سعودی عرب نے خاشقجی قتل سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ مسترد کردی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دینے سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے رپورٹ کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سی آئی اے نے حقائق سے منافی اپنی رپورٹ میں صحافی کے قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کیا ہے۔ سعودی عرب ایسے ہر الزام کی تردید کرتا ہے اور سی آئی اے کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ترک صدر کے خاشقجی قتل کا حکم سعودی اعلیٰ سطح سے دیئے جانے کے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ترک صدر کی اس بیان میں ’اعلیٰ سطح‘ سے مراد ولی عہد محمد بن سلمان نہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہمارے لیے ’ریڈ لائن‘ ہیں اور انتہائی محترم ہیں۔ کسی کو بھی ان محترم ہستیوں کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی سے متعلق رپورٹ میں قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فونک گفتگو میں ان کے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نےقبول کرلی تھی۔وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوئے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اس کے علاوہ وزیراطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د بھی وزیراعظم کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ کا ذاتی اکاﺅنٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے کا انکشاف

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اہم سرکاری ای میلز کی ترسیل کے لیے اپنے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ کو استعمال کر کے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے کئی سرکاری ای میلز بھیجنے کے لیے اپنا ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کیا جو کہ امریکا کے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایوانکا ٹرمپ نے ای میلز ٹرمپ کابینہ کے حکام، وائٹ ہاﺅس کے مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھیجیں اور اہم سرکاری فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ایوانکا یہ تمام ای میلز صرف وائٹ ہاﺅس کے ای میلز اکاﺅنٹ سے بھیجنے کی مجاز تھیں۔ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی صاحبزادی ہونے کے علاوہ ’ بلا معاوضہ مشیر‘ بھی ہیں تاہم یہ تمام ای میلز سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل کی گئی تھیں۔ اس دانستہ یا نادانستہ غلطی پر امریکی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاﺅس کی ای میلز کے غیر قانونی استعمال پر حکومتی موقف جاننے کے لیے اہم حکام سے رابطہ کیا تاہم ترجمان کی جانب سے موقوف دینے سے گریز کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی سرکاری ای میلز کے تبادلے کے لیے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا تھا جس پر صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو بد دیانت قرار دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ندی گام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔جام شہادت نوش کرنے والے چاروں نوجوانوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔دوسری جانب قابض فوج کی بربریت سے قبل اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے تھے ، اس کے علاوہ ضلع سمبا میں بھی دھماکے کے نتیجے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار جہنم واصل ہوا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف رواں ماہ بھارتی فوج نے 39 نوجوانوں کو شہید کیا ہے جن میں 5 نے دوران حراست اذیت ناک تشدد سہتے ہوئے دم توڑا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے فوجی تعلقات برقرار ہیں، پنٹاگون

ورجینیا(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے جب کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات برقرار ہیں۔پنٹاگون کے ڈائریکٹر برائے ڈیفنس پریس آپریشنز کرنل راب میننگ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں جبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے، دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر تنقیدی بیان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر سال ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد بھی دے رہے تھے لیکن اب مزید یہ رقم نہیں دی جائے گی کیونکہ انہوں نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا اور کوئی ایک کام بھی انجام نہیں دیا۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، ہم امریکی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکے اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا، ہم نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا خمیازہ جانوں کے ضیاع اور معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر غور کرے کہ کیوں ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو اہلکار، ڈھائی لاکھ افغان فوج کے باوجود امریکا جنگ نہ جیتا، ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود طالبان آج پہلے سے زیادہ توانا کیوں ہیں؟۔عمران خان کے جواب پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے، انہوں نے ہماری رقم لی اور کیا کچھ نہیں اس کی بڑی مثال اسامہ بن لادن اور افغانستان ہیں۔

پی ایس ایل 4 ڈرافٹنگ: لاہورقلندرز نے ڈی ویلیئرز اور محمد حفیظ کو چن لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے، جس کے دوران لاہور قلندرز نے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور آل راو¿نڈر محمد حفیظ کو چن لیا۔اسلام آباد میں جاری تقریب کے دوران ایونٹ میں شامل 6 فرنچائز 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیم کے لیے ناموں کا انتخاب کر رہی ہیں۔ایونٹ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چھٹی ٹیم شامل ہے جس کی فرنچائز کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ ڈرافٹنگ میں شامل کھلاڑیوں کو پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کئی نامور غیر ملکی کرکٹرز پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں جن میں اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن شامل ہیں جنہیں پلاٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، کریگ اورٹن، ڈینئل کرسچن، مجیب الرحمان، کیمر روچ، سولومون مائر، پال اسٹرلنگ، شمرون ہیتمیر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ڈرافٹنگ کے دوران پہلی باری لاہور قلندرز کی تھی، جس نے سب سے پہلے پلاٹینئم کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو چنا۔لاہور قلندرز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں محمد حفیظ اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کا انتخاب کیا۔لاہور قلندر نے گولڈ کیٹیگری میں نیپال کے سندیپ، سلور کیٹیگری میں حارث سہیل، شاہین آفریدی، آغا سلمان، سہیل اختر اور حسن خان کا انتخاب کیا جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد عمران اور عمیر مسعود کو منتخب کیا گیا۔

