چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کومداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

کراچی: (صدف نعیم )ستارہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانے والےاپنے وقت کے نامور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔2 اکتوبر 1938 کو  پیدا ہونےوالے پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے ابتدائی تعلیم میری کلاسواسکول سے حاصل کی بعد ازاں انہوں نےانگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1959 میں فلم’’ساتھی‘‘سے  کیا۔ 1962 میں انھیں ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ میں ایک اہم رول کے لیے کاسٹ کیا گیا اس فلم نے گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔ وحید مراد کی شہرت میں فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ سے مزید اضافہ ہوا۔ انہیں پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ’’ارمان‘‘ کے لیے بیک وقت فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔چاکلیٹی ہیرو نے’’ اولاد‘‘ سے لے کر’’ زلزلہ‘‘ تک کل 125 فلموں میں کام کیا اور ان کا ہر کردار جانداررہا۔ ’’ اکیلے نہ جانا‘‘ سے لے کر دیگر گانوں نےانہیں لازوال شہرت دی۔ اُن کی پہلی فلم ’’اولاد‘‘ اورآخری ریلیز شدہ فلم ’’زلزلہ‘‘ تھی۔انہوں نے ایک پشتو فلم ’’پختون پہ ولایت کے‘‘ میں بھی کام کیا، یہ اداکار آصف خان کی ذاتی فلم ’’کالا دھندا گورے لوگ ‘‘کا پشتو ورژن تھا۔ وحید مراد بیک وقت فلم ایکٹر، فلم پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ وحید مراد کی بہترین فلموں میں ’’ دل میرا دھڑکن تیری‘ ،’ہیرا اور پتھر‘ ،’ارمان‘ ،’عندلیب‘ ،’مستانہ ماہی‘، ’انسانیت‘ ،’دیور بھابھی‘وغیرہ شامل ہیں۔

کچھ عناصرملک کو تصادم کی جانب لے جا رہے ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کچھ عناصردانستہ و نا دانستہ طور پر ملک کو تصادم کی جانب لے جا رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان چھاؤنی کا دورہ کیا اور اسٹرائیک کور کی تربیتی مشقیں دیکھیں۔ آرمی چیف نے ملتان گیرژن میں آفیسرز سے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، دہشت گردی و شدت پسندی کی وجوہات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، انسداد دہشت گردی کے بعد استحکام کے لئے آپریشن کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصردانستہ و نا دانستہ ملک کو تصادم کی جانب لے جا رہے ہیں تاہم ریاست میں مذہب اور لسانیت کی بنیاد پر انتشار پھیلنے نہیں دیں گے۔

چینی قونصل خانے پر حملہ، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو سامنے لایا جائے۔ یہ واقعہ پاک چین اقتصادی وتذویراتی تعاون کےخلاف سازش ہے لیکن ایسے واقعات پاک چین دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے کیونکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اورسمندر سے گہری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پولیس اوررینجرزنے غیر معمولی جرات کامظاہرہ کیا ، پوری قوم شہدا اوران کے ساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے، پولیس اہلکاروں کی بہادری پرفخر ہے۔

چینی قونصل خانے پر حملہ، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو سامنے لایا جائے۔ یہ واقعہ پاک چین اقتصادی وتذویراتی تعاون کےخلاف سازش ہے لیکن ایسے واقعات پاک چین دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے کیونکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اورسمندر سے گہری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پولیس اوررینجرزنے غیر معمولی جرات کامظاہرہ کیا ، پوری قوم شہدا اوران کے ساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے، پولیس اہلکاروں کی بہادری پرفخر ہے۔

