اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کیلئے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِاعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اور نعیم الحق سمیت گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹریز برائے خزانہ و داخلہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری کامرس اور ایف بی آر حکام کی جانب سے اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کو رقوم کی غیرقانونی ترسیلات سے قومی معیشت کو ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کا فیصلہ کیا گیا۔موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم کے لیے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی کسٹم، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیرِاعظم کو پیش کرے گی۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو انتظامی اقدامات سے متعلق مربوط لائحہ عمل کی سفارشات ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

امریکا کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے، ترک صدر

ترکی (ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی معاشی پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنٹگن کے رویے کو جنگلی بھیڑیے سے تشبیہ دی ہے۔ترک صدر طیب اردوان کا کرغزستان میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی اور روس کے درمیان ڈالرز کے بغیر تجارت کی بات چیت چل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں اپنی کرنسیوں میں تجارت کر کے امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضروت ہے۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے اس لیے اس پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالر کا استعمال ہمیں نقصان پہنچاتا ہے لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔خیال رہے کہ ترکی اور روس دونوں ہی امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث شدید معاشی بحران کا شکار ہیں۔ترکی میں امریکی پادری کی حراست کے بعد سے انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور گزشتہ ماہ امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر لگائے گئے نئے ٹیکس کے باعث ترک لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔امریکی پابندیوں کے باعث گزشتہ ماہ روس کی کرنسی بھی دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہاکی ٹیم کی کارکردگی

کراچی (ویب ڈیسک)ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جس کے بعد موقع غنیمت جان کر اولمپیئنز نے پھر ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔سابق کپتان حنیف خان، وسیم فیروز، دانش کلیم، انجم سعید، خواجہ جنید اور شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کو تین سال ملے لیکن پاکستان ٹیم کوئی ایک ٹورنامنٹ بھی نہیں جیت سکی لہذا نہ صرف فیڈریشن کو سبکدوش کیا جائے بلکہ انہیں ملنے والے فنڈز کا بھی حساب لیا جائے۔دوسری جانب کچھ اولمپئنز نے فیڈریشن کے دفاع میں پریس کانفرنس کی جس میں فیڈریشن کو مزید وقت دینے کی حمایت کی، اولمپئنز کے مطالبے اپنی جگہ ذرا ایک نظر موجودہ فیڈریشن کے دور میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی پر ڈال لی جائے تو کسی بھی فیصلے پر پہنچنا آسان ہوگا۔2015 کے وسط میں برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور شہباز احمد نے بطور صدر اور سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داری سنبھالی جس کے بعد چند ماہ تک پاکستان ہاکی ٹیم نے کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کی جب کہ ٹیم کو چیمپئز ٹرافی میں شرکت کرنی تھی لیکن نئی فیڈریشن نے شکست کے خوف سے ایونٹ سے دستبردار ہوگئی۔
1۔۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی جہاں آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں قومی ٹیم کی پوزیشن پانچویں رہی۔
2۔۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی ملائیشیا میں ہوئی جہاں فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے مین تین گول سے شکست سے دوچار کیا۔
3۔۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز ہوئی پاکستان دو میں فاتح رہا، دو میچز ڈرا ہوئے جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی۔
4۔۔ دورہ آسٹریلیا میں چار میچز کھیلے گئے پاکستان ٹیم کو چاروں میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
5۔۔ ا?ئرلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان ٹیم کو 0-2 سے شکست ہوئی، پہلا میچ ڈرا ہونے کے بعد آخری دو میچز میں ا?ئرلینڈ نے 2۔3 سے کامیابی حاصل کی۔
6۔۔ لندن میں ورلڈ ہاکی لیگ ہوئی جس میں پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی تو کرلیا لیکن سات میں سے پاکستان ٹیم صرف دو میچ ہی جیت سکی ، چار میچز میں شکست ہوئی۔
1۔۔ ایشیا کپ بنگلادیش میں کھیلا گیا، یہاں بھی پاکستان ٹیم سات میں سے صرف ایک ہی میچ جیت سکی، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو شکست دی جبکہ بھارت کے ہاتھوں 2 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایشیا کپ میں پاکستان کی پوزیشن تیسری رہی۔
2۔۔ پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر گئی تو تاریخ کی بدترین شکست کا داغ بھی لگا بیٹھی، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 1۔9 سے شکست دی جو ہاکی کے میدان پر پاکستان کی سب سے بدترین شکست تھی، پاکستان ٹیم اس دورے پر چاروں میچ ہار گئی۔
1۔۔ پاکستان ہاکی ٹیم عمان میں تین ملکی سیریز کھیلنے گئی، جس میں پاکستان، عمان اور جاپان کی َٹیمیں شامل تھیں، فائنل مین جاپان نے پاکستان کو 2۔3 سے شکست دی جب کہ پاکستان ہاکی ٹیم یہ آسان ٹورنامنٹ بھی نہ جیت سکی۔
2۔۔ آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ٹیم راو¿نڈ کے تمام میچز ڈرا کھیلے، یعنی نہ جیت سکے نہ شکست ہوئی ،پوزیشن میچ میں پاکستان نے کینڈا کو 1۔3سے شکست دیکر ساتویں پوزیشن لی۔
3۔۔ ایف آئی ایچ کی چیمپئنز ٹرافی آخری چیمپئنز ٹرافی تھی جس کیلئے پاکستان نے کوالیفائی تو نہیں کیا تھا لیکن چونکہ یہ ایونٹ دنیا میں پاکستان نے متعارف کرایا تھا اس وجہ سے آخری ایونٹ میں انہیں بطور وائلڈ کارڈ انٹری ملی۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اولمپک چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دی لیکن بھارت اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں پوزیشن پانچویں رہی۔
4۔۔ ایشین گیمز ایسا ایونٹ جس میں پاکستان ٹیم 8گولڈ، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیت چکی ہے لیکن قومی ٹیم گولڈ میڈل کے دعوے لیکر جکارتہ گئی، راو¿نڈ کے تمام میچز جیتے لیکن سیمی فائنل میں پہلے جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی اور پھر کانسی کے تمغے کی جنگ بھی بھارت سے ہار گئے، یوں پاکستان ہاکی ٹیم تاریخ میں دوسری بار ایشین گیمز سے خالی ہاتھ لوٹی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساڑھے تین سال کے دور میں ہاکی ٹیم نہ اذلان شاہ کپ جیت سکی، نہ ہی ایشیائ کپ یا ایشین گیمز، اور تو اور کسی سیریز میں بھی فاتح بن کر نہیں لوٹی۔پاکستان نے موجودہ فیڈریشن کے دور میں 57 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں سے 18 جیتے اور 29 میں شکست ہوئی جبکہ 10میچز ڈرا ہوئے، بھارت کے ساتھ کھیلے گئے 9 میچز میں سے قومی ٹیم ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔

عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ہوں گے، فیاض الحسن چوہان

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہوں گے۔گزشتہ دنوں پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بدزبانی کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ صوبائی وزیر کی بدزبانی پر سینئر وزیر علیم خان نے معذرت کی تھی لیکن اب ایک بار پھر وزیر اطلاعات نے بیان داغا ہے۔اپنے تازہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے صدر مملکت ممنون حسین پر تنقید کی اور اپنے صدارتی امیدوار عارف علوی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہوں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کے نشتر چلادیئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ساری زندگی لوگوں کے پیسے سے عیاشی کرتے رہے ہیں، اگر وہ صدر بنے تو پاکستان کا دنیا میں کیا امیج ہوگا؟فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی اپنے پلے سے پیسے خرچ نہیں کیے اور صدر بننے چلے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان کے صدر بننے کی بات پر ہی مٹی ڈال دو۔یاد رہے کہ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ دہی بھلے کا کاروبار کرتے رہے ہیں۔

الیسٹر کک کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن(ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انگلش بلے باز الیسٹر کک نے کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کافی سوچنے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد کرکٹ چھوڑ دوں گا۔33 سالہ الیسٹر کک نے کہا کہ ان کے لیے آج کا دن افسردہ ہے لیکن وہ سب سے بڑا فیصلہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنے تصور سے کہیں زیادہ حاصل کیا اور انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے تاہم یہ وقت مناسب ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔ الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے تاہم کاو¿نٹی کرکٹ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ الیسٹر کک انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ کک ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 254، ایک روزہ کرکٹ میں 3 ہزار 204 اور محدود اوورز کی کرکٹ میں 61 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 سنچریاں اور56 نصف سنچریاں جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

شرجیل میمن تو کلین ہو گئے مگر ہسپتال کے کمرہ میں موجود اُن کے ملازمین بارے عدالت سے بڑی خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءشرجیل میمن کے ملازمین کی شراب برآمد گی کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور ملزمان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزموں شکردین، محمد جام اور محمد مشتاق علی نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے تینوں ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ شرجیل میمن اور ان کے 3 ملازمین کے خلاف جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے ضیائ الدین ہسپتال کو سب جیل قرار دینے کا حکم نامہ منسوخ کر دیا۔ ضیاالدین ہسپتال کو مئی 2018ئ میں سب جیل قرار دیا گیا تھا اور شرجیل میمن وہاں زیر علاج تھے تاہم چیف جسٹس کے چھاپے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامے میں دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کو اب سیکورٹی خدشات نہیں رہے، اس لئے سب جیل قرار دینے کی ضرورت نہیں رہی۔واضح رہے کہ ہفتے کو چیف جسٹس نے ضیائ الدین ہسپتال میں داخل شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے شرجیل میمن کے تین ملازمین کو گرفتار کیا تھا جنہیں عدالت نے گزشتہ روز جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

