وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : عثمان بزدار

لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور شبانہ روز محنت کے باعث ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا گیا ہے اور قومی مفاد میں کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معیشت کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے اور انشاءاللہ ان فیصلوں سے معیشت بحال ہوگی اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات سے پاکستان کے 22 کروڑ عوام مستفید ہوں گے کیونکہ معیشت بہتر ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد ہے اور عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں حکومت نے عوام کو اپنے حقوق کا شعور دیا ہے اور ہم عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ نئے پاکستان میں سب کچھ عوام کی امنگوں اور توقعات کے مطابق ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہقانون کی بالادستی، میرٹ، شفافیت کا فروغ اورعام آدمی کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔عوام کے مسائل کے حل کی جانب توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور تبدیلی کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی معنو ںمیں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا عزم کر رکھا ہے۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔پولیس کو عوام کا حقیقی محافظ بنائیں گے۔جب ادارے مضبوط ہوںگے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور قوم کی حمایت سے عارضی مشکلات پر قابو پائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے کیویز کو شکست دی اور یہ شاندار فتح کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

چودھری بمقابلہ چودھری پرویز الہیٰ کا گورنر سرور کیخلاف محاذ کھولنا سیاسی حکمت عملی

ملتان (مےاں غفار سے) پنجاب مےں مسلم لےگ (ن) کو مائنس نواز شرےف خاندان اور سندھ مےں پےپلز پارٹی کو مائنس بھٹو و زرداری خاندان بنانے پر تےزی سے کام شروع ہو چکا ہے اور پنجاب مےں گزشتہ 3 ماہ سے اسٹےبلشمنٹ اس کوشش مےں مصروف تھی کہ اچانک چودھری پروےز الٰہی نے طارق بشےر چےمہ و اپنے چند پرانے ساتھےوں ،برادری کے لوگوں اور عزےز و اقارب کو ساتھ ملا کر پنجاب مےں مضبوط نےٹ ورک رکھنے والے چودھری محمد سرور کے گرد گھےرا تنگ کرنا شروع کر دےا ہے۔ کےونکہ چودھری محمد سرور نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دےنے اور پی ٹی آئی مےں شمولےت اختےار کرنے کے بعد پنجاب مےں چند ہی سال مےں اپنے بہت مضبوط رابطے بنا لےے تھے ۔ ایک تو انہوں نے لندن میں مقیم پاکستانیوں کے رشتہ داروں سے مضبوط رابطہ استوار کر رکھے تھے اور دوسرا انہوں نے پنجاب میں اپنی ارائیں برادری کے حوالے سے بھی ایک مضبوط گروپ بنالیا تھا۔ اس مضبوط گروپ نے گزشتہ الیکشن میں طارق بشیر چیمہ کے راستے میں مشکلات کھڑی کی تھیں اور وہ بمشکل کامیاب ہوئے الیکشن میں اپنی سیٹ نکال سکے کیونکہ چودھری سرور نے ان کے مقابلے میں ایک گروپ تشکیل دیا تھا جس نے طارق بشیر چیمہ کےلئے مشکلات کھڑی کی تھیں طارق بشیر چیمہ جب پیپلزپارٹی میں تھے تب بھی ان کا چودھری پرویز الٰہی سے بہت گہرا تعلق تھا اور انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کو گجرات سے یزمان لا کر الیکشن میں جتوایا تھا اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عثمان بزدار جو کہ انتہائی کمزور وزیراعلیٰ ہےں اور وہ اپنی ذاتی حیثیت سے وزیراعلیٰ کا الیکشن لڑیں تو شاید تونسہ سے تعلق رکھنے والے ارکان کے ووٹ بھی نہ لے سکیں۔ گزشتہ چند دنوں میں با اعتماد دوستوں کے ذریعے چودھری پرویز الٰہی کو یہ یاد کرانے میں کامیاب ہوچکے ہیں کہ اگر مسلم لیگ ن کی قیادت ان کے ہاتھ میں آتی ہے تو وہ بطور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سپورٹ کریں گے اس طرح سے انہوں نے عثمان بزدار کو جہاں شیشے میں اتارلیا ہے وہاں یہ بھی باور کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے کہ پنجاب کا گورنر ہاو¿س ان کے اختیارات میں رکاوٹ بنتا جا رہا ہے کیونکہ چودھری پرویز الٰہی اور ق لیگ کو حقیقی خطرہ چودھری سرور کے نیٹ ورک سے ہے کیونکہ مختلف وفود سے اتنی ملاقاتیں چودھری پرویز الٰہی کرتے ہیں اور نہ ہی عثمان بزدار کرپاتے ہیں۔ جتنا وقت کا صحیح استعمال بحوالہ رابطے چودھری سرور کر رہے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے ضلع بہاولپور میں اپنی مضبوط گرفت بنانے کےلئے سب سے پہلے آر پی او سہیل تاجک کو 7 روز میں ٹرانسفر کروایا کیونکہ وہ اس سے پہلے بہاولپور میں تعیناتی کے دوران طارق بشیر چیمہ کو ٹف ٹائم دے چکے تھے اور دوسری طرف طارق بشیر چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے رشتہ دار اور جونیئر پولیس افسر امیر تیمور بزدار کی بہاولپور تعیناتی میں ان کی مدد کی اور پھر اسی مدد کے عوض سہیل حبیب تاجک جنہوں نے بطور ڈی پی او طارق بشیر چیمہ کا دباو¿ قبول نہیںکیا تھا۔ انہیں وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لے کر بطور آر پی او 3 روز مےں آﺅٹ کرادیا اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے 2 ڈویژنوں ملتان، ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں چودھری سرور نیٹ ورک اور طارق بشیر چیمہ نیٹ ورک کا مقابلہ ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا تمام تر وژن طارق بشیر چیمہ کے پلڑے میں ہے لاہور میں اس وقت جو کھچڑی پک رہی ہے۔ اس میں ایک طرف تو چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی، ڈویژن میں میجر طاہر صادق کو متحرک کر رکھا ہے اور دوسری طرف سرگودھا ڈویژن میں عامر سلطان چیمہ متحرک ہیں جو کہ چودھری پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی کو اسٹیبلشمنٹ کی تا حال حمایت حاصل نہیں ہوسکی۔ اسٹیبلشمنٹ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے کسی با اعتماد سیاست دان کو دینا چاہتی ہے جبکہ مشرف دور سے بعض معاملات پر اسٹیبلشمنٹ اور چودھری برادری مےں دوریاں پیدا ہوگئیں لیکن یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایسے سیاستدان کی متلاشی ہے جو بالعموم لاہور ڈویژن میں اپنا اثر و رسوخ رکھتا ہے اس معاملے میں چودھری برادران کی نسبت چودھری سرور کا نیٹ ورک لاہور ڈویژن میں زیادہ مضبوط ہے۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے ایک سیاسی بزرجمہر نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کی مثال اس اونٹ جیسی ہے جسے خیمے میں سر ڈالنے کی اجازت مل جائے تو خیمے کے مکینوں کو نکال باہر کر کے خیمے پر قبضہ کرلیتا ہے اور وہ اب مسلم لیگ ن کو مسلم لیگ ق بنانے کی مکمل تیاری کرچکے ہیں دوسری طرف سندھ میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کےلئے چودھری پرویز الٰہی کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے وہاں اسٹیبلشمنٹ جسے چاہے گی وہی متبادل ہوگا۔
حکمت عملی