کسی ایندھن کے بغیر آئنوائزڈ ہوا سے طیارہ اڑانے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن (ویب ڈیسک) میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے دنیا کا پہلا ایسا طیارہ اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں کسی قسم کا کوئی ایندھن نہیں تھا اور نہ ہی اس کا کوئی پرزہ متحرک تھا، اسے آئنوائزڈ ہوا کی قوت سے دھکیلا اور اڑایا گیا ہے۔ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ابتدائی طور پر ڈھائی کلوگرام وزنی ایک ایسا گلائیڈر نما طیارہ بنایا جس کے پروں کا گھیر 5 میٹرتھا۔ اس جہاز میں انجن، پنکھے اور متحرک پرزہ موجود نہ تھا۔ ابتدائی طور پر اسے ایک بڑے ہال میں 60 میٹر تک اڑایا گیا جسے دھکیلنے کے لیے آئیونائزڈ ہوا کی پھوار استعمال کی گئی تھی۔ ماہرین نے اسے اسٹار ٹریک ٹیکنالوجی جیسا ایک شاہکار قرار دیا ہے۔اس طیارے نے 10 کے قریب آزمائشی اڑانیں بھری ہیں اور اس عمل کو ’برق بادی حرکیات یا الیکٹرو ایئرو ڈائنامکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں طیارے سے آئنی ہوا خارج ہوتی ہے اور یوں طیارہ آگے بڑھتا ہے۔ اگرچہ یہ تصور پہلی مرتبہ 1920ئ کے عشرے میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس پر مزید کام نہیں ہوسکا تاہم شوقیہ انجینئرز نے اس پر کام جاری رکھا۔ہوائی جہاز کو دھاتی پرتوں اور تاروں کے تانے بانے سے بنایا گیا ہے۔ اس میں ایک جانب منفی اور دوسری جانب مثبت الیکٹروڈ لگائے گئے ہیں۔ چارج ہونے پر مثبت الیکٹروڈ والے حصے سے الیکٹرون نکل کر ہوا کے سالمات سے ملتے ہیں۔ اس کے بعد وہ منفی الیکٹروڈ کی جانب راغب ہوتے ہیں اور وہاں ایسے مالیکیولز سے ملتے ہیں جن پر کوئی چارج نہیں ہوتا اور وہ نیوٹرل ہوتے ہیں۔ اس عمل سے تھوڑی مدت کے لیے دھکیل کی قوت یا تھرسٹ پیدا ہوتا ہے۔لیکن یہ ٹیکنالوجی تجرباتی کھلونوں سے آگے نہیں بڑھ سکی کیونکہ اگر تھرسٹ بڑھانا ہے تو طیارے کو بڑا کرنا ہوگا لیکن اس کے ساتھ طیارے کا بڑھتا ہوا وزن تھرسٹ میں اضافے کو بالکل ہی بے اثر کردے گا لیکن اسٹار ٹریک کی خاموش شٹل کرافٹ سے متاثر ہوکر ایم آئی ٹی کے پروفیسر اسٹیون بیرٹ نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل 9 برس کے محنت کے بعد ایک نمونہ طیارہ بنا ہی لیا۔

اب صرف جلد پر روشنی ڈال کر ذیابیطس کی شناخت کرنا ممکن

ہالینڈ (ویب ڈیسک ) اب صرف جلد پر روشنی ڈال کر ذیابیطس اور دل کے امراض کی شناخت کرنا ممکن ہوگا ماہرین نے اس ضمن میں حیرت انگیز ٹیکنالوجی وضع کرلی۔ماہرین کی وضع کردہ اس ٹیکنالوجی کے تحت شوگر اور دل کے امراض کی بروقت، کم خرچ اور درست شناخت میں مدد ملے گی اور یہ طریقہ استعمال میں بھی بہت آسان ہے۔ اس کا سادہ اصول یہ ہے کہ خون میں تیرتے ہوئے گلوکوز اور دیگر مائعات جلد میں موجود پروٹین اور دیگر بافتوں (ٹشوز) سے ’کسی گوند کی طرح‘ چپک جاتے ہیں۔ جلد پر روشنی ڈال کر ان کا معائنہ کرکے مریض کو ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے خبردار کیا جاسکتا ہے۔ہالینڈ کی یونیورسٹی آف گروننجن کے پروفیسر بروس وولفن بیوٹل اوران کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ جلد اور رگوں کے اطراف جمع ہونے والے ان پروٹین کو طبی زبان میں ’گلائسیشن اینڈ پراڈکٹس‘ یا ’اے جی ای‘ کہا جاتا ہے۔ یہ جسم میں جمع ہوکر ٹشوز اور خون کی نالیوں کی دیواروں کو سخت کردیتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بھی بنتے ہیں۔بڑھتی ہوئی عمر کےساتھ ساتھ ہمارے جسم کے ٹشوز میں اے جی ای جمع ہوتے رہتے ہیں لیکن ذیابیطس کے مریضوں میں ان کے جمع ہونے کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور پھر شوگر کے مرض کا ابتدائی مقام ا?جاتا ہے۔ اس طرح بروقت انتظامات کے بعد مرض کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے اور جلد میں منعکس ہونے والی روشنی سے ان کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق جلد میں اے جی ای کی سطح معلوم کی جاسکتی ہے کیونکہ اے جی پروٹین دیگر کے مقابلے میں رنگ برنگی اور دمکنے والی (فلورسینٹ) روشنیوں کو خاص انداز میں منعکس کرتے ہیں۔ اسے ناپنے کے لیے ہالینڈ کی ایک کمپنی نے ایک دستی آلہ بنایا ہے جسے اے جی ای ریڈر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آلہ جلد کے اندر روشنی پھینکتا ہے اور واپس آنے والی روشنی کو دیکھ کر اے جی ای کی مقدار سے آگاہ کرتا ہے۔

