ورلڈ چمپئن باکسر روئے جونزجونیئر کے کیریئر فتح کیساتھ اختتام پذیر

لندن (یو این پی) چار مرتبہ کے سابق امریکی ورلڈ چیمپئن باکسر روئے جونز جونیئر کے 29 سالہ کیریئر کا فتح کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ انہوں نے آبائی شہر پینساکولا کے سوک سینٹر میں متفقہ پوائنٹس کی بدولت ہم وطن باکسر اسکاٹ سگمون کو رنگ میں ڈھیر کیا۔

وہ پروفیشنل کیریئر میں ریکارڈ 66 فائٹس جیتے جبکہ نو مرتبہ انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے مئی 1989ء میں سوک سینٹر پر ہی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف معطل یو ایف سی فائٹر اینڈرسن سلوا کے خلاف ممکنہ فائٹ پر ہی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

 

یوکرین کی 9سالہ بچی میکوگونینکوباکسنگ سٹار بن گئی

کیو(آئی این پی ) یوکرین میں 9سالہ بچی نے باکسنگ میں اپنی مہارت سے سب کی حیران کر رکھا ہے اور اسے مستقبل کی باکسنگ اسٹارکا لقب بھی دے دیا گیا ہے ۔ یہ کمسن باکسر اپنے حریفوں پر ایسے مکے برساتی ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھی باکسر کی تعریف کئے بغیرنہیں رہ سکتے۔ یوکرین سے تعلق رکھنے والی 9سالہ میکوگونینکو کیرنہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک اسٹنٹس کی بھی ماہر ہے۔یہ بچی باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے تاکہ مستقبل میں پروفیشنل باکسر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرسکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ ، آج کیا کرنیوالے ہیں

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی کیس کی سماعت کے سلسلے میں آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوں گے۔ہفتہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی ،عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر عدالت میں طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شارلوٹی نے ونٹر اولمپکس کاپہلاگولڈمیڈل نام کرلیا

پیونگ چانگ (اے پی پی) جنوبی کوریا میں جاری 23ویں ونٹر اولمپکس گیمز میں پہلا طلائی تمغہ سویڈن کے نام رہا، سویڈش سکیئر شارلوٹی کالا نے کراس کنٹری ویمنز سکائی ایتھلون ایونٹ میں ٹائٹل جیت کر ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوایا۔ 30 سالہ سویڈش سکیئر نے ایونٹ میں دفاعی چیمپئن میرٹ بورجن کو 7.8 سیکنڈز کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا، شارلوٹی نے 40 منٹس اور 44.9 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے ملک کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،میرٹ بورجن نے سلورمیڈل اپنے نام کیا۔ فن لینڈ کی کرسٹا تیسرے نمبر پر رہیں اور کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہریں۔

سرمائی اولمپکس،مسلمانوں کےلئے نمازکی جگہ ختم کردی گئی

پیونگ چنگ(نیوزایجنسیاں) جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس 2018 کی انتظامیہ نے مسلم مخالف احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایونٹ میں شامل مسلمان ایتھلیٹس اور سیاحوں کے لیے نماز کے لیے مختص جگہ ختم کردی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چنگ میں سرمائی اولمپکس 2018 کا آغاز ہوگیا ہے جس میں روایتی حریف شمالی کوریائی کھلاڑیوں سمیت مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔51 لاکھ آبادی والے ملک میں مسلمانوں کی تعداد صفر اعشاریہ دو فیصد ہے، مسلمانوں کی انتہائی کم تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے غرض سے ’مسلم دوست کوریا‘ قرار دے کر دیگر سہولیات کے ساتھ عبادت کے لیے خصوصی انتظامات کیے اور نماز کے لیے علیحدہ کمرے بنائے گئے تاہم چند مسلم مخالف افراد کی جانب سے احتجاج کے بعد نماز کی جگہ ختم کردی گئی ہے۔شہری سیاحتی شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کوریائی سیاحتی آرگنائزیشن نے مسلمانوں کے خلاف احتجاج پر مسلمان کھلاڑیوں اور سیاحوں کی عبادت کے لیے بنائے گئے۔