چین اور سعودیہ نے بحران سے نکال دیا ،عمران خان نے کرپشن کے بڑے انکشاف کر دیئے

لاہور (خبرنگار‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسائل میں الجھے ہوئے پاکستان کی چین اور سعودی عرب نے مدد کرلی اور پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پانچ شیلٹرز بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں پر بجلی بھی نہیں ہے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے پر پارٹی میں بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن عثمان بزدار کا نام وزیراعلیٰ کیلئے اس لئے منتخب کیا کیونکہ وہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بہتر امیدوار تھا اور وہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو جانچ سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کو سڑک پر سوتے ہوئے دیکھا تو بہت رحم آیا، لوگوں کے دلوں میں رحم نہیں تو وہ انسان نہیں،ہمارا ملک علامہ اقبال نے ایک وژن کے تحت بنایا تاکہ پاکستان کو ایک بڑی فلاحی ریاست بنایا جاسکے اور آج ہمیں یہ موقع ملا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ہمارے اوپر قرضوں کا پہاڑ چڑھا ہوا تھا اور اس کو چکانے کیلئے چین اور سعودی عرب نے مدد کی اور شکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، اب ہمارا سب سے پہلا قدم ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات کی ہے کہ غریب بزرگوں کیلئے لاہور میں پانچ شیلٹرز بنائے جائیں گے، جس کیلئے جگہوں کا بھی انتخاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں بنانے کیلئے وسائل نہیں بلکہ دل میں احساس ہونا چاہئے، ان پانچ شیلٹرز کے صفائی اور کھانے پینے کا نظام دیکھنے کیلئے بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے ہفتہ یا دس دنوں میں حکومت ایک ایسا غربت سے خاتمے کا پیکج لارہی ہے، جس میں عوام کو غربت سے نکالا جائے گا، اس حوالے سے ہم نے چین سے بھی کافی اقدامات سیکھے ہیں، جس طرح انہوں نے 70کروڑ لوگوں کو 30سال میں غربت سے نکالا۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا حکومت کا کام ہوتا ہے اور سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس کے ساتھ کھڑی ہوگی،کیونکہ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ریاست کبھی نہیں چل سکتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی میں شیلٹرز ہوم کیلئے جگہیں دیکھ لی ہیں، پشاور کے وزیراعلیٰ اور گورنر سے بھی شیلٹرز ہوم کیلئے بات چیت چل رہی ہے اور سندھ کے وزیراعلیٰ اور گورنر کو کہتا ہوں کہ وہ بھی شیلٹرز ہوم کیلئے جگہیں دیکھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے کیساتھ کھڑی رہے گی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سڑکوں پر سونے والے کسی کا ووٹ بینک نہیں ہوتے یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے کوئی کام نہیں کرتا، احساس اور رحم کے بغیر دنیا کا کوئی معاشرہ مہذب نہیں ہوتا، ہمارے اندر وسائل کی نہیں احساس کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ایک فلاحی ریاست کا قیام چاہتے تھے، شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہر روز ہم اپنے ملک کو یاد دلائیں کہ اس نے فلاحی ریاست بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانچ شیلٹر ہومز بنائیں جائیں جن میں ریلوے اسٹیشن، داتا دربار، شاہدرہ، اچھرہ اور چوبرجی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانچ مختلف مقامات شیلٹر ہومز بنائے جائیں گے جن کی دیکھ بھال کے لیے بورڈ قائم ہوگا اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے آج (اتوار) کرپشن کے بارے میں اہم انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کیلئے کرپشن کے بارے حیرت انگیز معلومات لیکر آو¿ں گا اور لوگ میری اس گفتگو کو انجوائے کریں‘ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے‘ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘ قانون کی حکمرانی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے‘ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ کیا جائے تو قانون کی حکمرانی ختم ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے طرز حکومت میں واضح تبدیلی لائے جانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف اہداف کے تعین اور ترجیحات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے 100 دن کے اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی پر مرکوز ہونی چاہیے۔ وزےراعظم عمران خان نے اےک بار پھر پنجاب کے وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تعرےف کی ہے اور انہےں خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مےں کرکٹ مےں کھلاڑی چنتا تھا اور وہ وسےم اکرم اور انضمام الحق بن جاتے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے سٹےج پر بےٹھے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اسی طرح پنجاب مےں بھی وسےم اکرم نکلے گا۔ وزےراعظم عمران خان نے رےلوے سٹےشن کے قرےب مسافروں کےلئے ”پناہ گاہ“کا سنگ بنےاد رکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےںاس نےک کام کے آغاز پر وزےراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دےتا ہوں۔ عثمان بزدار کو عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔ ان کے علاقے مےں اڑھائی لاکھ افراد کےلئے ہسپتال نہےں ہے اور پانی بھی موجود نہےں۔ انہےں علم ہے کہ عام آدمی کو کےا مشکل آتی ہے جبکہ ماضی مےں پنجاب مےں بادشاہت تھی اور بادشاہ محلوں مےں رہتے تھے لےکن اب اےسا نہےں ہے۔ مےں نے اےسے وزےراعلیٰ کا انتخاب کےا ہے جو پسماندہ ترےن علاقے سے ہے اور ان کے دل مےں کمزور آدمی کےلئے رحم اور احساس موجود ہے۔ جس کی مثال آج ”پناہ گاہ“ کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھنا ہے کےونکہ مےں نے صرف اےک مرتبہ وزےراعلیٰ عثمان بزدار سے اس طرح کا منصوبہ بنانے کی بات کی کہ جو لوگ سڑکوں پر سوتے ہےں، ان کی کوئی آواز نہےں اور ےہ ہمارا ووٹ بےنک بھی نہےں لےکن ہمےں ان کےلئے کچھ کرنا ہے ۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ عثمان بزدار نے اس ضمن مےں انتہائی تےزی سے اقدامات کےے اور خود لاہور مےں پانچ مقامات کا انتخاب کےا، جس پر مےں وزےراعلی عثمان بزدار کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں اور مبارکباد دےتا ہوں۔ وزےراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے مجھے ےہاں بھی اےک وسےم اکرم مل گےا ہے، جس طرح کرکٹ مےں نے نئے کھلاڑی انضمام الحق وغےرہ متعارف کرائے، اس طرح ےہاں بھی وسےم اکرم نکلے گا۔

