تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف

دبئی(ویب ڈیسک) تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔64 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری اور محمد حفیظ 19 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔فخر زمان بھی 65 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر ہینری نکولس کو کیچ دے بیٹھے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں حارث سہیل اور بابر اعظم نے 108 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 206 رنز پر پہنچایا تو حارث سہیل 60 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔گرین شرٹس کو چوتھا نقصان شعیب ملک کی صورت میں ہوا جو ا?ج بھی کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 18 رنز بنا سکے۔بابر اعظم 92 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور انہیں ٹرینٹ بولڈ نے پویلین کی راہ دکھائی جب کہ اننگز کے ا?خری اوور میں 3 قومی کھلاڑی ا?و¿ٹ ہوئے جن میں فہیم اشرف 5، ا?صف علی 9 اور حسن علی 2 رنز بنا سکے اور تینوں وکٹیں فرگوسن نے حاصل کیں۔گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 5 کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔سیریز کے فائنل کے لیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا جہاں اب تک دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم کو ‘اسپانسر’ مل گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کو اس ماہ کے آخری ہفتے میں بھارت کے شہر بھونیشور میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنا ہے، جس کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔مالی مسائل سے دو چار فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپیئن شہباز سینئر نے حکومت سے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ماضی میں کروڑوں روپے کی گرانٹ ہاکی فیڈریشن کو دینے والی حکومت کی طرف سے اس مرتبہ تاحال کوئی مثبت جواب نہ آیا۔البتہ ہاکی فیڈریشن کو اس وقت ایک بڑی خبر اس وقت ملی جب ہائر (HAIER) پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کے ساتھ لاہور میں ایک یادداشت پر دستخط کیے اور 2020 تک قومی ہاکی ٹیم کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔ جاوید آفریدی جو پشاور زلمی کے چئیرمین بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ قومی کھیل ہاکی جہاں ماضی میں ہم چار بار ورلڈ چیمپئین رہے، تین بار اولمپک گولڈ میڈل جیتا، آج مشکل وقت میں آگے آکر مجھے کچھ کرنے کا موقع ملا۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں میں اس وقت آنسو آگئے جب ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بتایا کہ ان کا گزر بسر صرف ڈیلی الاو¿نس پر ہے، جو چند ہزار روپے ہے اور وہ الاو¿نس بھی وقت پر نہیں ملتے۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی حالت دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، نہ فیڈریشن کے پاس کوئی انفراسٹرکچر ہے اور نا ہی ان لوگوں کے پاس قومی کھیل کو آگے لے جانے کے لئے کوئی مناسب حکمت عملی ہے۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے لئے ان کے پاس کئی منصوبے ہیں، البتہ ابھی وہ بہت مصروف ہیں، مستقبل میں وہ اس حوالے سے مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں ٹریفک وارڈن نے ڈاکٹر کا پرس چوری کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں ٹریفک پولیس وارڈن نے ایک دکان سے ڈاکٹر کا پرس چوری کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کی جانب سے واقع کی ایف آئی آر 8 نومبر کو درج کرائی گئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق پرس میں 25 ہزار روپے، لائسنس اور اے ٹی ایم کارڈز موجود تھے۔دکان سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وارڈن موقع پاتے ہی پرس چوری کر لیتا ہے۔اسلام آباد پولیس نے ڈاکٹر کا پرس چوری کرنے والے ٹریفک پولیس وارڈن کو گرفتار کر لیا ہے۔تھانہ کوہسار پولیس نے پرس چوری میں ملوث ٹریفک وارڈن کو گرفتار کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے لگی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔لاہور، ملتان، بہاولپور، راجن پور، خانیوال، جہانیاں، وہاڑی، بورے والا اور میلسی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں اسموگ میں اضافہ ہوگیا اور فضا میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔شہریوں کو سانس لینے کے علاوہ آنکھوں میں جلن کی بھی شکایات ہیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں حد نگاہ 800 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں 80 فیصد اسموگ اور 20 فیصد دھند ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ملتان میں اسموگ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دھواں خارج کرنے والی 176 فیکڑیز کو نوٹس جاری کردیے جب کہ دھواں خارج کرنے والی 66 انڈسٹریز کے مالکان پر مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔انتظامیہ نے بھٹے بند نہ کرنے پر 63 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جب کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر 19 اور کچرے کو آگ لگانے پر 41 افراد کو چالان کیے گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں حادثے کے شکار طیارے کے مسافروں کی تلاش کا کام روک دیا گیا