’موبائل پریئرز روم‘ ختم کردیے ہیں۔

انضمام کوبہترٹیم کمبی نیشن کی فکر ستانے لگی

لاہور (آن لائن)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کے مینٹور انضمام الحق نے کہا ہے کہ ماضی کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس مرتبہ ہمارا فوکس کمبی نیشن پر ہے اور جب کھلاڑی کو اس کی جاب کا پتہ ہوگا تو وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں کے باغ جناح میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے ساتھ کھیل میں نکھار لانے کے لئے ٹپس بھی دیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ پی ایس ایل اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے بہترین کھلاڑی میسر آئے ہیں اوراب ہمارا ا س پر فوکس ہے۔ انہوںنے کہا کہ لاہور قلندر اپنی ماضی کی غلطیوں پر قابو پا کر انہیں سدھارنے کی جانب گامزن ہے۔ اس مرتبہ ہماری کوشش ہے کہ اچھا کمبی نیشن بنے کیونکہ جب ایسا ہوگا تو ہر کھلاڑی کو اپنی جاب کا معلوم ہوگا اور وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دے گا۔

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی جاری ہونے والی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی ووڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور گوگل پلس) کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی خوب نام کمایا یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی دیگر اداکاراو¿ں کی نسبت دپیکا اور پریانکا کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور بیرون ممالک دونوں کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔ جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں ۔حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم”جومانجی“میں ایکشن اور کامیڈی سے لوگوں کا دل جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کیون ہارٹ نے مقبولیت میں دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔حیرت انگیز طور پر بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دنیا کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرا نمبر خاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ فلم”پدماوت“کو تنازعات کے باعث ملنے والی شہرت سے دپیکا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

سپر ہیرو ایکشن فلم ”ایونجرز انفنیٹی وار“ کی نئی جھلکیاں جاری

دبئی (شوبز ڈیسک) رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوانز، اور اسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم ایونجرز انفیٹی وارکی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔2012 کی دی ایونجرز اور 2015 کی دی ایج آف الٹرون کے اس پریکوئل کی ہدایت کاری انتھونی روسو اور جوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے۔ اس فلم میں رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ وِن ڈیزل، ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا، کرس پریٹ، بریڈلے کوپر، ٹام ہیڈلسن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور، گارڈیئنز، کوئک سلور، دی ہلک، بلیک وڈو، ہاک آئی، نک فیوری، اسکارلٹ وِچ اور دیگر اسے روکنے کے لیے اس کا سامنا کریں گے۔

 

رابی پیر زادہ جیسی اداکارائیں شوبز کو بدنام کررہی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ رابی پےر زادہ جےسی جھوٹی اداکارائےں شوبز کو بدنا م کر رہی ہےں انکا سماجی بائےکاٹ کر نا ہوگا‘شہرت کی بھوک مےں اداکارائےں شر مناک حر کتےں ہےں انکو کسی صورت برداشت نہےں کےا جاسکتا ۔ اپنے اےک بےان مےں لیلیٰ نے کہا کہ زنےب اور نقےب قتل کی وجہ سے سالگرہ نہ منانے کا دعویٰ کر نےوالی رابی پےرزادہ نے سالگر ہ منا کر جو شر مناک حر کت کی ہے اس پر اسکے خلاف شوبز حلقوں کی جانب سے سخت کاروائی کےساتھ ساتھ اس کا سماجی بائےکاٹ بھی کےا جانا چاہےے تاکہ آئندہ کوئی اداکارہ اےسی شر مناک حر کتےں نہ کر ےں ۔

 

3سال بعد بھی رانی مکھر جی بالی وڈ خانز کا پیار نہ بھلا سکی

ممبئی (شوبز ڈیسک) 3 سال بعد ’ہچکی‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی رانی مکھرجی نے اگرچہ متعدد بالی وڈ ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم وہ آج تک بولی وڈ خانز کے ساتھ فلموں میں کیے جانے والے رومانس کو نہیں بھول پائیں۔39 سالہ رانی مکھرجی نے بولی وڈ کے تینوں خانز یعنی عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلمیں کرنے کو اپنا اعزاز سمجھتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ وہ خوشنصیب ہیں کہ انہوں نے ابتدائی کیریئر میں ہی خانز کے ساتھ کام کیا۔دکن کیرونیکل کے مطابق رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم ’ہچکی‘ کی تشہیر کے لیے ’زی بنگلا‘ پر نشر ہونے والے بنگالی ریئلٹی شو ’دادا گیری ان لمیٹڈ‘ مین شرکت کی۔
، جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت آنے والی فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے پروگرام میں عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خانز کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔رانی مکھرجی نے عامر خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان جتنے بڑے اداکار ہیں، وہ اتنے ہی بڑے سپورٹر بھی ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے ساتھ وہ پہلی فلم کرنے جا رہی تھیں، تاہم عامر خان نے انہیں یہ محسوس نہیں کروایا کہ وہ ان سے بڑے اسٹار ہیں۔#/s#