ایک درجن سے زائد جعلی اکاﺅنٹس سے 80 کروڑ ٹرانزیکشن کا انکشاف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )فیصل آباد میں بھی ایک درجن سے زائد”بے نامی“ اکاﺅنٹس کا ذرائع نے انکشاف کیا ہے۔ ان بے نامی اکاﺅنٹس سے 80کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی اور یہ اکاﺅنٹس غریب محنت کشوں کے بتائے جاتے ہیں۔ بے نامی اکاﺅنٹس کھولنے میں بینک مینجرز کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پچھ گچھ کےلئے بینک مینجر اور کھاتہ دار کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ کھاتہ دار وسیم نامی شخص کے اکاﺅنٹ سے 13کروڑ روپے کی منتقلی کے ایف بی آر کو شواہد ملے ہیں اور دوسرے شہری کے اکاﺅنٹ سے 5کروڑ روپے کی رقم ٹرانسفر کی گئی اور کروڑوں روپے کی منتقلی کے بعد دوسرے بینک میں اکاﺅنٹس کھلوا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کہ ایف بی آر شہر کے مرکزی منٹگمری بازار میں واقع بینک کے آپریشنل مینجر سے پچھ گچھ کی گئی اور وسیم نامی شہری نے ایف بی آر کو بتایا کہ کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ میں ایک غریب اور محنت کش ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے دونوں بینک مینجروں کو ریکارڈ سمیت اور اکاﺅنٹ ہولڈر وسیم کو پھر طلب کر لیا ہے اور درجن سے زائد بے نامی اکاﺅنٹس ملے ہیں۔ جن سے کروڑوں روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ جس کی ایف بی آر نے چھان بین شروع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کو توقع کی جا رہی ہے۔

