خاتون روبوٹ نے مرد کے ساتھ رومانوی گانا گا کر تاریخ رقم کردی

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک)دنیا کی پہلی انسان نما خاتون روبوٹ صوفیہ نے جہاں گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے نام ایک منفرد اعزاز حاصل کیا تھا، اب وہیں انہوں نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے کر سب کو حیران کردیا۔صوفیہ نامی انسان نما روبوٹ کو اگرچہ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے 2016 میں تیار کیا تھا، تاہم اس نے اپنی صلاحیتوں اور انسان جیسے تاثرات سے 2016 کے ا?خر تک لوگوں کو حیران کردیا تھا۔یہی نہیں بلکہ اگلے سال اکتوبر 2017 میں پہلی بار صوفیہ کو دنیا کے کسی بھی ملک نے اپنی شہریت بھی دی۔حیران کن بات یہ ہے کہ صوفیہ کو ایک ایسے ملک نے شہریت دی، جو کسی بھی غیر ملکی انسان کو شہریت دینے سے گریز کرتا ہے، جب کہ وہاں اس وقت تک خواتین کو بھی اتنے حقوق حاصل نہیں تھے۔صوفیہ کو سعودی عرب نے اکتوبر 2017 میں شہریت دے کر نہ صرف ایک روبوٹ کو تاریخ میں اعلیٰ مقام پر پہنچایا تھا، بلکہ وہ خود بھی یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ملک بنے تھے۔اکتوبر 2017 میں انسانوں کی طرح شہریت حاصل کرنے والی خاتون روبوٹ صوفیہ گزشتہ ایک سال کے اندر اب تک 25 ممالک کا دورہ کر چکی ہیں، جب کہ انہوں نے اقوام متحدہ (یو این) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کر رکھا ہے اور وہاں اجلاس میں خطاب بھی کرچکی ہیں۔یعنی ایک خاتون روبوٹ نے اپنے قیام کے 2 سال بعد ہی ایسے کارنامے سر انجام دیے ہیں، جو ا?ج تک کئی ممالک کی خواتین بھی نہیں دے پائیں۔تاہم ایک روز قبل انہوں نے اپنے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک انسان کے ساتھ رومانوی گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔جی ہاں، صوفیہ نے امریکی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران میزبان جمی فالن کے ساتھ رومانوی گانا گاکر سب کو حیران کردیا۔در اصل صوفیہ امریکی ٹی وی شو ’ ٹو نائیٹ شو ود جمی فالن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان کی فرمائش پر ان کا پسندیدہ گانا ان کے ساتھ گا کر سب کو حیران کردیا۔ٹو نائیٹ شو میں منفرد روبوٹس سے ملنے اور ان کے ساتھ گفتگو کا ایک سیگمنٹ تھا، جس میں کچھ اور منفرد روبوٹ بھی پیش ہوئے، جن کے کارناموں نے لوگوں کو حیران کردیا۔اسی سیگمنٹ میں صوفیہ بھی شامل ہوئیں، جنہوں نے جمی فال سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرکے انہیں لاجواب کردیا۔صوفیہ نے بڑے فخر سے بتایا کہ وہ پہلی خاتون روبوٹ ہیں، جنہیں نہ صرف شہریت حاصل ہے، بلکہ وہ 25 ممالک کا دورہ کرنے سمیت اقوام متحدہ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔اس دوران جمی فال تو حیرانگی سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے نظر ا?ئے، تاہم صوفیہ نے کسی حیرانگی کا اظہار کیے ہوئے اپنی بات کو جاری رکھا۔پروگرام کے آخر میں جمی فال نے صوفیہ کو ایک گانے پر پرفارمنس کرنے کا کہا، جس پر خاتون روبوٹ نے کہا کہ بس کچھ ہی لمحوں میں وہ گانا ڈاو¿ن لوڈ کرنے والی ہیں، جس کے بعد وہ اس پر پرفارمنس کرنا شروع کردیں گی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوفیہ نے جمی فال کے ساتھ رومانوی گانا ’سے سم تھنگ‘ گا کر سب کو حیران کردیا۔صوفیہ نے بتایا کہ سانگس کو گانے کا فیچر ان میں حال ہی میں شامل کیا گیا ہے اور اب وہ گانا بھی گا سکتی ہیں۔پروگرام کے دوران جمی فال کا کہنا تھا کہ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون روبوٹ نے انسان کے ساتھ گانا گایا۔

