چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے کون تھے اور کیوں حملہ کرنا چاہتے تھے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اصل وجہ بیان کردی

اسلام آباد / کراچی (ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات بہت سی قوتوں کو کھٹک رہے ہیں۔ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جو پاکستان میں امن و استحکام اور مالی خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے بارے میں یا ان کے پیچھے موجود لوگوں کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ چین اور پاکستان کے تعلقات نئی جہت اختیار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت سی قوتوں کو کھٹک رہے ہیں۔ یہ دہشتگرد کے نمائندہ تھے جو یہاں امن و استحکام اور مالی خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے اور اس طرح کے حملے اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کوشش ہے کہ چین کے وزیر خارجہ سے بات ہوجائے تاکہ انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کردوں۔ آپس میں ہمارا تعاون ہے اور وہ تعاون جاری رہے گا۔

چینی قونصل خانے پر حملے کی سازش کی تہہ تک پہنچیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا ہے۔ تمام 3 دہشت گردہلاک ہو چکے ہیں۔ اس آپریشن میں دو پولیس کے جوانمردوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ چائنہ قونصلیٹ کے تمام اہلکار محفوظ ہیں اور پولیس اور رینجرز نے صورتحال کو مکمل کنٹرول میں لے لیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔

آسیہ کو بغیر ثبوت پھنسایا گیا تحفظ نہ دیا تو غلط مثال قائم ہو گی چیف جسٹس کا اہم بیان

