ٹرمپ پاگل ہو گیا ؟ گیڈر بھیکیاں وہ بھی پاکستان کو

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ٹویٹ میں کہا کہ ‘امریکا کو اسامہ بن لادن کو بہت پہلے ہی پکڑ لینا چاہیے تھا، نائن الیون حملے سے پہلے ہی میں نے اپنی کتاب میں اسامہ کی نشاندہی کردی تھی، صدر بل کلنٹن اسامہ بن لادن کے معاملے میں چوک ئے۔ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ہم نے اربوں ڈالر دیے لیکن پاکستان نے کبھی نہیں بتایا کہ اسامہ وہاں ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ اب مزید اربوں ڈالر پاکستان کو نہیں دیں گے، پاکستان نے ہمارے پیسے لے کر بھی ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، اسامہ بن لادن اس کی بڑی مثال ہے جبکہ افغانستان دوسری مثال ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ‘پاکستان بھی ایسے ممالک میں سے ایک تھا جو امریکہ سے پیسے لیتے تھے لیکن بدلے میں انہوں نے کچھ نہیں دیا۔

میاں منشاءپھر پھنس گئے

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کی سیمنٹ فیکٹری کو دس کروڑ روپے جرمانہ کرتے ہوئے از خود نوٹس نمٹا دیا ہے اور جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی ربراہی میں دو رکنی بنچ نے کٹاس راج اورزمین سے پانی نکالنے پرسیمنٹ فیکٹریوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالتی حکم پررپورٹ پیش کردی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیمنٹ فیکٹری نے ٹیوب ویل اورزمین سے پانی نکالا ۔ جس کے بعد عدالت نے عدالت نے سیمنٹ فیکٹری کوٹیوب ویل کے ذریعے پانی نکالنے سے روک دیا۔عدالت نے میاں منشا کی سیمنٹ فیکٹری کو پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر دس کروڑ روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جم کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے فیکٹری کو دو کروڑ روپے غلط بیانی اور آٹھ کروڑ روپے پانی استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کا پانی بند کر رہے ہیں ، سیمنٹ فیکٹری والے کہتے ہیں پانی بارش سے جمع کیا، سیمنٹ فیکٹری والے جھوٹ بولتے ہیں پانی ٹیوب لگا کر نکالا گیا ہے ، اب تک استعمال کیے گئے پانی کاجرمانہ اداکرناہوگا، سیمنٹ فیکٹری 10 کروڑروپے ڈیم فنڈزمیں جمع کرائے۔۔ عدالت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی جی سیمنٹ نے ٹیوب ویل اور زمین سے پانی نکالا۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی جی سیمنٹ والے جھوٹ بولتے ہیں۔ عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں کو ٹیوب ویل سے پانی نکالنے سے روک دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب تک ڈی جی سیمنٹ نے جو پانی استعمال کیا اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔عدالت نے ڈی جی سیمنٹ پر 8 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی جبکہ عدالت کی جانب سے ڈی جی سیمنٹ کو 2 کروڑ روپے جرمانہ بھی ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر میاں منشا کی فیکٹری پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔ جب کہ ساتھ ہی کٹاس راج مندرکے تالاب کوپانی سے بھرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کٹاس راج مندر کے تالاب کے خشک ہونے پر ازخودنوٹس لیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود بھی کٹاس راج مندر کا دورہ کیا اور تالاب نہ بھرنے پر اظہار برہمی کیا تھا۔تاہم آج سیمنٹ فیکٹریوں کو جرمانے عائد کرنے کے بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ کیس نمٹا دیا گیا ہے۔

مبارکاں ،سعودیہ سے ایک ارب ڈالر آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جبکہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز کی رقم ملنے کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ، براہ راست یرونی سرمایہ کاری میں 50 فیصد سے زائد کمی اور قرض و سود کی ادائیگوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں۔پاکستان کی بگڑتے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے دوست ملک سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا جس میں 3 ارب ڈالر نقد اور 3 ارب ڈالر کا ادھار تیل شامل ہے۔ پروگرام کے مطابق سعودی عرب 3 ارب ڈالر تین اقساط میں پاکستان منتقل کرے گا جس میں سے 1 ارب ڈالر پاکستان کو وصول ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 80 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو چکے ہیں جس میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 48 کروڑ اور بینکوں کے ذخائر 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چین، سعودی عرب اور آئی ایم ایف پروگرام سے ملنے والی رقوم سے ادائیگیوں کا توازن بہتر اور معیشت کو سہارا ملنے ملے گا۔ پاکستان کو ملنے والے سعودی امدادی پیکیج کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تیل کی درآمد میں تاخیری ادائیگی کی سہولت اگلے ماہ سے ملنا شروع ہو جائے گی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان میں آج پہنچ جائیگی، مجھے میرے سعودی ہم منصب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ امداد کا دوسرا اور تیسرا حصہ اگلے 2 ماہ میں موصول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ملنے والی بے مثال امداد ہے، تاہم وہ اس کی تفصیلات عیاں نہیں کریں گے، میں اس وقت تفصیلات نہیں بتاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی واحد وجہ ہماری معیشت میں تیزی لانا اور کسی خلا کو پر کرنے کے لیے کسی قرض کی جانب نہ جانا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ قرض کی شرائط پر نہیں بلکہ وسیع معاشی اصلاحات پیکیج پر بات کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکیج، بیلنس آف پیمنٹ کے خلا کے چھوٹے سے حصے کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ اسد عمر نے بتایا کہ ہماری سمت واضح ہے کہ ہم بوجھ صرف زیادہ آمدن والے افراد پر ہی ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایل این جی کمپنی کی بھی نجکاری کردی گئی تو اس کا اثر گزشتہ حکومت کے نجکاری پروگرام سے زیادہ ہوگا۔

ممبئی میں ایوارڈز تقریب،کترینہ ‘کرینہ‘جیکولین کے جلوے

ممبئی (شوبزڈیسک) گولڈن روز ایوارڈز 2018 کی شاندار تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی، کنگ خان شاہ رخ خان نے اس ایوارڈ شو کی میزبانی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کے لکس گولڈن روز ایوارڈز میں بولی وڈ کے کئی نامور اور کامیاب اسٹارز نے نہایت خوبصورت انداز میں شرکت کی۔اس شو پر کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جیکولین فرنینڈز، مادھوری ڈکشٹ، ایشوریا رائے بچن، کرن جوہر اور ورون دھون سمیت اسٹارز جلوہ گر ہوئے۔ان ستاروں میں سے کئی لکس برینڈ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ لکس گولڈن روز ایوارڈز کا آغاز 2016 میں ہوا تھا، 2016 میں اس ایوارڈ شو کے پہلے پرومو میں دپیکا پڈوکون، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، شرمیلا ٹیگور اور شاہ رخ خان کو حصہ بنایا گیا تھا۔تاہم دپیکا پڈوکون اس سال اس شو کا حصہ نہیں بنیں۔اس ایوارڈ شو میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
جن کا انتقال رواں سال دبئی میں ہوا تھا۔

مادام تساﺅ میوزیم انتظامیہ کی طرف سے دیپکا کو شادی کا تحفہ

لندن (شوبز ڈیسک) دنیا کے مشہور مومی عجائب گھر مادام تساﺅ نے بھارتی اداکارہ دیپکا پڈکون کی شادی تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادام تساﺅ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے دیپکا کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اگلے سال دیپکا کامومی مجسمہ میوزیم کی زینت بن جائے گا۔ واضح رہے مادام تساﺅ میوزیم میں کئی بھارتی سپر اسٹارز کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں۔جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔

”می ٹو“کو غلط استعمال کیا گیا‘مجھے کبھی کچھ نہیں کہا گیا:پریتی زنٹا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ”ڈمپل گرل“ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں کبھی کسی نے ان کے ساتھ برا رویہ اختیار نہیں کیا‘ می ٹو مہم کو زیادہ تر اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا سے جب بالی ووڈ میں می ٹو مہم سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں می ٹو مہم کا آغاز ہونا ایک اچھا عمل ہے اگراسے اپنے حق کے لیے استعمال کیا جائے لیکن ایسے مرد اورخواتین دونوں ہی انڈسٹری میں ہیں جو اس مہم کواپنے فائدے اورطاقت کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مہم کمزوربھی پڑرہی ہے۔، انڈسٹری میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جواسے صحیح مقصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ اداکارہ سے جب اس متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کسی کے بھی برے رویے کا شکارہوئی ہیں تو اداکارہ نے ہنس کر جواب دیا کہ کاش ایسا ہوتا، میں کبھی بھی کسی کے برے رویے کا شکارنہیں ہوئی۔ لوگ آپ کے رویہ کے ردعمل میں اس طرح کا برتاﺅ کرتے ہیں۔

استاد شیطان بن گیا ،8سالہ طالبہ سے چھیڑ چھاڑ ،ہراساں کرنے کی کوشش

لاہور (مہران اجمل خان سے ) صوبائی دارلحکومت میں روحانی باپ کہلوانے والا درندگی پر اتر آےا ، گورنمنٹ پرائمری سکول ےو ای ٹی کے استاد نے مقدس پےشے کو داغ دار کر دےا، پرائمری ٹےچر مجاہد علی کی آٹھ سالہ طالبہ کو مبےنہ طور پر جنسی حراساں کرنے کی کوشش ، ڈسٹرکٹ اےجوکےشن اتھارٹی نے استاد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے دوسرے سکول میں ٹرانسفر کر ے ہوئے وہاں پر موجود طلباءکو درندے کے حوالے کر دےا ، محکمے کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کے باعث بچی کے والدےن سے صلح کر کے معاملہ دبانے کی کوشش ،الزامات جھوٹے ہیں مجاہد علی کا موقف ۔ بتاےا گےا ہے کہ عمران مسےح کی بےٹی گورنمنٹ پرائمری سکول ےو ای ٹی میں پڑھتی تھی تےس اکتوبر کو جب وہ گھرگئی تو اس نے اپنے باپ کو بتاےا کہ اس کے استاد مجاہد علی جو کہ اسی سکول میں ٹےچر ہے اسے غلط نےت سے چھےڑتا ہے اور تنگ کرتا ہے اس نے اپنے باپ کو ےہ بھی بتاےا کہ اس کے جسم کو مختلف حصوں پر بوس و کنار بھی کر چکا ہے اور متعدد بار اسے کمرے میں بند کرنے کی بھی کوشش کی ہے جس پر بچی کا والد عمران مسےح تھانہ گجر پورہ گےا اور اس کے خلاف اےف آر درج کرواد ی ۔ محکمہ اےجوکےشن زرائع کے مطابق مذکورہ ٹےچر نے بچی کے والد پر دباﺅ ڈال کر صلح کر لی ہے جبکہ اس کے خلاف ہونے والی اےف آئی آر کا محکمہ کے اعلیٰ افسران کو علم بھی ہے مگر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی محکمانہ کاروائی نہ کی جا سکی جبکہ اس کا تبادلہ گورنمنٹ اوقاف پائلٹ پرائمری سکول مادھولال حسےن میں کر دےا گےا ہے ۔زرائع نے بتاےا کہ مجاہد علی کے خلاف بچوں کے والدےن ڈپٹی ڈی ای او اےجوکےشن جعفر وثےر اور ہیڈ ماسٹر کو متعدد بار شکاےات کر چکے تھے مگر ڈسٹرکٹ اےجوکیشن اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کے کان پر جوں تک نہیں رےنگی ۔سکول زرائع نے ےہ بھی بتاےا کہ معاملے کے بعد والدےن کی جانب سے چھوٹی بچےوں کو سرکاری سکولوں میں مرد ٹےچرز سے پڑھانے پر تحفظات پائے جارہے ہیں۔

کرن ملک اور عدنان جعفر کی پاکستانی فلم دسمبر میں ریلیز ہوگی

کراچی (شوبز ڈیسک)ٹی وی فنکاروں کے بعد موجودہ دور کی اداکارہ ہاجرہ یامین نے بھی فلمی دنیا میں بھرپور انداز میں انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ ہدایتکارہ ، رائٹر و فلمساز شازیہ علی خان کی نئی فلم پنکی میم صاحب میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔مذکورہ فلم کی تمام تر عکسبندی دبئی میں کی گئی ہے جس میں ٹی وی کے دیگر فنکاروں عدنان جعفر، کرن ملک اور شمیم ہلالی نے بھی کام کیا ہے۔ مذکورہ فلم کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ذاتی طور پر کم مگر معیاری فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔ بھارتی فلموں کے سوال پر انکا کہنا تھا ملکی فلموں کی کامیابی کے بعد انڈسٹری کو مستحکم بنانے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ملکی انڈسٹری کو استحکام ملے گا تو فنکاروں کو بھی بیرون ممالک کی فلموں میں کام کرنے میں لطف آئیگا فی الحال میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔

نام نہاد وزیر اعلی نے 300ارب کس کو بانٹے ؟ احسن اقبال کے بھائی مجتبی،زعیم قادری کے بھائی عاصم قادری سمیت کس کس نے کرپشن کی بہتی گنگا سے ہاتھ دھوئے فیاض الحسن چوہان کے چونکا دینے والے انکشافات ”خبریں“سے خصوصی انٹر ویو میں بڑے بڑوں کے پول کھول دئیے

