موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ،اولے گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ،کیا اوربارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کر دیا

(ویب ڈیسک )خیبر پختو نخوا، فاٹا، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بار ش ہوئی۔تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا : مالم جبہ 23، بنوں 19، دیر 14، ڈی آئی خان 11، پشاور( ائیرپورٹ 10، سٹی 06)، کوہاٹ10، چراٹ، لوئیر دیر، میرکھانی 08، سیدو شریف 07، پٹن 06، کالام 04، دوروش، بالاکوٹ 03، چترال02، ایپٹ آباد 01، فاٹا:پارہ چنار07،کشمیر:راولاکوٹ 20، گڑھی دوپٹہ،کوٹلی 08، مظفرآباد 04، پنجاب:سیالکوٹ(ائیر پورٹ 17، سٹی 16)،جہلم ،منگلا 15،لیہ 14، بھکر 12، اسلام آباد 10، راولپنڈی(چکلالہ 09،شمس آباد 08، گجرات،کامرہ 09، گوجرانوالہ07، مری، جوہرآباد، قصور 06، لاہور(پنجاب یونیورسٹی 10، ائیرپورٹ 07، سٹی 06)، چکوال، کوٹ اددو، منڈی بہاو?الدین 05،سرگودھا(ائیرپورٹ 05، سٹی 02)،فیصل آباد، بہاولنگر،ساہیوال، شورکوٹ 04، نورپور تھل، ملتان 03، بہاولپور(سٹی 02)،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، بلوچستان:ڑوب16،قلات 08،کوئٹہ( پی بی او 04،سمنگلی 02)، لسبیلا 03، بارکھان 02،سندھ:لاڑکانہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری : مالم جبہ 11، مری، زیارت 03، کالام02، راولاکوٹ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو، پارہ چنار منفی 05، مالم جبہ منفی 04، مری، زیارت اور استور میں منفی 03 ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 12گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 12فروری صبح 0800سے 12فروری صبح2000 تک)خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،فیصل آباد، لاہور ڈویڑن)،اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 12فروری رات 2000سے 13فروری رات 2000 تک)راولپنڈی،گوجرانوالہ،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویڑن،بالائی فاٹا،اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 13فروری رات 2000سے 14فروری رات 2000تک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

عاشقوں کے تہوار ویلنٹائن ڈے میں صرف 2روز باقی ،پاکستان میں منایا جائیگا یا نہیں ،حقائق سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرسوں 14فروری کو محبت کرنے والو ں کا دن ( ویلنٹائن ڈے) منایا جارہا ہے صوبائیدارالحکومت میں اس دن کو منانے کیلئے سبھییاریاں مکمل کرلی گئیں۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق لاہور میں مختلف مقامات پر موجود پھول مارکیٹوں میںپھول بیچنے والوں صدیق ،اصغر ،بشیر اور عالم نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ویلنٹائن ڈے جوش و خروش سے منایا جائے گا،لاکھوں روپے کے پھولوں کے آرڈر دے دیے گئے ہیں ،کئی من پھول ایک دن پہلے 13فروری کو لاہور پہنچ جائیں گے ،دل کی شکل کے غبارے اور گلدستے بھی بڑی تعداد میں فروخت کئے جائیں گے۔اس مرتبہ بیرونی ممالک سے بھی گلاب کے پھول منگوائے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے نئے ٹیکس لگادئیے ہیں اس لئے پھول مہنگے دام فروخت کئے جائیں گے،لاہور کی بڑی مارکیٹوں شاپنگ پلازوں کو ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے بنادٹ سجاوٹ کی جارہی ہے جس میں رنگ برنگی جھنڈیوں ،دل والے بڑے بڑے غبارے لگائے جارہے ہیں ،شاپنگ سنٹر میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے گفٹ پیک بھی رکھے گئے ہیں جو کہ دھڑا دھڑ فروخت ہورہے ہیں۔لاہور کی لبرٹی مارکیٹ ،پیس پلازہ اور شاپنگ مالز کی معروف دکانداروں شاہد، پرویز،جلیل ،عادل مختار اور سرور چوہدری نے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے پر پرفیومز ،میک اپ کٹس کف لنک اورموبائل فون کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔نوجوان لڑکے لڑکیاں گفٹ پیک خرید رہی ہیں ،حکومت کی جانب سے اگر ویلنٹائن ڈے پر پابندی نہ لگی تو یہ دن عید کے تہوار کی طرح پر جوش طریقے سے منایا جائے گا،شدید مہنگائی ہونے کے باوجود لوگ اپنے پیاروں کو گفٹ ضرور دیں گے اس کیلئے وہ کوئی سمجھوتا نہیں کرتے۔

 

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس،واجد ضیاءنے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ والیم 1 اور 9 پیش کر دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ گواہ واجد ضیا نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ جے آئی ٹی نے 10 جولائی 2017 کو حتمی رپورٹ پیش کی، اسحاق ڈار سمیت مختلف شخصیات کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، ایس ای سی پی، مختلف بینکوں، ایف بی آر، الیکشن کمیشن سے ریکارڈ لیا۔ واجد ضیا نے مزید بتایا کہ 1992 میں اسحاق ڈار کے اثاثے 9 ملین روپے تھے، 2009 تک اثاثوں میں 91 گنا اضافہ ہوا، 2009 میں اثاثے 831 ملین روپے تک پہنچ گئے۔

 

