بوہیمیا کاگانا ” جسٹس فور زینب “ شائقین میں مقبول

لاہور (لیڈی رپورٹر) عربک گلوکاربوہیمیا کے جسٹس فور زینب کے گانے کو شائقین نے بےحد پسند کیا ہے ، یہ گانا قصور میں معصوم کلی زینب جو کھیلنے سے پہلے ہی مرجھاگئی اور اپنے جیسی لاکھوں کلیوں کو مسلنے سے بچانے کیلئے بیداری کا سبب بنی اور ان چھپے اور پس پردہ کرداروں کو دنیا کے سامنے آنے پر مجبور کردیا، ہم صرف موبائل دوست بن گئے ہیں، ساری توجہ اور احساسات کا مرکز صرف ہمارے موبائل رشتوں سے منسلک ہوکر رہ گیا ہے ، ہمارے ارد گرد کیا ہورہاہے ہم بے خبر اور گم ہوچکے ہیں ، جس طرف نظرا ٹھایئے لوگ کام میں ایسے غرق ہیں جیسے دم لینے یعنی کچھ آرام کرنے سے جان پر بن آئیگی، ہماری بیداری اسلئے بھی نہیں ہورہی کیونکہ دلوں میں صرف نفس کی دلجوئی کرنا زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔
، ہر دن ہم صرف اپنے نفس کی پیروی کرتے ہوئے گذارتے ہیں اورایسا کرتے کرتے دل ہمارے مردہ ہوچکے ہیں ، لوگوں کو بیدار کرنے میں گلوکار اوراداکار اپنا کردار بہترین طور پر ادا کرسکتے ہیں۔

 

حمائمہ ملک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل‘مداحوں کی تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی فلمسٹار حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شان شاہد کی فلم ارتھ ٹو میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی سیلفیاں شیئر کی جن کو دیکھتے ہیں مداحوں نے اپنی توپوں کا رخ اداکارہ کی جانب کردیا اور حمائمہ ملک کی تصاویر کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کمنٹس میں اپنے غصے کا اظہار کیا۔حمائمہ ملک نے کچھ مداحوں کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کیا تو سید عزیر سلیم نامی صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے کمنٹس کو ڈیلیٹ کرنا بند کرو،آپ جتنی دفعہ ایسا کروں گی میں اس سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر واپس آﺅں گایاد رکھنا۔“

 

 

عابد باکسر نے ایک کروڑ ‘ گھر کے کاغذات مانگے

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف سٹیج و فلمی اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ عابد باکسر نے مجھ سے ایک کروڑ اور گھر کے کاغذات مانگے ، انکار پر مجھے وحشیانہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ، میرے سر کے بال او ر بھنویں بھی کاٹ دیں ۔ اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے مجھے تشدد کے ساتھ کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا جس کا مقدمہ جوہر ٹان تھانے میں عابد باکسر اور ساتھیوں کے خلاف28 مارچ 2002کو درج ہوا۔ نرگس کا کہنا تھا کہ عابد باکسر انہیں گزشتہ چار سال سے بلیک میل کر رہا تھا جبکہ نرگس کے والد نے موقف اپنایا کہ ان کی بیٹی دیدار کے گھر میں ڈکیتی میں بھی عابد باکسر ملوث تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر اتنا تشدد ہوا کہ وہ ماں بننے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو گئی تھیں۔ تاہم اس واقعہ کے تین چار روز کے بعد گوالمنڈی کی ایک اہم شخصیت کے گھر ان دونوں کی صلح ہو گئی۔اس صلح کے بعد نرگس کینیڈا چلی گئیں جہاں انہوں نے ایک پاکستانی فلم پروڈیوسر زبیر شاہ سے شادی کر لی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عابد باکسر نے پروڈیوسر ارشد چودھری کے ذریعے الفلاح تھیٹر ٹھیکے پر حاصل کیا۔

اور وہاں پر لاہور کی مہنگے ترین فنکارکاسٹ کرکے ڈراموں کاروبارشروع کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی الفلاح تھیٹرمیں عابدباکسرکی سرمایہ کاری ہے اور پروڈیوسر ارشد چودھری اسے ماہانہ منافع ادا کرتا ہے۔

 

پاک فضائیہ کیلئے بڑا خطرہ ، اعلان نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی تیاریوں کےلئے کبوتراور پتنگ بازی پر پابندی لگادی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوم پاکستان کے موقع 23 مارچ کو اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہوگی جس کےلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کو ریہرسل کرنا ہے۔ جس کی وجہ سے 2 ماہ کےلئے وفاقی دارالحکومت میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ فضا میں اڑتے ہوئے کبوتر جنگی طیاروں کے لئے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، دوماہ کے دوران کبوتر بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، اہم رہنماءنے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض، ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے منتخب ہونے والے لیگی ایم این اے علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض ہیں۔ انھوں نے پارٹی سے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق علی حسن گیلانی کا پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے آڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انھوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہوش و حواس میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتےہیں انہیں کچھ روز قبل سرکٹ ہاوس میں ہونے والی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ 12 فروری کو اسلام آباد بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔انھوں نے واضح کیا کہ 18 فروری کو اسلام آباد جاوں کا جہاں اہم فیصلے کروں گا۔

 

کرپشن میں ملوث اہم سیاسی شخصیت پاکستان میں ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

لاہور ( این این آئی) سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی وطن واپس پہنچ گئے ، انکی آمد کی اطلاع پر نیب کی ٹیم ائیر پورٹ پہنچ گئی تاہم انہیں گرفتار کرنے کی بجائے ائیر پورٹ پر ہی پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف ہاشمی نے کہا کہ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے پاسپورٹ دیاجائے لیکن درخواستوں کے باوجود مجھے پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ میںنے رشوت لی اور نہ کسی کوغلط نوکری دی ،الزام لگانے والے کرپشن ثابت تو کریں۔اگر میں نے کسی بھی قسم کی کوئی کرپشن سمیت کوئی غیر قانونی بھرتی کی ہے تو موجودہ عہدایدران اس کی نشاندہی کرتے ہوئے میرے خلاف کاروائی کر سکتے ہیں ۔میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے اور مجھ پر بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ہیں ۔ اگر میں نے کسی کو غلط بھرتی کیا تو اسے نکالا کیوں نہیں کیا گیا ،میں نے بطور چیئرمین اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا ۔آصف ہاشمی نے کہا کہ آج تک میں نے انسانیت کے ناطے کام کیے جس سے عام عوام کو فائد ہ حاصل ہو۔اگر وقف کی کسی زمین پر کوئی بھی فلیٹ یا گھر بنے ہیں تو وہ غریبوں کے لیے بنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میںچیف جسٹس کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے پہلے بھی درست میرٹ پر فیصلہ دیا اورمیرے پاسپورٹ بنانے کے لیے میری درخواست کو قبول کیا ۔اس سے قبل میرے پاس پا سپورٹ نہیں تھا کیونکہ میر ے پاسپورٹ بنوانے کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا ۔