تازہ تر ین

ارشد سلام بٹ کا ترانہ”کشمیر بنے گا پاکستان“ مقبولیت کی راہ پر

لاہور(شوبزڈیسک) شاعر ارشد سلام بٹ کا لکھا ہوا ترانہ”کشمیر بنے گا پاکستان“ نے اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے دلوں کو گرما دیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی گئی ہے ، ترانے نے چند دن میں ہی کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے جو سہیل ارشد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔ےاد رہے کہ ارشد سلام بٹ کے لکھے ہوئے بہت سے گیت، غزلیں، حمدیہ ، نعتیہ کلام پاکستان کے بے شمار سنگرز کی آواز میں ریکارڈ ہو چکے ہیں اور مقبولیت بھی حاصل کر چکے ہیں، ارشد سلام بٹ بیرون ملک مقیم ہیں، ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دور رہ کر پاکستان سے رشتہ کبھی کمزور نہیں ہوا تو کشمیر تو پاکستان کی شہ رگ ہے اس کو کیسے بھول سکتا ہوں، کشمیر کے لیئے دل کڑھتا ہے اور میرا یہ نغمہ میرے جذبات کا عکاس ہے ، سہیل ارشد کی آواز کا جادو بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے ، جلد ہی ویڈیو بھی چینلز پر آن ائیر ہوگی،


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain