ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے 4 کروڑ مالیت کی لگژری گاڑی خرید لی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے انسٹا گرام پر نئی گاڑی رینج روور کی تصویر شیئرکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جسکی مالیت تقریبا 4کروڑ روپے ہے۔گاڑی کی خاص بات طویل وہیل بیس ہے جو اس کو لیموزین کے ہم پلہ بنا دیتی ہے، ذرائع کے مطابق اس گاڑی میں جدید سکیورٹی سسٹم نصب ہے، جاذب نظر انٹیرئیر اور آرام دہ سفر انوشکا کو یہ گاڑی پسند آنے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ اس گاڑی کا بیرونی دلکش اور فیشن ایبل سٹائل اسے دیگر لگژری گاڑیوں میں ممتاز کرتا ہے۔ انوشکا شرما نے مادام تساو میوزیم سنگاپور میں رکھے گئے اپنے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی جس میں انوشکا کو سمارٹ فون پکڑے سیلفی لیتے دکھایا گیا ہے۔
