امپائر اب نہیں بچا سکے گا ،بلاول کا عمران کو مہنگائی ،پٹرول پر یو ٹرن کا مشورہ

چلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی پر یو ٹرن نہ لیا تو انہیں امپائر بھی نہیں بچاسکے گا۔ چلاس میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ملک کومہنگائی کی سونامی میں ڈبو دیا ہے، پاکستان میں عوام مسائل کا حل چاہتےہیں، عمران خان مہنگائی پر یو ٹرن لیں، پیٹرول پر یو ٹرن لیں، مہنگی بجلی پریوٹرن لیں، اگرایسا نہ ہوا تو امپائر بھی آپ کو نہیں بچا سکے گا۔ اس سے قبل گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا گلگت بلتستان سے رشتہ 3 نسلوں سے قائم ہے۔ آج بھی یہاں پیپلز پارٹی کے جیالے موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے یہاں کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہاں کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جب کہ پیپلز پارٹی نے ضیاءالحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو دباو¿ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مخالفت نہ کی جاسکے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا، جو کچھ ہورہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے، اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناکر دبا ﺅ میں لانا چاہتے ہیں ، پی پی بہادر جماعت ہے ہم نے ضیا اور مشرف جیسے آمر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے،میں بھی دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ انہیں کس طرح حکومت ملی، عمران خان نے چوری سے ووٹ لے کر حکومت بنائی ہے،عمران خان بہت غیر محفوظ لیڈر ہیں اور ان کی حکومت بہت کمزور ہے،نصاف کے ادارے تبدیل کرنے پڑیں گے، ہم اس جدوجہد کو لیڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی حکومت غریب دشمن پالیسی بند کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تجاوزات کے نام پر دکانیں توڑ رہی ہے، یہ غریب دشمن حکومت ہے، مشکل فیصلے کرنے سے پہلے غریب عوام کو بچانے کا سوچنا چاہیے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے، عمران خان بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف باتیں کرتے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی حمایت کیلئے جاتے ہیں لیکن ملکی سیاست پر بات کرتے ہیں، میں بھی دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ انہیں کس طرح حکومت ملی، عمران خان نے چوری سے ووٹ لے کر حکومت بنائی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا، یہ سلسلہ انتقامی سیاست کا ہے، عمران خان بہت غیر محفوظ لیڈر ہیں اور ان کی حکومت بہت کمزور ہے، وہ اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناکر دبا میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ہم مخالفت نہ کریں لیکن پی پی بہادر جماعت ہے، ہم نے ضیا اور مشرف جیسے آمر کا مقابلہ کیا، اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے سنجیدہ ہوکر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو پھر ہمیں سب کا احتساب کرنا پڑے گا، ملک میں سب کے لیے ایک قانون لانا پڑے گا، جو بھی کرپشن کے خاتمے کے طریقہ کار ہوں گے وہ غیر سیاسی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے جب بھی ہمیں بھٹو جیسے لیڈر ملے جو ملک کے مفاد میں سوچ سکتے ہیں اور محروم طبقات کے لیے کام کرتے ہیں تو غیر جمہوری قوتوں نے انہیں منظر سے ہٹادیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری حقوق کی جدوجہد کے لیے تیار ہے، ہمارا میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، انصاف کے ادارے تبدیل کرنے پڑیں گے، ہم اس جدوجہد کو لیڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنادیا گیا، تمام دہشت گرد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک )کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں گاڑی میں سواردہشتگردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی، جسے وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کردہشترگدوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔اس بلاگ کوبھی پڑھیں: بدلتے ”ورلڈ آرڈر“ میں پاکستان کا مقامدہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھاڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھوکے مطابق حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 3 تھی، جن کے پاس دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔
دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی برآمد
کراچی پولیس چیف امیرشیخ نے میڈیا کوبتایا کہ تین دہشت گردوں نے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں ہلاک کردیا گیا ہے، حملہ آوروں نے ہمارے 2 پولیس اہلکاروں کوشہید کیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں بارودی مواد موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔
چینی عملہ محفوظ ہے، آئی ایس پی آر
واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی چینی قونصل خانے میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں، قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طورپرمحفوظ اورصورتحال قابومیں ہے۔
وزیراعلیٰ کا چینی قونصل جنرل کوفون
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپراے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان وزیراعلی ہاو¿س کے مطابق وزیراعلی نے چینی قونصل جنرل سے بات چیت کی اوران سے خیریت دریافت کی، چینی قونصل جنرل قونصل خانے میں خریت سے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان صاحب ،آپکا شکریہ ،نوجوت سنگھ سدھو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو تہہ دل ے سراہتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے مثبت اقدام کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہی ہمارے لیے سب کچھ ہے، آپ واقعی ایک گوہر ہو۔نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ انسانیت کیلئے بہت بڑا اقدام ہے، اس فیصلے پر میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ کرتارپور سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے لیکن گزشتہ 71 سے دنیا میں بسنے والے تقریباً تین کروڑ سکھ اس کی زیارت سے محروم ہیں۔کرتارپور سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی جائے وفات ہے۔ گرونانک نے کرتارپور میں اپنی زندگی کے 18 برس گزارے جو کسی بھی جگہ ان کے قیام کا سب سے لمبا عرصہ ہے۔یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انھیں سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کا راستہ کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

عمران خان کر تار پور بارڈر کو یڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد، نئی دہلی (اے این این‘آئی این پی) بھارت نے کرتارپور بارڈر کھولنے پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی جبکہ پاکستان کی جانب سے مثبت اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اس سے قبل بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کرتارپورسے متعلق پاکستان کا موقف خوش آئند ہے۔دوسری جانب بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق کوریڈور گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے بین الاقوامی بارڈرتک بنائی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے، وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے پہلے سردار رمیش سنگھ نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور بارڈر کھولنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔واضح رہے رواں سال اگست میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپورہ راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا، پاکستان بھارت کو کرتارپورہ راہداری کھولنے سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کو کرتارپورہ راہداری کھولنے سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے، بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتارپورہ راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم عمران خان 28نومبر کو کرتارپورہ راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پاکستان اس موقع پر سکھ برادری کو شرکت کےلئے خوش آمدید کہتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی کابینہ نے کرتارپورہ سرحد کھولنے کی منظوری دے دی، کرتارپورہ سرحد کھولنا درست سمت کی جانب اہم قدم ہے،بھارت کو کرتارپورہ سرحد کھولنے کی تجویز پاکستان نے دی تھی۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی کابینہ نے کرتارپورہ سرحد کھولنے کی منظوری دے دی، بھارت کو کرتارپورہ سرحد کھولنے کی تجویز پاکستان نے دی تھی، بھارتی کابینہ کی توثیق دونوں ممالک کے امن پسندوں کی فتح ہے، کرتارپورہ سرحد کھولنا درست سمت کی جانب اہم قدم ہے، ایسے اقدامات سے دونوں اطراف کے امن پسندوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہداری منصوبہ 3 سے 4 کلو میٹر پر مشتمل ہے جس سے سکھ یاتری سال بھر باآسانی ننکانہ صاحب جاسکیں گے۔یاد رہے کہ ضلع نارووال میں واقع کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل علاقہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے اور یہیں گردوارے میں ان کی قبر بھی ہے۔سکھ یاتریوں کو کرتارپور تک پہنچنے کے لیے پہلے لاہور اور پھر تقریبا 130 کلو میٹر کا سفر طے کر کے نارووال پہنچنا پڑتا تھا جب کہ بھارتی حدود سے کرتارپور 3 سے 4 کلو میٹر دوری پر ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے کہا تھا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سرحد کھولنے کے حوالے سے ایک نظام وضع کیا گیا ہے تاہم اس کا انحصار بھارت کے ردِعمل پر ہے۔پاکستان اور بھارت کی حدود میں راہداری کی تعمیر کے بعد سکھ یاتری براہ راست کرتارپور پہنچ سکیں گے۔کرتارپور کا سرحدی راستہ کھولنے سے متعلق بھارت میں اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب بھارتی سابق کرکٹر، کامیڈین اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے بعد واپس بھارت جا کر بیان دیا۔سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کے سربراہ نے انہیں گلے لگا کہ کہا کہ وہ امن چاہتے ہیں اور آئندہ برس بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کی سرحد کھول دیں گے، جس پر بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سدھو کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے۔