بجلی چوروں کی شامت قریب،ای سی سی نے PM ہاوس کیلئے بھی دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بجلی کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 35 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کے فیصلے سے صارفین پر ساڑھے چار ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق جولائی میں بجلی کی ریفرنس پرائس چار روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی اور تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت پانچ روپے 60 پیسے فی یونٹ تھی۔ جولائی میں ہائیڈل سے 28.30 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 12.63 فیصد اور فرنس آئل سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کا کہنا ہے جولائی میں گیس سے 14.87 فیصد اور آرایل این جی سے 24.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے جبکہ ایٹمی توانائی سے 5.35 فیصد اور ہوا سے 3.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔پاور کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمتون میں 62 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔ ملک بھر کی پاور کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 62 پیسے اضافے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جون کے مہینے میں دیے گئے ٹیرف کے مقابل بجلی 62 پیسے فی یونٹ مہنگی پیدا ہوئی ہے۔

نئی اداکارہ ،نیا کھلاڑی ،کرکٹ اور فلمی دنیا کا ساتھ ایک بار پھر سامنے آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکاروں اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان محبتوں کی کہانی نئی نہیں۔بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور سے لے کر اظہرالدین اور سنگیتا بجلانی تک کئی رومانوی داستانیں بھری پڑی ہیں۔گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے لے کر ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے تک بہت سارے جوڑے ایسے ہیں جن کا تعلق بولی وڈ اور کرکٹ سے تھا۔ان ہی جوڑوں میں یوراج سنگھ اور ہزل کیج اور ہربجن سنگھ اور گیتا بسرا بھی شامل ہیں۔اور اب اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے کی کڑی میں ایک اور اداکارہ اور کرکٹ کا اضافہ ہوا ہے۔اطلاعات ہیں کہ سابق بھارتی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری اور بولی وڈ اداکارہ نمرت کور کے درمیان قربتیں بڑھ ہیں۔جی ہاں، ممبئی مرر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 56 سالہ روی شاستری اور 36 سالہ نمرت کور کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات قائم ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کے درمیان 2015 میں جرمن کارساز کمپنی کی جانب سے ایک کار کو متعارف کرائے جانے کے اشتہار میں کام کرنے کے بعد دونوں میں نزدیکیاں ہوئیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کو گزشتہ 2 سال کے درمیان متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ نمرت کور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان خبروں کو فکشن پر مبنی افواہیں قرار دیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے اپنے متعلق شائع ہونے والی خبریں پڑھیں، جو فکشن سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھیں’،نمرت کور نے مزید لکھا کہ حقائق کے بغیر فکشن کو شائع کرنا دوسرے کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایسی باتیں کرنے والوں کو بتایا کہ انہیں آئس کریم پسند ہے اور وہ آج کے دن اور موسم کو انجوائے کر رہی ہیں۔ دوسری جانب روی شاستری نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔خیال رہے کہ 56 سالہ روی شاستری نے 18 سال کی عمر سے پہنچنے سے قبل ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی اور انہوں نے انڈر 19 ٹیم سمیت قومی ٹیم میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔وہ 1980 کی دہائی میں پہلے بھارتی ٹیم کے نائب پھر کپتان مقرر ہوئے، بعد ازاں انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی اور 1990 میں ریتو سنگھ سے شادی کرلی۔روی شاستری نے اپنی 22 سالہ شادی کا اختتام 2012 میں کیا، ماضی میں روی شاستری کا نام سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔امریتا سنگھ اور روی شاستری کو بھی ماضی میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات پر بات نہیں کی۔36 سالہ نمرت کور نے فلمی کیریئر کا ا?غاز 2004 میں کیا، اب تک انہوں نے ایک درجن سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔نمرت کی آخری فلم ‘ایئر لفٹ’ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، اس میں انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ کام کیا تھا۔نمرت کور کی مشہور فلموں میں ±ایئر لفٹ، لنچ باکس، الائچی، پیڈلرز اور لو شو تے چکن کھرانا’ شامل ہیں۔نمرت کور اور روی شاستری نے 2015 میں جرمن کار ساز کمپنی ‘ا?ڈی’ کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد ہی ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہوئیں۔روی شاستری نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا

وزیراعظم نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ سب کے چھرے خوشی سے کھل اُٹھے

اسلاما آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک میں 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق تجاویزکاجائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یعقوب اظہار، نجیب ہارون، ارشاد داد،سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران زیب خان ،سیکرٹری قانون جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ اور دیگر سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔وزیراعظم نے سستے گھروں کی تعمیرسے متعلق سیکرٹری ہاﺅسنگ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی جو ایک ہفتے کے اندرسفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیرترجیحات میں سرفہرست ہے،سستے گھروں کی تعمیرسے عوام کے رہائشی مسائل حل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سستے گھروں سے اقتصادی ترقی کے ساتھ روزگارکے مواقع ملیں گے،ان کا کہناتھا کہ غریبوں کو بے گھر کئے بغیرکچی آبادیوں کوریگولیٹ کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ گھروں کی تعمیرمیں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔

”کپتان یہ کام مت کرنا “رضا ربانی کا عمران خان کو مشورہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کو ان سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے، امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کےخلاف ہے لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہیے۔سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانسکرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباو¿ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لیے ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا، پاکستان امریکا سے کوئی امداد نہیں لے رہا۔