لندن (اے این این) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے پاکستان کے تمام شہریوںکے لئے قاضی بنایا ہے، عدالتوں پر مقدمات کا بے پناہ بوجھ ہے ، خدشہ ہے کہیں عدالتی نظام بوجھ تلے دب کرہی نہ مرجائے، انصاف کرنا صرف عدلیہ کا کام نہیں ،لوگوں کا حق مارنے والوں کو بھی انصاف کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے گریزان لا کالج میں ثالثی،مصالحت کے کردارپر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں پنچایت سسٹم کافی کامیاب رہاہے، قانونی چارہ جوئی معاشرے کے لئے معذوری کی طرح ہے ، تنازعات ہرمعاشرے کا حصہ ہوتے ہیں ، مسائل طاقت کے بجائے مصالحت سے حل ہونے چاہئیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ثالثی کے بعدعدالت کاکام صرف اپیل سننے کی حدتک ہوناچاہیے، ایک مقدمہ نمٹانے میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں ، عدالتوں پرمقدمات کابے پناہ بوجھ ہے ، خدشہ ہے کہیں عدالتی نظام بوجھ تلے دب کرہی نہ مرجائے۔خطاب کے دوران ایک بار پھر بابا رحمتے کا تذکرہ آیا تو جسٹس ثاقب نثار نے کہا بابا رحمتے پر تمام لوگ اعتماد کرکے مسائل لے کرجاتے نتھے، بابا رحمتے کا فیصلہ اور اس کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں کرتا تھا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سوموٹو سے عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف ملا، ہفتے اور اتوار کو رات 10بجے تک کھلی کچہری لگاتاہوں ، ازخودنوٹس لے کرکئی مستحق افراد کوایک دن میں انصاف دلایا۔انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تمام تنازعات مصالحت کے ذریعے حل ہوں گے ، چینی ہم منصب کے ساتھ مصالحت کے ذریعے حل کا معاہدہ کیا تھا۔چیف جسٹس نے توہین عدالت مقدمات کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا فیصل رضا عابدی نے مجھے معافی نامہ بھجوایا ہے ، اپنے عملے سے کہا ہے فیصل رضا عابدی سے رابطہ کریں ، عملہ جائزہ لے گا فیصل رضا عابدی واقعی شرمندہ ہیں یانہیں۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ،عامر لیاقت کامعاملہ عدالت میں ہے،فیصلہ شواہد کی بنیاد پر ہوگا، اللہ نے مجھے پاکستان کے تمام شہریوں کے لئے قاضی بنایا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کا ماتحت عدلیہ میں ملزمان کی عدم سیکیورٹی سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ امریکامیں عدالتوں اور ججز کی سیکیورٹی کے لئے الگ فورس ہے ، وزارت داخلہ سے ملکر الگ فورس پر کام کر رہے ہیں ، امید ہے جلد عدالتوں کی سیکیورٹی کیلئے الگ فورس بن جائے گی۔گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ بینچ بنانے سے متعلق سوال پر چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا کیا وکلاتالا بندی کرکے بینچ بنواناچاہتے ہیں؟ جس انداز میں احتجاج ہو رہا ہے، اس طرح کام نہیں ہوسکتا، وکلا کو چاہیے تھا مجھ سے یا چیف جسٹس ہائی کورٹ سے بات کرتے، تمام امور کو مدنظر رکھ کر ہائی کورٹ بینچ بنانے کا فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف کرنا صرف عدلیہ کا کام نہیں ،لوگوں کا حق مارنے والوں کو بھی انصاف کرنا ہوگا ، لوگوں کیساتھ انصاف کرنے سے دنیا اور آخرت دونوں میں فائدہ ہوگا۔اس سے قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیم کی تعمیرپاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، پانی کامسئلہ حل نہ ہواتولوگ ہجرت پر مجبورہوجائیں گے، کالاباغ ڈیم متنازع تھا اس لیے دیامیربھاشاڈیم بنانے کی مہم چلائی، مستقبل میں کالا باغ ڈیم بھی ضروری ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی محبت کاشکریہ اداکرنےکے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی کاقول ہے معاشرہ کفرکیساتھ زندہ رہ سکتاہے ناانصافی کیساتھ نہیں، اسپتالوں کے دورے میں پتہ چلا پانچ میں سے تین وینٹی لیٹرکام نہیں کررہے تھے، اس دن فیصلہ کیا صحت کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کروں گا، ریاست کے دیگر حصوں پر تنقید کرنا میرا کام نہیں۔چیف جسٹس نے کہا غلطیوں کا اعتراف کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتا، بدقسمتی سے آسیہ مسیح کیس میں کئی سال لگے۔انھوں نے کہا کہ آسیہ کا کیس سپریم کورٹ میں اتنے عرصے تک نہیں چلنا چاہیے تھا۔آسیہ کیس ظاہر کرتا ہے کہ انہیں بغیر ثبوتوں کے پھنسایا گیا، یہ کیس کئی برسوں سے تعطل میں پڑا تھا، شکر ہے ہم نے نمٹا دیا۔ ریاست کی ذمہ داری ہے شہریوں کے جان ومال کاتحفظ کرے، آسیہ مسیح کو تحفظ نہ دیا گیا توغلط مثال قائم ہوگی۔ ہمیں آسیہ بی بی کو مکمل تحفظ دینا چاہیے، اس کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں قتل ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی بیرسٹر فہد ملک کے کیس کا بھی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔برطانوی ممبرپارلیمنٹ نازشاہ کا کہنا تھا کہ سمیعہ شاہدقتل، بیرسٹرجوادملک قتل کیس پرابھی تک انصاف نہیں ملا جبکہ سعیدہ وارثی نے کہا آسیہ مسیح کیس میں آپ نے جرت مندانہ فیصلہ کیا۔چیف جسٹس نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ بھی کیا اور ایوان میں سوالات وجوابات کے سیشن میں شرکت کی، اس موقع پر نظامِ انصاف کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر نہیں چل سکتا۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں سینٹرل لندن برطانیہ کے وکلا نے استقبالیہ دیا۔مذکورہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک کے لیے بہترین کام اور اس کا نام روشن کر رہے ہیں اس کے ساتھ معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم تمام قوموں کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا جارہا ہے، یہاں خوشحالی بھی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک طبقے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا چیف جسٹس ہوں، پاکستان میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔چیف جسٹس سے صحافی نے سوال کیا کہ عدلیہ کیخلاف جب بھی کسی نے بات کی، وہ کوئی بھی ہوں جیسے نہال ہاشمی اور فیصل رضا عابدی، عدلیہ نے ان کو جرات نہیں دی کہ وہ بات کرسکیں لیکن جب ایک مذہبی جماعت کی جانب سے عدلیہ اور اداروں کے بارے میں کفر کے فتوی دیئے تو عدلیہ خاموش کیوں ہے؟ ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آپ کو چند دن کے بعد پتہ چلے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 7 روزہ نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں وہ نجی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ڈیمز کیلئے فنڈ ریزنگ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