عاصمہ جہانگیر کی سرکاری تدفین بارے معروف سکالر زاہد حامد کا چونکا دینے والا ٹویٹ ،پڑھنے والوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف سکالر زاہد حامد نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی کسی بھی طورپر ریاستی سطح پر تدفین نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی سیاسی حکومت کی طرف سے قومی پرچم سرنگوں ہونا چاہیے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں زاہد حامد کاکہناتھاکہ ” ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کو خبردارکررہے ہیں“۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں زاہد حامد نے کہاہے کہ پاک فوج نے عاصمہ جہانگیر کی موت پر کچھ نہیں کہا۔۔۔اگرچہ افسران خوش ہیںلیکن نہ ہی اس کی ریاستی سطح پر تدفین ہونی چاہیے ،وہ ہمارے سبزپرچم کی توہین کرنے کیلئے زندہ تھیںاور ہماری مسلح افواج کی ہمیشہ تضحیک کی۔ ایک اور ٹوئیٹ میں زاہد حامد نے لکھاکہ ”مجھے بتائیں ، آپ کے جذبات کیا ہوں گے اگرآپ سنیں کہ الطاف حسین مرگیا؟خوشی ، سکون ، اطمینان کہ ایک غدار اور بہت سے قتل کا ذمہ دارجہنم میں چلاگیا،ایسا ہی عاصمہ جہانگیر کیلئے۔وہ الطاف کا نسوانی ورڑن تھی،کیاہمیں شبہ ہے کہ اللہ تعالیٰ الطاف حسین سے کیاسلوک کریں گے؟ نہیں“۔یادرہے کہ حکومت سندھ نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے عاصمہ جہانگیر کے انتقال کو قومی نقصان قراردیتے ہوئے اپیل کی تھی کہ سرکاری سطح پر تدفین کا اہتمام کیاجائے اور قومی پرچم کو سرنگوں رکھاجائے۔

زینب قتل کیس میں پیشرفت ، عدالت کا اہم اقدام

لاہور(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی۔ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر استغاثہ کے گواہوں نے شہادتیں قلمبند کرائیں۔سماعت کے بعد عدالت نے ملزم عمران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو کل طلب کرلیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 فروری کو زینب قتل پر لیا گیا ازخود نوٹس آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے بعد نمٹا دیا تھا۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو ملزم کے خلاف ٹرائل 7 روز میں مکمل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

آرمی چیف سے تُرک سفیر کی ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی (ویب ڈہسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے نئے ترک سفیر نے ملاقات کی جس میں برادر ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دبنگ فیصلوں کیوجہ سے مشہور چیف جسٹس ثاقب نثار کا آبائی گھر لاہور کے کس قدیم علاقہ میں ،قریبی رشتہ داروں کا کاروبار کیا ہے ؟اہم انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اپنے عوامی فیصلوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن ان کے خاندان کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کا آبائی گھر بھی لاہورشہر کے علاقے اندرون بھاٹی میں موجود ہے اور اس حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز منتخب ہوئے لیکن ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے بھتیجے اندرون بھاٹی گیٹ مچھلی کا کاروبار کرتے ہیں جبکہ چیف جسٹس کے چچا بھی اسی دکان میں بیٹھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں”باباقصوری فش کارنر“ پر کام کرنیوالے چیف جسٹس کے باریش بھتیجے نے بتایاکہ وہ محنت مزدوری اور حق حلال کی کمائی پر یقین رکھتے ہیں، چچا کے چیف جسٹس ہونے کی وجہ سے بدمعاشی نہیں کرتے بلکہ محنت کرتے ہیں، ہم شریف لوگ ہیں ، بدمعاشیوں کی ضرورت نہیں۔

دنیا کی 5 کامیاب ترین خواتین سفارتکار،ملیحہ لودھی کیلئے بڑی خوشخبری

ماسکو(ویب ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو دنیا کی 5 کامیاب خواتین سفارت کاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔سفارتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر روس کی سرکاری ویب سائٹ نے 5 کامیاب خواتین سفارت کاروں کی فہرست جاری کی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں کرغیزستان کی خاتون سفارت کار روزا اتن بائیوا، روس کی الیانورا مترافونوا، سوئیڈن کی ایلوا ماڈال اور ہالینڈ کی رینے جونزبوس شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملیحہ لودھی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور 2 مرتبہ امریکا میں پاکستان کی سفیر کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں جب کہ اس وقت وہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں۔

 

عاصمہ جہانگیر بارے کرکٹر جنید خان کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر نیا محاز کھول دیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر جہاں ہر مکتبہ فکر کا شخص رنجیدہ ہے وہیں جنید خان بھی افسردہ ہو گئے اور ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا مگر صارفین نے اس موقع پر ناقابل یقین کام کر دیا اور ایسی ایسی باتیں کہہ دی کہ آپ زید حامد کو بھی بھول جائیں گے۔جنید خان نے ٹوئٹر پر عاصمہ جہانگیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ایک مضبوط آواز خاموش ہو گئی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بارے میں سن کر بہ دکھ ہوا۔ مضبوط شخصیت، اعلیٰ انسان اور خواتین کے حقوق کی علمبردار، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطائ فرمائے۔“

ن لیگ اور پی ٹی آئی پھر آمنے سامنے ، پیپلز پارٹی بھی پیچھے نہ رہی

لودھراں(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بفیر وقفہ جاری رہے گی۔حلقے سے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں، 7 آزاد امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 154 میں 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ تمام پر فوج تعینات ہوگی۔ ادھر ڈپٹی کمشنر لودھراں نے بتایا کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 4500 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 2 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 36 پزار 496 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 506 ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کی سیٹ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