ایشیا پیسیفک اقتصادی تنظیم کا اجلاس چین-امریکا تجارتی تنازع کی نذر ہوگیا

پاپوا نیو گائنیا(ویب ڈیسک ) ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس چین اور امریکا کے مابین تجارتی تنازع کی نذر ہوگیا۔21 رکنی ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس جزیرہ ریاست پاپوا نیو گائنیا میں ہوا جس میں شریک رکن ممالک مشترکہ ایجنڈے پر اتفاق نہ کرسکے۔یہ پہلا موقع ہے کہ 25 سالہ تاریخ میں سالانہ اجلاس بنا کسی مشترکہ اعلامیئے کے بغیر ختم ہوا اور اجلاس کا نتیجہ فوٹو سیشن تک محدود رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس کے خاتمے پر تیار کیے گئے ڈرافٹ میں امریکا نے چین پر غیرمنصفانہ تجارت کا الزام عائد کیا جب کہ چین نے کہا کہ امریکا معاملے کو پیچیدگی میں الجھانا چاہتا ہے تاہم اس ڈرافٹ کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔پاپوا نیو گائنیا کے وزیراعظم پیٹر اونیل نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان تنازعہ پر پوری دنیا تشویش میں مبتلا ہے اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس کے دوران کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی متفقہ نتیجے پر نہ پہنچنے کے ذمہ دار ممالک میں امریکا اور چین بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ تجارتی تنازع کے باعث امریکا اور چین ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرچکے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے میچ پاکستان سے چھین لیا، شاہینوں کو 4 رنز سے شکست

ابو ظہبی (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جان سے دیئے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب یں پاکستان کی پوری ٹیم ہی 171 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ میچ سنسنی خیز مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جب اظہر علی وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کا مجموعہ 154 رنز تھا عین اسی موقع پر پاکستان کی اچانک تین وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں اور میچ کا رخ پلٹ گیا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 65 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ اسد شفیق 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور محمد حفیظ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے امام الحق صرف 27 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دوسر ے نمبر پر آنے والے پروفیسر صاحب بھی ماسٹری نہ لگا سکے اور صرف 10 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے اور حارث سہیل بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور محض 4 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پٹیل نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سودھی اور ویگنار نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے پوری مخالف ٹیم 153 رنز پر پولین پہنچا دی جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 227 رنز کی اننگ کھیلی اور 74 رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان کے 227 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 249 رنز کی اننگ کھیلی اور پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیا۔ گزشتہ روز پاکستان کے شاندار باولر حسن علی اور یاسر شاہ مخالفین پر قہر بن کر برس پڑے اور دونوں باولرز نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔

بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کا بھرپورجواب دیا جائیگا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی( ویب ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویڑن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں ان کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کےمطابق صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیڈ بیک دیا اور اپنے علاقے میں پاک فوج کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بھارتی فورسز کی سیز فائر کی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے، اس صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جاتاہے، ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے 3پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمود الرشید کے بیٹےاور دیگر افراد کے خلاف تنازع کے بعد مقدمہ درج کروانے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعید شامل ہیں، تینوں افراد کو مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کیا۔قبل ازیں ملزمان کے خلاف اسٹیشن ہاو¿س افسر (ایس ایچ او) غالب مارکیٹ ریحان جمالی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان تھانہ غالب مارکیٹ کے محافظ اسکواڈ میں تعینات تھے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دوران ڈیوٹی جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرکے رقم بٹورتے تھے اور ان ملزمان نے شہری علی مصطفیٰ اور فضل جمیل سے بھی 2 ہزار روپے رشوت لی جبکہ ان کے اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے نکلوانے کا کہا جس پر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کرگیا۔مذکورہ ایف آئی آر کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی جبکہ ان کے پاس سے مختلف جوڑوں کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔بعد ازاں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ معاملہ سامنے آیا تھا اور پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یکم اکتوبر کی رات کو لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) پارک کے نزدیک پولیس اہلکار مبینہ طور پر ایک کار میں موجود لڑکا اور لڑکی کو پکڑ کر تھانے لے کر آئے تھے جس پر لڑکے نے صوبائی وزیر برائے ہاو¿سنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن کو فون کر کے بلایا جو فوری طور پر 2 گاڑیوں میں اپنے 3 دیگر دوستوں کے ہمراہ پہنچ گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد نے اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور انہیں اپنی گاڑیوں میں بٹھا کر فرار ہوگئے، بعدازاں پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر چھوڑ دیا گیا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ایک کمزور مقدمہ درج کیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں کے اغوا کے معاملے کی تفتیش کیے بغیر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کارسواروں کا پیچھا کیا اور کلوزسرکٹ کیمرا (سی سی ٹی وی) کی مدد سے ایک کار کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے تھے جو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔بعد ازاں لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ اغوا کے الزام میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر کے بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی تھی۔

چین سے ایک نوجوان سرگودھا سے لڑکی بیاہ کر لے گیا ، جوڑا ایک ساتھ کیسا دکھتا ہے ؟ تصویر سامنے آ گئی

سرگودھا(ویب ڈیسک )آج کل شادیوں کا سیزن جاری ہے اور یہ سیزن تو گزشتہ کی نسبت زیادہ ہی پرجوش رہا کیونکہ کئی پاکستانی غیر ملکیوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، امریکہ سے آئی دلہن کے بعد اب چینی نوجوان سرگودھا سے پاکستانی لڑکی کو بیاہ کر لے گیا ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی جیت کی طرف پیش قدمی جاری، 46 رنز درکار

