الحمرا آرٹس کونسل میں سرکاری سطح پر جشن عید میلاد النبی منایا جارہا ہے

لاہور(صدف نعیم) الحمرا آرٹس کونسل میں سرکار ی سطح پر جشن عید میلاد النبی منایا جارہا ہے۔جس میںملک کے نامور نعت خواں عبد الرﺅف روفی، نور سلطان صدیقی ، وسیم عباس، احمد رضااویسی اور رفیق ضیاءنے نذرانہ عقیدت پیش کیا صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بھی نعت شریف پڑھی منعقدہ محفل نعت تقریب میں موجود شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلات فیاض الحسن چوہان نبی کی شان اقدس اور ختم نبوت پر اظہار یکجہتی کیے جمع ہوئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کے لیے محفل میں موجود ہے۔مجھے فخر ہے کہ میں نبی کا امتی ہوں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ربیع الاول کے مہینے کو سرکاری طور پرمنانے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے شان محمد پر اکبر الہ آبادی کا قصہ سنایا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی نبی پاک کی شان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے محفل منعقد کرا نے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوج آرٹس اینڈ کلچر میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا انعقاد

لاہور(صدف نعیم)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوج آرٹس اینڈ کلچر میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا مقصد فارسی اور پنجابی زبان کی مماثلات پر اظہار خیال کر کے پنجابی زبان کو فروغ دینا تھا۔

سنیل شیٹھی کو کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑگیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کو کرکٹ کھیلنا اتنا مہنگا پڑا کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں ایکشن ہیرو سمجھے جانے والے اداکار سنیل شیٹھی کرکٹ کے میدان میں ڈھیر ہو گئے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ جیسے کھیل کا شوق رکھنے والے سنیل شیٹھی میچ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی کے ساتھ حادثہ ا±س وقت رونما ہوا جب وہ ممبئی میں اپنے شوق کے مطابق کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔ حریف ٹیم کے بیٹسمین کی جانب سے بال کو ہٹ کیا گیا جسے کیچ کرنے کے چکر میں سنیل شیٹھی کا پاو¿ں سلپ ہو گیا اور وہ منہ کے بل گرگئے۔سنیل شیٹھی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ا±ن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ خوش قسمتی سے سنیل شیٹھی کو بڑی چوٹ نہیں آئی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اندرونی چوٹ کے باعث اداکار کے منہ کے ٹشوز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہے۔تمام تر علاج کے بعد سنیل شیٹھی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اداکار کو چوٹ ٹھیک نہ ہونے تک مکمل طور پر ا?رام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے بیان پرپاکستان کے شدید احتجاج پر امریکی حکام کا پاکستان سے رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کے سخت ردعمل اور احتجاج کے بعد امریکی حکام نے سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سینئر امریکی حکام نے پاکستان کی جانب سے ردعمل آنے کے بعد وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور واضح کیا کہ امریکا کو پاکستان کی طرف سے کیے گئے تعاون کی قدر ہے اور امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے سفارتی سطح پررابطہ جاری رکھنےکی یقین دہانی بھی کرائی اور مائیک پومپیو کے دورہ میں کیے گئے فیصلوں پربات جاری رکھنے کی بات کی۔امریکی حکام کی جانب سے دوطرفہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا، دفتر خارجہ نے امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور پال جونز کو طلب کرکے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، ہم امریکی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکے اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ہم سے اربوں ڈالرز لیے لیکن بدلے میں کچھ نہیں کیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کی صحافی پر چلانے کی ویڈیو وائرل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی صحافیوں اورفوٹوگرافرز پر چیخنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شوبز ورلڈمیں فیشن فوٹوگرافرز اورصحافی اداکار اور ان کی نجی زندگی سے متعلق ہر بات جاننے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اداکاروں اور ان کے بچوں کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں تاہم فوٹوگرافرز اورصحافیوں کا اس طرح پیچھا کرنا کبھی کبھی اداکاروں اوران کے گھر والوں کو پریشان کردیتاہے ایسا ہی ہوا حال ہی میں کنگ خان کے 5 سالہ بیٹے ابرام خان کے ساتھ۔بالی ووڈ کے تمام اسٹارکڈز نے حال ہی میں اداکارہ ایشوریارائے بچن کی بیٹی آرادھیا رائے بچن کی ساتویں سالگرہ کے موقع منعقدہ پارٹی میں شرکت کی۔ پارٹی میں شلپاشیٹھی، ایشادیول، فرح خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھےاور بہت انجوائے کررہے تھے۔تاہم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا بیٹا ابرام خان اپنے والدین کے پارٹی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا ایسے میں پارٹی کے اختتام پر جب امیتابھ بچن کے گھر کے باہر موجود صحافیوں نے ننھے ابرام کی تصاویر لینا چاہیں تو وہ غصے میں آگیا اور صحافیوں پر چلانا شروع کردیا کہ تصاویر نہ لیں۔ابرام کی صحافیوں پر غصہ کرنے اورچلانے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے فوٹوگرافرز پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بہت ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اگر بچہ اداس ہے تو اس کی تصاویر نہیں لینی چاہئیے تھیں۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ بھارت میں ریلیز