شادی کے بعد فوٹوگرافرز کے ’بھابھی جی‘ کہنے پر دپیکا پڈوکون کا قہقہہ

ممبئی(ویب ڈیسک)دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا دلکش جوڑا گزشتہ ہفتے اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھا، یہ جوڑا اب اپنی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کے لیے ممبئی سے بنگلور روانہ ہوگیا ہے۔ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوتے وقت دپیکا اور رنویر نے خوب تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر فوٹوگرافرز نے دپیکا کو ‘بھابھی جی’ کہہ کر پکارا جب کہ رنویر سنگھ کو ‘رنویر بابا’ کہہ کر مخاطب کیا۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا ‘بھابھی جی’ سن کر خوشی سے ہنس پڑیں۔ بنگلور روانگی کے موقع پر نوبیاہتا جوڑے نے سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے۔دپیکا پڈوکون نے کریمی مائل سفید انار کلی فراک پہن رکھی تھی، جس کے ساتھ سرخ اور سنہری امتزاج کی چوڑیوں اور چاندی کی بالیوں کا انتخاب کیا گیا، ساتھ ہی گلے میں بھاری نیکلس کے بجائے وہ ایک چھوٹی زنجیر پہنی دکھائی دیں جس میں ہیرے کا لاکٹ جڑا تھا۔دوسری جانب رنویر سنگھ سفید رنگ کے کرتے پاجامے کے ساتھ سفید فلورل (پھولدار) ویسکوٹ میں نظر آئے۔دونوں کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کل بنگلور میں ہوگی جس میں دپیکا اور رنویر کے دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے جبکہ بالی وڈ کے چند اسٹارز کی شرکت بھی متوقع ہے۔شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں بالی وڈ کے نامور ستاروں کی شرکت یقینی ہے۔یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر گزشتہ ہفتے 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شادی کی تصاویر لیک نہ ہونے کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا، لیکن بعدازاں دپیکا اور رنویر نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور کے درمیان ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور چین کےدرمیان کراچی سے پشاور کے درمیان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا۔لاہور میں پاکستان ریلوے کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کی دوستی پر بھروسہ کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے، ہم اسے آگے لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 23 نومبر کو وزیراعظم چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے اور وزیراعظم نے لاہور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی دعوت قبول کی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا خواب پورا ہو رہا ہے ، 14 سال پہلے اس منصوبے کا سوچا تھا، ہمارے 1700 کلومیٹر ٹریک کی پٹڑی ا?ج بھی ویران پڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے، اپنی ضرورت کے مطابق آئی ایم ایف کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے۔شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 11 دسمبر کو ریلوے میں 10 ہزار ملازمتوں کا اشتہار دیا جارہاہے، زندہ رہا تو ایک لاکھ ملازمتیں دے کر جاو¿ں گا۔وزیر ریلوے نے سابق صدر کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ زرداری نےکمیشنیں نہ کھائی ہوتیں تو آج ریلوے کا محکمہ کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا، مجھےخطرہ ہے زرداری کہیں بلاول کی سیاست بھی نہ لے ڈوبیں، آنے والے وقت میں زرداری اور بلاول کی سیاسی راہیں جدا نظر آتی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی پوری کوشش ہے ان کی سیاست چاہےختم ہو، مریم کی سیاست بچ جائے، چیئرمین سینیٹ بہت اچھے آدمی ہیں، ہم سیاستدان لوگوں سے غلط بیانی کرتے رہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے بہت محنت کی ہے، حکمت عملی کی تبدیلی یوٹرن نہیں۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بھاری قیمت چکائی، دنیا اسے تسلیم کرے: آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے زیادہ فوجی، اقتصادی، سیاسی اورسماجی قیمت چکائی لہٰذا دنیا ہماری اس قربانی کو تسلیم کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلئے کام کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے بھاری فوجی، اقتصادی، سیاسی اور معاشرتی قیمت چکائی ہے لہٰذا دنیا ہماری اس قربانی کو تسلیم کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی ملک سے زیادہ امن کیلئے کام کیا، ہم افغانستان میں امن کیلئے کردار جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔

پاکستان کا آئی ایم ایف کی کچھ شرائط ماننے سے انکار، مذاکرات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف کے بعض مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرت پچھلے دو ہفتے سے جاری تھے جس میں ا?ئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کے لیے سخت شرائط سامنے آئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف اور پاکستان پ±ر امید ہیں کہ اگلے سال 15 جنوری سے قبل کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کےکچھ مطالبات تسلیم کرنے سے معذرت کرلی ہے جس میں روپے کی قیمت میں کمی، ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے 20 سے 22 فیصد تک بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا جس سے پاکستان نے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے چین سے مالی معاونت کی تفصیلات فراہم کرنے سے بھی معذوری ظاہر کی ہے اور مو¿قف اختیار کیا ہےکہ ہماری کچھ ریڈ لائنز ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد مذاکرات کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرےگا جس کے بعد آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔وزارت خزانہ نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے پالیسی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بنیاد پر پروگرام پر بات ہوئی، مالی ادائیگیوں کے دیرپا توازن کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی مداخلت جیسے مسائل زیر بحث آئے۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں غربت کم کرنے کیلئے اخراجات، گورننس کے امور پر بات چیت ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق ترقی اور کاروبار کے ماحول کو دوستانہ بنانے کے امور پر بات بھی چیت ہوئی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت اقتصادی و سماجی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کی مدد کو سراہتی ہے، آئی ایم ایف وفد نے 7 نومبر سے 20 نومبر تک پاکستان کا دورہ کیا، وفد نے وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک جیسے اہم اداروں سے بات چیت کی، اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی وزرائے خزانہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