عثمان بزدار کا پسماندہ اضلاع میں ڈولفن فورس بنانے کا اعلان

لاہور (خبر نگار) ڈولفن پولےس سکواڈ کے ساتوےں دستے کی پاسنگ آو¿ٹ پرےڈ آج پولےس ٹرےننگ کالج چوہنگ مےں منعقد ہوئی۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان زدار پاسنگ آو¿ٹ پرےڈ کے مہمان خصوصی تھے ۔ڈولفن پولےس فورس کے881جوان پاس آو¿ٹ ہوئے ،جن مےں ماسٹر ڈگری اورگراےجوےٹس بھی شامل ہےں۔وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے پاسنگ آو¿ٹ کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مےں ڈولفن سکواڈ کے تمام نوجوانوں کو کامیابی سے پےشہ ورانہ تربےت مکمل کرنے پر مبارکباد پےش کرتا ہوں۔آپ لوگ عوام کی جان و مال کے محافظ ہیںاور میں سمجھتا ہوں یہ ایک مقدس فریضہ ہے جو آپ نے عملی مےدان مےں سرانجام دےنا ہے۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی حکومت کیلئے امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ پولیس کی جدید خطوط پر تربیت، جدید اسلحہ اور بہتر سہولتوں کی فراہمی ہماری پالیسی کا حصہ ہیں۔ انشاءاللہ ہم پولیس کوتمام سہولتیں اور وسائل فراہم کریں گے۔ ڈولفن فورس کی افادیت کے پیش نظر اس کا دائرہ کار دوسرے بڑے شہروں تک بڑھانا ناگزیر امر ہے۔تحرےک انصاف کی حکومت ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی ڈولفن فورس متعارف کرائے گی۔انسپکٹر جنرل پولےس کی جانب سے پےش کردہ گزارشات پر پولےس ٹرےننگ کالج چوہنگ مےں جمنےزےم،لائبرےری کے زےر التواءمنصوبے مکمل کےے جائےںگے جبکہ ٹرےننگ کالج کے پراجےکٹ کو فوری مکمل کےاجائے گا۔ ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور سرگودھا میں بھی پولیس ٹریننگ سکول قائم کئے جائیں گے۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ برادر ملک ترکی کی طرز پر پنجاب میں ڈولفن فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جرائم کی روک تھام ، خاص طور پر سٹریٹ کرائمز کے سدباب کیلئے ڈولفن فورس کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔ ڈولفن فورس کی بھرتی مےںمیرٹ اور صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھاجاتاہے جوہماری پالےسی کے عےن مطابق ہے۔اعلی تعلےم ےافتہ اوربلند حوصلہ نوجوانوں کو ٹرےننگ کے مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے اورےقےنا اس مرحلے سے گزر کر ڈولفن فورس میں شامل ہونےوالے نوجوان ہماری فورس کا قابل قدر اثاثہ ثابت ہوں گے۔ڈولفن فورس کے ہر جوان کو ذہنی، جسمانی اور دیگر پیشہ ورانہ تربیت کےساتھ ساتھ قانونی امور کے بارے میں بھی خاطرخواہ آگاہی دی جاتی ہے جو ایک اچھا اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صدارت وزےراعلیٰ آفس مےںلاہورڈوےلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایل ڈی اے سے متعلقہ مختلف امور پر غور کیا گیا-اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گھرےلوصارفےن کے لئے پانی کے نرخ مےںاضافے کی تجوےز مسترد کر دی-اجلاس میں پانی بوتلوں میں فروخت کرنے والی کمپنیوں سے چارجز لینے کی منظوری دے دی گئی-وزےراعلیٰ نے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانی بہت بڑی نعمت ہے،اس کا ضےاع ہر صورت روکنا ہوگا لہذاپانی کی بچت کاموثر پلان بناےا جائے اورپانی کی چوری روکنے کےلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پانی کے غےرقانونی کنکشن ختم کےے جائےں ۔اجلاس میں ازخود غےر قانونی کنکشن ختم کرنے کےلئے 45دن کی مہلت دےنے کا فےصلہ کےا گےااور مہلت ختم ہونے کے بعد پانی کے غےر قانونی کنکشن رکھنے والوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی ہوگی۔ صوبائی وزےر ہاو¿سنگ مےاں محمودالرشےد، وائس چےئرمےن اےل ڈی اے شےخ محمدعمران،چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات،متعلقہ محکموں کے سےکرٹرےز،کمشنر لاہورڈوےژن اورگورننگ باڈی کے دےگر اراکےن نے اجلاس مےں شرکت کی۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سکھ برادری کوباباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے اوراپنے پےغام مےں کہاہے کہ سکھ برادری کو باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ باباگرونانک کے جنم دن پرسکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ باباگرونانک دیو جی کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ بابا گرو نانک کی عظیم ہستی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھی۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے ۔ آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سکھ مذہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق مذہبی رسومات کی مکمل آزادی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے عیدمیلادالنبی پرصوبہ بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے بہترےن انتظامات پر پولیس، قانو ن نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ سب کمیٹی برائے امن وامان کے اراکین کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ قیام امن سے متعلقہ ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوات کے علاقے نیلہ گرام میں مارٹر گولہ پھٹنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف شاعرہ فہمےدہ رےاض کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہارکےا ہے۔

