العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کی آج واجد ضیا پر جرح

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2کے جج ارشد ملک آج پیر کو شریف خاندان کے کلاف العزیزیہ نیب ریفرنس کی سماعت کریں گے ، میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے، میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جائے گا ،جمعرات کو واجد ضیاءپر جرح کے دوران نیب کے گواہ واجد ضیاءکے بیان میں تبدیلی پر خواجہ حارث نے احتساب عدالت پر اعتراض کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی کی جائے کیونکہ وہ فاضل جج کی جانب سے واجد ضیاءکا بیان دوبارہ لکھنے کو اسلام آباد ہائی کورت مین چیلنج کریں جس پر عدالت نے سماعت آج پیر تک ملتوی کردی تھی ،خواجہ حارث نے ہفتہ کے روز احتساب عدالت کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ۔

ثنا ریاض اب ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی

لاہور(شوبزڈیسک) ٹی وی اینکر ثنا ریاض نے کہا ہے کہ وہ اب ماڈلنگ اور اداکاری بھی کریں گی ۔ اس حوالے سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈائریکٹر و پروڈیوسر اعزاز قریشی کے آنے والے پراجیکٹس میں انٹری دیں گی ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کردارکو نبھانا،اپنے اوپرطاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں،حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کڑی محنت کرنا پڑتی ہے اورریمپ پر واک بھی مشکل لیکن اداکاری سے قدرے آسان ہے۔ فلم اورٹی وی میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔لیکن میں یہ کام محنت سےکرونگی اور اس میں کامیاب ہو کر دکھاﺅنگی۔

 

بلیو وہیل اور مومو جیسے سوفٹ وئیرز کے استعمال پر پابندی

کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے ملک میں بلیو وہیل اور مومو جیسے تمام سوفٹ وئیرز اور سوشل گیمز کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خودکشی پر ابھارنے والے گیمز کےخلاف بڑا فیصلہ کرلیا ہے اور ملک بھر میں بلیو وہیل اور مومو جیسے تمام سوفٹ وئیرز اور سوشل گیمز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اتوار کوکراچی میں آئی ٹی اور سافٹ ویئرڈویلپرز ماہرین کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیرآئی ٹی نے کہا کہ پاکستان میں بلیو وہیل اور مومو جیسے سافٹ ویئرز (سوشل گیمز) کی کوئی گنجائش نہیں، اس طرح کے سوفٹ ویئرز نوجوانوں کی تباہی اور دنیا میں موت کا ایک بڑا سبب بنتے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی کریں گے جبکہ ایسے پروگرامز کو بنانا، پھیلانا اور استعمال کرنا سائبر کرائم قرار دے دیا جائے گا اور ایسے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

 

گلوکارہ دیبا کرن قطر میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگائیں گی

لاہور(شوبزڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ دیبا کرن جنہوں نے کئی گیت فلموں کیلئے بھی گائے اور راحت فتح علی خان کیساتھ بھی گا چکی ہیں ۔دیبا کرن آ ج کل ملک سے باہر پرفارمنس کیلئے جا چکی ہیں۔وہ اس وقت دوحہ میں پہنچ چکی ہیں جہاں وہ عید کے شوز میں لائیو پرفارمنس دیں گی ۔ گلوکارہ نے خبریں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ اس پہلے بھی تقریباََ دنیاکے ہر بڑے ملک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور ہمیشہ اپنے وطن کی عزت کا خیال رکھا ۔ انہوں نے کہا میری آواز میرے اللہ کی طرف سے دیا گیا خوبصورت تحفہ ہے جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مختلف گیتوں پر مبنی البم بھی تیار کر رہی ہیں جسے کسی مناسب وقت پر چینلز اور سوشل میڈیا سے لانچ کریں گی۔

 

اعظم سواتی ٹیکنالوجی ، علی امین گنڈا پور کو امور کشمیر کی وزارت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اہم ارکان کو شامل کرنے اور وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جن رہنماں کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا ان میں علی زیدی، علی امین گنڈا پور، مراد سعید اور اعظم سواتی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق وزارتِ پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان اعظم سواتی کو سونپا جائے گا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو دی جائے گی جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا تاہم ان کی وزارت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