کتے کے ساتھ اجتماعی زیادتی، اور یہ کام کرنے سے پہلے اس کے ساتھ کیا کیا گیا؟ جان کر شیطان کو بھی یقین نہ آئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں خواتین تو انتہائی غیرمحفوظ تھیں ہی، جنہیں بھرے بازاروں اور چلتی بسوں میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جاتا ہے، لیکن اب وہاں کتے بھی ہوس پرستوں کی زد سے نہیں بچ پا رہے اور گزشتہ روز ممبئی میں کچھ اوباشوں نے ایک کتے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ غیرانسانی فعل ممبئی کے علاقے چیکووادی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے کتے کی ٹانگیں باندھ کر پہلے اس کا جنسی عضو کاٹا اور پھر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔رپورٹ کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان کتے کو میلوانی چرچ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے جو اپنے ہی خون سے تربتر درد کے مارے سسک رہا تھا۔ راہگیروں نے کتے کو اس حالت میں دیکھ کر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس نے اسے جانوروں کی غیرسرکاری تنظیم ’اینیملز میٹر ٹو می‘ (Animals Matter to Me)کے حوالے کر دیا اور اب تنظیم کے کلینک میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کتے کا علاج کرنے والی ڈاکٹر انکیتا پاٹھک کا کہنا ہے کہ ”کتا اب بھی انتہائی خوف کی حالت میں ہے، جب بھی اسے کوئی ہاتھ لگانے کی کوشش کرتا ہے تو کتا خوف کے باعث چیخنے لگتا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق تاحال کتے کے ساتھ یہ سلوک کرنے والے بدطینت افراد کا سراغ نہیں مل سکا۔

لوئراورکزئی میں مدرسے کے باہر دھماکے سے 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ہنگو (ویب ڈیسک ) کلایا بازار میں واقع مدرسے کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں واقع مدرسے کے داخلی دروازے کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ماں نے اپنی بچی کیلیے کرائے پر باپ حاصل کرلیا

