ممبئی(شوبزڈیسک) اداکار عامر خان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح رونے لگے۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل میں باتھ ٹپ میں ڈوب کر انتقال کرگئی تھیں اور ان کے اچانک انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا تھا۔اداکارہ کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں ادا کی گئیں جس میں عام عوام کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سری دیوی کی آخری رسومات میں بیرون ملک ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے قریبی دوست اور آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور سے فون پر تعزیت کی ہے۔