حضرت محمدﷺکی حیات طیبہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ترک صدر

انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ نبی آخری الزما ں ﷺکا اسوہ آنے والی نسلوں کے لیے ضابطہ حیات ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے ماہ ربیع الاول میں جشن آمد رسولﷺ کی مناسبت سے سرکاری سطح پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والی خصوصی تقریبات “ہمارے رسولﷺ اور نوجوان” کا آغاز کردیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اسلام کی تابندگی سنت اور سیرت پرعمل میں پنہاں ہے، ایک مسلمان کا تعلق سیرت پاک سے جتنا مضبوط ہوگا اس کا دین کے ساتھ تعلق بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ترک صدر نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اور منافع بخش سرمایہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی طرف سے منہ موڑنے والی قوم کا مستقبل تاریک اور ملکی استحکام خطرے میں پڑجاتا ہے۔ نوجوانوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔طیب اردگان نے کہا کہ نوجوان سیرت پاک کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیوں کے تاریک پہلوﺅں کو سنت رسول ﷺسے روشن کریں، قلوب کو حب نبی سے منور کریں اور اللہ کے پسندیدہ دین اسلام کے جانثار سپاہی بنیں۔واضح رہے کہ ترکی میں اس سال جشنِ آمد رسولﷺ 24 نومبر تک “ہمارے رسولﷺاور نوجوان” کے عنوان سے منایا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ بارے آفریدی بھی میدان میںآگئے،اھم پیغام وائرل

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کھلاڑی شاہد آفریدی نے پاکستان کی شکست پر پیغام جاری کرتے ہوئے نیوز ی لینڈ کو مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اظہر علی کے 65 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہیں آ سکے۔ میچ کے فیصلے کے بعد شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کرکٹ کا شاندار کھیل ، ٹیسٹ میچ سب سے زبردست فارمیٹ ہے ، نیوزی لینڈ کو شاندار جیت پر مبارک باد دیتے ہیں اور پاکستان نے بھی بہترین کوشش کی۔ ان کا کہناتھا کہ انشااللہ پاکستانی ٹیم دوبارہ واپس آ ئے گی۔ شاہد آفریدی نے حسن علی اور یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار گیند بازی کی۔

چلڈرن ہسپتال کے ڈانسنگ ڈاکٹر نے کمال کر دیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)ایک ڈاکٹر کو مسیحا کا درجہ دیا جاتا ہے، جو بیمار مریضوں کو صحت یابی کی جانب گامزن کرکے ان میں زندگی کو بیدار کردیتا ہے، مختلف ڈاکٹرز مختلف طریقوں سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں، لیکن امریکا میں ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جو رقص کے ذریعے بچوں کا علاج کرتے ہیں۔ ٹونی ایڈکنز نامی اس ڈاکٹر کو اب ‘ڈانسنگ ڈاکٹر’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کاﺅنٹی میں مقیم ٹونی ایڈکنز بچوں کے نیورو سرجن ہیں، جن کا ماننا ہے کہ ہنسی سے بہتر کوئی دوا نہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والے مریض بچوں کو ڈانس کرکے خوش کرتے ہیں۔42 سالہ ٹونی ایڈکنز نے ایک مرتبہ اپنے زیرعلاج ایک بچے کے آپریشن کے بعد فرط مسرت سے ڈانس کرنا شروع کر دیا اور یوں بچے کو خوش کیا، جس کے بعد انہوں نے تواتر سے یہ عمل دہرانا شروع کیا۔ٹونی کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ گھل مل جانا کسی دوا سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔اورنج کاﺅنٹی کے چلڈرن اسپتال میں ٹونی اکثر اپنے زیر علاج بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈانس کرنے سے اسپتال کے ماحول میں بھی مثبت تبدیلی آتی ہے۔

پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جبکہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے۔رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیا گیا جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکاو¿نٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔اب ان میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان کے اکاو¿نٹ میں آچکے ہیں۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا جس کے بعد اس پر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کے اکاو¿نٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو¿ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ دور کرنے اور معیشت کی حالت بہتر کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے چین اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی مذاکرات کیے ہیں۔

کاش مجھے بھی کوئی جنسی ہراسگی کا شکار بناتا،پریتی زنٹا نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں جاری می ٹو مہم کا حصہ کئی نامور شخصیات بن رہی ہیں اور اب اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی اس مہم کے حوالے سے بات کی تاہم ان کے بیان کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پریتی زنٹا نے بولی وڈ ہنگامہ کو اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بھئیا جی سپرہٹ‘ کی تشہیر کے دوران انٹرویو دیا، جہاں ان سے بھارت میں می ٹو مہم کے حوالے سے پوچھا گیا۔اس انٹرویو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔می ٹو مہم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ می ٹو مہم کا شروع ہونا ضروری تھا، لیکن خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس مہم کو صحیح جگہ استعمال کریں، کیوں کہ ایسی بھی بہت سی خواتین ہیں جو اپنے مفاد کے لیے اسے استعمال کررہی ہیں تاکہ انہیں مقبولیت مل سکے‘۔اس پر پریتی سے سوال کیا گیا کہ کیا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سے کبھی کسی نے انہیں جنسی ہراساں کیا؟ تو اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے حیران کن جواب دے ڈالا۔پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ ’نہیں میرے ساتھ می ٹو کا کوئی تجربہ نہیں، لیکن کاش ہوتا، تاکہ میں بھی کچھ شیئر کرسکتی‘۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو چھوٹی عمر سے سکھانا چاہیے کہ کیا صحیح اور کیا غلط ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری سب سے محفوظ جگہ ہے، یہاں بہترین لوگوں کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے، اور انہیں کافی افسوس ہوتا ہے جب لوگ اس انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو برا کہتے ہیں۔اداکارہ نے می ٹو مہم کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ’آج کی سویٹو کل کی می ٹو ہوسکتی ہے‘۔اداکارہ کے اس انٹرویو کے سامنے آنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کسی نے کہا کہ پریتی زنٹا کو ایسا کہنے پر شرم آنی چاہیے۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ انٹرویو سننے کے بعد لوگوں کے دلوں میں پریتی زنٹا کے لیے کتنی عزت باقی رہ گئی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ انہیں پریتی سے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان کی توقع نہیں تھی۔تاہم چند ایسے صارفین بھی تھے جنہوں نے پریتی زنٹا کا ساتھ دیا اور کہا کہ یہ انٹرویو ایڈٹ کیا گیا ہے۔بعدازاں اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر انٹرویو کے میزبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز دیا گیا۔پریتی زنٹا نے کہا کہ اس روز انہوں نے 25 انٹرویوز دیے تھے، تاہم صرف اس ایک انٹرویو میں ان کے بیان کو متنازع بنا کر پیش کیا۔اداکارہ نے ایک اور انٹرویو شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیان میں می ٹو کہ بارے میں یہ کہنا چاہتی تھیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ پریتی زنٹا کئی سال قبل اپنے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا پر انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا چکی ہیں۔نیس واڈیا پریتی زنٹا کے سابق بوائے فرینڈ تھے، تاہم 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد پریتی نے نیس واڈیا کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔اپنی شکایت میں پریتی نے کہا تھا کہ نیس واڈیا نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں انہیں ہراساں کرنے کے علاوہ ڈرایا، دھمکایا اور گالیاں بھی دیں۔یاد رہے کہ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز اداکارہ تنوشری دتہ نے ستمبر میں کیا تھا۔تنوشری نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔تنوشری کے بعد بولی وڈ کی اور کئی خواتین بھی سامنے آئیں، جنہوں نے می ٹو مہم کا حصہ بنتے ہوئے اپنی کہانیاں شیئر کیں۔

چیف جسٹس نے کراچی میں 2 کمسن بھائیوں کی اموات کا ازخود نوٹس لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں 2 کمسن بھائیوں کی اموات کا ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے سندھ حکومت سے اس حوالے سے 10 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں 2 بھائی مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔10 نومبر کی رات متاثرہ بچے اپنی والدہ کے ہمراہ پہلے ایک پلے لینڈ گئے جہاں انہوں نے ٹافیاں، آئس کریم اور چپس کھائے جس کے بعد کلفٹن کے علاقے زمزمہ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا۔ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ نے بتایا تھا کہ متاثرہ خاندان نے ہفتے کی رات 11 بجے کے قریب ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا اور صبح 5 سے 6 بجے کے درمیان دونوں بچوں اور والدہ کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں الٹیاں ہوئیں۔ متاثرین کو دوپہر کے وقت ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں بچے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ والدہ کی طبیعت ناساز تھی۔انتقال کر جانے والے بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد کے نام سے ہوئی جب کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ بچوں کے والد واقعے کے وقت لاہور میں تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے بغیر نام لئے خورشید شاہ کو میٹر ریڈر جبکہ زرداری کو ٹکٹ بلیک کرنے والا سیاستدان قرار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی میٹر ریڈر قسم کا اور کوئی بمبینو سنیما میں ٹکٹ بلیک کرنے والا سیاستدان ہے جب کہ بدقسمتی سے لوٹ مار کرنے والے ٹکے ٹکے کے سیاستدان باتیں کرتے ہیں۔لاہور میں نیب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیاض چوہان نے کہا کہ نیب کی عدالتوں میں آر ایسے وکٹری کا نشان بناتے ہیں جسے لال قلعہ پر پاکستان کا جھنڈا لہرا کر آئے ہیں، ہمارے میڈیا پر ایسے لوگوں کو ہیرو بناکر پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کو 96 ارب ڈالر کا مقروض بنادیا، پی آئی اے، ریلوے اور اسٹیل مل تباہ ہیں، سرکار کا پیسہ ہو یا ریاست کا، اسے کھا جانا کہاں کا انصاف ہے، عوام کے پیسے کو کھانے کی اللہ کے ہاں کوئی معافی نہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے لوٹ مار کرنے والے ٹکے ٹکے کے سیاستدان باتیں کرتے ہیں، کوئی میٹر ریڈر قسم کا، تو کوئی بمبینو سنیما میں ٹکٹ بلیک کرنے والا سیاستدان ہے۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ پہلے 3 مہینوں میں عمران خان نے کرپٹ سیاستدانوں کی بیرون ملک جائیداد کا سراغ لگایا ہے، لوٹ مار کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو پارلیمانی نظام خطرے میں پڑجاتا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں 20فیصدکمی،عالمی معاشی بحران کے لئے خطرے کی گھنٹی

لندن(ویب ڈیسک) صرف 6 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد کمی عالمی معاشی بحران کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کے تجزیے کے مطابق اکتوبر کے آغاز میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر تھی جو اب 68 ڈالر فی بیرل کی سطح تک یا 20 فیصد گری ہے۔گارڈین کے مطابق محض 6 ہفتوں میں قیمت کا 20 فیصد تک گر جانا عالمی کساد بازاری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔دوسری طرف اوپیک اور روس کی جانب سے تیل پیداوار میں کمی کے اشارے کے بعد عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل قیمت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مہاراشٹرسے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تک کا سفر کرنے والے اعجاز پٹیل !

