سرخ اورہرے رنگ کے پھل اورسبزیاں یادداشت کیلیے بہترین

میسا چیوسیٹس( ویب ڈیسک ) ایک طویل سروے سے معلوم ہوا ہے کہ رنگ برنگے پھل اور سبزیاں کھانے کی عادت ایک جانب تو حافظے کو تادیرمضبوط رکھتی ہے تو دوسری جانب دماغی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔اس ضمن میں ماہرین نے مسلسل 20 سال تک ایک طویل سروے کیا جو کہ مردوں پر کیا گیا۔ اس کے حتمی نتیجے سے معلوم ہوا ہے کہ سرخ، جامنی، نارنجی، سبز پھل اور سبزیاں کھانے سے دماغ کو زبردست فائدہ ہوتا ہے اور یادداشت طویل عرصے تک بہتر رہتی ہے۔بوسٹن میں واقع ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے اس کے لیے 27 ہزار 842 مردوں کا مسلسل 26 برس تک سروے کیا۔ 1986ءمیں شروع ہونے والے سروے میں شامل مردوں کی اوسط عمر 51 سال تھی اور ہر چار سال بعد ان کے کھانے، پینے اور دیگر رجحانات کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ یہ سلسلہ 2002ئ تک جاری رہا۔ اس کے بعد 2012ئ میں اس کا آخری فالو اپ کیا گیا اور مرد اب 70 سے 75 برس تک پہنچ چکے تھے۔
ان میں سے جن مردوں نے سبز پتوں، نارنجی، سرخ رنگ کے پھل اور سبزیاں، بیریاں اور نارنجی کا رس پیا تھا ان کی یادداشت بقیہ کے مقابلے میں بہت اچھی دیکھی گئی۔ سروے میں شامل ہزاروں مردوں کے سبجیکٹوو گوکنیٹوو فنکشن (ایس سی ایف) ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
سروے میں شامل افراد کا پہلا ٹیسٹ 2008ئ اور دوسرا 2012ئ میں کیا گیا۔ اس میں شارٹ ٹرم میموری مثلاً سودا سلف کی فہرست یا ٹی وی پروگرام میں ہونے والی گفتگو کے موضوعات یاد رکھنے یا بھولنے جیسے ٹیسٹ کیے گئے اور سوال نامے بھی بھروائے گئے۔

زیرو کا پہلا رومانوی گانا ’میرے نام تو‘ مداحوں میں مقبول

لاہور (ویب ڈیسک ) بالی وڈ فلم ’زیرو‘ کا پہلا رومانوی گانا ’میرے نام ت±و‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا ہے، جسے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما پر فلمایا گیا ہے۔گزشتہ روز ریلیز کیے گئے اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 9 ملین سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔شاہ رخ خان کی سالگرہ پر فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا۔اس گانے کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر ات±ل اور اجے نے ترتیب دی ہے جب کہ شاعری ارشاد کامل نے لکھی ہے، جسے گلوکار ابھے جودھپور نے اپنی آواز دی ہے۔گانے کے ریلیز ہونے سے قبل انوشکا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا ’جتنا یہ پورا ہے اس سے لمبا تو عافیہ یوسف زئی بھندر کا نام ہے، پھر بھی مجھے کہتا ہے تو میرے نام ہے‘۔واضح رہے کہ انوشکا فلم میں عافیہ یوسف زئی کا کردار نبھا رہی ہیں جو معذور ہے، جبکہ شاہ رخ خان پہلی دفعہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا نام بووا سنگھ ہے۔شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے علاوہ فلم میں کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

