوالی کار سے اندور لایا گیا۔

قومی کر کٹر صہیب مقصود کے لیے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری

ملتان (خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹر صہیب مقصود ایم ایس سی نفسیات حرا کو مل کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، آج مہندی کل بارات اور پرسوں ولیمہ ہو گا۔ نکاح کی تقریب گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں ادا کی گئی نکاح محمد رمضان ضیا الباروی نے پڑھایا، نکاح نامہ میں صہیب کی طرف سے حق مہر 50 ہزار درج کیا گیا، تقریب میں دونون خاندانوں کے صرف قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب اور حرا کو مل نے کہا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے۔ حرا نے کہا کہ صہیب کی وجہ سے ایب کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے صہیب نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون تھا لیکن محبت پر صرف بیوی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی خوشی اور پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خوشی برابر ہے۔ صہیب کے والد مقصود کی جگہ نکاح خواں نے نام مسعود لکھ دیا تھا۔

 

غیر مردوں سے چوڑیاں پہنانے سے متعلق فتویٰ جاری

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارت میں درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے فتوی جاری کیا ہے کہ مسلم عورتوں کے گھر کے باہر غیرمردو ں کے ہاتھوں سے چوڑیاں پہننا شریعت کے خلاف ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے فتوی سیکشن کے صدر مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی نے بتایا کہ ایک شخص نے ادارہ کے دارالافتا سے تحریری سوال کیا تھا کہ عورتوں کو چوڑیاں پہننے کے لئے اپنے ہاتھ غیر مردوں کے ہاتھ میں دینے پڑتے ہیں، کیا یہ مناسب ہے؟جواب میں دارالعلوم دارالافتا نے کہا کہ غیر مردوں کے ہاتھوں سے چوڑیاں پہننا سخت گناہ ہے، اس سے ہر مسلمان عورت کو بچنا چاہیے۔ یاد رہے کہ دارالعلوم دیوبند اس سے پہلے عورتوں کے بال کٹوانے، بھوئیں بنوانے، منی سکرٹ اور جینز پہننے اور غیر مردوں کے ساتھ روزگار کرنے سے متعلق خواتین پر بندشیں لگانے کا فتوی بھی جاری کر چکا ہے۔

مریم نواز نے اہم لیگی شخصیت کا سینٹ کیلئے ٹکٹ کینسل کیوں کیا ؟ چونکا دینے والے انکشافات سے مقتدد حلقوں میں کھلبلی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مبینہ طور پر فیصل آباد سے ن لیگ کے رہنما فاروق خان کا پارٹی ٹکٹ رکوادیا جس کی وجہ سے فاروق خان کے ٹیکس چوری فراڈ و دھوکہ دہی سے بنک سے غیر قانونی قرضہ لینا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما فاروق خان سینیٹ الیکشن میں امیدوار بننا چاہتے تھے۔ اس کے لئے وہ کافی عرصہ سے لابنگ کررہے تھے۔انہوں نے سینیٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلئے تھے اور پارٹی ٹکٹ کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت کو باضابطہ درخواست بھی دے دی تھی۔ میاں نواز شریف پرانے تعلقات کی بنا پر فاروق خان کو سینیٹ کا ٹکٹ دینا بھی چاہتے تھے ان کا نام فائنل امیدواروں میں لیا جارہا تھا مگر عین آخری لمحات میں مریم نواز نے فاروق خان کا ٹکٹ رکوادیا اور دیگر نام فائنل کروالئے۔روزنامہ خبریں کے مطابق مریم نواز نے میاں نواز شریف سے اسرار کرکے فاروق خان کا ٹکٹ رکوایا اور ان کی جگہ دوسرے نام کو فائنل کروایا۔ فاروق خان آکری لمحات تک کوشش کرتے رہے کہ انہیں پارٹی کنفرم کردے تو وہ کاغذات جمع کروائیں، ان کے کاغذات الیاس انصاری اور را? کاشف رحیم نے تصدیق و تائید کئے تھے۔ کاغذات تیار تھے مگر پارٹی کے امیدوار فائنل کرنے پر انہیں کاغذات جمع کروانے کی مہلت نہ دی۔ اخبار کے مطابق مریم نواز ٹیکس چوری، بنک فراڈ جیسے معاملات میں ان کا نام آنے او ران کی وجہ سے پارٹی کی بدنامی سے نالاں ہیں۔فاروق خان کا ٹکٹ کینسل کروانے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بعض وزرائ کا ہاتھ بھی بتایا جاتا ہے۔ اخبار کے مطابق فاروق خان کا ٹکٹ مریم نواز سے کنفرم کروانے کیلئے طلال چوہدری بھی کافی سرگرم رہے، مگر مریم نواز نے انہیں بھی فاروق خان کے اندرون خانہ معاملات بارے تفصیل سنا کر خاموش کروادیا۔