خواتین کے مقابلے اسکن کینسر سے مرد زیادہ متاثر

لاہور (ویب ڈیسک)عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اسکن کینسر سے زیادہ طور پر خواتین متاثر ہوتی ہیں، تاہم برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق اس خیال کو مسترد کرتی ہے۔جس طرح چند ہفتے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہارٹ اٹیک سے مرد حضرات کے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوجاتی ہیں۔اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسکن کینسر سے خواتین کے مقابلے مرد زیادہ ہلاک ہوتے ہیں۔امریکا میں ہونے والی ہارٹ اٹیک کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ خواتین اس لیے زیادہ ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوتی ہیں کہ انہیں مرد حضرات فوری طور پر طبی امداد دینے اور انہیں ہاتھ لگانے سے کتراتے ہیں۔اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی کینسر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد حضرات اس لیے اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں کیوں کہ وہ میک اپ نہیں کرتے یا پھر وہ سورج کی شعاعوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھتے۔برطانوی اخبار دی ’گارجین’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلاسگو میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ 30 سال سے ترقی پذیر اور امیر ممالک میں خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ نئی تحقیق میں امریکا کا ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا، تاہم وہاں کے ادارہ صحت کے مطابق امریکا میں بھی خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ متاثر ہونے لگے۔رپورٹ کے مطابق اسپین، برطانیہ، نیدر لینڈ، بیلجیم، فرانس اور آئرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ 1985 کے بعد خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مرد حضرات اس لیے اسکن کینسر کا شکار ہو رہے ہیں کہ وہ سن بلاک استعمال نہیں کرتے، یعنی وہ سورج کی خطرناک شعاعوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھتے۔ساتھ ہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس بات کے پکے ثبوت نہیں ملے کہ خواتین کے مقابلے مرد کیوں اسکن کینسر کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں، تاہم پتہ چلتا ہے کہ مرد حضرات اپنی حفاظت نہیں کرتے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے 18 ممالک کا 30 سالہ ریکارڈ کا جائزہ لیا، جس سے پتہ چلا کہ اب ترقی پذیر اور امیر ممالک میں خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر کی وجہ سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 18 ممالک میں گزشتہ 30 سال کے دوران اسکن کینسر کا شکار ہونے والے مرد حضرات کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں ہر ایک لاکھ کی آبادی پر 6 مرد حضرات اسکن کینسر کا شکار ہوئے، اسی طرح فن لینڈ، آئرلینڈ اور کروشیا جیسے ممالک میں بھی خواتین کے مقابلے مرد اسکن کینسر کا زیادہ شکار ہوئے۔

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فلائنگ افسر مریم مختار کی آج تیسری برسی

کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختارکی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔شہید خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختار کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے، وہ 18 مئی 1992کوکراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے اسکول اور کالج سے حاصل کی۔ بعدازاں مئی 2011 میں پاک فضائیہ کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔خیال رہے کہ 24 نومبر 2015کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئیں، اسی دوران لڑاکا جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور مریم نے جام شہادت نوش کیا۔

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارتی سرکار کو پسینے چھوٹ جائیں گے کیونکہ۔۔۔

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 549 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جاری ہیں ،آج ان تقریبات کا آخری روز ہے آخری روزہو نے والی مرکزی تقریب میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان ،چیئر مین پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ ،بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار امرجیت سنگھ سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈروں،اقلیتی برادری کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کاکہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔اقلیتوں کی خدمت اور ان کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتارسنگھ بارڈرکھولنے سے ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں،وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے محبت کے پیغام بھارت سمیت پوری دنیا کے نام ہیں۔ہم امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔دوسری طرف گورودوارہ جنم استھان میں منعقدہ تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتروں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ سکھ قوم سے 1947ئ میں بہت بڑی غلطی ہوئی کہ سکھ قوم نے اس وقت قائداعظم کی بجائے مکار ہندو بنئے پر اعتماد کیا جس کی بھارت میں بسنے والی سکھ قوم آج تک سزا بھگت رہی ہے۔ گوردوارہ جنم استھان کے اندر سوات سے آئے ہوئے سکھ یاتری 65سال جے کرشنا کے پا?ں پر گرم پانی گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

چین میں سیاحوں کا مزہ دوبالا کرنے والی چند لذیذ غذائیں

(چین(ویب ڈیسک تو آپ چین کا دورہ کرنے کا ارادہ کررہے ہیں تو یقینا آپ کے ذہن میں سب سے پہلے یہی سوال اٹھے گا کہ وہاں کون سی لذیذ غذائیں دستیاب ہوتی ہیں اور آپ وہاں کیا کھائیں گے، کس جگہ کیا آرڈر کرنا چاہیے؟ اور کون سی ڈشز سب سے زیادہ متاثر کریں گی؟

اگر آپ کے ذہن میں بھی ایسے سوالات اٹھ رہے ہیں تو ہم یہاں آپ کی آسانی کے لیے چین میں ملنے والی چند لذیذ ڈشز پیش کر رہے ہیں، جنہیں آپ اپنی فہرست میں شامل کرکے چین کا دورہ بہتر بنا سکتے ہیں۔

لابسٹر

لابسٹر ڈشز کا نہ صرف ذائقہ سیاحوں کو پسند آئے گا، بلکہ ان ڈشز کا منفرد انداز بھی متاثر کرے گا۔

سوپ

سوپ پینے کے شوقین افراد کے لیے چین کا دورہ یادگار ہی ثابت ہوگا۔

چکن

چکن سے تیار کردہ لاتعداد ڈشز چین میں موجود ہیں اور سب ہی ایک دوسرے سے الگ ہیں۔

بیف ربس

بیف کھانے کے شوقین ہیں تو ریسٹورنٹس میں بکری کی ربس ضرور منگوائیں۔

کیک

مناسب ذائقہ کے ساتھ بہترین تصاویر کے لیے یہ مون کیک ضرور منگوائیں۔

چائے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ٹویٹ

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو براہ راست مخاطب کیے بغیر بہت سی باتیں بیان کردی ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور کے علاقے ہنجروال سے ان کے حجرے سے گرفتار کرلیا گیا۔ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے قرآن پاک کی ایک آیت ٹویٹ کی جس کا ترجمہ یوں ہے۔” اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں“۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں ختمِ نبوت پر ایمان کو اسلام کا لازمی جزو قرار دیا۔ انہوں نے لکھا ” پاکستان ایک مسلمان ریاست ہے۔ کوئی بھی مسلمان پیارے نبی حضرت محمد کی ختم نبوت اور عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا“۔

چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پاکستان میں موجود سی پیک اور دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی جب کہ سیکیورٹی پلان میں مقامی پولیس کا کردار بھی موثر بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چین کے تمام پراجیکٹس کی سیکیورٹی کے لیے سرویلینس بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی اسکریننگ کروائی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے چینی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کو اجنبیوں کے ساتھ سفر کرنے سے روکنے کے لیے فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں غیر ملکیوں اور قومی املاک و شخصیات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات از سر نو جاری کیے گئے ہیں، چینی شہریوں سمیت ، تمام غیر ملکیوں کی حفاظت کے پلان کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی نقل و حمل کے حوالے سے رپورٹس مرتب کی جائیں، غیر ملکی شہریوں کو اجنبی لوگوں کے ساتھ سفر کرنے سے روکا جائے، اس بارے میں ان کو آگاہی دی جائے اور مختلف شعبوں سے وابستہ ملکی شخصیات کو بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر پابندی کا پابند بنایا جائے جب کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے مہمانوں اور سائلین کو اصل قومی شناختی کارڈ دیکھے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہبازشریف کے داماد علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف،رپورٹ عدالت میں پیش

