اپنی ایک مسکراہٹ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اداکارہ جوہی چاؤلہ اور انوشکا شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئےاپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران مادھوری نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بارے میںبتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نےاور ان کے شوہر ڈاکٹر سری رام نے پروڈکشن ہاؤس ’’آر این ایم‘‘ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
