کراچی(شوبزڈیسک )ماڈل ،فلمساز و اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ تجربات سے ہی انسان سیکھتا ہے۔پروڈیوسر کے طور پر فلم جانان کی بیرون ممالک میں شاندار کامیابی نے میرے حوصلے بڑھا دیئے تھے اس کے بعد فلم پرچی کی کامیابی نے مزید حوصلہ بڑھا دیا جس کو دیکھ کر شائقین متاثر ہوئے اوراس کے ریکارڈ بزنس نے ملکی فلم انڈسٹری پر اچھے اثرات مرتب کئے۔خود احتسابی کی قائل ہوں جس سے میری پرفارمنس میں روزبروز بہتری آ رہی ہے ،خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور جہاں سے بھی کچھ سیکھنے کو ملے اسے اپنا لیتی ہوں۔تیسری فلم کا آغاز جلد کروں گی جس کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں فی الحال کاسٹ و فلم کا نام نہیں بتاسکتی۔ جلد پریس کانفرنس کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھاصاف گو ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں ، کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے دوستوں کی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا معیاری کام کرکے اپنے آپ کو منوایا ، تھیٹر کا تجربہ فلم اور ٹی وی پر بہت کام ا?رہا ہے ایک ماڈل کے طور پر دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے اچھی فلمیں دیکر سرخرو ہونا چاہتی ہوں۔






