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جیت کے ہیرو اور لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کا تعلق بھارت کے شہر ممبئی سے ہے، وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے بھارتی ریاست مہاراشٹر سے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ آئے اور پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 30 سال کی عمر میں کھیلا۔اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں تھے، وہ نیوزی لینڈ اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ اے کیلئے منتخب ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کے ریگولر اسپنر ٹاس ایسٹل کے ان فٹ ہونے سے اعجاز پٹیل کو سینیئر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان کیخلاف تین میں سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔میں فاسٹ بولر بننا چاہتا تھا، میں نے کرکٹ سیم بولر کی حیثیت سے شروع کی لیکن مجھے بتایا گیا کہ چھوٹے قد کی
شیخ زاید اسٹیڈیم میں پہلی اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ وکٹ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو آو¿ٹ کرکے حاصل کی۔ اعجاز پٹیل کہتے تھے ہیں کہ ‘میں فاسٹ بولر بننا چاہتا تھا، میں نے کرکٹ سیم بولر کی حیثیت سے شروع کی لیکن مجھے بتایا گیا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے میں اچھا اسپنر بن سکتا ہوں’۔اعجاز نے کہا کہ اختتامی لمحات میں جب میچ دلچسپ ہورہا تھا تو میں نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا، میں میچ کے دوران اسکور بورڈ کو نہیں دیکھ رہا تھا بلکہ آخری وکٹ پر توجہ تھی، اظہر علی کا ریویو لے کر نروس تھا لیکن اللہ کا شکرہے کہ مجھے پانچویں وکٹ اور میری ٹیم کو فتح ملی، جسیے ہی اسکور بورڈ پر OUT لکھا ہوا آیا میں وکٹ پر سجدہ ریز ہوگیا، اللہ تعالی نے مجھے میری مسلسل محنت کا صلہ دے دیا۔اعجاز نے پہلے ٹیسٹ میں123 رنز دے کر 7 وکٹ حاصل کیے اور مین ا?ف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ اعجاز پٹیل نے کہا کہ یہ میرا ڈریم ڈیبیو تھا، اسپیشل کارکردگی کی وجہ سے میری ٹیم کو کامیابی ملی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈرامائی فتح حاصل کی ہے۔ یہ میرے کیریئر کی یادگار فتح ہے جسے شاید میں کبھی نہ بھول سکوں۔ اس سے قبل کئی میچ قریب ا?کر ہار گئے لیکن پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانا واقعی نا قابل فراموش فتح ہے۔ میچ کے چار دنوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو دباو¿ میں لانے کی کوشش کی، وکٹ چیلنجنگ تھی لیکن ہم نے سب کو حیران کرکے میدان مار لیا۔

دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے خاتون 3 بچوںسمیت ہلاک

خیرپور(ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں خیرپور کے مقام پر مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 3 بچے ڈوب پر جاں بحق ہوگئے۔کشتی میں سوار 15 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ خاتون اور تینوں بچوں کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئیں۔واقعہ خیرپور میں کچے کے علاقے سگیو میں لاڑکانہ جاتے ہوئے پیش آیا، کشتی میں 20 افراد سوار تھے جن میں سے 15 افراد کو دریائے سندھ سے نکال کر زندہ بچالیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ مسمات فاطمہ، 5 سالہ محمد حنیف، 6 سالہ عبدالرحمٰن اور 4 سالہ عائشہ شامل ہیں جو کشتی الٹ جانے سے دریائے سندھ میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔امدادی رضاکاروں نے ایک گھنٹے کے بعد عائشہ کی لاش دریا سے نکالی جبکہ دیگر کی لاشیں کچھ دیر بعد دریا سے نکال لی گئیں۔جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب سے واپس لاڑکانہ جارہے تھے کہ واقعہ پیش آیا۔لاپتہ افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے سکھر اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کشتی میں گنجائش سے زائد سے افراد موجود تھے، واقعے کے بعد کشتی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گاﺅں کے لوگ غریب ہیں اور وہ ٹرانسپورٹ کے مہنگے کرائے کے بجائے کشتی پر جانا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے سرکاری طور پر بھی غوطہ خور منگوائے، جنہوں نے لاپتہ ہونے والے افراد کی لاشیں نکالنے میں مدد فراہم کی۔بعد ازاں لاشوں کو گھر منتقل کردیا گیا جہاں گاﺅں کی فضا سوگوار ہے۔