فنکاروں کی بہبود کے کام جاری رکھیں گے ،صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینگے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

لاہور( خبر نگار) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود ، علاج معالجے اورانہیں فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے، صوبائی کومت کی طرف سے مستحق فنکاروں کی مالی امداد کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ صوبے میں بارہ ہزار فنکاروں اور ان کے اہل خانہ کو میرٹ کی بنیاد پر ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے جس سے چار لاکھ روپے تک کے طبی اخراجات حکومت کی طرف سے ادا کئے جائیںگے۔ یہ بات انہوںنے راولپنڈی آرٹس کونسل میں معروف آرٹسٹ سجاد کشور کے اعزاز میں آرٹس کونسل کی انتظامیہ اور مقامی فنکاروں کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد ، ڈائریکٹرتعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید اعوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل سجاد احمد ، آسماءبٹ ،مسعود خواجہ،یار محمد ، انجم ملک ، انجم حبیبی اور جڑواں شہروں کے دیگرفنکاروں نے شرکت کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ فنکارامن ، محبت اور اخوت کے سفیر ہیں جن کی خدمات قابل تحسین ہیں اور انہوں نے پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کوتفر یحی سہولیات کی فراہمی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے سجاد کشور کی اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہاکہ حکومت ان کی خدمات کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور سینئر آرٹسٹوں کے مشکلات دور کرنے اور انہیں مشکل وقت میں مدد دینے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوںنے اس موقع پر کشور سجاد کو حکومت پنجا ب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا ۔ سجاد کشور نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آرٹسٹوں کے لئے ان کا جذبہ اور کاوشیں قابل ستائش ہیں جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی طرف سے صوبے میں ثقافتی شعبے کو ترقی دینے اور نئے پروگرام شروع کئے جانے کے حوالے سے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔

جہاں ظلم وہاں خبریں سرکاری بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی والدین کو دھمکیاں

ملتان(سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبہ کو بس کے سرکاری ملازم ڈرائیوراور کنڈیکٹر نے تمام طالبات کو اتارکرگھر جانے کے لئے بس میں بیٹھی اکلوتی طالبہ (ب) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ظلم کا شکار طالبہ نے کالج جانا چھوڑدیا اورتعلیمی سلسلہ ختم کردیا۔ امعلوم خط پر ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر آفتاب خان خاکوانی نے انکوائری کا آغاز کیا۔ طالبہ کے گھر جا کر اسکے والدین سے ملکر معلومات لیں اور متاثرہ طالبہ سے بھی بات کرکے اسے تسلی دی کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ دوران تحقیقات دونوں ملزمان جن میں ڈرائیور شہزاد احمد ولد وزیراحمد اور کنڈیکٹر مظہر نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا مگر اس دوران ملتان کے علاقے قاسم پور کالونی کے چند اوباش نوجوان متاثرہ لڑکی کے والد کے گھر پہنچ گئے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاںدیں جس پر لڑکی کے والد نے کارروائی کے بجائے چپ سادھ لی،دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا تو کالج پرنسپل ان دونوں کو بچانے کے لئے سرگرم ہوگئی کیونکہ دونوں ملازم تو سرکاری تھے مگر پرنسپل نے ایک پرائیویٹ بس بھی لیکر سکول کے لئے چلا رکھی تھی جس کے فیول اور دیگر اخراجات میں گھپلے تھے جن کے ثبوت ڈرائیور شہزاد کے پاس تھے۔ ڈائریکٹر کالج ابھی انکوائری مکمل بھی نہ کرپائے تھے کہ سرکاری ڈرائیور شہزاد نے ایک وکیل کی معاونت اور سنیٹررانا محمودالحسن کی مداخلت سے تھانہ سیتل ماڑی میں ڈائریکٹرکالج آفتاب خاکوانی کے خلاف اغوا کا فرضی اور بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا۔ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تو پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی کارروائی شروع کروا دی۔
طالبہ زیادتی

