پیر آف سیال کے حکم نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

سرگودھا(این این آئی)پیر آف سیال خواجہ حمید الدین سیالوی اور لیگی ایم پی اے غلام نظام الدین سیالوی کی ملاقات میں پیر آف سیال شریف نے نظام الدین سیالوی کو سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگی ایم پی اے غلام نظام الدین سیالوی نے پیر آف سیال کے حکم کی تعمیل کرتے ہوے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔اس ملاقات کے بعد پیر اف سیال خواجہ حمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی میرا سیاسی نمائندہ ہے سیاسی فیصلے غلام نظام الدین سیالوی ہی کریں گے۔

مجلس عمل میں واپسی ، سمیع الحق کے بیان نے کھلبلی مچا دی

پشاور(اے این این ) جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ وہ متحدہ مجلس عمل میں واپسی کو گناہ سمجھتے ہیں اور اسلام کے نام پر قوم کو دوبارہ دھوکا نہیں دے سکتے۔ پشاور میں مولانا سمیع الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بھی 1985 سے 2008 تک سینٹر رہے ہیں، چاروں الیکشن میں اللہ نے سرخرو کیا اور اللہ نے چاہا تو اس مرتبہ بھی سینٹ کا رکن بنوں گا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سینٹ میں جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ سینٹ انتخابات کے حوالے سے 4 جماعتوں کا متفقہ امیدوار ہوں کیوں کہ میرے تجویز اور تائیدکندگان 4 مختلف جماعتوں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہر بار جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر لوگوں نے ووٹ دیئے اور وہ اب بھی تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے بلکہ اس کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد ایم ایم اے سے متعلق سوال پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے میں جانے کے بجائے گھر میں بیٹھنا بہتر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ مجلس عمل میں جانے کو گناہ سمجھتے ہیں کیوں کہ اسلام کے نام پر ہم قوم کو دوبارہ دھوکا نہیں دے سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان سنیٹر شپ کے لیے صرف 36 روپے لگے ہیں اور وہ بھی خیبر بازار سے تصویریں کھنچوانے میں خرچ ہوئے ہیں۔صوبہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے سال17-2016 کے بجٹ میں مولانا سمیع الحق کے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے لئے 30کروڑ روپے مختص کئے تھے جس کے بعد سے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں۔مولانا سمیع الحق تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی الحاق کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔

 

آبدیدہ عامر خان کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان سلمان مجاہد کی جانب سے سازش کے الزامات پر آبدیدہ ہوگئے اور ساری زندگی کنوینرنہ بننے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال میں ایک اور ڈرامائی موڑ آ گیا ہے،پاک سر زمین پارٹی سے وابستہ سلمان بلوچ نے پی آئی بی پہنچ کر فاروق ستار کی حمایت کرتے ہوئے عامر خان پر سازشیں کرنے کا الزام عائد کردیا۔سلمان بلوچ کی تقریر کے فوری بعد رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کی، جہاں کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔عامر خان نے کہا کہ انھوں نے کبھی سربراہی کی خواہش نہیں کی، بےہودہ الزامات لگائے گئے، مگر میں کسی بات کا جواب نہیں دوں گا۔انھوں نے کہا کہ کراچی کی سیاسی جنگ نے میرے بیٹے کو قتل کیا، جس کے چند ماہ بعد میں نے پانچ ہزارلوگوں کے سامنے شہدا کے ورثا سے معافی مانگی تھی، کارکن ہونا میرا لیے اعزاز ہے، فیصلہ کیا ہے، ساری زندگی کنوینرنہیں بنوں گا۔

کل کا سورج نہیں دیکھو گے ۔۔۔پیر سیالوی کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

لاہور(آن لائن ) پیرحمیدالدین سیالوی نے دھمکی آمیزپیغامات ملنے کا انکشاف کردیا۔ دھمکیاں ملتی ہیں کہ تم کل کا سورج نہیں دیکھو گے۔ سیاست چھوڑدی،رانا ثناءسے استعفیٰ کے مطالبہ پرقائم ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیرحمید الدین سیالوی نے اہم انکشافات کردیے۔ کہتے ہیں دھمکیاں ملتی ہیں کہ تم کل کا سورج نہیں دیکھو گے۔پیر سیالوی نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں دھمکیاں کیوں مل رہی ہیں۔کسی سے پیسے لے کر بزرگوں کو کیا منہ دکھاو¿ں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیال شریف آمد سے متعلق پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ شہباز شریف خود آیا اور پاو¿ں پکڑے۔ میں نے نہیں بلایا تھا۔نظام الدین سے سیاست چھوڑنے کافیصلہ واپس لینے کا کہا ہے۔پیر سیالوی نے اپنے بیٹے قاسم سیالوی سے متعلق کہا کہ قاسم سیالوی سیاسی جماعتوں سے تعلق نہ رکھے،قاسم سیالوی کو الیکشن کی اجازت نہیں دی۔ سیاست چھوڑ دی لیکن ختم نبوت میں ترمیم کے معاملے پر رانا ثنائ سے استعفیٰ کے مطالبہ پرقائم ہوں۔واضح رہے کہ پیرآف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی نے بھی تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں جلسے سے پہلے فون کال پردھرنا دینے کیلئے کہا گیا۔ خفیہ طاقتیں پیر سیال شریف کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں نظام الدین کے مطابق مجھے بھاری رقم کی بھی پیشکش کی گئی جس پر میں نے جواب دیا ”آپ کوئی اورگھردیکھیں”۔نظام الدین سیالوی نے مزید بتایا کہ مذہبی معاملے کوسیاسی بنانے کی کوشش میں نے ناکام بنائی، پیرآف سیال شریف کے بیٹے قاسم سیالوی کو بھی خفیہ طاقتوں نے غلط گائیڈ کیا۔ختم نبوت قانون میں متعلق ترمیم کے حوالے سے نظام الدین سیالوی نے کہا تھا کہ رانا ثنائ اللہ کی وضاحت پرمطمئن ہیں۔کچھ عناصرچاہتے ہیں ہم مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہوں۔ ایک کوشش ناکام ہونے پراب مزید کوششیں ہورہی ہیں۔

اساتذہ کے شرمناک کام پر ایچ ای سی کے اقدام نے سب کو چونکا دیا

لاہور (آئی اےن پی) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 288 گھوسٹ کالج خواتین لیکچرار زکو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق 288 خواتین کالج لیکچرار عرصہ دراز سے کالجوں سے غیر حاضر تھیں جو کہ محکمے کے لئے گھوسٹ بن چکی تھیں۔ متعدد لیکچرارز کی ماہانہ تنخواہ ان کے اکاونٹ میں بھیجی جا رہی تھی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن بریسٹر نبیل احمد اعوان نے ان 288 گھوسٹ کالج خواتین لیکچرار کو ملازمت سے برطرف کرنے کا عمل شروع کر دیا اور انہیں ان کے گھر کے ایڈریس پر شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