وزن کم کرنے کی کوشش کریں، لیکن ذرا دھیان ادھر بھی

لاہور( ویب ڈیسک ) آپ کا شمار اگر ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے زائد وزن سے پریشان ہیں اور وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو آپ یہ بھی جانتے ہوں گے ایسے زیادہ تر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ تمام کوششوں کو باوجود ان کا وزن کم ہونے کو نام نہیں لے رہا۔ایسے لوگ یا تو اپنی کوششیں ترک کر کے زائد وزن کے ساتھ رہنا شروع کر دیتے ہیں یا پھر اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کیے بغیر اپنی کوششیں جاری رکھتے ہیں۔غذائیت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے صرف کھانے پر دھیان دینا کافی نہیں بلکہ سونے جاگنے اور رہن سہن میں بھی تبدیلیاں ضروری ہیں۔طبی ماہرین نے کچھ ایسے مشورے دیے ہیں جنہیں اپنا کر وزن کم کرنے کی مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔کھانا صرف وہ، جو صحت کے لیے ضروری پہلے تو یہ بات یاد رکھیں کہ جو کچھ بھی آپ غذائیت سے بھرپور سمجھ کر کھا رہے ہیں، ایسا ہے نہیں۔ حالانکہ صحت مند کھانا کھانا ہی ضروری ہے لیکن اس میں بھی آپ کھاتے کتنا ہیں اور کیا کیا کھاتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔نیو یارک کے اینڈو کرائنو لوجسٹ اور نیوٹریشن سپورٹ کی ماہر گلیان گوڈارڈ کے مطابق کے ان کے پاس آنے مریض اپنے کھانوں میں کبھی کاربو ہائیڈریٹ زیادہ کر دیتے ہیں تو کبھی پروٹین زیادہ لے لیتے ہیں، اور کبھی کبھی یہ لوگ کھانا بہت زیادہ مقدار میں کھا لیتے ہیں۔غذائیت سے بھرپور کھانے کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے کہ آ پ اسے جتنی زیادہ مقدار میں کھانا چاہیں کھا لیں۔
کھانے کی خواہش اور بھوک میں فرق

کھانے کی خواہش کو رَد کر دینا اتنا آسان کام نہیں ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بھوک سے ہٹ کر دماغ زیادہ تر میٹھا کھانے یا کچھ ایسا کھانے کا مشورہ دے رہا ہوتا ہے جس میں غذائیت موجود نہیں ہوتی۔

اگر آپ کو بھی دماغ سے کسی ایسے کھانے کے سگنل موصول ہو رہے ہیں تو بہتر ہے کہ کھانے کی خواہش کو کھانے کے وقت اور معدے کی بھوک تک بہلائے رکھیں۔ اور پھر جو کچھ بھی کھائیں صرف صحت مند اور مقدار میں مناسب ہی کھائیں، کھانے کی خواہش کو بلکل دبا دینا اور کھانا ہی چھوڑ دینا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق پروٹین کی مناسب مقدار میٹھا اور غذائیت کے بغیر کھانے کی خواہش کو کسی حد تک کم کر سکتی ہے۔

وزن کم کرنے کو اپنے لیے سزا بنا لینا

زائد وزن کم کرنے کے لیے مضبوط قوت ارادی کا حامل ہونا بھی ضروری ہے، اگر ا?پ اپنا وزن کم کرنے کو سزا کے طور پر لینا چاہیں تو الگ بات ہے، ورنہ یہ سزا نہیں ہے۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے ا?پ یہ بات شدت سے محسوس کریں گے کہ جو کچھ دوسرے لوگ کھا سکتے ہیں وہ آپ نہیں کھا سکتے۔

یہ صرف ایک ذہنی دباو¿ ہے جس سے ا?پ کو نکلنا ہوگا، آپ کو صرف یہ طے کرنا ہے کہ جو کچھ دوسرے کھا رہے ہیں وہ کھانا ا?پ کی ضرورت ہے یا پھر ا?پ اس لیے کھانا چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ وہ چیز کھا رہے ہیں۔

اگر ایسی کسی صورت حال میں ا?پ ہوں تو خود کو تسلی دیں کہ آپ اپنے لیے ایک صحت مند زندگی کا انتخاب کر رہے ہیں اور اس کے لیے ان چیزوں کو چھوڑا جا سکتا ہے۔