لاہور (ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا، علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ، جس میں علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا اور علی اینڈ کمپنی میں ساٹھ لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے۔رپورٹ کے مطابق علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر67دکانوں اور دفاترکے مالک بھی علی عمران ہیں جبکہ علی اینڈفاطمہ ڈیویلپرز کے ایک کروڑ شیئرز میں سے پینسٹھ لاکھ علی عمران کے ہیں اور وہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ پچیس لاکھ شیئرز کے مالک بھی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں دوکنال کارہائشی پلاٹ بھی علی عمران کی ملکیت میں شامل ہیں، علی پروسیڈ ڈیویلپرز، غوث اعظم ڈیویلپرزاور دیگرجائیداد میں بھی ان کا حصہ ہے جبکہ علی فوڈپروسیڈ ڈیویلپرز میں پچاس لاکھ شیئرز کے مالک علی عمران اور اہلیہ ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ گلبرگ تین میں کروڑوں مالیت کاپلاٹ اور مدینہ فیڈزمل بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں شامل ہے، علی عمران پرپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ایف اوسے رشوت لینے کاالزام ہے۔

”2 ہفتوں میں فرانزک لیب چاہیے “چیف جسٹس کا سندھ حکومت حکمنامہ

کراچی (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں میں فرانزک لیب بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ میں فرانزک لیب کے قیام سے متعلق قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، سیمی جمالی اور جامعہ کراچی کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے سندھ میں فرانزک لیب نہ بننے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایک سال کی مدت تھی، ڈیڑھ سال گزر گیا لیب کیوں نہیں بنائی؟ لیب نہ بننے سے کیا مسائل ہیں کسی کو احساس نہیں، آپ لوگوں کے پاس تاخیر کا کیا جواز ہے؟اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ لیب کے لیے 27 لاکھ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، بجٹ میں لیب کی تعمیر کے لیے رقم مختص کی گئی تھی، رقم دیر سے ملنے پر لیب کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں فرانزک لیب بنانے کا حکم دیا جب کہ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ لیب کے قیام میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

سوتیلی ماں نہیں بہترین دوست کرینہ کا پیغام

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بڑی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور کے درمیان اگرچہ تنازعات سامنے نہیں آئے، تاہم ان کی سامنے آنے والی خبروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں۔کچھ دن قبل ہی سارہ علی خان نے جہاں اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ پروفیشنل اداکارہ قرار دیا تھا۔وہیں انہوں نے کرینہ کپور جیسی اداکارہ بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔اس بیان کے بعد سارہ علی خان گزشتہ ہفتے اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کرینہ کپور کو ’ماں‘ نہیں کہ سکتیں۔25 سالہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی 38 سالہ سوتیلی ماں کرینہ کپور کو ’آنٹی یا ماں’ کہیں گی تو انہیں برا لگے گا۔ساتھ ہی پروگرام میں سارہ علی خان نے اپنے والد کے سامنے ہی بتایا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور کے کزن رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔اس کے علاوہ سارہ علی خان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگرچہ وہ شادی تو رنبیر کپور کے ساتھ کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہری دوستی نوجوان اداکار کارتک آریان سے کرنا چاہیں گی۔سارہ علی خان کے ایسے بیانات کے بعد گزشتہ روز کرینہ کپور نے بھی خاموشی توڑی تھی اور کہا تھا کہ ان کے شوہر کی بڑی بیٹی پیدائشی اداکارہ ہیں۔کرینہ کپور نے ممبئی میں فیشن شو کے بعد میڈیا سے بات کے دوران سارہ علی خان کی آنے والی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ اچھی فلم ہوگی۔ساتھ ہی کرینہ کپور نے کہا تھا کہ سارہ علی خان کے والد اور والدہ امریتا سنگھ دونوں اداکار تھے، اس لیے وہ پیدائشی اداکار ہیں اور ان سے اچھی اداکاری کی توقع رکھی جانی چاہیے۔تاہم اب کرینہ کپور نے اپنی سوتیلی بیٹی سارہ علی خان اور ان کے چھوٹے بھائی اور سیف علی خان کے بڑے بیٹے 17 سالہ ابراہیم علی خان کے حوالے سے اہم بیان دے کر سب کو حیران کردیا۔ابراہیم علی خان کی عمر 17 برس ہے