امیتابھ بچن نے کسانوں کا قرضہ ادا کر دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسانوں کا تقریبا چار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرضہ ادا کر دیا ہے ۔منگل کو انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ انہوں نے ایک ہزار تین سو اٹھانوے کسانوں کا قرض ادا کیا ہے ۔ان تمام کسانوں کا تعلق شمالی ریاست اتر پردیش سے ہے جہاں امیتابھ بچن خود پیدا ہوئے تھے ۔انڈیا میں لاکھوں کسان قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔مختلف علاقوں میں کئی دہائیوں سے مختلف وجوہات کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں حالات بہت ہی ناسازگار ہیں اور پیداوار کی کمی کا سامنا ہے ۔ کسانوں کی خود کشیوں کی وجوہات بھی انہی مسائل سے جڑی ہیں اور 1995 سے لے کر اب تک کم از کم 3 لاکھ کسان خودکشیاں کر چکے ہیں۔ امیتابھ بچن نے جن کسانوں کے قرض ادا کیے وہ سرکاری بینک کے مقروض تھے ۔انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ خود ان کسانوں کو اس بارے میں بتائیں لیکن ان سب کو ممبئی شہر مدعو کرنا ممکن نہیں اس لیے انہوں نے ایک ٹرین میں 70 کسانوں کے آنے کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ ان سے آکر ملیں اور وہ ان کو بینک کی جانب سے د ی گئی دستاویزات دے سکیں۔امید کی جا رہی ہے کہ وہ کسان 26 نومبر کو ممبئی آئیں گے ۔اس برس کے آغاز میں امیتابھ بچن نے ریاست مہاراشٹر کے 350 کسانوں کے قرضوں کی ادائیگی بھی کی تھی۔
امیتابھ بچن قرضہ

سابق خاتون وزیراعظم سے زیادتی ، انکشافات سے سب دنگ رہ گئے

کینبرا (خصوصی رپورٹ) سابق آسٹریلیوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ملک کے سب سے اہم اور طاقتور عہدے پر براجمان ہونے کے باوجود جنسی تفریق کا نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی سابق پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیر اعظم کا اعزاز رکھنے والی57 سالہ جولیا گیلارڈ نے اپنے ساتھ نازیبا رویئے اور صنفی تفریق پر 5 سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ انہیں ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے پر کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ تین سالہ عرصہ اقتدار میں مجھے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مجھے نہ صرف انتظامی معاملات کو حل کرنے میں مشکلات پیش آئیں، بلکہ انہیں جنسی تفریق کا سامنا بھی رہا۔جولیا گیلارڈ کو 2013 میں اپنی سیاسی پارٹی کے انتخابات میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد انہیں وزارت عظمیٰ سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے ،تاہم جولیا گیلارڈ کو اب تک یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملک کی تاحال واحد خاتون وزیر اعظم کا اعزاز رکھتی ہیں۔برطانوی میڈیا کو ایک انٹرویو میں جولیا گیلارڈ نے کہا کہ اگرچہ میں زمانہ طالب علمی سے ہی فیمنسٹ تھی اور مجھے صنفی تفریق جیسے مسائل ذہنی پریشانی میں مبتلا کرتے تھے، تاہم مجھ پر سنگین نامناسب اور نازیبا الزامات لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے احتجاجوں کے دوران جنس پرستی کا نشانہ بنایا گیا اور میرے خلاف نازیبا اور نامناسب نعرے اور الفاظ استعمال کیے گئے۔جولیا گیلارڈ نے کہا کہ مجھے حجاجوں کے دوران ’کتی‘ سے تشیبہ دی گئی اور میرے سامنے ہی میرے خلاف نازیبا نعرے لگائے گئے۔انہوں نے کہا جب میں وزیر اعظم تھی تو میں نے کئی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی، تاہم میرے خلاف ہونےوالے مظاہروں میں میری برہنہ اور نازیبا پینٹنگز بنائی گئیں اور شدید جنسی تفریق کا نشانہ بنایا گیا۔

.

ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض لاہورمیں انتقال کرگئیں

لاہور (ویب ڈیسک ) ممتاز شاعرہ و مصنفہ فہمیدہ ریاض مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔اطلاعات کے مطابق فہمیدہ ریاض گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں۔فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں اور طالب علمی کے زمانے میں حیدرآباد میں پہلی نظم لکھی جو”فنون“میں چھپی۔فہمیدہ ریاض کا پہلا شعری مجموعہ ”پتھر کی زبان“ 1967 میں آیا اور ان کا دوسرا مجموعہ ’بدن دریدہ‘ 1973ئ میں ان کی شادی کے بعد انگلینڈ کے زمانہ قیام میں شائع ہوا جب کہ تیسرا مجموعہ ’کلام دھوپ‘ تھا۔فہمیدہ ریاض نیشنل بک فاو¿نڈیشن اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں، فہمیدہ ریاض جنرل ضیاءالحق کے دور میں بھارت چلی گئیں اور ضیائ الحق کے انتقال کے بعد پاکستان واپس آئیں۔فہمیدہ ریاض کی محبوب صنف سخن نظم تھی، وہ اپنے تانیثی اور غیر روایتی خیالات کیلئے معروف تھیں۔ فہمیدہ ریاض نے جمہوریت اور خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہمیدہ ریاض حقوق نسواں کی ایک توانا آواز تھیں، ان کا انتقال اردو ادب کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

نیب عدالت نے شہباز شریف کو 7 روزہ راہداری ریمانڈ دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کے لیے نیب عدالت میں پیش کردیا گیا۔شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اسکیم میں گرفتار ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ پولیس نے عدالت کی جانب جانے والے راستے کنٹینرز کھڑے کر کے بند کردیے۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔ سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور سے بذریعہ پی آئی اے پرواز اسلام آباد لے جایا جائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاو¿سنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم ا±ن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

انڈین آرمی چیف دہشتگرد نکلا

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)کسی بھی ملک کی فوج سرحدوں کی نگہبانی کے لیے ہوتی ہے لیکن بھارتی آرمی چیف پر اپنے ہی ملک میں بم دھماکہ کروانے کا الزام لگ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پر یہ سنگین ترین الزام عام آدمی پارٹی کے لیڈر ایچ ایس پھولکا نے عائد کیا۔ گزشتہ دنوں امرتسر میں نیرن کاری بھون پر ایک بم حملہ ہوا جس کے بارے میں ایچ ایس پھولکا نے کہا کہ یہ دھماکہ خود بپن روات نے کروایا ہے۔ اس دھماکے میں تین لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ الزام عائد کرنے کے بعد جب انتہاپسند ہندوں نے ایچ ایس پھولکا کو دھمکیاں دینی شروع کیں اور احتجاج شروع ہوا تو خوفزدہ ہو کر انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا اور اس پر معذرت کر لی۔ اپنے اگلے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے بیان کا مقصد یہ تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ماضی میں بھی حکومتیں اپنے مفادات کے لیے پرتشدد واقعات رونما کرواتی رہی ہیں۔ میرا بیان آرمی چیف کے خلاف نہیں تھا اور میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔

ہراسگی کی یاد 10 سال بعد کیوں …. ؟

لاہور (نیٹ نیوز) معروف ماڈل صدف کنول نے گزشتہ دنوں جنسی ہراسگی کے متعلق ایک بیان دیا جس پر خوب ہنگامہ ہوا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے تو انہیں واقعے کو فورا منظرعام پر لانا چاہیے، وہ کیوں اس کے لیے 10سال انتظار کرتی ہیں۔ اب ایک بار پھر وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں اور اس بار اپنے کسی بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی ایک تصویر کی وجہ سے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق یہ تصویر صدف کنول کے ایک میگزین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ سے ہے جس میں اس کے بالوں کا عجیب و غریب ڈیزائن بنایا گیا ہوتا ہے۔ بالوں کا ایسے جوڑا بنایا گیا ہے جیسے اس کے سر پر مردوں جتنے بال ہوں۔اس کے علاوہ تصویر میں اس کی رنگت بھی بالکل سیاہ کی گئی ہے جیسے وہ واقعی کوئی سیاہ فام لڑکی ہو۔ صدف نے اپنی یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو صارفین نے ان پر شدید تنقید شروع کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ حبشی ہی پیدا ہو جاتیں۔ ایک اور نے لکھا کہ اس کے بالوں کے ساتھ کیا ہوا؟ایک لڑکی نے لکھا کہ خوفناک، بہت بے شرم لڑکی ہے۔ ایک اور نے لکھا کہ میرے خیال میں تو ہالوین سیزن ختم ہو چکا ہے۔

موسم خشک رہے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کے اوقات میں کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔

خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن ختم؟

پشاور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی سمری منظور کر لی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتساب کمیشن کے خاتمے کے دستاویز پر دستخط کر دیئے۔ صوبائی کابینہ اور اسمبلی سے منظوری کے بعد احتساب کمیشن ختم ہو جائے گا۔ احتساب کمیشن کے اثاثے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے حوالے کئے جائیں گے احتساب کمیشن ریپیل ایکٹ صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