جلد بڑے”دھماکے“ کیساتھ واپسی ہو گی:میرا

لاہور(شوبزڈیسک) فلم سٹار میر انے کہا ہے کہ بہت جلد شوبز میں بڑے ”دھماکے”کیساتھ واپس آرہی ہوں مخالفین کی زبانیں ہمیشہ کیلئے بند کر دوں گی ‘میں شور مچانے نہیں کام کر نے پریقین رکھتی ہوں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میر انے کہا کہ مخالفین میرے بارے میں جو اندازے لگاتے ہیں وہ ہمیشہ ان میں ناکام ہوتے ہیں اور اب بھی ایک بار پھر میں شوبز میں بہت بڑا دھماکہ کر نے جا رہی ہوں جس سے مخالفین کیلئے منہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائیں گے اور میں فلمی شائقین کے دلوں پر حکومت کرتی رہوں گی۔

اکشے کمار نے بالی ووڈ میں آنے کی اہم وجہ بتادی

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں کسی اور مقصد کے لئے نہیں بلکہ پیسے کمانے کے لئے آئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کا اپنے ماضی سے متعلق کہنا تھا کہ انہوں نے فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل بینکاک میں پانچ سال مارشل آرٹ کی تربیت لی اور ممبئی آکر ماشل آرٹ اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔اکشے کمار نے کہا کہ میں اپنے ارادے کے مطابق ممبئی میں اسکول کھولنے میں کامیاب ہوگیا جہاں میں بچوں کو مارشل آرٹ سکھا کر ماہانہ پانچ ہزار روپے کمایا کرتا تھا لیکن ایک بار مجھے کسی نے ماڈلنگ کرنے کا کہا تو میں نے ہامی بھرتے ہوئے فرنیچر شوروم کے لئے ماڈلنگ کی جس کے مجھے صرف دو گھنٹے کے 21 ہزار روپے ملے۔ایکشن ہیرو نے کہا کہ سچ کہوں تو اتنے پیسے ملنے کے بعد میرا نظریہ خاصا تبدیل سا ہو گیا تھا کیوں کہ پیسہ ہی تھا جو مجھے انڈسٹری کی جانب لیکر آیا۔اکشے کمار نے کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر میں 135 سے 140 فلمیں کی لیکن ابتدا میں صرف ایکشن فلمیں کرنے کو ہی ترجیح دی کیوں کہ یہ اس وقت کی ضرورت تھی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ میں مزاحیہ اور رومانوی فلمیں بھی کرنے لگا۔
یسک)

دیپکا،رنویر کی تصاویر دیکھ کر سوناکشی بھی شادی کیلئے بیتاب

ممبئی (شوبزڈیسک)اداکارہ دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصاویر نے جہاں مداحوں کو متاثر کیا، وہیں انہیں دیکھنے کے بعد ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدیپکا اور رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر شادی کی مزید نئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداح تو دیوانے ہوئے ہی، ساتھ ہی فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اف! میں بھی شادی کرنا چاہتا ہوں۔ دوسری جانب سوناکشی سنہا نے بھی دیپکا اور رنویر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظر نہ لگے بابا اور بے بی کو، بس اب میری (شادی) کرادو۔دیپکا پڈکون نے شادی کی رسومات کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کے بعد کی بھی ایک تصویر شیئر کی۔

حکومتی پالیسیاںبہترین ،تبدیلی نظر آنا شروع ہو گئی ،بہتری کی امید ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں حکومت کی سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے جاننے کے لئے شہریوں کی رائے معلوم کی گئی۔ کچھ شہریوں نے کہا کہ تبدیلی نظر آنا شروع ہوئی ہے حکومت بہتر پالیسیاں بنا رہی ہے تاہم وقت تو لگے گا۔ شہریوں نے بتایا کہ عمران خان سے کافی امیدیں ہیں لیکن ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا بہتری کی امید رکھتے ہیں بتدریج حالات مثبت رخ اختیار کریں گے عمران نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا وہ ضرور آئے گی۔ شہریوں نے مہنگائی کا رونا بھی رویا ور کہا کہ تبدیلی نہیں آئی۔ ایک شہری نے بتایا کہ موجودہ حکومت کو وقت ملنا چاہئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی پالیسیاں بہتر ہیں وزیراعظم کو غربت ختم کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ کچھ شہریوں نے بتایا کاروبار ختم ہو گیا ہے ملکی معاشی حالت بہتر نہیں ہو رہی۔ غریب شخص کو ریلیف اور رعایت ملنی چاہئے۔ کچھ شہریوں نے بتایا کوئی فرق نہیں آیا ماضی کی اور موجودہ حکومت کی کارکردگی ایک جیسی ہے۔ شہریوں نے رائے دی حکومت نے تبدیلی کی شروعات کر دی ہے ظاہر ہے عشروں پر محیط بگاڑ کو ٹھیک ہونے میں وقت درکار ہے۔ پاکستان بہتری سمت کی جانب گامزن ہے۔ لوگوں نے کہا بجلی گیس کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں مہنگائی کنٹرول ہوگی تو تبدیلی نظر آئے گی کھانے پینے کی اشیاءپر سے ٹیکس ختم کرنا چاہئے غریب لوگوں کو ریلیف ملے بغیر تبدیلی کا کوئی مطلب نہیں۔ سروے کے دوران شہریوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔

یوسی پی انٹریونیورسٹی سائیکلنگ کاچمپئن بن گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے ساتویں انٹر یونیورسٹی سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی ،ایونٹ میں سات گولڈ میڈل جیت کر سید عاقب شاہ بہترین سائیکلسٹ قرار پائے،سائیکلسٹ کہتے ہیں کہ یونیورسٹی کی سطح پر مقابلوں سے کی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے نوایونٹس میں گولڈ میڈل جیت کر پہلے پوزیشن اپنے نام کی ،پنجاب یونیورسٹی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آ ف لاہور اور سپیرئیر یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔یوسی پی کے سید عاقب شاہ نے ایونٹ میں سات گولڈ میڈل حاصل کرکے بہترین سائیکلسٹ قرار پائے ،سائیکلسٹس کا کہنا تھا کہ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مقابلوں کے انعقاد سے ہی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے ،دوروز جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 12 یونیورسٹیز کی سائیکلنگ ٹیموں نے حصہ لیا ۔

مجرم سے نہیں ،جرم سے نفرت کی جائے ،فیصلے شواہد پر ہوتے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارمیاں سیف الرحمن نے کہا ہے کہ عدالت کی پوری کوشش ہوتی ہے مکمل انصاف ہو اور کسی بے گناہ کو سزا نہ ہونے پائے۔عدالت نے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم بھی اصل میں انسان ہی ہوتا ہے لہذا مجرم سے نہیں جرم سے نفرت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں توازن ہی قانون کی عملداری سے قائم ہوتا ہے۔ اتنے مسائل کے باوجودپاکستانی قوم زیادہ حوصلہ مند ہے۔کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ انسان کے بہرحال بنیادی حقوق ہوتے ہیں۔احتساب کمیشن کا کام ہے ثبوتوں کے ساتھ گرفتاری کریں تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔اداروں پر اس لئے سوالات اٹھتے ہیں شفافیت کا خیال نہیں رکھا جاتا۔اس وقت عام آدمی کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔جھوٹا الزام لگانے والے کو بھی سحت سزا ملنی چاہئے۔حکومت اپنے طور پر قانونی اصلاحات نہیں کر سکتی۔معاشی مسائل جنگوں سے زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں۔ہمسایہ ملکوں سے بہتر تعلقات ہونے چاہئیں اختلاف سے حالات بگڑتے ہیں۔ کالم نگارناصر اقبال نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ پاکستان کو لوٹا گیا بدترین سطح پر بدعنوانی ہوئی دو خاندان ہی برسراقتدار رہے ظاہر ہے احتساب بھی انہی کا ہو گا۔جو شخص تین بار ملک کا وزیراعظم رہا اس کے خلاف گواہی دینے سے سب ڈرتے ہیں۔پہلی بار قابل ذکر احتساب ہو رہا ہے۔نیب نہیں ہو گا تو کون احتساب کریگا۔ایف آئی آر بہت احتیاط سے درج ہونی چاہئے چاہے کتنا بھی وقت لگے۔امریکہ ایران پر گرجتا تو ہے برسنے کی جرات نہیں کرتا۔پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے۔امریکہ نہ دوست اچھا ہے نہ دشمن۔کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ قید تنہائی بہت مشکل ہوتی ہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کسی کو چودہ پندرہ دن سے زیادہ قید تنہائی میں نہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا نیب پر پہلے بھی سوالات اٹھے۔انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات ہونا خوش آئند ہے۔قانون ایف آئی آر درج ہونے کے حرکت میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے اپنے مفادات بھی ہیں۔