خاوند نے بیوی کو جسم فروشی پر لگا دیا ، انکار پر وحشیانہ تشدد (ر) فرار ہوکر گھر پہنچ گئی، انصاف کیلئے دربدر ٹھوکریں کھانے کے بعد متاثر ہ کا والد ” خبریں ہیلپ لائن “پہنچ گیا

فیصل آباد(سٹی بیورو)نشئی خاوند نے اپنے نشہ کی لت پوری کرنے کے لئے بیوی سے جسم فروشی کروانا شروع کروادی ،وڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا،انکار کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،متاثرہ خاتون کا والد در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،انصاف کے حصول کے لئے ”خبریں “آفس آپہنچا۔ گرو سر ڈجکوٹ کے رہائشی محمد سرورنے ”خبریں “ کو اپنی ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتاےاکچھ عرصہ قبل اٹھائیس سالہ بیٹی رانی بی بی کی شادی ستیانہ بنگلہ کے رہائشی سخاوت سے ہوئی ،سخاوت عرصہ درازسے نشے کی لت میں مبتلا تھا اور معمولات زندگی کے کوئی بھی کام کاج نہ کرتا تھاسخاوت نے اپنے نشے کی لت پوری کرنے کے لئے بیوی کو جسم فروشی کرنے کے لئے کہا تو انکار کرنے پر اس نے شدید تشدد کا نشابناےا اور محلہ میں واقع ایک ڈاکٹر کو اپنے ساتھ لاکر بیوی کو زبر دستی نشہ آور انجیکشن لگواکر ساری رات مختلف لوگوں سے زیادتی کرواتا اورچوری چھپے موبائل سے ویڈیو بھی بنا تا ،ہوش میں آنے پرویڈیو دکھا کر بیوی کو خاموشی اختیار کرنے کی تاکید کرتا نہ کرنے کی صورت میں برہنہ ویڈیوز انٹر نیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتاد رندہ صفت خاوند کئی ماہ سے مسلسل گھناﺅ نا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہے گزشتہ روز خاوند گھر سے ضروری کام کے لئے باہر گیا تو رانی بی بی نے موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے گھر سے فرار ہو کرمیرے پاس ڈجکوٹ گھر پہنچ گئی ۔جس پر اسکے متاثرہ شخص نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب ،آرپی او اور سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ درندہ صفت انسان کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔

نوید یعقوب کا چینل پر مہدی حسن اور نصرت فتح کو خراج تحسین

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارنوید یعقوب نے جگن کاظم کے مارننگ شو میں شرکت کرکے پروگرام میں پرفارمنس دے کر چار چاند لگا دیئے۔ وہ گزشتہ روز پی ٹی وی ہوم کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں دوسرے مہمانوں کے ساتھ انہوں نے اپنے چار گیتوں کی پرفارمنس دی ۔ انہوں نے مہدی حسن کے گائے گیت ” تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے “ کو گا کر ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی تھی ۔ پھر انہوں نے سجاد علی کا گایا ” لگایا دل“نصرت فتح علی کا گایا گیت ” جانیا‘ تیرے بنا نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا“اور ایک ان کا اپنا تیار کردہ گیت ”عشقاں دے مارے“ گا کر بے حد داد وصول کی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ دس برس سے گلوکاری کے میدان میں ہیں اور ان کے گیتوں کی بیسیوں وڈیوز منظر عام پر آ کر داد تحسین سمیٹ چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اور البم کی تیاریوں میں ہیں جو آئندہ سال میں ریلیز ہو گی۔

