ممبئی ( ویب دیسک )پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور اداکار عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ بھارت میں کامیابی کے بعد اب چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔صبا قمر نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا ا?غاز گزشتہ برس اداکار عرفان خان کے مدمقابل فلم ’ہندی میڈیم‘ سے کیا تھا۔ہندی میڈیم میں دونوں کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا، فلم نے باکس ا?فس پر بھی دھوم مچائی اور 70 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سپر ہٹ کہلائی۔