Monthly Archives: September 2018
صدارتی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل
نوازشریف نے خواجہ حارت کے ذریعے درخواست دائر کی
لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
شرجیل میمن سے پوچھا تو کہا کہ میری نہیں
وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کی دارالشفقت آمد
سپریم کورٹ میں اور بھی کیسز ہیں ان پر توجہ ہونی چاہیے

35 فٹ طویل دنیا کا سب سے بڑا اسکیٹ بورڈ
لاس اینجلس(ویب ڈیسک) امریکا میں اسکیٹنگ کے ایک کھلاڑی نے 35 فٹ 7 انچ طویل اسکیٹ بورڈ تیار کرلیا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کردی۔یہ اسکیٹ بورڈ کیلی فورنیا اسکیٹ پارکس کے سربراہ جو جیاگلیا نے بنایا ہے جس میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں اور آخرکار 10 ہفتوں کی مسلسل محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اسکیٹ بورڈ تیار کرلیا گیا۔اس منفرد اسکیٹ بورڈ کے پہیے اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ وہ اس کی برق رفتاری کو ممکن بناتے ہیں۔جو نے بتایا کہ اسے ہوبہو ایک چھوٹے اسکیٹ بورڈ کی طرح بنانا ایک چیلنج تھا اور اسی لیے بار بار ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئیں۔ اسکیٹ بورڈ کی موٹائی تین فٹ ہے اور وہ زمین سے ساڑھے سات انچ اونچا ہے۔ اگلے برس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں اس کی تفصیلات دی جائیں گی۔

ہالینڈ کے ریلوے اسٹیشن سے چاقو بردار حملہ آور گرفتار
ایمسٹر ڈیم(ویب ڈیسک) ہالینڈ میں پولیس نے ریلوے اسٹیشن پر دو افراد کو زخمی کرنے والے چاقو بردار افغان نڑاد شخص کو گرفتار کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمسٹرڈیم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن میں ایک چاقو بردار شخص نے مسافروں پر چاقو کے وار کیے جس کے نتیجے میں دو مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ٹانگ پر گولی مار کر حملہ آور کو قابو کیا اور ملزم کو حراست میں لے کر تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 سالہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے سیاست دان گیرٹ ولڈرز پر حملے کی نیت سے ایمسٹرڈیم پہنچا تھا۔قبل ازیں اسی ہفتے ہالینڈ پولیس نے گیرٹ وِلڈرز پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک 26 سالہ شخص کو بھی حراست میں لیا تھا۔ مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک پروفائل پر ویڈیو پیغام شائع کیا تھا جس میں گیرٹ ولڈرز کو دھمکی دی گئی تھی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے۔واضح رہے کہ ہالینڈ کے دائیں بازو کے سیاست دان گیرٹ ولڈرز متنازعہ ترین شخص ہے جو اسلام دشمنی کے لیے مشہور ہے۔ حال ہی میں گیرٹ ولڈرز نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم ہالینڈ حکومت نے متنازعہ بن جانے والے اس مقابلے کو کینسل کردیا۔

سعودی عرب کا نہر کھود کر قطر کو جزیرہ بنانے کی تیاری
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ساٹھ کلومیٹر طویل اور دو سو میٹر چوڑی نہر کھود کر قطر کو جزیرہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا، سعودی ولی عہد کے مشیر کہتے ہیں اقدام سے خطے کا نقشہ بدل جائے گا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سینیئر مشیر سعود القحطاتی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا: میں بےچینی سے جزیرہ سلوا کے منصوبے کی تکمیل کی تفصیلات کا انتظار کر رہا ہوں۔ ایک عظیم، تاریخی منصوبہ جس سے خطے کا جغرافیہ بدل جائے گا۔ قطر نے ابھی تک اس پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔منصوبے کے تحت سعودی عرب قطر کے ساتھ سرحد پر ساٹھ کلو میٹر طویل اور دو سو میٹر چوڑی نہر کھودے گا جس کے بعد قطر چاروں اطراف سے پانی میں گھر جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد قطر کو سعودی سرزمین سے الگ کر دینا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ 14 ماہ سے جاری تنازعے کا حصہ ہے۔سعودی عرب، عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی امداد کرتا ہے اور سعودی عرب کے دشمن ایران کے قریب ہے۔ قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔اقوامِ متحدہ اور کویت کی جانب سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان ثالثی کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ اپریل میں سعودی عرب کے خبررساں ادارے سبق نے پہلی بار خبر دی تھی کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ سرحد پر 60 کلومیٹر طویل اور 200 میٹر چوڑی نہر کھودنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے ایک حصے میں ایٹمی فضلہ رکھنے کا گودام قائم کیا جائے گا۔