کھانے کے ساتھ ساتھ پینے پر بھی دھیان

یاد رکھیں کہ پھلوں یا سبزیوں کے جوس جنہیں آپ غذائیت سے بھرپور سمجھ کر پی رہے ہوں گے، ان میں بھی کئی گنا کیلوریز اور مٹھاس موجود ہوں گی۔

وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران اگر ا?پ یہ سمجھتے ہیں کہ ا?پ تو بس پی رہے ہیں کھا نہیں رہے تو ا?پ غلط ہیں۔

کھانے کے درمیانی وقفے میں کھانا

جب لوگ کھانے کے درمیانی وقفے میں بھوک محسوس کرتے ہیں تو انہیں جو کچھ بھی ملتا ہے وہ کھا لیتے ہیں اور اسی میں بے احتیاطی ہو جاتی ہے۔

نیو جرسی کی ماہر غذائیت ڈیفنا چازین کے مطابق زیادہ تر لوگوں کو شام کے وقت ہلکا پھلکا کھانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اس وقت تک بھی سوچ سمجھ کر کھانا کھائیں، جیسا کہ دہی، ابلا ہوا انڈا، کاٹیج چیز، پھل یا مناسب مقدار میں میوے۔

کھانا چھوڑدینا

ایک یا ایک سے زائد وقت کا کھانا چھوڑ دینا کیلوریز میں کمی کر دیتا ہے، یہ کسی حد تک درست ہے لیکن ایسا صرف ایک دن کے لیے ہو سکتا ہے ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔

لاس اینجلس میں عالمی سطح پر غذائیت کی تعلیم اور ٹریننگ کے ادارے ہربا لائف کی ڈائریکٹر سوسان بوور مین کا کہنا ہے کہ کھانا چھوڑ دینا بے قابو بھوک اور زیادہ کھانے کی طرف لے جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھانا چھوڑ دینے کے بجائے اپنے ایک وقت کے کھانے کی کیلوریز کو تین وقت کے کھانے اور ہلکے پھلکے کھانے کو ایک یا دو اسنیکس پر تقسیم کر لینا چاہیے۔

ورزش کے بعد کھانے پینے کے معاملے میں لاپرواہی

بہت سے لوگ ورزش کرنے کے بعد کھانے پینے کے معاملے میں لاپرواہ ہو جاتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ورزش کے ذریعے کافی کیلیوریز جلا چکے ہیں اور اب وہ جو کھانا چاہیں کھا سکتے ہیں جب کہ ایسا کرنا اپنی ورزش کو ضائع کر دینے کے برابر ہے۔

اپنی ورزش کا حساب رکھیں اور ساتھ ہی اپنے کھانے پینے کا بھی حساب رکھیں، ورزش کے ساتھ ساتھ اپنے کھانے پر بھی قابو رکھنا ضروری ہے۔

منفی خیالات کا حامل ہونا

خود کو معاف کرنا سیکھیں، اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ بالکل درست ہو سکتے ہیں کہ آپ صبح سویرے ورزش کرتے ہیں اور کچھ ایسا بھی نہیں کھاتے جو آپ کا وزن بڑھائے تو آپ اپنے لیے بہت اونچے معیار طے کر رہے ہیں۔

یہاں آپ یہ کر سکتے ہیں کہ خود سے مثبت رویہ اختیار کریں جیسا کہ آپ کسی دوست سے کر سکتے ہیں۔’آپ یہ نہیں کر سکتے’ سے زیادہ ‘آپ یہ کر سکتے ہیں’ پر یقین رکھیں۔

کم مقدار میں پانی پینا

بہت سے لوگ پانی اپنی ضرورت سے کافی کم مقدار میں پیتے ہیں اور وزن کم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ کی یہ ایک بہت بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

پانی کی مناسب مقدار کے بعد آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس سے کسی حد تک بھوک میں کمی محسوس ہو سکتی ہے، ساتھ ہی پانی کی مناسب مقدار ہاضمے کے لیے بھی ضروری ہے اور یہ جسم میں پانی کی کمی سے بھی بچاتی ہے۔