رمشا خا ن اورشہزاد شیخ کی ”خود پرست“ میں جاندار اداکاری

کراچی ( شوبزڈیسک)ہر ادا میں جاذب نظر اور حیرت انگیز طور پرخوبصورت دکھائی دینے والی رمشا خان اپنے مداحوں کو لبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے 2017میںفلم “تھوڑا جی لے”میں پہلی بار کام کرکے انتہائی کم وقت میں حیرت انگیز طور پرشہرت حاصل کی، صرف ریمپ پر ڈانس ان کی وجہ شہرت میں شامل نہیںبلکہ انھوں نے “تمہاری مریم”،ماہ تمام جیسے ٹی وی پلیز میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، کسی بھی کردار میں ڈوب کر اس کا حصہ بن جانا رمشا خان کا ہی خاصہ ہے۔ اداکارہ نے بگ بینگ انٹرٹیمنٹ کے جاری پروجیکٹ “خداپرست”میں سب کی توجہ اپنی اداکاری کی وجہ سے اپنی جانب مبذول کرارکھی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کرداروں میں شہزاد شیخ، حسن احمد، نوشین شاہ اور اسما عباس شامل ہیں۔
، یہی وجہ ہے کہ ڈرامہ رمشا خان کی خوبصورت اور دل کو چھولینے والی اداکاری کے باعث تمام ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہاہے، ڈرامے کی ہدایات عابس رضا نے دیں ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی رادین شاہ نے تحریر کی ہے، جس میں گھریلو تشددکے ساتھ جدوجہد کرتی ایک ایسی کھلے ذہن کی لڑکی کو دکھایا گیاہے جو کہ اپنے تنگ نظر سسرالیوں کے ساتھ جگہ بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ ڈرامے کی دیگر کرداروں میں شہزاد شیخ، حسن احمد، نوشین شاہ اور اسما عباس شامل ہیں۔ خود پرست میں ڈرامے کے کردار کو مزید پرکشش بنانے کے لیے رمشا خان کے ڈائیلاگ، چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج انہیں دوسرے کرداروں سے نمایاں کرتی دکھائی دیتی ہے، مرکزی کردار ہونے کے ناطے رمشا خان بطور اسوہ جس کے دوستوں میں مرد بھی شامل ہیں، اور ان مردوں کا اس کے گھر آنا جانا بھی رہتا ہے، کیوں کہ اس کے گھروالوں نے اسے یہ اعتماد دیاہے۔ان سب کے باوجود خاندان کے دباو کے برعکس وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرتی ہے جو کہ ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا اور پلا بڑا ہے جو کہ بہت تنگ نظر اور قدامت پسندی کا قائل ہے۔ اپنے کردار سے مزید انصاف کرنے کے لیے رمشا خان نے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور طاقت کا استعمال کیا ہے، انھوں نے خود پرست کو اپنے لیے ایک چیلنج کے طورپر اپنایا ہے۔ رمشا خان اس سے قبل بھی مثبت سیدھے سادھے کردار کرچکی ہیں، لیکن اس بار انھوں نے اس کردار کے لیے اپنی صلاحیتوں کوآزمائشی منازل سے گزارنے کی ٹھان رکھی ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس آزمائش میں ان کی کامیابی ثابت ہورہی ہے۔ ان کے مداح ان کے عشق میں پہلے ہی دیوانے ہیں جبکہ اس کردار نے ان کی اس آگ کو مزید بھڑکا کررکھ دیا ہے۔انکے مداح ان کی اس اداکاری پر پہلے ہی عش عش کررہے ہیں جبکہ بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ ڈرامہ صرف رمشا خان کی وجہ سے دیکھ رہے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکرین پر شہزاد شیخ اور رمشا خان کی جوڑی بہت خوبصورت لگتی ہے، جبکہ کچھ لوگوںکا کہنا ہے کہ رمشا خان انہیں انوشکا شرما جیسی لگتی ہیں۔ رمشا خان سے ان کے مداحوں کا پیار کم ہونے کا نا م ہی نہیں لیتا ، بلکہ ان کی خوبصورتی اور حیرت انگیز طور پر ڈائیلاگ کی ادائیگی انہیں دوسروں سے نمایا ں کرتی ہے۔ابھی تک ڈرامے کی صرف پانچ ہی اقساط نشرہوئی ہیں، تاہم لوگ یہ بات سوچ کر محو حیرت ہیں کہ آنے والے ڈرامے کی کہانی کیا کھل کر سامنے آئے گی اور اسوہ کس طرح اپنے انتہائی تنگ نظر سسرالیوں اور ان کی لگائی گئی پابندیوں کے خلاف جدوجہد کرے گی۔

