تازہ تر ین

نا مناسب لباس کے باعث اقرا عزیز پر مداحوں کی تنقید

کراچی (شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز انتہائی تھوڑے وقت میں خود کو مستقبل کی سپر اسٹار کے طور پر منواچکی ہیں۔ خوبصورتی کے علاوہ ان کا یہ خاصہ بھی ہے کہ وہ ناقدین کو انتہائی عمدگی کے ساتھ ’شٹ اپ‘ کرادیتی ہیں۔ گزشتہ دنوں اقرا عزیز نے نامناسب لباس والی ایک تصویر انسٹا گرام پر جاری کی جس کے بعد ان کے خلاف تنقید کا طوفان آگیا۔انہوں نے بحث کو طول دینے کی بجائے اپنی تصاویرپر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا۔ یوں ناقدین اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔ بہت سے لوگوں کو اس تصویر کی حقیقت بھی معلوم نہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اقرا کی ایسی کوئی تصویر نہیں بلکہ یہ فوٹوشاپ پر بنائی گئی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain