بیرون ملک جائیداد رکھنے والوں کیلئے بری خبر ، شکنجہ تیار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے بیرون ملک جائیداد رکھنے والے 2700 مالکان میں سے پہلے مرحلے میں 300 سے 400 اوورسیز پاکستانیوں کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جائیدادوں کے پاکستانی مالکان کو نوٹس بھیجنے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف بی آر، ایس ای سی پی ، نیب اور ایف آئی اے کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ بیرون ملک جائیداد رکھنے والے 2700 مالکان میں سے پہلے مرحلے میں 300 سے 400 ایسے اوورسیز پاکستانیوں کو نوٹس بھیجے جائیں جن کے نام پر 6 یا اس سے زائد جائیدادیں ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں کیسے خریدی گئیں ؟ان کے ذرائع آمد ن کیا تھے ؟پاکستان یا اس سے باہر جو پیسا کمایا اس پر ٹیکس دیا گیایا نہیں؟ سرمایہ کیسے منتقل کیا گیا؟ ان جیسے سوالات پر مشتمل نوٹس اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جو سرمایہ کار اپنے ذرائع آمدن جائز ہونے، ٹیکس کی ادائیگی اور قانونی ذرائع سے سرمائے کی منتقلی کے ثبوت نہیں دے سکے گا اس کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہوا نے پھر دھوم مچا دی کوک سٹوڈیوں جھوم گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) رواں برس 24 جولائی کو ‘ہم دیکھیں گے’ سے شروع ہونے والے کوک اسٹوڈیو 11 کی چھٹی قسط بھی ریلیز کردی گئی۔کوک اسٹوڈیو کی چھٹی قسط میں بھی پانچویں، چوتھی اورتیسری قسط کی طرح صرف 3 گانے ریلیز کیے گئے۔کوک اسٹوڈیو کی ابتدائی 2 قسطوں میں چار، چار گانے ریلیز کیے گئے تھے۔پہلی قسط گزشتہ ماہ 10 اگست کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں ‘شکوہ جواب شکوہ’ سمیت 4 گانے ریلیز کیے گئے تھے۔پہلی قسط کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پہلی بار کوک اسٹوڈیو میں خواجہ سراو¿ں کا گانا بھی ریلیز کیا تھا۔کوک اسٹوڈیو کی دوسری بھی گزشتہ ماہ 17 اگست کو ریلیز کی گئی تھی۔دوسری قسط میں بھی 4 گانے ریلیز کیے گئے تھے اور اس قسط کے گانے ‘گھوم چرخڑا’ نے دھوم مچادی تھی۔تیسری قسط کو 24 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ‘میرا پیا گھر آیا’ سمیت تین گانے ریلیز کیے گئے تھے اور تینوں نے شائقین کو خوب متاثر کیا۔تیسری قسط کے گانے ’اللہ کریسی’ اور ‘روئے روئے’ سے بھی شائقین خوش ہوئے۔تاہم 31 کو جاری کی گئی کوک اسٹوڈیو کی چوتھی قسط کے تینوں گانے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔چوتھی قسط میں ‘آتش‘ ’نمی دانم’ اور ‘ماہی آجا’ جیسے گانے ریلیز کیے گئے، مگر تینوں گانے کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔تاہم پھر بھی ‘نمی دانم’ کچھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔کوک اسٹوڈیو کی پانچویں قسط کو رواں ماہ 7 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا، اس قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے تھے۔پانچویں قسط میں ایک گانا سندھی اور دوسرا سرائیکی زبان میں جاری کیا گیا تھا۔سندھی زبان میں جاری کیے گئے گانے ‘داستان مومل رانو’ کو ‘دی اسکیچ’ بینڈ کے سیف سمیجو نے ساتھیوں سمیت گایا تھا۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام سے منتخب کیا گیا تھا۔اگرچہ اسی گانے کو ماضی میں کئی دیگر بڑے سندھی گلوکار بھی گا چکے ہیں ، تاہم کوک اسٹوڈیو میں اسے جدید موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا۔پانچویں قسط کے گانے ‘دل ہے پاکستانی’ نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔تاہم پانچویں قسط کے سرائیکی زبان کے گانے ’مست ملنگ دا کتا ای’ نے سب کو اپنا دیوانہ بنایا تھا۔اب کوک اسٹوڈیو کی چھٹی قسط کو بھی جاری کردیا گیا، اس بار پانچویں اور چھٹی قسط میں محرم الحرام کے عشرے کی وجہ سے کافی گیپ رکھا گیا اور 21 دن بعد 28 ستمبر کو چھٹی قسط جاری کی گئی۔چھٹی قسط میں بھی تین گانے ریلیز کیے گئے، جن میں سے ‘الا اللہ، ہوا ہوا اور تیرے لیے‘ شامل ہیں۔

چو ہے پاکستان میں پائی جانے والی عام بیماری کا بھی باعث بننے لگے

لاہور( ویب ڈیسک )دنیا میں پہلی بار چوہے سے انسان میں ہیپاٹائٹس ای کے منتقل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ہانگ کانگ کے رہائشی ایک شخص کے بارے میں یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب اس نے بیماری کے بعد ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔فکرمند طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ شخص ہیپاٹائٹس ای کا شکار اس لیے ہوا کیونکہ اس نے چوہے کے فضلے سے آلودہ غذا کو استعمال کیا تھا۔طبی ماہرین کے مطابق یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی تشویشناک خبر ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چوہے انسانوں میں وائرس منتقل کرسکتے ہیں۔ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 56 سالہ شخص (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے گھر میں ایسے آثار دریافت کیے جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہاں چوہے کافی زیادہ ہیں۔اس سے پہلے یہ شخص جگر کے غیرمعمولی افعال کے باعث جگر کی پیوندکاری کے عمل سے گزرا تھا۔اس کے بعد کیے گئے ٹیسٹوں سے انکشاف ہوا کہ چوہوں میں پائے جانے والا ہیپاٹائٹس ای وائرس اس شخص کے اندر تھا، یہ وائرس انسانوں میں جان لیوا جگر کے فیلیئر کا باعث بن سکتا ہے۔اس سے قبل کبھی ایسے شواہد سامنے نہیں آئے تھے کہ چوہوں کے اندر موجود وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحقیق سے دنیا میں پہلی بار چوہوں کا ہیپاٹائٹس ای مرض انسان میں منتقل ہونا ثابت ہوا ہے۔ان کا خیال ہے کہ اس شخص نے کوئی ایسی چیز کھائی تھی جس میں چوہوں کے فضلے کی آلودگی شامل تھی، جس سے وائرس جسم میں داخل ہوگیا۔وہ مریض علاج کے بعد اب صحت یابی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

کراچی فیشن ویک میں کس ڈیزائنرنے تہلکہ مچا دیا ِ؟؟

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان فیشن ویک 2018 کراچی میں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوا جس میں روایتی اور غیر روایتی ملبوسات کی بہار اتری۔پاکستان کی فیشن انڈسٹری روز بہ روز ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے، نئی رتوں کے بدلتے انداز اور لباس کے ساتھ پاکستان فیشن ویک 2018 کا آغاز ہوا۔پاکستان فیشن کاو¿نسل کے زیر اہتمام فیشن ویک 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں لوگوں کو فیشن کے نئے انداز دیکھنے کو ملیں گے۔فیشن ویک 2018 میں ٹینا درانی، ہما عدنان، زینب چوٹانی، آمنہ عقیل، دی پینک ٹری کمپنی، حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، وردا سلیم، ماہین کریم، ماہین خان اور دیپک پروانی کے علاوہ دیگر باصلاحیت ڈیزائنرز کے رنگارنگ ملبوسات پہن کر خوبصورت ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیر رہے ہیں۔ایف پی ڈبلیو کا آغاز سن 2009 میں ہوا اس ایونٹ کے ذریعے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نت نئے ایف پی ڈبلیو کا آغاز سن 2009 میں ہوا اس ایونٹ کے ذریعے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نت نئے ان کی اولین ترجیح یہ ہوتی ہے کہ وہ بذریعہ فیشن لوگوں میں ملبوسات کے حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا

خالی پانی نہیں 6چیزوں کے ساتھ پئیں

لاہور( ویب ڈیسک )جسم میں پانی کی مناسب مقدار کی موجودگی نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے لازمی ہے۔جب نظام ہاضمہ میں مناسب مقدار میں پانی موجود نہیں ہوگا تو ہماری آنتوں کے افعال سست ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں فضلہ سخت ہوگا اور اخراج مشکل ہوگا۔آسان الفاظ میں دائمی قبض کے شکار ہوجائیں گے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کہیں کہ مناسب مقدار میں پانی پینے کی اہمیت سے واقف ہیں مگر پانی کا ذائقہ آپ کو اس سے دور رکھتا ہے؟اگر ہاں تو کچن میں موجود چند چیزوں کو پانی میں شامل کرکے آپ پینے کے پانی کو مزید بیزارکن نہیں رہنے دیں گے۔پانی میں ان اجزاءکا اضافہ فروٹ جوس سے زیادہ بہتر آپشن ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے لیے کچھ زیادہ بہتر نہیں کیونکہ اس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔مثال کے طور پر ایک گلاس اورنج جوس 9 کھانے کے چمچ شکر کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ ایک بالغ شخص کی روزانہ درکار مقدار کا زیادہ سے زیادہ حصہ ہے۔
لیموں
پانی میں لیموں کا اضافہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دینے والے انزائمے بننے میں مدد دیتا ہے، اس مقصد کے لیے لیموں کو پانی میں نچوڑ دیں یا پتلے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی میں ڈال دیں۔

سیب کا سرکہ
2 یا 3 کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو پانی میں شامل کرکے پینا جسم سے زہریلے مواد کے اخراج، ہاضمہ بہتر کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : سیب کے سرکے کے 15 زبردست طبی فوائد

پودینے کے پتے
پانی میں پودینے کے چند پتوں کا اضافہ بائل کی روانی کو بہتر کرکے پتے کے افعال کو بہترین بناتا ہے۔ یہ پتے ایسے انزائمے بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ جسم کو غذا میں موجود وٹامنز اور غذائی اجزائ جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، پودینہ بدہضمی سے ریلیف کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پودینے کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟

کھیرے
کھیرے فائبر اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو صحت مند بناتے ہیں۔ کھیرے کا ایک ٹکڑا پانی میں شامل کرکے آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی جانیں : کھیرے کے پانی کے جادوئی اثرات جانتے ہیں؟

دار چینی
دار چینی کی ایک اسٹک کو پانی میں شامل کرکے پینا ہاضمہ بہتر کرتا ہے جبکہ بیکٹریا کو مار کر پیٹ کے مختلف امراض سے بھی ریلی فراہم کرتا ہے۔

ادرک
گیس، پیٹ پھولنے یا بدہضمی کے شکار ہیں؟ تو ادرک کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں اور نہار منہ پی لیں۔

فنکاروں کو بھارت بلوا کر ذلیل کرنا قابل مذمت ہے ‘ راحت ملتانیکر

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ راحت ملتانیکرنے کہاہے کہ ،پاکستانی فنکاروں کوبھارت بلواکرذلیل کرناقابل مذمت ہے۔ بھارت یوں توسیکولرقوم ہونے کادعویٰ کرتاہے لیکن انتہاپسندی عروج پرہے۔پاکستانی آرٹسٹوں کے ساتھ نارواسلوک نے بھارت کامکروہ چہرہ عیاں کردیاہے۔بلاشبہ ہمارے فنکاروں نے بالی وڈمیں اپنی صلاحیتوں کومنوایا لیکن بھارتی انتہاپسندمنافقت سے بازنہیںآتے۔اس سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات رونماہوچکے ہیں۔راحت ملتانیکرنے بتایاکہ میں ان دنوں ٹی وی شوزاور موسیقی کے مختلف پروگراموں میں اپنے فن کامظاہرہ کررہی ہوں۔

جہاں شائقین کی طرف سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

معیاری فلمیں ہی شائقین کو دوبارہ سینما گھروں میںواپس لا سکتی ہیں‘ عریشمہ

لاہور(شوبزڈیسک) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ معیاری فلمیں ہی شائقین کو دوبارہ سینما گھروں واپس لا سکتی ہیں‘اچھے اور سنجیدہ ایشو پر فلمیں بنیں تو انڈسٹری کا معیار مزید بہتر ہو گا‘عوام کی خواہشات کے مطابق بننے والی فلمیں ہر دور میں کامیاب ہوئی ہیں ‘گلیمرس اور بے حیائی سے انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں کی جا سکتی۔اگر ہم ہالی وڈ اور بالی وڈ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لانا ہو گا۔ایک انٹرویو میں عریشمہ نے کہا گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بہتر ی کے اثار نظر آنے لگے ہیں۔

اس کریڈٹ صرف با صلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جاتا ہے جنہوں نے مایوس ہونے کی بجائے خود کو منوایا ہے۔

گلو کا رہ نسیم بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 47برس بیت گئے

لاہور ( شوبزڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلورکارہ نسیم بیگم کی 47 ویں برسی آج (ہفتہ) کو منائی جائے گی ۔ نسیم بیگم 1936ءمیں امر تسرمیں پیدا ہوئیں ۔ انہوںنے موسیقی کا فن کلاسیکل گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اور 1958ءمیں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔ ان کا پہلا گانا فلم بے گناہ کیلئے ریکارڈکیا گیا جس کے بول نینوں میں جل بھر آئے تھے۔ نسیم بیگم کی آواز لتا منگیشتکر اور سمن کلیانپور سے بے حد مماثلت رکھتی تھی جبکہ انہیں ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا ۔ انہوںنے 1960ءسے 1964ءتک بہترین خاتون گلوکارہ کے طور پر 4نگار ایوارڈز جیتے ۔ ان کی پہلی فلم باجی 1963ءمیں ریلیز ہوئی ۔ نسیم بیگم نے رشید عطرے اور اے حمید کے ساتھ خوب جوڑی جمائی۔ انہوںنے موسیقار اے حمید کے ساتھ مل کر فلم سہیلی کے معروف گانے ”ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیںبھولے “ کی دھنیں ترتیب دیں ۔ان کی موسیقی میں سلیم رضا کا گانا کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا بے حد مقبول ہوا۔ انہوںنے 1962ءمیں فلم اولاد کا گانا نام لے لے کے تیراہم تو جیئے جائیں گے گایا جو زبان زد عام ہوا۔ انہوںنے ماسٹر عنایت حسین کی موسیقی میں بھی بہت سے گانے گائے۔ بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں ، ایک تیرا سہارا، پھر تیری کہانی یاد آئی گا کر بھی نسیم بیگم نے خوب دھوم مچائی ۔ نسیم بیگم 1964ءمیں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچی جب انہوںنے فلم حویلی کیلئے گانا میرا بچھڑا بلم گھر آگیا گایا۔سدا بہار اور دل و دماغ میں ہمیشہ کیلئے نقش ہو جانے والے سینکڑوں خوبصورت نغمے گانے والی یہ دلفریب آواز29ستمبر 1971ءکو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی۔

پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں ‘ عارف لوہار

لاہور(شوبزڈیسک ) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگر بدقسمتی سے نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں کیونکہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پنجابی گلوکاری کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا لیکن بدقسمتی سے آج کل نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی، وکیل کا انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’لویاتری‘ کی وجہ سے انتہا پسندوں کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے سربراہ آلوک کمار کی جانب سے فلم ’لوراتری‘ کے ٹائٹل پر اعتراض اور سنیما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی گئی تھی، مسلسل دباو¿ پرسلمان خان نے فلم ’لوراتری‘ کا نام تبدیل کرکے اسے ’لویاتری‘ کردیا تھا۔مبینہ دھمکیاں ملنے کے باعث سلمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سلمان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہندو جماعت کے اعتراض کے بعد فلم کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔

لیکن اس کے باوجود وہ ناخوش ہیں اور اب وہ فلم کے کئی سین نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