کافی کے حیران کن فوائد

لندن (نیٹ نیوز) طبی ماہرین نے کہا کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر ہونیوالی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی طبی ماہرین نے کہا کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر ہونیوالی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساﺅتھ ایمپٹن کے ماہرین نے کافی کے انسانی جسم پر پیدا ہونیوالے اثرات کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا جس میں 200 تحقیقات شامل تھیں اور ان میں بیشتر مشاہداتی تھیں تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو تقریبا تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں کافی نہ پینے والوں کی نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ صحت مند بھی ہوتے ہیں۔

 

امریکہ کے اعتراف نے دنیا کو حیران کر دیا ، پاکستان کے حوالے سے بڑا دعویٰ

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) ا مریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کے سامنے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی عسکری امداد روک کر دبا ﺅڈالنے کا حربہ بری طرح شکست سے دوچار ہوا اور اسلام آباد تاحال اپنی پالیسی پر گامزن ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی نئی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی کے حوالے سے سینٹ فارن ریلیشن کمیٹی میں امریکی حکام اور پارلیمانی وفد نے اعتراف کیا کہ اسلام آباد کے بغیر افغانستان میں امن کا قیام ناممکن ہے۔کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین سینیٹر رابرٹ کروکر نے پاکستان کی عسکری امداد روکنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی۔ سینیٹر نے کہا کہ جب تک اسلام آباد حقانی نیٹ ورک اور دیگردہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتارہے گا۔ اس وقت تک پاکستان کے لیے اربوں ڈالرکی عسکری امدادپرپابندی ہوگی۔ دہشت گرد عام شہریوں سمیت امریکی اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔دوسری جانب کمیٹی میں موجود سینیٹربین کارڈن نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان کی عسکری امداد روکنے سے کوئی تبدیلی آئی جس پر ڈپٹی سیکریٹری آف سٹیٹ جان سلیوان نے جواب دیا کہ یقینا پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے ہم اسے حتمی اور ناقابل تنسیخ سمجھیں گے۔

اداکارہ کی آنکھ مچولی ، منچلے بے قابو

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سنہری خان کا نیا ڈرامہ ”آنکھ مچولی“ شالیمار تھیٹر میں گزشتہ رات سج گیا۔ ج میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔ اس حوالے سے اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کردار اس میں بہت فنی ہے ار میں نے اس کے آئٹم سانگز کیلئے بھی خصوصی محنت کی ہے اور نئے مہنگے ملبوسا خریدے ہیں اس میں میں نے پہلے سے مختلف اداکاری کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے پہلے روز ہی ہال تماشائیوں سے فل پیک رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ کاسٹ میں ہما علی، انیشا، ماہ نور، حامد رنگیلا، مختار چن، چاند برال، شجر عباس، اسد مکھڑا، وقاص قیدو، طوطی مراد شامل ہیں۔ سنہری خان کا کہنا تھا کہ انہیں پشتو فلم میں کام کی آفر ہے لیکن ابھی وہ سٹیج مسلسل کر رہی ہیں اور اک کمرشل بھی کر رہی ہیں۔

شہباز شریف کا انتہائی اقدام ، چیف جسٹس بھری عدالت میں بول پڑے

لاہور (ویب ڈیسک ) صاف پانی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوگئے۔ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس اور شہباز شریف کے درمیان مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میاں صاحب ایک آپ ہی تو ہیں جو عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں، خیال ہے اگلے وزیراعظم آپ ہونگے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس پر شہباز شریف نے جواب دیا آپ میری نوکری کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں، شہباز شریف کے جواب پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہم جانتے ہیں آپ ہماری بہت عزت کرتے ہیں، ایک ااپ ہی تو ہیں جو اکیلے عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں، شہباز شریف نے جواب دیا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میاں صاحب ! آپ یہ بات اپنی پارٹی کو بھی سمجھائیں۔ چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ میاں صاحب ! پولیس اہلکاروں نے آپ کو کیوں ڈرایا ہوا ہے ، عوامی شخصیت بنیں اور عوام میں آئیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ میں نے کچھ عرض کیا تو حکم عدولی ہوگی۔

عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے سے قبل مجھ سے ٹیلیفون پر بات کر رہی تھیں، اعظم نذیر تارڑ

لاہور(ویب ڈیسک )معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے عاصمہ جہانگیر ان سے ٹیلیفون پر بات کر رہی تھی۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ لاہور میں ایک شادی میں شرکت نہ کر سکے اس لئے وہ آج دن کے وقت عاصمہ جہانگیر سے فون پر بات کر رہے تھے اور بار کی سیاست پر گفتگو ہو رہی تھی کہ اچانک چند منٹ کی خاموشی ہو گئی اور پھر کچھ لمحوں کے بعد انہوں نے ایک چیخ کی آواز سنی اور بچوں کی آوازیں آئی۔جس کے بعد فون منقطع ہو گیا۔ میں سمجھا شاید کسی بچے کو کوئی مسئلہ ہو گیا۔ میں اس دوران مسلسل ان کا فون ملاتا رہا۔ لیکن فون ریسیو نہیں کیا گیاجب کچھ دیر بعد میں نے دوبارہ عاصمہ جہانگیر کے نمبر پر فون کیا تو ان کی ملازمہ نے فون ا±ٹھایا اور بتایا کہ بی بی جی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی ہسپتال میں لے گئے ہیں۔

 

بلوچستان میں فورسز کو بڑی کامیابی حاصل

راول پنڈی ،کوئٹہ (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فورسز نے کارروائی کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بیس دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر پاک فوج نے کامیاب کارروائی کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بیس سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بڑی تعداد میں برآمد کرلیا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے اہم قانون پر دستخط کر دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے اور صدر مملکت نے ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دی جائیں گی اور ان تنظیموں کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے یہ آرڈیننس جاری کیا اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں شق کا اضافہ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس نہ ہونے پر آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کی پاکستان میں بھی گرفت کی جائے گی۔

چیف جسٹس کے ریمارکس پر رانا ثنااللہ کا حیران کن رد عمل

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا تاہم چیف جسٹس نے جس خواہش کا اظہار کیا اللہ کرے وہ پوری ہو۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ صاف پانی کے ساتھ صاف انصاف بھی ضروری ہے، کسی بھی معاشرے میں عدلیہ کا احترام فلاہی معاشرے کی دلیل ہے، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہے، جو کیس ٹرائل ہو چکا اس کی تفتیش دوبارہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ کچھ عناصر ریمارکس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا تاہم چیف جسٹس نے جس خواہش کا اظہار کیا اللہ کرے وہ پوری ہو جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت میں پیشی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عدالتوں کے بارے میں کوئی بیان بازی نہیں کر رہے، ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں اور فیصلوں پر تنقید ہمارا حق ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ کے وقار پر یقین رکھتی ہے۔

 

چیف جسٹس کا بڑا حکم

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے جاتی امرا اور وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر سے سیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی بیریئرز لگا کر راستے بند کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے دوران آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

 

نواز شریف کے پاس 2 آپشنز ، چونکا دینے والے انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) تجزیہ کار ارشاد عاف نے کہا ہے نواز شریف کے پاس وہی آپشن ہیں یا تو عدالتی فیصلوں کے بعد جیل چلے جائیں یا پھر ملک سے باہر چلے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو انہوں نے کہا سب سیاسی جماعتوں کے جو دعوے تھے ان کے خلاف سینٹ کے ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں۔ ن لیگ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں جن کو ن لیگ والے بھی نہیں جانتے۔ جب پارٹیاں ٹکٹ بیچ رہی ہیں تو پھر اراکین اسمبلی اپنی وفاداریوں کیوں نہیں بیچیں گے۔ عابد باکسر خود مان رہا ہے کہ وہ جرائم کرتا رہا لیکن اس کو یہ ثبوت دینا پڑے گا کہ وہ کسی کے کہنے پر یہ سب کچھ کر رہا تھا لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ عابد باکسر کے ایک ساتھی سینٹ کا ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔ میری اطلاع ہے کہ عدلیہ ہی نہیں فوج پر بھی چیک رکھنے کا طریقہ تلاش کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف مذاکرات کی بجائے دیوا کو ٹکر مار کر نکلنا چاہتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا ہماری تاریخ ہے سینٹ اتنخابات میں پیسہ استعمال ہوتا رہا اور وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کا استعمال بڑھتا گیا۔ اس وقت پچاس کروڑ تک ریٹ جا چکا ہے۔ یہ ملک کے لئے اچھا شگون نہیں ہے جو لوگ پچاس کروڑ دے کر آئیں گے تو پہلے تو وہ اپنا پیسہ ریکور کریں گے۔ ججز کو پارلیمنٹ کے کنٹرول میں دینے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ نواز شریف کا گھناﺅنا کردار ہے وہ عوام کو عدلیہ چڑھائی کے لئے اکسا رہے ہیں۔ گرگٹ نے اتنے رنگ نہیں بدلے جتنے نواز شریف نے بدلے ہیں۔ تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا الیکشن کوئی بھی ہو اکثریت پیسے کی بنیاد پر اوپر آتی ہے۔ اگر مقصد یہ ہے کہ عدلیہ ان کے کنٹرول میں آجائے تو یہ بہت ہی بری بات ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔ بہتر یہ ہو گا کہ ججز خود سسٹم کی ری وائیو کریں۔ تجزیہ کار عامر ضیا نے کہا ہے ہمارے ملک میں سیاست پیسے والوں کا کھیل ہے۔ ایماندار لوگوں کے بجائے داغدار لوگوں کو سینٹ میں لایا جا رہا ہے۔