شوہر کا خرچ مانگنے پر وحشیانہ تشدد ، بیوی کا حمل ضائع ، کارروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

پتو کی(تحصیل رپورٹر) پتوکی کے نواحی گاﺅں رسول پور چک 5میں شوہر سے خرچے کا تقاضا کرنے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد ۔حمل ضائع کر دیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں رسول پور میں رہائش پذیر مقصوداں بی بی نے اپنے شوہر سے خرچے کا تقاضا کیا اس کے شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا۔جس پر وہ اپنے والدین کے گھر آگئی ۔گزشتہ روز ملزم محمد رمضان اپنے ساتھیوں ریاض ، منیر احمد ، ارشد اور عنایت کے ہمراہ اپنی بیوی کے پیچھے ا سکے والدین کے گھر مسلح ہوکر پہنچ گئے مسلح ملزمان نے مقصوداں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پیٹ پر ٹھڈے مار مار کر سات ماہ کا حمل ضائع کر دیا۔ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر تم نے کوئی کاروائی کی تو اس کے سنگین اثرات ہونگے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے مقصوداں بی بی کے والدین کے گھر سے فرار ہوگئے۔تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقصوداں بی بی کی تحریری درخواست پر شوہر سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

”ٹھگز آف ہندوستان“ کاپہلے روز 52 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈسٹار عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے۔ عامر خان اور سٹار امیتابھ بچن فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔فلم گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے پہلے روز ہی کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے فلم نے پہلے روز 52 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے سابق سارے ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔فلم کے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں کے ڈب ورژن نے مجموعی طور پر 52 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کا ریلیز والے روز 44 کروڑ 97 لاکھ بھارتی روپے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور فلم کے ہندی ورژن نے نمائش کے روز 50 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔دوسری جانب ’فلم کچھ شائقین کو متاثر نہیں کرسکی یہی وجہ ہے سوشل میڈیا پر فلم پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔
فلمی پنڈتوں نے ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے ریکارڈ بزنس کی وجہ ’دیوالی‘ کی چھٹی کو قرار دیا ہے اور آنےوالے دن فلم کی کمائی کیلئے اہم قرار دیئے ہیں۔

کراچی میں فیشن شو کاانعقاد،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

کراچی(شوبزڈیسک)فیشن ڈیزائنر انزیلہ امتیاز نے کہا ہے کہ فیشن کی دنیا میں جدید طرز کے ملبوسات کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ بیرون ممالک کی طرح اب ملک میں بھی برانڈڈ ملبوسات کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر آئی اے برانڈ کے تعارفی فیشن شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو آرگنائزر ٹیک ٹو کی تہمینہ خالد نے کہا جدید دور میں نت نئے فیشن کی آمد خوش آئند امر ہے ،ملکی برانڈ کو پروموٹ کرنا ہمارا مشن ہے جس میں فنکاروں کی خصوصی دلچسپی دیکھ کر ہمیں احساس ہوگیا ہے کہ پاکستانی برانڈ ز کو اب غیر ملکی برانڈز پر ترجیح دی جانے لگی ہے بعدازاں نادیہ حسین ، صائمہ ہارون ، سبرینا فرقان، رباب مقصود، سونیا ودیگر ماڈلز نے انزیلہ امتیاز کے تیارکردہ ملبوسات کی کیٹ واک کرکے نمائش کی۔
فیشن شو میں حنا لطیف، ر انا آصف ، عروا یوسف، نبیل یوسف، نول ویرانی، نازنین طارق و دیگر نے شرکت کی۔