جسم میں فاضل چربی جلانے کے لیے بھی پانی کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے۔ماہرین کی جانب سے 6 سے 8 گلاس پانی کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس سے زیادہ اور کچھ کو کم پانی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

انسانی جسم کے لیے پانی کی ضروری مقدار کے تعلق کا انحصار ارد گرد کے موسم، صحت اور ورزش پر ہے۔

کھانے پینے میں احتیاط کی ہفتہ وار چھٹی

کچھ لوگ ہفتے کے 6 دن کھانے پینے کے معاملے میں انتہائی محتاط رہتے ہیں اور ہفتے کے اختتام پر وہ سب کچھ کھا لینا چاہتے ہیں جس سے وہ تمام ہفتے دور رہتے ہیں۔ایسا کرنا بھی وزن کم کرنے کی کوششوں کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ چھٹی والے دن بے احتیاطی کریں لیکن ایک اس کے لیے بھی ایک حد کا تعین کر لیں۔

مناسب نیند نا لینا

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک رات کی ب±ری نیند آپ کو اگلے دن معمول سے زیادہ بھوکا محسوس کروا سکتی ہے۔ اس لیے 7 سے 8 گھنٹے کی پ±رسکون نیند کو اپنے لیے یقینی بنائیں۔

تیز تیز کھانا

بچپن سے سکھایا جاتا ہے کہ کھانا چبا چبا کر کھانا چاہیے، یہ صرف ایک نصیحت نہیں ہے بلکہ یہ طبی مشورہ بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق معدے سے دماغ کو بھیجے جانے والے سگنل دماغ کو کچھ توقف کے بعد ملتے ہیں۔

اس سگنل کے بغیر آپ کھاتے رہتے ہیں جب تک کہ معدہ مزید کھانا قبول کرنے سے انکار نہیں کر دیتا۔ تیز تیز کھانے کے بجائے اپنا کھانا دھیرے دھیرے کھائیں تاکہ دماغ کو سگنل ملتے رہیں۔ کھانا کھانے میں کم سے کم 20 منٹ لیں اور مکمل طور پر پیٹ بھرنے سے پہلے ہاتھ روک لیں۔

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ، 2 بلے بازی پویلین لوٹ گئے

دبئی (ویب ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان کی جانب سے اوپنر بلے باز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔جب کہ 25 کے مجموعی اسکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔

دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ

دبئی (ویب ڈیسک ) دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ہر میچ نیا ہوتا ہے ، بہتر کھیل کی بھرپور کوشش کریں گے، دبئی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے۔گرین شرٹس میں امام الحق ،محمد حفیظ ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، بلال ، آصف ، یاسرشاہ ، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اجیت راول ، ٹام لیتھم ، کین ولیم سن ، راس ٹیلر ، واٹلنگ ، ہنری نکولس ، ڈی گینڈ ہوم ، ایش سوڈھی ، نیل ویگنز ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔

پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، وزیراعظم نے حملہ بد امنی کی کوشش قرار دیدیا