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ بھارت میں ریلیز کردیا گیا۔کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر کا نیا گیت ’جو تو نہ ملا‘ بھارت میں ریلیز کردیا گیا۔ اس کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جب کہ دھن خود عاصم اظہر نے خود ترتیب دی ہے جسے ای ایم آئی ریکارڈ انڈیا کے تعاون سے ریلیز کیا گیا ہے۔گلوکار کی اس ویڈیو میں عاصم کے مد مقابل اقراءعزیز اور ولید خالد کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے چار منٹ 19 سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک ایک دن میں 15 لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔عاصم اظہر نے بھارت میں ریلیز ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا گانا بھارت میں بھی ریلیز ہوگیا، میرا یہ گانا ’جو تو نہ ملا‘ روح کو ہلا دینے والا گانا ہے اور مجھے یقین ہے کہ سب کو میرا یہ گانا ضرور پسند آئے گا۔واضح رہے کہ عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ا±ن کے لیے بھی گانا گانا چاہتے ہیں۔

پاک بھارت سیریز معاہدہ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کی ہرجانے کی درخواست مسترد

دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی نے بھارت کیخلاف پاکستان کی ہرجانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے دونوں بورڈز کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والی سماعت میں تحریری اور زبانی دلائل دیے گئے جس کے بعد آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی نے بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس کیس پر فیصلہ حتمی ہے کوئی فریق اس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتا۔ پی سی بی نے ایم او یو کی پاسداری نہ کرنے پر 70 ملین ڈالرز کا ہرجانہ کیا تھا۔ پی سی بی اور بھارتی بورڈ نے یکم سے تین اکتوبر تک کمیٹی کے سامنے دلائل دیے تھے۔دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے حق میں فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی بورڈ نے 9 اپریل 2014 کو مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے لیکن اس تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔پی سی بی نے اس کیس کی تیاری پر وکلا کو 10 کروڑ سے زیادہ رقم ادا کی ہے لیکن نتیجہ صفر رہا، پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے درمیان 6 سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا جس میں سے 4 کی میزبانی پی سی بی نے کرنی تھی۔ بھارتی بورڈ نے ہر بار حکومت کی طرف سے انکار کو جواز بناکر کھیلنے سے انکار کیا اور یہ موقف آئی سی سی کی مائیکل بیلوف کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے سامنے دہرایا۔

کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکا، 40 افراد جاں بحق

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری میلاد النبی کی تقریب میں ہوا، دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔وزارت صحت نے 40 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکا رپورٹ کیا گیا ہے تاہم سرکاری حکام یا سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔افغان میڈیا اور ٹی وی چینلز پر دھماکے کے بعد کے مناظر اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر نشر کی گئی ہیں، مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے دھماکا پر موجود ہے اور زخمیوں کو ایمبولینسوں میں ڈالا جارہا ہے۔

اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور فلم ’سات دن محبت ان‘ میں معاون کردار ادا کرنے والی میرا سیٹھی نے منگنی کرلی۔میرا سیٹھی نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر بلال کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جہاں اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے منگیتر بلال کے ساتھ زندگی کے سفر کے آغاز کی اہم یادیں بھی شیئر کیں۔اداکارہ کے منگیتر بلال ان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں منگنی سے پہلے ساتھ میں اسلام آباد، برسلز، لسبن، آمسٹرڈم، نیویارک، رینو اور سان فرانسسکو کا دورہ کرچکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دونوں کی منگنی سے پہلے دوستی قائم ہوگئی تھی۔اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جہاں پہلی ملاقات کے حوالے سے سب کو آگاہ کیا وہیں یہ بھی بتایا کہ ان کے منگیتر بلال کی والدہ کی وفات کے بعد وہ ان کے دکھ درد کی ساتھی بن گئی ہیں۔

بھارت میں سکھوں کے قتل عام میں ملوث ملزمان کو سزائے موت اور عمرقید

نئی دلی(ویب ڈیسک) عدالت نے سکھوں کے قتل عام میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی کی عدالت نے 1984 میں سکھوں کے قتل عام میں ملوث دو ملزمان کے مقدمے کی سماعت کی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پرسماعت تلہارجیل میں ہوئی۔ عدالت نے ملزم یشپال سنگھ کو سزائے موت اور نریش شہراوت عمرقید کی سزا سنا دی۔دونوں ملزمان اس مشتعل ہجوم کا حصہ تھے جس نے 34 سال قبل دو سکھ نوجوانوں 24 سالہ ہردیو سنگھ اور 26 سالہ اوتار سنگھ کو بیدردی سے قتل کردیا تھا۔ 1984 میں سکھوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے 2015 میں خصوصی تفتیشی کمیٹی تشکیل دی تھی۔تفتیشی کمیٹی نے عینی شاہدوں کی گواہی پر دونوں ملزمان کو 2016 میں حراست میں لیا تھا۔ تفتیشی کمیٹی کے مطابق دونوں عادی مجرم تھے جن پر قتل کے علاوہ ڈکیتی، جنسی زیادتی، سکھوں کی املاک کو نذرآتش کرنے سمیت سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات بھی درج تھے۔واضح رہے کہ 31 اکتوبر 1948 کو اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان کے سکھ محافظوں نے قتل کردیا تھا جس کے بعد مشتعل ہجوم نے بھارت بھر میں 8 ہزارسے زائد سکھوں کو قتل کردیا تھا جس میں سے صرف دہلی میں 3 ہزار سکھوں کو قتل کیا گیا۔