ایمن خان اور منیب بٹ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

 کراچی (ویب ڈیسک ) ایمن خان اورمنیب بٹ بھی نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے  

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دونوں کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، نکاح کی تصاویر اورویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے سنہرے کام والا لباس اور سرخ دُوپٹے کا انتخاب کیا جس میں وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیں۔ اداکارہ ایمن خان نے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔

جب کہ اداکار منیب بٹ بھی سنہرے کام والے پرنس کوٹ میں پُرکشش نظر آئے۔

ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سٹیزن پورٹل میں ایک لاکھ شکایات 16ہزار نمٹا دی گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ 24 دنوں میں ایپ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 84 ہزار سے ائد درخواستوں پر کام جاری ہے جبکہ 16 ہزار سے زائد کو حل کردیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے افتخار درانی کا کہنا تھاکہ 24 دنوں کے دوران شکایتی ایپ کے ذریعے عوام نے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد شکایات وزیراعظم ا?فس کو ارسال کیں جن میں سے 16ہزار 770 کو حل کردیا گیا جبکہ 84ہزار پر کام جاری ہے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ عوام نے چوبیس دنوں کے دوران وزیراعظم آفس ایپ کو 4 لاکھ 54 ہزار بار ڈاو¿ن لوڈ کیا جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں، اب تک 54 فیصد مردوں جبکہ 6 فیصد خواتین نے ایپ ڈاو¿ن لوڈ کی۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ ’عوام کی بڑی تعداد نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات درج کروائیں جن کو تقریباً حل کر دیا گیا جبکہ انرجی سیکٹر کی 6ہزار 303 شکایات موصول ہوئیں‘۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ 12 ہزار سے زائد شکایات تعلیم کے حوالے سے موصول ہوئیں جبکہ امن و امان، محکمہ صحت اور محکمہ لینڈ کی چار ہزار سے زائد شکایتی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ ’کرپشن سے متعلق ابھی تک ایک بھی شکایات موصول نہیں ہوئی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ 5ہزار مقررہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے چین تجربات سے استفادہ کریں گے۔ چین نے 70 کروڑ افراد کو غربت کی سطح سے اوپر اٹھایا۔ غربت کے خاتمے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنا رہی ہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے ملائیشیا اور چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ افراد کو خط ربت سے اٹھا کر مڈل کلاس میں تبدیل کیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنیوالوں کی حالت بدلیں گے۔ غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کا جلد اعلان کرونگا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کے جلد اعلان کروں گا۔ اس موقع پر وزیرعظم نے غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کے جلد نفاذ پر زور دیا اور متعلقہ اداروں کو قومی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی حکومت نے سستے اور فوری انصاف کےلئے قانونی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کو بل کے مسودے پر بریفنگ بھی دے دی گئی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم کو قانونی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر قانون نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے، جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سلوشنز کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نادار اور کمزور طبقوں کو ریاست قانونی معاونت فراہم کرے گی، خواتین کی وراثت سمیت حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی قوانین متعارف کرا رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ9 سال سے التوا کا شکار میوچل لیگل اسسٹنٹس بل پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ریفارمز کا مقصد انصاف میں آسانی کے لیے قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کم خرچ میں جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کا حل متعارف کرایا جا رہا ہے، مقصد انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت کرنا ہے۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں وزیر قانون نے مزید بتایا کہ کمزور طبقوں کو انصاف فراہمی کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں ۔فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وراثت میں حق اور خواتین کے دیگر حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور سہل انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی کا عمل وسائل پر نہیں، ریاست کے احساس ذمہ داری اور رحم سے وابستہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے، کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے جب کہ خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے کرپٹ افسران اور ملازمین کی کڑی نگرانی یقینی بنانے اور کرپشن کی نشاندہی کرنے والے سرکاری ملازمین کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ نئے کمیشن کے ذریعے کرپٹ افسران کی نشاندہی کرنے والے سرکاری ملازم کو نہ صرف تحفظ فراہم کیا جائے گا بلکہ انکو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔جمعرات کو وزیراعظم ہاوس میں قانونی اصلاحات سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ قوانین میں بہتری لا کر سرکاری ملازمین کے سروس معاملات میں انصاف کے حصول کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔ لیگل ریفارمز کا مقصد تحریک انصاف کے منشور کے تحت انصاف کے حصول کا عمل آسان، کم خرچ اور تیز بنانا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آسان، کم خرچ اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سلو شنز کو متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت کی جا سکے۔ ناداروں اور کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ریاست کی جانب سے قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ وراثت میں حق کے حصول سمیت خواتین کے دیگر حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے میوچل لیگل اسسٹنس بل متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بل گذشتہ نو سال سے التوا کا شکار رہا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ علی بخاری نے وزیر اعظم کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے جامع اور مفصل قانونی اقدامات پر بریفنگ دی۔ وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والے وظیفے کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے سہ ساڑھے 4 ہزار روپے کے قریب سہہ ماہی وظیفہ دیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بی آئی ایس پی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔اجلاس میں حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ 5 ہزار سے زیادہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غربت مٹاو¿ اسکیم میں اعزازیہ یا وظیفہ بڑھانے کا اعلان کریں گے۔حکومت کے اس فیصلے سے 55 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والا وظیفہ بتدریج مزید بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اسلامی بینکنگ نظام متعارف کروانے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی معیشت سےمتعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اشفاق حسین سمیت اقتصادی ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورت حال سے متعلق ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے دورانِ اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ پاکستان بینکنگ سہولتوں سےسب سےکم استفادہ کرنے والاملک ہے کیونکہ صرف 16 فیصد آبادی بینکنگ سہولیات استعمال کررہی جن میں 11 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ عوام کی کثیر تعدادمذہبی رجحان کی وجہ سے بینکنگ نظام سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاو¿سنگ سکیم کا دائرہ کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے پانچ سالہ اشتراکی اقتصادی پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلان سے چھوٹے اور درمیانے کاروبار، زراعت اور اسلامی بینکاری کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پانچ سالہ اشتراکی اقتصادی پلان کی منظوری دی۔ پلان میں نیشنل ویڑن، فریم ورک، ایکشن پلان اور ملک کی اشتراکی اقتصادی اہداف شامل ہیں۔