اسلام آباد (آن لائن،این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے اور اورکزئی میں ہونے والے حملے سرپرائز نہیں، پیشگی اطلاع تھی کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی لیکن حملے کہاں ہوں گے یہ نہیں پتا تھا۔وزیراعظم نے چینی قونصلیٹ پر حملوں کو بد امنی پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والی طاقتوں کو چین سے معاہدوں کاخوف تھا۔عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حملہ ان عناصر نے کیا جو پاکستان کی خوشحالی کے خلاف ہے، چینی قونصل خانے پر حملہ پاک چین بے مثال معاہدوں کا ردعمل ہے اور اس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو خوف زدہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حملہ آور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں لیکن کوئی شک میں نہ رہے ہم دہشت گردوں کو ہر حال میں کچل دیں گے۔دہشتگردوں کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف کسی کی قربانیاں پاکستان سے زیادہ نہیں ہم ملک کو غیرمستحکم کرنے والوں کے پیچھے جائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور اورکزئی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے ملک میں بے امنی پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش ہیں ¾حملہ ہمارے دورہ چین میں مثالی تجارتی معاہدوں کا رد عمل ہے ¾چین کے دورے کے بعد اندازہ تھا کچھ نہ کچھ ہوگا ¾ سیکیورٹی اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مقاصد ناکام بنائے ¾دہشت گرد کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ¾ چاہے جو ہو جائے، دہشت گردوں کو شکست فاش دے کر رہیں گے۔ جمعہ کو ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چینی قونصلیٹ پر ناکام حملہ ہمارے دورہ چین میں مثالی تجارتی معاہدوں کاردعمل ہے، حملے کامقصد چینی سرمایہ کاروں کو خوف زدہ کرنا اور سی پیک کےلئے غیریقینی صورت حال پیدا کرنا ہے، قونصل خان پر حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی اہلکاروں نےجانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مقاصد ناکام بنائے۔عمران خان نے کہا کہ دونوں حملے ملک میں بےامنی پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش ہیں، دہشت گرد کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ¾ چاہے جو ہو جائے، دہشت گردوں کو شکست فاش دے کر رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ سازشیں وہ قوتیں کررہی ہیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پہلے سے اطلاع تھی کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جاسکتا ہے، ہمیں اندازہ تھا کچھ نہ کچھ ہوگا، یہ کوئی سرپرائز نہیں تھا ¾ہمیں معلوم نہ تھا کہ کہاں ہوگا، دہشت گردوں کو باہر سے فیڈ کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین کے دوران جس طرح کے معاہدے ہوئے وہ خفیہ تھے، اس بارے میں بتا نہیں سکتے تھے ¾دنیا کو اندازہ تھا کہ کتنے اہم معاہدے ہوئے ہیں، پاکستان کو کمزور دیکھنے والوں کو پاک چین معاہدوں کی فکر تھی، اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیاجائے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین انٹیلی جنس ادارے موجودہیں، انسداد دہشت گردی کی کامیاب جنگ انہی خفیہ اداروں نے لڑی، کسی ملک نے دہشت گردی خلاف جنگ میں ایسی کامیابی حاصل نہیں کی۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا اور اپنے بیان میں کہا کہ حملے کے پیچھے موجود عناصر اور محرکات کو فوری بے نقاب کیاجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاک چین معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کے خلاف سازش ہے لیکن اس طرح کے واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سےبلند اور سمندروں سے گہری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعدی کے ساتھ دہشت گرد حملہ ناکام بنایا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کراچی اور اورکزئی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں حملے ملک میں بے امنی پھیلانے کی مہم کا حصہ ہیں اور یہ وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کہیں بھی ہوں ¾ہم ان کا خاتمہ کریں گے اور کسی کے دماغ میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔دونوں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، میں ان بہادر سیکیورٹی اور پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنایا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو میرٹ کے برخلاف بھرتی ہونے والوں کو محکمے سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بھرتیوں والے کچھ افراد مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے نقصان پہنچارہے ہیں ¾ریلوے کو ترقی دے کر ملکی خسارے کو کم کرسکتے ہیں ¾چار نئی ٹرنیں چلانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرت ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے افراد کو ریلوے سے نکالاجائے، سابقہ ادوار میں سیاسی اور میرٹ کے برخلاف بھرتیاں کرکے ادارے کو تباہ کیا گیا ہمیں معلوم ہے کہ سیاسی بھرتیوں والے کچھ افراد مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے نقصان پہنچارہے ہیں وہ ریلوے کی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہیں ادارے سے نکالا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کا غریب اور کمزور طبقہ ریل کے ذریعے سفر کرتا ہے، مدینہ کی ریاست میں بھی غریب طبقے پر زیادہ توجہ دی گئی، پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چینی کونصلیٹ کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے نقصان میں جارہے ہیں، کرپشن اور سیاسی بھرتیوں کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے، نیا نظام لا رہے ہیں میرٹ پر بھرتیاں ہوںگی، ریلوے کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام کے سامنے لائیں،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 80دن میں ریلوے آمدن میں ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ، ایم ایل ون منصوبے سے پنڈی تا لاہور سفر کا دورانیہ 55منٹ کم ہو جائے گا ، جنوری تک نئی 12ٹرینیں ٹریک پر ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے4نئی ٹرینوں کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 10نئی ٹرینیں کے اجراءمبارکباد پیش کرتا ہوں ، میں اس بات کو مانتا ہوں وہ انسان ہار جاتا ہے جوہار مانتا ہے۔ ہم وہ کریں گے جو چائنہ نے کیا، چائنہ کی ترقی کا راز یہ تھا کہ انہوں نے غریبوں کو اوپر چڑھایا ، چائنہ نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالہ ، چائنہ آج اکنامی پاور بن گیاہے۔ چائنہ نے لوگوں کو نوکریاں دیں، چائنہ جس تیزی سے ترقی کررہا ہے تھوڑے عرصے میں چائنہ دنیا کی ترقی یافتہ پاور بن جائے گا۔ احساس کی کمی سے قومیں غریب ہوتی ہیں۔ ہم نے وہ تمام پالیسیز بنانی ہیں تاکہ عام آدمی اوپر آسکے۔ ریلوے کا سفر عام آدمی کا سفر ہوتا ہے۔ مدینہ کی ریاست میں بھی غریب پر زیادہ توجہ دی گئی۔ چائنہ میں کراچی سے لاہور تک کا سفر 4گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے، ماضی میں ریلوے ٹریک بچھانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کراچی میں کیا گیا حملہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ، حملہ کرنے کا مقصد پاک چائنہ تعلقات کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ ہم آئندہ ایسی دہشتگردی کے خلاف تیار رہیں گے اور ان کامقابلہ کریں گے۔