سینیٹر مصدق ملک کیخلاف نا اہلی کی درخواست

لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مصدق ملک پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پانچ سالہ بچے کو لیگی رہنما نے جنسی ہراساں کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک کی نااہلی کے لیے ایک خاتون نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔ والدہ نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ لیگی رہنما کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن اف پاکستان کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں خاتون نے ایک بار پھر اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ مصدق ملک نے امریکہ میں میرے بچے پر جنسی حملہ کیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خاتون سے مزید شواہد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس جاری کرنے کے لیے ٹھوس ثبوتوں کی ضرورت ہے۔ بینچ نے خاتون کو ہدایت کی کہ وہ وکیل کی خدمات حاصل کر کے 5 دسمبر تک شواہد فراہم کریں تاکہ کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔یہ واقعہ سولہ سال قبل کا ہے مصدق ملک کے سی آئی اے کے ساتھ روابط کے باعث امریکہ میں کیس دبا دیا گیا۔

اب حکومت ہی حفاظت کریگی ، چیف جسٹس کا آسیہ بارے اہم حکمنامہ

لندن (نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس ثاقب نثار نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم سے سوال جواب کا سیشن دیکھا۔ چیف جسٹس نے برطانوی پارلیمنٹ کے مختلف حصے دیکھے اور ویسٹ منسٹر پیلس کا بھی دورہ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان کا برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بہت زیادہ متنازع ہے لیکن جن ڈیمز پر قومی اتفاق رائے ہو وہ ڈیم بنانا آسان ہے، پانی کی سطح گرگئی ہے اور چند برسوں میں پانی ہوگا نہ ڈیم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، صورتحال کا علم ہونے پر میں نے پانی کی قلت کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا جب کہ حالیہ ایک کانفرنس میں غیر ملکیوں نے بتایا کہ پانی کی قلت کے مسئلے سے وہ کیسے نمٹے، نئے ڈیمز کی تعمیر بہت ضروری ہے اور کوئی دوسرا متبادل نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے، میں یہاں عطیات جمع کرنے نہیں آیا لیکن آنے سے پہلے مجھے بتایا گیا کہ یہاں مقیم پاکستانی ڈیم کیلئے حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں کیوں کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاکستان کی مدد کو آگے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ اور ارکان پارلیمنٹ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کرپشن سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، پٹواری کی رپورٹ پر منتقل ہونے والی جائیداد آپ نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی پر الزام نہیں ڈالنے کی کوشش نہیں کررہا، یہ معاملہ حل کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے لہذا ہمیں قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کی ذمےداری ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریاست کے دیگر حصوں پر تنقید کرنا میرا کام نہیں لیکن ایسا اسپتال دیکھا ہے جس کے 5 میں سے 3 وینٹی لیٹر غیر فعال تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کا معاملہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے، صاف پانی کی فزیبلٹی اور رپورٹس پر 4 ارب روپے خرچ ہوئے جب کہ تعلیم، اظہار رائے کی آزادی اور شفاف ٹرائل اچھی صحت سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں چار سے پانچ عناصر بہت اہمیت رکھتے ہیں، تعلیم یافتہ افراد اور قابل قیادت بہت اہمیت رکھتی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ میں فہد ملک کیس خود دیکھ رہا ہوں، یہ ادارے کی ناکامی ہے، فہد کیس میں اے ٹی سی جج سے پوچھا کہ 2 ماہ میں کتنے کیس نمٹائے؟ اے ٹی سی جج نے جواب دیا صرف دو کیس پر فیصلے سنائے، اے ٹی سی جج کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں تھی اور میں ایسا نہیں جو اپنی یا اپنے ادارے کی غلطی تسلیم نہیں کروں گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کیس اتنا طویل عرصہ نہیں چلنا چاہیے تھا لیکن افسوس 8 برس چلا، یہ کیس کئی برسوں سے تعطل میں پڑا تھا، شکر ہے ہم نے نمٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لہذا آسیہ بی بی کو کسی جگہ پناہ لینے کی ضرورت نہیں، آسیہ بی بی کو کسی ملک میں پناہ ملنے کا مطلب ہوگا ہم ناکام ہوگئے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں آسیہ بی بی کو مکمل تحفظ دینا چاہیے، اس کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