ٹوکیو( ویب ڈیسک )جاپان میں اپنے بیٹی کے ساتھ رہنے والی ماں نے بیٹی کو باپ کا احساس دلانے کے لیے ایک فنکار معاوضے پر رکھا ہے جو اس کی بیٹی کو اس کے والد کا احساس دلارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چھوٹی بچی میگمی کے والدین کے درمیان اس وقت علیحدگی ہوگئی تھی جب وہ شیرخوار تھی۔ جب اسے بولنا آیا تو وہ روز اپنے والد کے بارے میں پوچھتی تھی۔ اس کے بعد جب میگمی نے اسکول جانا شروع کیا تو اس کا رویہ بالکل بدل گیا اور اس نے والدہ سے بات کرنا بھی بند کردی۔ اس کی وجہ یہ تھی اسکول میں سب بچے اس کے والد کا پوچھتے جس کا بچی کو شدید قلق تھا اور وہ خود کو اس کا ذمے دار ٹھہراتی تھی۔اس کے بعد بچی کی ماں اساکو نے جاپانی ویب سائٹ سے رابطہ کیا جو ایسے جعلی عزیز اور رشتے دار، دوست اور شادی کے مہمان فراہم کرتے ہیں جو اصل میں فنکار ہوتے ہیں۔ یہاں سے بچی کی ماں کو ایک فنکار تاکاشی مل گیا جسے باپ بننے پر ملکہ حاصل تھا اور اس کے لیے وہ ہالی وڈ فلمیں دیکھنے کے علاوہ ماہرینِ نفسیات سے تربیت بھی لے چکا تھا۔اساکو نے تاکاشی کو بچی کے والد کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب دوبارہ شادی کرچکے ہیں لیکن خاتون نے دو شرطیں عائد کی تھیں کو اول یہ کہ وہ کسی طرح بچی کو بتائے کہ اب تک اس سے دور کیوں تھا اور دوم جو کچھ اس کی بچی اپنے فرضی والد سے کہے وہ اسے یعنی اس کی ماں کو ضرور بتایا جائے۔ہاں تاکاشی نے اپنا نام یاماڈا رکھا اور بچی کے سامنے آیا جسے دیکھ کر پہلے تو وہ کچھ پریشان ہوئی اور اس کے بعد اس نے فنکار کو اپنے والد کے طور پر قبول کرلیا۔ اب وہ مہینے میں دو مرتبہ اسوکا کے گھر جاتا ہے اور بچی کو لے کر باہر جاتا ہے اور اس کے ساتھ کھیلتا ہے۔ اب یہ بچی دھیرے دھیرے نارمل ہورہی ہے اور اسکول جانا بھی شروع کردیا ہے۔ اس کے بدلے اسوکا فنکار کو ایک دن کا معاوضہ 90 ڈالر میں ادا کرتی ہے۔
تاہم عوام نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے بچی کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔ ان دونوں کے درمیان اب گہرا رابطہ ہوچکا ہے لیکن یاماڈا کا اس خاندان سے رابطہ محض ا?جر اور اجیر کا بن چکا ہے۔ یہ کردار اسے اس وقت تک نبھانا ہے جب تک بچی شادی کے قابل نہیں ہوجاتی اور اسی وجہ سے والدہ نے اسے 10 برس کے لیے بک کیا ہے لیکن شاید یاماڈا کو بچی کے بچوں کا نانا بھی بننا پڑے گا۔
نوٹ: اس خبر میں تمام اصل نام تبدیل کیے گئے ہیں اسی طرح تصویر بھی اصلی نہیں ہے۔

پاکستان میں ڈیم کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا، چیف جسٹس

لندن (ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ڈیم کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ یہ پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔ڈیم کی تعمیر کے لیے لندن کے مقامی ہوٹل میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ‘کالا باغ ڈیم کے معاملے میں پتا چلا کہ صوبوں میں اتفاق نہیں ہے تو سوچا کہ چلو بھائیوں میں تفرقہ ڈالنا مناسب نہیں، لیکن دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کیوں نہیں بنے، اس سلسلے میں غفلت کس کی تھی آج پتا چل گیا، اب دریائے سندھ پر بھی بیسیوں ڈیم بنیں گے،کوئی یہ نہ سوچے کہ ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ بنے گا’۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کررہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘بلوچستان میں تعلیم، صحت اور پانی کےسنگین مسائل ہیں، صوبے میں پانی 2 ہزار فٹ پر ہے، اگر پانی کا مسئلہ فوری حل نہ ہوا تو لوگوں کو منتقل ہونا پڑسکتا ہے’۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پانی کی وجہ سے لوگوں کو زندگی سے محروم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پانی حیات ہے اور زندگی کا وجود پانی ہی سے ہے۔ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ڈیم کے لیےچندہ اکھٹا کرنا مقصد نہیں، آگاہی کے لیے مہم چلانا مقصد ہے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ ڈیم کے لیے ان کی نواسی نے بھی اپنی جمع پونجی سے حصہ ڈالا، حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے جج کے بچوں نے بھی کھلونے بیچ کر7 ہزار روپے جمع کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مہم بچوں کے ہاتھ میں آئے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا’۔ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، چیف جسٹس پاکستان تقریب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اپنے ملک میں بہت بے انصافی دیکھی ہے، میں نے لوگوں کو یتیموں اور بیواوو¿ں کے حق مارتے دیکھا ہے، انسانی حقوق کے ایسےمسائل ہیں جو انسان کو اندر سے تکلیف دیتی ہیں’۔