بلاول کے زرداری سے اختلافات ، تہلکہ مچ گیا ، باپ بیٹے میں اختلاف کس بات پر ہوا ؟ چونکا دینے والے انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پارٹی کے اہم رہنماوں کو ٹاسک تفویض کردیا گیا. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو خیر باد کہہ دیا ،حکمران جماعت پی ٹی آئی کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماوں کو ٹاسک سونپ دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی اور قیادت کے خلاف پراپیگنڈہ کا موثر جواب دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ،پیپلز پارٹی کے رہنماوں کو تحریک انصاف کی قیادت اور اہم رہنماوں کو انہی کی زبان میں جواب دینے کی خصوصی ہدایات دی گئیں ۔ یہ ہدایات گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طرف سے ملک بھر کی پارٹی تنظیموں کو دی گئیں جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو نے میڈیا سیل کو منظم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ کہاں تک پہنچا ، کب افتتاح ہو گا ، اندر کی خبر آ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیا پاکستان ہاسنگ منصوبے کے سلسلے میں سب سے پہلے لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں کام شروع کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان عملی کام کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاسنگ منصوبہ کی مرکزی ٹاسک فورس کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 3 شہروں لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں منصوبے پر آغاز کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان جنوری 2019 میں باضابطہ طور پر عملی کام کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو لینڈ بینک نے صوبے میں 10 لاکھ کینال زمین کی دستیابی کی نشاندہی کر دی ہے۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاسنگ منصوبہ کے لئے پنجاب کی سطح پر بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے قرضے کے اجرا میں قانونی سقم دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بینکوں کی نشاندہی پر وزیراعظم نے معاملہ لیگل کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

