شہباز شریف کس خوفناک ،خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئے ،چونکا دینے والی رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی میڈیکل کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انتہائی افسوسناک انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام کی جانب سے شہبازشریف کے گلے میں تکلیف کے باعث ان کا معائنہ کروایا گیا تھا جس دوران خون کے تجزیے میں کینسر کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ جس کے بعدشہبازشریف کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا ہے، شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں مرض دوبارہ ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں اور آج ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی بلایا گیا اور اس وقت وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں جہاں انہوں نے اظہار خیال بھی کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل کراچی میں واقع چین کے قونصلیٹ میں دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے اور چینی قونصلیٹ کا تمام عملہ محفوظ ہے۔

خاتون صحافی نے فیصل واڈا بارے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے چینی قونصل خانے پر حملے کے وقت پولیس فورس کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عمل کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے عمل کی وضاحت کی تو سابق نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے بھی فیصل واوڈا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عائشہ خالد نے کہا فیصل واوڈا اپنے بہادرانہ اقدام پر بیوقوفانہ باتیں کر رہے ہیں اور ہمیں بزدل، بطخ اور چوزے کہہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں اور کیا کہہ سکتے ہیں؟ ہاں لفافہ صحافی۔۔۔عائشہ خالد نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ اس وقت بہادر کیوں نہیں بنے جب تحریک لبیک سڑکوں پر تھی اور عوامی املاک کو جلا رہی تھی۔ تحریک لبیک کے کارکن پولیس اہلکاروں اور گارڈز پر حملے کر رہے تھے۔ لیکن پھر بھی ہم ہی بزدل ہیں۔قبل ازیں فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا مجھے جس وقت چینی قونصل خانے پر حملے کی اطلاع ملی اس وقت میں حملے کی جگہ کے پاس ہی تھا، میں نے سکیورٹی ایجنسیز کو فوری خبر کی۔ بطور پاکستانی میرا حق ہے کہ میں اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ اپنے تحفظ کیلئے استعمال کروں کیونکہ میں اس طرح کا بزدل نہیں ہوں جو کی بورڈ کے پیچھے چھپ کر بکواسیات کر رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا میں ان تمام لفافہ صحافیوں اور ان کے بزدل سوشل میڈیا ساتھیوں کو جانتا ہوں جو صرف تنقید کرسکتے ہیں اور چوزوں کی طرح پاخانہ کرنا جانتے ہیں۔ بطور وفاقی وزیر یہ میری ڈیوٹی ہے کہ میں وفاقی ایجنسیز کے ساتھ تعاون کروں۔ جب ملک کو میری ضرورت تھی تو میں بھاگا نہیں۔ جہنم میں جائیں وہ تمام لوگ جنہیں میرے وہاں موجود ہونے پر اعتراض ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ وہ شروع سے آخر تک حملے کی جگہ پر موجود تھے، اور اس بارے میں ان رپورٹرز سے بھی پوچھا جاسکتا ہے جو واقعے کی کوریج کر رہے تھے۔ مجھے تنقید کرنے والی ان بطخوں پر انتہائی افسوس ہے جو اپنے والدین اور ملک پر بوجھ ہیں۔خیال رہے کہ چینی قونصل خانے پر جس وقت حملہ ہوا اس وقت وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ موجود رہے۔ اس دوران انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ پسٹل بھی رکھی ہوئی تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونگی یا زیادہ ،اہم خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل مزیدسستاہونےسےپاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونےکی امیدجاگ گئی ہےاورپٹرول اورڈیزل کم سےکم دس روپےفی لٹرتک سستاکیاجاسکتاہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت86 ڈالرسےکم ہوکر62 ڈالر53 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہیں۔یہ قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پرہے۔4 اکتوبرسےاب تک خام تیل کی قیمت میں 24 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔ چار اکتوبر کوخام تیل کی عالمی قیمت 86ڈالر فی بیرل تھی۔اس حوالےسےوفاقی وزیرخزانہ اسدعمربھی عوام کو خوشخبری سناچکےہیں۔

دیپ-ویر کی طرح پریانکا اور نک جونس کی شادی کی بھی 2 استقبالیہ تقاریب کا اہتمام

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ میں اسٹارز کی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے اور دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد اب اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس بھی عنقریب رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں، جن کی شادی کی تقریبات کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2 دسمبر کو جودھپور کے عمید بھاوان پیلس میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوگی جبکہ شادی کی تقاریب کا سلسلہ 29 نومبر سے شروع ہوجائے گا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا اور رنویر کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقاریب بھی بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق پریانکا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقاریب ممبئی اور دہلی میں ہوں گی، جن میں دوست احباب سمیت بالی وڈ اسٹارز کی شرکت یقینی ہے۔گزشتہ روز نک جونس بھی امریکا سے بھارت پہنچ گئے ہیں، جس پر ان کی منگیتر پریانکا نے انہیں خوش آمدید کہا اور اس موقع کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے منگنی رواں برس اگست میں کی تھی۔منگنی کی رسم ممبئی میں پریانکا کے گھر میں ہوئی تھی، جس میں قریبی عزیر و اقارب نے شرکت کی تھی، بعدازاں منگنی کا جشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں چند بالی وڈ ستارے شریک ہوئے تھے۔

آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا جو عوامی مفاد میں نہ ہو: اسد عمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کی صرف وہ شرائط مانی جاسکتی ہیں جو ملکی مفاد میں ہوں اور جلد بازی میں یا دباو¿ میں اکر ایسا کوئی فیصلہ یا معاہدہ نہیں ہوگا جو عوامی مفاد میں نہ ہو۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ کبھی سی پیک پر تنقید نہیں کی، سی پیک پر سیاست ملک کے لیے درست نہیں، ایوان کی کمیٹی میں ریکارڈ پر ہے کہ میں نے کبھی سی پیک پر متنازع بات نہیں کی، ایوان کے تقدس کی بات کرنے والوں نے کبھی ایوان کو بڑے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہم (ن) لیگ کی طرح کے اقدامات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر پر قابو پانا ہے، سود کی ادائیگی کے لیے قرضے لے رہے ہیں،آئی ایم ایف کی صرف وہ شرائط مانی جاسکتی ہیں جو ملکی مفاد میں ہوں، جلد بازی میں یا دباو¿ میں آکر ایسا کوئی فیصلہ یا معاہدہ نہیں ہوگا جو عوامی مفاد میں نہ ہو۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا کہ اگر زرداری کو سڑکوں پرنہ گھسیٹا تو میرا نام بدل دینا، اب کہتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان سے تعلق کو کمزور کرنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی، چین

بیجنگ(ویب ڈیسک)چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کی جانب سے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جب کہ پاکستان کو اس حملے کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے چینی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے خلاف پاکستان پولیس اور آرمی کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی کی تعریف کی گئی اور دہشتگردانہ منصوبے کو ناکام بنانے پر پولیس وآرمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشتگرد حملہ پاک چین تعلقات اور سی پیک پر بالکل بھی اثرانداز نہیں ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔دوسری جانب چینی سفارتخانے کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے تعلق کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس اورسیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر ہونےو الے دہشتگرد حملےکوناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ا?پریشن کے دوران دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 کشمیری شہید

سری نگر(ویب ڈیسک) ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور آج ایک بار پھر ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 6 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اسی دوران اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، اس کے علاوہ قابض افواج نے علاقے میں رہائشی گھر بھی تباہ کردیے۔واقعہ کے بعد بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا، قابض فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ضلع اسلام آباد سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔دوسری جانب ضلع شوپیاں، پنجورہ اورگگلارو میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

قو م کی بہادر بیٹی نے نئی مثال قا ئم کر دی،چینی قونصلیٹ حملہ کے دوران اے ایس پی سہائی عزیز کی بہادری کے چرچے

کراچی (ویب ڈیسک) چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سوہائی عزیر جائے وقوع پر سب سے پہلے پہنچنے والے پولیس افسران میں شامل تھیں۔اے ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز نے چینی قونصلیٹ پر حملے اور فائرنگ کی خبر سنتے ہی فوری طور پر ایکشن لیا اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی سربراہی میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن مکمل کیا۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی سوہائی عزیز کو دہشت گردوں کے خلاف دیدہ دلیری اور عزم ہمت کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ پولیس کی جانب سے بھی سراہا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق واقعے کے بعد چینی قونصل جنرل کو بریفنگ کے وقت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر سہائی عزیز کو شاباش دی جبکہ آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی انہیں کاندھے پر تھپکی دی۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر آئی جی سندھ نے سوہائی عزیز کو داد دیتے ہوئے کہا ’آپ نے بہادری کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں‘۔

ڈالرپا کستا ن کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،بروکرز نے سر پکڑ لئے

کراچی (ویب ڈیسک) موجودہ حکومت آنے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅکا سلسلہ جاری ہے تاہم آج (جمعہ کو) ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 135 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بدستور 133 روپے 99 پیسے پرمستحکم ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک وجہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط نہ ماننے کو قرار دیا جارہا ہے۔ پیر سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 135 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر وصول ہونے کے باوجود ہر ہفتے لگ بھگ 20 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں ہو رہی ہیں، موجودہ حالات میں اگر فی الفور سعودی عرب اور چین سے کچھ مزید رقم کا بندوبست نہ ہوا تو روپے پر دباﺅ بڑھ جائے گا جس سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی شرائط میں کرنسی کی قدر میں کمی بھی شامل تھی۔ آئی ایم ایف نے ٹیکسز بڑھانے کے ساتھ یہ تجویز بھی دی تھی کہ ڈالر کی قیمت 145 سے 147 روپے کی جائے۔ ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات 2019 تک ملتوی کیے ہیں اور ممکنہ طور پر تب تک ڈالر کی قیمت آئی ایم ایف کی مرضی کی قیمت تک پہنچ ہی جائے گی۔

اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور (صدف نعیم) اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پی ٹی وی کرپشن کیس میں ذیلی عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی اور کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست خارج کردی جس کے بعد انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے جو انہیں خصوصی عدالت میں پیش کرے گی ۔واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود پر نجی کمپنی کو غیر قانونی طور پر پی ٹی وی کے نشریاتی حقوق دینے کا الزام ہے۔