دبئی ٹیسٹ کا میدان آج سے لگے گا

دبئی (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ سے دبئی میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ صبح11بجے شروع ہوگا۔کیویز ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری قائم کی تھی۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پیسر کو شامل کرنے کا عندیہ دیا، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے انگلینڈ لائنز کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ابوظہبی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون برقرار رکھیں گے لیکن پچ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے نوجوان پیسر کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں تھے لیکن چند غلطیوں کی وجہ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جو کچھ ابوظہبی میں ہوا پیچھے چھوڑ کر آئے ہیں، وہاں ٹیم میٹنگ میں ہی یہ ارادہ کیا تھا کہ اگلے میچز میں اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے سیریز میں واپس آئیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک خراب سیشن کا کھیل بازی پلٹ دیتا ہے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہم سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

چینی قونصل خانے پر حملے کے پیچھے اسلم اچھو کا ہاتھ ہونے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کے پیچھے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کمانڈر اسلم اچھو کا ہاتھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم اچھو چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ہے اور وہ نئی دہلی کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کمانڈر اسلم اچھو سبی کے قریب آپریشن میں زخمی ہوا تھا، ڈیڑھ سال پہلے ہونے والے آپریشن میں بی ایل اے کے کئی دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ اسلم اچھو زخمی حالت میں بھارت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسلم اچھو بی ایل اے کا اہم ترین کمانڈر ہے جو کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق اسلم اچھو وکلا، پولیس اہلکاروں، صحافیوں اور ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث ہے۔خیال رہے کہ مارچ 2016 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سبی میں ہونے والی کارروائی میں اسلم اچھو مارا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کا ڈیبیو متوقع

دبئی (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کا ڈیبیو متوقع ہے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پیسر کو شامل کرنے کا عندیہ دیا، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے انگلینڈ لائنز کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ابوظہبی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون برقرار رکھیں گے لیکن پچ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے نوجوان پیسر کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں تھے لیکن چند غلطیوں کی وجہ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جو کچھ ابوظہبی میں ہوا پیچھے چھوڑ کر آئے ہیں، وہاں ٹیم میٹنگ میں ہی یہ ارادہ کیا تھا کہ اگلے میچز میں اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے سیریز میں واپس آئیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک خراب سیشن کا کھیل بازی پلٹ دیتا ہے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہم سے کئی غلطیاں ہوئیں، ان مسائل پر قابو پانے کے لئے محنت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ ہفتہ کو دبئی میں شروع ہوگا۔a

محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کو لگتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے لیکن انہیں قتل کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ایک ہفتے قبل اپنی ایک رپورٹ میں نتائج اخذ کیے تھے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر نے سی آئی اے رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں جرائم اور اس کے چھپانے سے نفرت کرتا ہوں اور میں بتانا چاہتا ہوں کہ سعودی ولی عہد جرائم سے مجھ سے زیادہ نفرت کرتے ہیں’۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل میں ان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید بھی کی جاچکی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے کیوں کہ دنیا ‘شیطانی جگہ’ ہے۔دوسری جانب ترک وزیرخارجہ میلوت کیوس اوگلو کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل پر آنکھیں بند رکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں شادی کے سلسلے میں کچھ ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے گئے اور وہاں سے لاپتہ ہوگئے جس کے بعد ان کے قتل کی خبریں سامنے آئیں۔سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر متضاد بیانات نے معاملے کو مزید گھمبیر کیا اور اس پر مزید یہ کہ سعودی پراسیکیوٹر نے صحافی کے قتل کے الزام پر 11 افراد پر فرد جرم عائد کی جس میں سے 5 کو سزائے موت دینے کی تجویز بھی کی گئی۔

انسٹاگرام پروفائل پیج میں بڑی تبدیلی کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک)مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے پروفائل پیج کے لیے نئی ل±ک کی آزمائش جاری ہے۔انسٹاگرام کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ایپ کی پروفائل پیج کی ل±ک تبدیل کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے اور ممکن ہے کہ جلد ہی تمام صارفین کے اکاو¿نٹس میں نیا پروفائل پیج اَپ ڈیٹ کردیا جائے۔اس اَپ ڈیٹ کے تحت پروفائل پیج میں تصاویر اور ویڈیوز کی جگہ تبدیل نہیں ہوگی البتہ آئیکونز میں تبدیلی آجائے گی یعنی گرڈ آئیکونز کے بجائے ان کے نام واضح ہوں گے جیسے Grid ،Post ،Igtv ،Tagged وغیرہ۔موجودہ انسٹاگرام پروفائل پیج پر صارف کی پروفائل بائیں جانب دکھائی دیتی ہے جب کہ نئی ل±ک میں یہ دائیں جانب ہوگی۔علاوہ ازیں فولو اور میسج آپشن بھی پروفائل پیج پر ہی میسر کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی بزنس پیجز اور دیگر کے لیے بھی پروفائل پیج پر آپشن مہیا کردیئے جائیں گے۔بلاگ پوسٹ کے مطابق انسٹاگرام میں پروفائل پیج کی تبدیلی کے لیے کافی عرصے سے کام جاری ہے اور اس حوالے سے نئی ل±ک آزمائشی مراحل میں ہے۔