” وزیراعظم دھمکیاں مت دیں “ شہباز شریف پھٹ پڑے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے کہا کہ نواز شریف این آر او چاہتے ہیں، وزیراعظم ہمیں ڈرائیں دھمکائیں نہیں ان مراحل سے پہلے بھی گزر چکے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی آمریت کا مقابلہ کیا اور ہتھیکڑیاں سہیں، کوڑے کھائے، وزیراعظم دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا چھوڑ دیں، اس سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے، کون کہتا ہے آپ کرپشن کرنے والوں کو چھوڑیں، اگر یوٹرن لینا بڑی صفت ہے تو دنیا میں ہم پر کون اعتبار کرے گا، کیا وزیراعظم کو احساس ہے ان کے بیان سے پاکستان کے بارے میں منفی تاثر قائم ہوگا، کہ وزیراعظم کی منطق مجھے اور 20 کروڑ عوام کو سمجھ نہیں آئی تو دنیا کو کیسے سمجھ آئے گی ، وزیراعظم سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، وہ لوگ جن کے بارے میں کہتے تھے ہماری حکومت آئے گی تو ڈالروں کی برسات ہوگی، ہمیں 22 کروڑ عوام کا مفاد سب سے عزیز ہے۔جمعہ کو شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کو پاک چین دوستی نشتر کی طرح چبھتی ہے چین پاکستان کا مشکل حالات کا دوست ہے۔ چینی قونصلیٹ پر حملے کے واقعہ پر قوم میں تشویش ہے پولیس ‘ رینجرز کی بروقت کارروائی سے قونصلیٹ میں موجود چینی عملہ محفوظ رہا۔ ہمارے اسٹریٹیجک مفاد کی حمایت چین نے کی کاش وزیر خزانہ ماضی میں سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے۔ پاکستان کے وزیراعظم کے یوٹرن کے بیان پر نہ مجھے سمجھ آئی ہے اور نہ پاکستان کی عوام کو آئی۔ حکومت ان کے ہاتھ میں آگئی ہے اب انہیں سمجھداری سے بات کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے کوالالمپور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن جیل میں جائے گی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے کہا کہ نواز شریف این آر او چاہتے ہیں ¾وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دبئی میں ظاہر نہ کی گئی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے ¾ اب ان سے این آر او ہوچکا ہے ¾ اگر یوٹرن لینا بڑی صفت ہے تو دنیا میں ہم پر کون اعتبار کرےگا ¾وزیراعظم کی منطق مجھے اور 20 کروڑ عوام کو سمجھ نہیں آئی تو دنیا کو کیسے سمجھ آئے گی ¾وزیراعظم سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، بیانات سے لگتا ہے کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دبئی میں ظاہر نہ کی گئی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے اور اب ان سے این آر او ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر او کے بارے میں کس نے کہا اور کون لوگ تھے جنہوں نے کہا نواز شریف این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم اس شخص کا نام بتائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ہمیں ڈرائیں دھمکائیں نہیں ان مراحل سے پہلے بھی گزر چکے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی آمریت کا مقابلہ کیا اور ہتھکڑیاں سہیں، کوڑے کھائے، آپ کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ تشویشناک بات ہے، چین کی دوستی برے وقتوں میں ساتھ کھڑے ہونا اور پاکستان کے ساتھ ہر حال میں کاندھے سے کاندھا ملا کر سپورٹ کرنا ہے، جو واقعہ ہو ا قوم میں اس سے تشویش کی لہر دوڑی ہے، خدا کا شکر ہے کہ پولیس اور رینجرز کی بروقت اور انتہائی تیز ایکشن کی وجہ سے تمام چینی محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ کرلیں کہ کس طرح ہمارے مخالفین کو چین پاکستان کی دوستی کھٹکتی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کیجانب سے پولیس سروس کی تعریف

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات سے گزرتے ہوئے پولیس سروس بہتر ہو چکی ہے،پولیس اور اس کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مشکل حالات سے گزرتے ہوئے پولیس سروس بہتر ہو چکی ہے ۔ حالیہ عرصے میں انکی طرف سے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ قابل ستائش ہے دہشتگردی کی کوششوں کو روکنے سے لے کر انہیں پہلے چیکنگ پوائنٹ پر ناکام بنانا اس کا ثبوت ہے ۔ ہم اپنے پولیس سروس کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں ۔