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے وزیراعظمعمران خان کے کرپشن مکاو ویژن پر عمل پیرا ہے ملک کو لوٹ کر کھا جانے والوں کا احتساب ہوکر رہے گا۔ 100روزہ پلان کو حتمی شکل دینے کےلئے پنجاب کابینہ دن رات مصروف عمل ہے وزرات ثقافت اپنے ہیرو منظور سپاہی پر بنائی جانے والی فلم کےلئے کام جاری ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائیگی۔ قائداعظم محمد علی جناح جیسے عظیم لیڈرز پر بھی فلمیں یا ڈرامے بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔سنسر بورڈ میں بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے جس کا حساب دینا ہوگا ،کسی اخبارات کے اشتہار بند نہیں ہونگے اور نہ ہی ان میں اقربا پروی ہوگی ان باتوں کا اظہار خیال صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جیل میں طویل اسیری گذارنے اور بھارتی جبر سے زبان کاٹ دینے کی اذیت سے گذرنے والے اپنے قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کیلئے میں نے ہدائتکار سید نور سے طویل ملاقات کی جس میںانہیں سپاہی مقبول حسین کی قربانیوں اور بہادری پر اعلیٰ پائے کی فلم بنانے کا کہا ہے بھارت ہمارے خلاف منفی فلمیں بنانے میں لگا رہتا ہے ہم اب اپنی ثقافت سے اپنے ہیرو کی شجاعت پر فلم بنا کر ان کی زندگی کے روشن پہلوﺅں کو قوم کے سامنے اجاگر کریں گے۔انفارمیشن ایکٹ کے ھوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں معلومات تک رسائی کا بل پیش کر رہے ہیں جس سے صحافیوں کو مطلوبہ معلومات بلا تاخیر دستیاب ہوںگی، صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دیہی کے لئے ضروری سہولیات حاصل ہوںگی اور ملک میں صحت مند صحافتی اقدار کو فروغ حاصل ہوگا۔ غریب فنکاروں کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دس ہزار فنکاروں کی مالی مدد، ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے اور فنکاروںکے لئے سالانہ چار لاکھ روپے تک علاج معالجے کے لئے وقف کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نام نہاد خاد م اعلی نے صاف پانی پراجیکٹ کے نام پر غریب عوام کے ٹیکسوںکی300ارب روپے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں بانٹ دیئے۔ شہباز حکومت کا 2014میں شروع کیا گیا یہ منصوبہ چار سالوں میں صاف پانی کی ایک بوند عوام کو نہ پہنچا سکا۔احسن اقبال کے بھائی مجتبیٰ جمال ،، زعیم قادری کے بھائی عاصم قادری ،منیر چودھری اورراجہ قمرالاسلام نے بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔سابقہ حکومت نے صرف اپنوں کو نوازنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک اربوں ڈالر کے قرضوں مین دب گیا جواب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اب احتساب کی بات کی جائیے تو شور مچا دیا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ان بڑے مگر مچھوں کو خطرہ ہے جنہوں نے عوام کے پیسے بے دردی سے لوٹے ہیں۔

سنہرے دور کی یادیں زندگی کا بہترین اثاثہ ہیں: بابر ہ

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی نار مور سٹار بابر ہ شر ےف نے کہا ہے کہ دوبارہ فلم انڈسڑی مےں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہےں ‘ گزرے سنہرے دور کی یادیں زندگی کا بہترین اثاثہ ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہا کہ مےں نے شوبزمےں جتنا بھی کام کےا ہے اس پر مجھے مکمل اعتماد رہا ہے اور آنےوالے دنوں مےں بھی چاہتی ہوں کہ ہماری فلم انڈسڑی مےں وہی رونقےں ہوں جو ہم نے اپنے دور مےں دےکھی ہے اور اگر اےسا ہو جائے تو اس سے بڑی پاکستانی فلم انڈسڑی کی اور کوئی خوش قسمتی نہےں ہوگی ۔ بابرہ شریف نے کہا کہ آج بھی جو محنت کرے گا اس کی کامیابی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ بابرہ شریف نے ماضی میں کھوتے ہوئے کہا کہ گزرے سنہرے دور کی یادیں زندگی کا بہترین اثاثہ ہیں۔