لاہور کے شہریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کے شہریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکرا منڈی میں غیر قانونی ذبح خانہ سیل کردیا اور 2 ہزار کلو ناقص گوشت برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مذبح میں بیمار جانوروں کو ذبح کیا جاتا تھا، وہاں سے جعلی مہریں بھی برآمد کی ہیں جب کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص گوشت کو قبضے میں لے لیا گیا جسے تلف کیا جائے گا۔

کراچی سےجانیوالا پی آئی اے طیارہ پنجگور ائیرپورٹ پر رن وے سےاتر گیا، مسافرمحفوظ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ائیرپورٹ پر حادثہ پیش آیا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 صبح 8 بجکر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی تھی، تاہم جیسے ہی پرواز نے پنجگور ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی، طیارہ رن وے سے بے قابو ہوکر کچی زمین پر اتر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق طیارے میں موجود تمام 54 مسافر محفوظ ہیں جنہیں پنگجور سے کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پنجگور میں رن وے سے اترنے والے طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے، متاثرہ طیارے کو اتوار کو کراچی لایا جائے گا۔دوسری جانب پی ا?ئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔مالی مسائل میں گھری قومی ائیرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔جنوری 2017 میں ٹورنٹو ائیرپورٹ پر پی ا?ئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ائیر فرانس کےطیارے سے ٹکرا گیا تھا، جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا تھا تاہم مسافر محفوظ رہے تھے۔اس سے قبل دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام ا?باد ا?نے والا پی ا?ئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت طیارے میں سوار 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔2016 ہی میں ملتان میں پی ا?ئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کے انجن میں ٹیک آف سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے، شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے اورفالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، اللہ کوگواہ بنا کرکہتا ہوں کہ شہبازشریف، نوازشریف سے بڑا چورہے، یہ لوگ اتنے کرپٹ ہیں کہ ان کی کرپشن کی بدبو پورے برصغیرمیں پھیل جائے گی، ملک میں کرپشن کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، نیب یہاں کیا کررہی ہے، نجی ہاو¿سنگ سوسائٹیزمیں موجود ریلوے کراسنگزکی وجہ سے زمینوں کی قیمت بڑھی۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا لیول خواجہ سعد رفیق والا نہیں، میرا لیول پاناما والا تھا اوروہ بول رہا ہے، 4 انجنوں کی قیمت کتنی ہے اوراسے کتنے میں خریدا گیا، اس حوالے سے دل چاہتا ہے کہ جنیوا کی عدالت میں کیس کروں، چین میں جا کرحقائق کا علم ہوا، شہبازشریف کا داماد علی عمران چینی کمپنیوں کا ممبر نکلا ہے، چین کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا، چین پاکستان کا ہردور کا دوست ہے۔ وزیرداخلہ اوروزیراطلاعات کا کام دھرنوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے، ختم نبوت کا محافظ ہوں اوررہوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے، سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے، فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاو¿نٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ریلوے کے تمام اسکول، اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرچکے ہیں، زندگی میں پہلی دفعہ احساس ہوا کہ پاکستان میں کتنی غربت اوربے روزگاری کا سمندرہے۔ انہوں نے کہا جس علاقے کی بھرتی ہوگی اسی علاقے کوترجیحی نوکری دی جائے گی، گینگ مین کی پوسٹ کے لئے ایم اے پاس نوجوانوں نے اپلائی کیا، ملتان ایکسپریس جلد شروع کی جا رہی ہے، این ایل ون کے حوالے سے اگلے ہفتے چین سے مذاکرات کا دورشروع ہو گا، سندھ اوررحمان بابا ایکسپریس کو چلانے کی تاریخوں کا جلد اعلان کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹریکنگ سسٹم کو ایکٹوکررہے ہیں، نجی شعبہ 7 کروڑمانگ رہا ہے لیکن ریلوے کے اندرہی اسے 30 لاکھ میں بنایا جائے گا، ٹریکنگ سسٹم سے ٹرین کومانیٹر کیا جا سکے گا۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ملازم کی ٹرانسفرپوسٹنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں میں صرف کام لینا جانتا ہوں، رائل پام کنٹری کلب سے تمام واجبات واپس لئے جائیں گے، 400 ملازمین کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا، 10 سال سے ریٹائرڈ ہونے کے باوجود نوکری پررہنے والوں کو جانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا موازنہ وسیم اکرم سے کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعظم عمرا خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا بھی دفاع کیا۔انہوں نے آج لاہورمیں شیلٹر ہوم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کا تصور بن چکا تھا لیکن عثمان بزدار نے ایسے تصور کو ختم کیا۔عثمان بزدار کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں بجلی تک نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔اڑھائی لاکھ لوگوں کیلئے پانی ، بجلی نہیں ہے۔ ڈاکٹر ز اور اسپتال نہیں ہیں۔ عثمان بزدار کا انتخاب ایسے ہی ہے جیسے میں نے انضمام اور وسیم اکرم کا انتخاب کیا تھا۔ عثمان بزدار بھی انضمام اور وسیم اکرم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی انسان مشکل میں ہوتا ہے تواس کواحساس انسانیت کی ضرورت ہوتی ہے۔یہاں سڑکوں پر لوگ سوتے ہیں ، بارش ہوتی یا گرمی یا سردی میں وہ کیسے سوتے ہوں گے؟جو سڑکوں پر سوتے ہیں ان کی صحت کیسی ہوتی ہوگی؟ ان کی کسی کوئی فکر نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے ووٹرز نہیں ہیں انہوں نے ہمیں الیکشن نہیں جتوانا ہے۔ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہمارے پاس کمی احساس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصول لوگوں کے فلاح کے تھے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کھلے ا?سمان تلے رات بسر کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے ا?سمان تلے فٹ پاتھوں او ردیگر جگہوں پر سو کر رات گزارتے ہیں، ایسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے اور تخمینے لگائے گئے ہیں۔کھلے ا?سمان تلے رات بسر کرنے والے یہ لوگ زیادہ تر داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے علاقوں، اچھرہ اور چوبرجی وغیرہ کے قریب دیکھے جا سکتے ہیں۔ان لوگوں کی اکثریت کو بنیادی سہولتوں مثلاً صاف ستھرا ہونے، کپڑے دھونے،محفوظ طو رپر رات گزارنے اور ابتدائی طبی امداد کے لئے موزوں جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس پناہ گاہ کا سنگ بنیاد وزیراعظم لاہور میں رکھیں گے اس کا مقصد ایسے لوگوں کی عزت نفس کی بحالی، ضرورت مند لوگوں کی ضرورت پوری کرنا،محفوظ جگہیں قائم کرنا،انہیں لاحق خطرات کم کرنااو رشہریوں اور ریاست کی سماجی ذمہ داری کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔پناہ گاہ کی عمارت میں جگہ کابہترین استعمال یقینی بنایا جائے گاجہاں تمام سہولتیں علیحدہ علیحدہ میسر ہوں گی،سادگی اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے جدید اور بنیادی ڈیزائن کا استعمال کیا جائے گا۔

