کراچی فلم سوسائٹی کی صدر سُلطانہ صدیقی نے دم توڑتی فلم انڈسٹری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کے نوجوانوں نے سینما کو دوبارہ اُس کا مقام دینے میں اہم کردار کیا ہے، اگر ہم سب مل جائیں تو فلم دوبارہ سے وہی درجہ پا سکتی ہے جو میڈم نور جہاں کے دور میں تھا۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر ستاروں سے بھرپور ایونٹ ‘ویمن اِن فلم’ کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہوا جس میں شوبز کی جانی پہچانی شخصیات نے شرکت کی۔