شہباز کے خلاف نیا شکنجہ تیار

لاہور (خبر نگار) نیب نے آشیانہ سکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف نیا ریفرنس تیارکرلیا جو 24 نومبر کو فائل کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف سمیت 4 افراد کیخلاف ریفرنس تیار
کرلیا جو 24نومبرکو فائل کیے جانے کاا مکان ہے، نیب لاہور کی ٹیم نے ریفرنس سے متعلق چئیرمین نیب کو بریفنگ دیدی۔ نیب ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اختیارات کا غلط استعمال کر کے پرائیویٹ افراد کوفائدہ پہنچایا، شہبازشریف نے پی ایل ڈی سی بورڈآف ڈائریکٹر کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔فواد حسن فواد سے ملی بھگت کرکے میرٹ پرآنیوالی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کروایا، من پسند کمپنی کوغیرقانونی ٹھیکہ دے کر مالی فوائد حاصل کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے 21اکتوبر2014کوآشیانہ ہاوسنگ سکیم کاٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کومنتقل کرنےکاحکم دیا۔ ان اقدامات سے پی ایل ڈی سی کےوجود کی نفی ہوتی نظر آئی اور حکومتی خزانے کوکروڑوں کانقصان ہوا۔شہباز شریف نے ایل ڈی اے کو ٹھیکہ منتقل کرنے کی غیرقانونی منظوری دلوائی۔ ٹھیکہ منتقل کرتے وقت احد چیمہ ڈی جی ایل ڈی اے تھے۔شہبازشریف نے ٹھیکہ منظور نظر میسرزبسم اللہ انجینئرنگ کودے دیا، میسرزبسم اللہ انجینئرنگ پیرا گون کی پراکسی کمپنی ہے۔