سرفراز احمد پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطیاں نہ دہرانے کیلئے پر عزم

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن اب میچ نیا ہے، سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں انہیں اب نہیں دہرائیں گے، کریز پر سیٹ ہوجانے والے بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنی ہوگی۔سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان بولرز جتنا ٹیم کے ساتھ ہوں گے اتنا سیکھتے جائیں گے۔قومی کپتان نے نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پریشر میں اچھی بولنگ کی اور میچ کا نتیجہ بدل دیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔دبئی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کمبی نیشن میں بھی در و بدل ہوسکتا ہے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

31 دسمبر کے بعد اسمگل ہوکر پاکستان آنے والے موبائل فونز بلاک کردیئے جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن و امان اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہید اہلکاروں کے لیے فاتحہ کی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نےیقین دلایا ہےکہ وہ پاکستان کا ہر صورت ساتھ دےگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کے موبائل فون پاکستان میں درست طریقے سے نہیں آرہے، 31 دسمبر کے بعد آنے والے اسمگلڈ موبائل فون بلاک کردیے جائیں گے، پاکستان میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز کی درآمد پر پابندی لگائی جاسکتی ہے، موبائل فونز کی درآمد کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 31 دسمبر کے بعد اسمگل ہوکر پاکستان آنے والے موبائل فونز بلاک کردیئے جائیں گے، پابندی کا اطلاق پہلے سے موجود موبائل فونز پر نہیں ہوگا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرتا رپور بارڈر کھولنے کا فیصلہ سیاسی نہیں انسانی بنیادوں پر کیا گیا، کرتار پور بارڈر کا کھولا جانا پاکستان کا مثبت اقدام ہے، بھارت اگر ایک قدم اٹھاتا ہے تو ہم دو قدم اٹھاتے ہیں، 28 نومبر کو وزیراعظم کرتار پور بارڈر پر جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور بارڈر پوائنٹ کھولنے کی تقریب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے 30 سال پہلے گھربنانا شروع کیا تو بنی گالا جنگل اور بیابان تھا، عمران خان نے اس وقت کے قوانین کے مطابق بنی گالا کا گھر بنایا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کا استعمال روکنے کے نظام کے نفاذ کی سمری بھی منظور کی گئی۔وفاقی کابینہ نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا نیا صدر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔عارف عثمانی ایک نجی بینک کے سینئر عہدیدار رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 100 روزہ پلان اور ہاو¿سنگ سے متعلقہ ٹاسک فورس کے بارے میں امور بھی زیر غور آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں، ڈویڑنز اور اداروں کو 100 روزہ پلان پر عمل درآمد رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 29 نومبر کو 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کے بارے میں قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

آرمی چیف نے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چائے گئے اور انہیں سزائے موت سنائی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے، دہشت گردوں کے حملوں میں مسلح افواج کے 25 اہلکار اور ایک شہری شہید جب کہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جب کہ 22 مجرموں کو عمر قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں انور سلام، عرفان الحق، صاحب زادہ، نادر خان، امیر زیب اور اظہار احمد شامل ہیں۔ا?ئی ایس پی ا?ر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اکبر علی، محمد عمران، بادشاہ عراق، عزت خان اور امتیاز بھی شامل ہیں۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا مگر کتنا؟ پریشان کن خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 685 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 63 ہزار700 روپے ہوگئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے کے بعد 54 ہزار 612 روپے ہوگئی۔

افغان صوبے خوست کی مسجد میں خود کش حملہ، 26 اہلکار ہلاک ، 50 سے زائد زخمی

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے خوست کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے 26 اہلکار ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان صوبے خوست کے ضلع مندو زئی میں افغان آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ کے ترجمان کیپٹن عبداللہ کے مطابق مسجد میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا۔ دھماکہ افغان وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے اس وقت کیا گیا جب آرمی کے جوان نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں افغان آرمی کے 10 جوان ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق افغان نیشنل آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ سے تھا۔افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد آرمی کی چھا?نی میں واقع تھی اور اس میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے لیکن آرمی کی جانب سے درست اعداد و شمار چھپائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق خود کش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 26 ہے اور زخمیوں کی تعداد 50 سے بھی زیادہ ہے۔