صبا قمر کی ہندی میڈیم کا ہانگ کانگ باکس آفس پر تہلکہ

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم نے بھارت ،پاکستان اور چین سمیت ہانگ کانگ میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم ہانگ کانگ میں 30اگست کو ریلیز کی گئی تھی جس نے ہانگ کانگ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں ۔ ساکیت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہندی میڈیم ‘گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو فلم فیئر اور آئیفا کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

 

ونیسا مارکیزکھلونا بندوق اٹھانے پرپولیس کے ہاتھوں ماری گئیں

لاس اینجلس(شوبزڈیسک) پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے یا تو خطرناک مجرم ہوتے ہیں یا ایسے بدقسمت جنہیں پولیس خطرناک مجرم سمجھ بیٹھتی ہے، مگر امریکا میں پولیس نے ایک جانی پہچانی اداکارہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ المناک واقعہ امریکی شہر لاس اینجلس کے نواحی علاقے پسیڈنا میں پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی سروس کو کال کر کے بتایا گیا کہ ایک خاتون کو دورے پڑ رہے ہیں کسی غیر متوقع صورتحال کے خدشے کے پیش نظر مقامی پولیس کے تین اہلکار ایڈریس پر پہنچ گئے۔یہ خاتون ٹی وی اور فلم کی اداکارہ ونیسا مارکیز تھیں جو گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی مسائل سے دوچار تھیں۔ وہ ادویات کھانے کے لئے تیار نہیں تھیں۔دریں اثناء ونیسا کی غیر مستحکم ذہنی حالت کے باعث خدشہ تھا کہ وہ کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتی ہیں۔ اداکارہ کا رویہ جارحانہ تھا اسی دوران وہ اٹھ کر اپنے کمرے میں گئیں اور جب واپس آئیں تو ا± ن کے ہاتھ میں بندوق تھی جس کا رخ پولیس اہلکاروں کی جانب تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں دیکھتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ونیسا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس سانحے کے بعد ایک اور سانحے کا انکشاف اس وقت ہوا جب پتا چلا کہ ونیسا نے جو بندوق ہاتھ میں اٹھا رکھی تھی وہ اصلی نہیں تھی۔ یہ تو محض ایک کھلونا تھا جس سے کسی کی جان کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا تھا۔

محرم الحرام کا چاند 11ستمبر کو نظر آ ئے گا: ماہرین فلکیات

لاہور(اے پی پی ) ماہر ین فلکیات نے نئے اسلامی سال کا چاند 11ستمبر بروز منگل بمطابق 30ذوالحج کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ، ماہرین فلکیات کے مطا بق ذوالحج کا رواں مہینہ 30ایام پر مشتمل ہو گا اور اس لحاظ سے محرم الحرام کا چاند 11ستمبر بروز منگل بمطابق 30ذوالحج کی شام نظر آئے گا اور نئے اسلامی سال و محرم الحرام کا آغاز 12ستمبر بروز بدھ کو ہو گا۔

میرا ناکامیوں کا منہ دیکھنے کے بعد شوبزحلقوں سے غائب

لاہور(شوبزڈیسک) فلم سٹار میرا شوبزحلقوں سے ”غائب ”ہوگئیں ۔ذرائع کے مطابق فلم سٹار میرا آجکل اپنی مالی اور گھر یلو معاملات کی وجہ سے شدید دباﺅ کا شکار ہے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے فلم سٹار میر اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کر رہی ہے اور شوبز حلقوں سے وہ مکمل طور پر غائب ہو چکیں ہیں اور کسی شوبز پروگرام میں نظر نہیں آتیں اور وہ تمام تر کوششوں کے باوجود ٹی وی اور فلموں میں کام کر نے میں بھی کامیاب نہیں ہو رہیں ۔میرا نے ہسپتال کا منصوبہ شروع کیا جو ٹھپ ہو گیا پھر عدالتی جنگ بھی ہار گئیں۔انہوں نے فلم آسکر بنانے کا بھی پلان بنایا تھا جو کبھی پورا نہ ہوسکا ۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے میرا انہی سوچوں میں گم ہو کر ڈپریشن میں ہیں اور اسی وجہ سے منظر سے غائب ہیں۔

 