جکارتہ(ویب ڈیسک)سمندر میں گر کر تبا ہ ہونے والے انڈونیشیئن طیارے کے مسافروں کی تلاش کے لیے کیا جانے والا سرچ آپریشن دو ہفتے بعد روک دیا گیا۔انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد سیوگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسافروں کی تلاش کے لیے کیے جانے والے آپریشن کو روکنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد آپریشن روکا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے جس میں سے 79 افراد کی شناخت کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔محمد سیوگی نے عوام سے اور خاص طور پر متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ہم ہر شخص کو مطمئن نہیں کرسکے، متاثرہ طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو جاوا کے سمندر میں لائن ایئر کا مسافر طیارہ گرنے سے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا تاہم اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے ساتویں روز 900 سے زائد دکانیں مسمار

کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ساتویں روز صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف 900 سے زائد غیر قانونی دکانیں گرا دی گئیں۔محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے ایمپریس مارکیٹ اور اس کے اطراف تعمیرات کو گرایا گیا۔آپریشن کے دوران پرندہ مارکیٹ، کپڑوں کی مارکیٹ، چائے پتی اور خشک میوہ جات کی مارکیٹ بھی گرائی گئی۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 900 سے زائد غیر قانونی دکانیں گرا دی گئی ہیں اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے جس کے بعد ملبہ اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔سینیئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر احمد صدیقی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ کو 15 روز میں اصل شکل میں بحال کردیں گے۔بشیر صدیقی نے کہا کہ آج 1043 غیر قانونی دکانیں گرائی جائیں گی اور آپریشن کے بعد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور پولیس صدر میں جگہ جگہ کیمپ لگائے گی۔ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کا مزید کہنا تھا کہ صدر میں تجاوزات کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو کے ایم سی، اینٹی انکروچمنٹ اور پولیس پر مشتمل ہوگی۔

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پارٹی میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں: فواد چوہدری

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پارٹی میں کوئی بحران پیدا ہوا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی جہانگیر ترین کو گورنر پنجاب کی شکایت لگانے کی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات رہتے ہیں لیکن اسے بڑا مسئلہ نہیں کہہ سکتے، اسپیکر یا وزیراعلیٰ ہو، وہ پارٹی کے ورکرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں صرف ایک لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہیں، وہ جو بات کریں گے وہی حتمی ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کو بہتر زندگی دینا ہی وزیراعظم کا مشن ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی ہے، خود وزیراعظم بننا اور چھوٹے بھائی کو وزیراعلیٰ بنا دینا، عمران خان کا ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی سیاست میں یہی بنیادی فرق ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی نیب کی ڈگری جعلی تھی تو سابق حکومت نے کیوں کارروائی نہیں کی، خورشید شاہ کس کے ساتھ ہیں یہ تو پیپلز پارٹی والوں کو بھی نہیں پتا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصے تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے، پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان کسی حکومت کا حصہ نہیں، وہ حکومت میں ہوتے ہیں تو سب اچھا ہوتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا 84 فیصد قرضہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے ذمہ ہے، ہمارا سب سے بڑا امتحان ادائیگیوں کا بحران تھا، جو ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک مربوط پالیسی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ملکی وقار بحال کرنا ہی ہماری حکومت کا بیانیہ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں ملک کے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی اور 12 ربیع الاول کانفرنس کا افتتاح خود وزیراعظم عمران خان کریں گے، امام کعبہ، مفتی اعظم جامعہ اظہرسمیت مسلم دنیا کی اعلیٰ مذہبی شخصیات شریک ہوں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جشن میلاد ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کیلیے پہلا قدم ہوگا، اقلیتوں کو تحفظ فراہم کئے بغیر مدینہ کی ریاست تشکیل نہیں پا سکتی۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔حارث سہیل اور آصف علی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا اور عماد وسیم کو آرام دیا گیا ہے۔قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔سیریز کے فائنل کے لیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا جہاں اب تک دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔

گوجرانوالا: اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)گوجرانوالا میں ایف آئی اے نے سائبر کرائم کی انوکھی گتھی س±لجھاتے ہوئے اپنی ہی بیوی کی ویڈ?و بنا کر اسے بلیک میل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ آصف اقبال کے مطابق ارسلان نامی لڑکے نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور جب وہ گوجرانوالہ آئی تو ا±س نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر لڑکی سے شادی کر لی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ارسلان اپنی بیوی کی لاعلمی میں اس کی ویڈیو بناتا رہا، اور پھر انجان نمبر سے ویڈ?و اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر اس سے پیسے بھی بٹورتا رہا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون نے مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر گھر والوں کو بتایا اور مقدمہ درج کرا دیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تو وہ خاتون کا شوہر نکلا۔ ملزم کے موبائل سے ویڈیو برآمد کر لی گئی ہیں۔