رنویر اور دپیکا شادی کے لیے اٹلی روانہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی شادی میں محض 4 دن بچے ہیں اور دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں آخری مرحلے میں شامل ہو چکی ہیں۔ اگرچہ دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان گزشتہ ماہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا، تاہم انہوں نے شادی کی تقریبات کے لیے جگہ کا اعلان نہیں کیا تھا۔خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں کی شادی ممکنہ طور پر اٹلی میں ہوگی، ساتھ ہی یہ خبر بھی تھی کہ جوڑا شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی شادی کے لیے ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں 10 نومبر کی صبح ممبئی ایئرپورٹ سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے، اس دوران دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔دوسری جانب ایئرپورٹ پر دونوں کی ریکارڈ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی شادی کے لیے جلد بولی وڈ کی اہم شخصیات بھی اٹلی روانہ ہوں گی، تاہم تاحال کسی شخصیت کے اٹلی روانہ ہونے کی اطلاعات نہیں۔دونوں نے اپنی شادی کے لیے متعدد ساتھی اداکاروں سمیت بھارت کی اہم کاروباری، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔دونوں کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 14 نومبر کو ہوگا اور تقریبات 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔

پنجاب میں پاورسینٹرایک، اوروہ عثمان بزدارہے،حکومت تحریک انصاف کی اورپالیسی بھی ،گورنر پنجاب

لاہور(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاورسینٹرایک ہی ہے اوروہ عثمان بزدارہے،حکومت تحریک انصاف کی ہے اورپالیسی بھی۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے لیگ ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پاورسینٹرایک ہی ہے اوروہ عثمان بزدار ہے،حکومت تحریک انصاف کی ہے اورپالیسی بھی۔چودھری سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عثمان بزداراوران کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے ددرمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طاہر چیمہ بھی شریک تھے۔وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” چوہدری سرور کو کنٹرول کریں “ ، جس پر پرویز الہیٰ میدان میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” ہاں یار انہیں توکنٹرول کرو “ اس پر طاہر بشیر چیمہ دوبارہ گفتگو کو جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “۔