پاکستان واحد ملک جہاں 71 سال میں 49 سربراہان مملکت بنے

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر )پاکستان میں ہونے والے 10عام انتخابات کے نتیجہ میں قائم ہونے والی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاںکل 4ستمبر کو ملک کے نئے صدر اور جمہوری طور پر منتخب ہونے والے8ویں اور مجموعی طور پر16ویں صدر کا انتخاب کرےں گی،پاکستان کی جمہوری تاریخ میں 1947سے لیکر اب تک 4گورنر جنرل ،15صدور اور30وزرائے اعظم ہو چکے ہیں،اس لحاظ سے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے،جہاں71سال کے عرصہ میں49سربراہان مملکت (گورنر جنرل، صدور ،وزرائے اعظم ) ہوئے ہیں،15صدور میں 3نگران صدور اور30وزیر اعظم میں7نگران وزیر اعظم شامل ہیں،15اگست1947ءسے 7اکتوبر 1958ءتک11سال کے مختصر عرصہ میں4گورنر جنرل،ایک صدر اور 7وزرائے اعظم نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا،ان میںسے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح 15اگست47ءسے11ستمبر48ء،خواجہ ناظم الدین 14 ستمبر48ءسے17اکتوبر51ءتک،ملک غلام محمد19اکتوبر51ءسے5اکتوبر55ءتک اور میجر جنرل سکندر مرزا6اکتوبر55ءسے 22 مارچ56ءتک رہے،صدور میں میجر جنرل سکندر مرزا23مارچ56ءکو ملک کے پہلے صدر بنے جو25مارچ58ءتک رہے،ایوب خاں نے انکا تختہ الٹ دیا،27اکتوبر58ءکو ایوب خاں صدر بن گئے جو25مارچ69ءکو از خود مستعفی ہو گئے،25مارچ69ءکوجنرل محمد یحییٰ خاں صدر بنے جو 20دسمبر71ءتک رہے،جنہوں نے سقوط ڈھاکہ کے نتیجہ میں استعفیٰ دے دیا ،20دسمبر71ءکو ذوالفقار علی بھٹو صدر بنے جو13اگست73ءتک رہے، 14 اگست کو بھٹو وزیر اعظم بن گئے،14اگست73ءکو چوہدری فضل الٰہی صدر بنے جو 16 ستمبر 78ءتک رہے اور اپنی مقررہ مدت پوری کرکے ریٹائر ہو گئے، 16ستمبر 78کو ضیاءالحق صدر بنے جو17اگست88ءتک رہے وہ فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے، 17اگست 88ءکو غلام اسحاق خاں صدر بنے جو8جولائی93ءتک رہے، ملک میں سیاسی بحران اور دباﺅ کے تحت مستعفی ہو گئے،8جولائی93ءکو وسیم سجاد صدر بن گئے جو13نومبر93ءتک رہے،13نومبر93ءکو سردار فاروق لغاری صدر بنے جو2دسمبر97ءتک رہے، وزیر اعظم نواز شریف سے کشیدگی کے باعث مستعفی ہو گئے،2دسمبر97ءکو وسیم سجاد پھر صدر بنے اور یکم جنوری 98ءتک رہے، یکم جنوری98ءکو محمد رفیق تارڑ صدر بن گئے جو20جون 2001ءتک رہے، 20 جون2001ءکو پرویز مشرف صدر بنے جو6اکتوبر2007ءتک رہے، 6 اکتوبر 2007ءکو دوبارہ صدر منتخب ہو گئے اور18اگست2008ءکو مستعفی ہوگئے، 18 اگست 2008ءکو الٰہی بخش سومرو صدر بنے جو9ستمبر2008ءتک رہے، 9ستمبر 2008ءکو آصف علی زرداری صدر منتخب ہو گئے جو 8ستمبر2013تک رہے ، 9ستمبر2013کو ممنون حسین صدر منتخب ہو گئے، جو تا حال صدر کے عہدے پر فائزہیں جو 8ستمبر 2018کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے،جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدور میں سے فضل الٰہی چوہدری زیادہ مدت کیلئے صدر رہے،وہ 5سال 1ماہ اور3دن صدر رہے،سب سے کم عرصہ صدارت ذوالفقار علی بھٹی کا ہے جو ایک سال 7ماہ 24دن صدر رہے،جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدور کی تعداد7ہے،بطور ملٹری صدر ایوب خاں لمبے عرصے تک 10سال4ماہ26دن صدر رہے،4ملٹری صدور میں سے یحیٰ خاں سب سے کم عرصہ 2سال 8ماہ 25دن صدر رہے،2نگران صدور میں وسیم سجاد3ماہ27دن اور محمد میاں سومرو22دن صدر رہے،وسیم سجاد 2بار نگران صدر بنے،پرویز مشرف بھی2بار صدر مملکت بنے۔