ابوظہبی(ویب ڈیسک ) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں جیت کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور اسے جیتنے کے لیے صرف 46 رنز درکار ہیں۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔کھیل کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 130 رنز بنا لیے جبکہ اسے جیت کے لیے مزید 46 رنز درکار ہیں۔دن کے آغاز پر پاکستان نے 37 رنز بغیر کسی کھلاڑی کے آو¿ٹ ہوئے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو 40 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 27 رنز بنانے کے بعد اعجاز پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد محمد حفیظ 10 رنز بنانے کے بعد 44 کے مجموعے جبکہ حارث سہیل 48 رنز پر آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔تجربہ کار اظہر علی اور اسد شفیق نے ٹیم کو سنبھالا اور 82 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکال کر جیت کی راہ پر گامزن کیا۔کھانے کے وقفے سے پہلے اسد شفیق 46 رنز بنانے کے بعد وینگر کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔پہلی اننگز میں بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سبب پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھاری برتری کا نادر موقع گنوا دیا تھا اور نیوزی لینڈ نے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی تھی۔پاکستانی باو¿لرز کی شاندار باو¿لنگ کی بدولت پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوگئی تھی۔پاکستانی ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے کم اسکور کے مقابلے میں صرف 227 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی تھی اور صرف 74 رنز کی برتری ہی حاصل کر پائی تھی۔دوسری اننگز میں یاسر شاہ اور حسن علی کی شاندار باو¿لنگ کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 249 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی اور 74 رنز کے خسارے کے سبب پاکستان کو 176 رنز کا ہدف ملا تھا۔

کارل پیٹرسن شمٹ: سانپوں کے ماہر جنھیں سانپ نے کاٹا اور انھوں نے اپنی موت کی ڈائری خود لکھی

لاہور (ویب ڈیسک) ستمبر 1957 میں شکاگو میں لنکن پارک چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے ایک سانپ کا بچہ شہر کے فیلڈ میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں شناخت کے لیے بھیجا۔76 سینٹی میٹر لمبے اس سانپ کا معائنہ سانپوں کے ماہر کارل پیٹرسن شمٹ نے کیا جو 33 سال کے زائد عرصے سے اس عجائب گھر میں کام کر رہے تھے۔ شمٹ مرجانی سانپوں میں خاص مہارت رکھتے تھے۔چنانچہ انھوں نے سانپ کے بچے کی شناخت کے کام کی ہامی بھر لی۔سانپ کا کاٹناکارل نے لکھا تھا کہ اس سانپ کی جِلد چمکدار رنگوں والی تھی اور اس کے سر کی شکل ایسی تھی جیسی جنوبی افریقہ میں درختوں پر رہنے والے سبز سانپوں کی ہوتی ہے جسے ‘بومسلینگ’ کہا جاتا ہے۔لیکن جس امر پر وہ حیران ہوئے وہ یہ تھا کہ اس جانور کی مقعد کی کھال جڑی ہوئی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے وہ کام کیا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا یعنی انھوں نے اس سانپ کا مزید معائنہ کرنے کے لیے اسے پالنا شروع کر دیا۔جس سانپ نے شمڈ کو کاٹا وہ جنوبی افریقہ میں پایا جانے والا ایسا ہی سانپ بومسلینگ تھا۔جیسے ہی انھوں نے سانپ کو اٹھایا اس نے ان پر حملہ کیا اور انگوٹھے پر کاٹ لیا جس سے دو چھوٹے چھوٹے خون کے نشان بن گئے۔کارل نے اپنے انگوٹھے سے خون چوسنا شروع کر دیا اور طبی امداد لینے کے بجائے اس زہر کے اپنے اوپر پڑنے والے اثرات کے بارے میں لکھنا شروع کر دیا۔24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ان کی جان جا سکتی تھی۔کارل کا آخری دن شاید کارل کا بہت سارے دیگر ماہر حشراتیات کی طرح یقین تھا کہ بومسلینگ نسل کے سانپ اتنا زہر پیدا نہیں کرتے کہ وہ انسانی جان لے سکیں۔چنانچہ اپنی موت سے چند گھنٹے قبل، وہ گھر گئے اور جسم پر زہر کے اثرات کے بارے میں ریکارڈ کیا۔امریکہ کے پبلک ریڈیو پی آر آئی کے پروگرام ‘سائنس فرائیڈے’ میں ایک ویڈیو ریلیز کی گئی ‘ڈائری آف اے سنیک بائیٹ ڈیتھ’ یعنی سانپ کے کاٹنے سے واقع ہونے والی موت کی ڈائری، جس میں ان کے آخری گھنٹے انہی ہی کی زبان میں پیش کیے گئے جو انھوں نے اپنی ڈائری میں قلمبند کیے تھے۔شمڈ نے شکاگو میں رینگنے والے جانوروں کا سب سے بڑا مرکز قائم کیا تھا4:30 – 5:30 شام: قے کے بغیر سخت متلی کی کیفیت۔ سب اربن ٹرین پر ہوم وڈ جاتے ہوئے۔5:30 – 6:30 شام: سخت ٹھنڈ اور کپکپاہٹ کے بعد 101.7 بخار۔ 5:30 پر منہ میں لعابی جھلیوں سے خون آنا، بظاہر مسوڑوں سے۔
8:30 رات: دودھ کے ساتھ ٹوسٹ کے دو ٹکڑے کھائے۔9:00 سے 12:20 رات: اچھی نیند آئی۔ رات 12:20 بجے پیشاب کیا جس میں زیادہ تر خون تھا لیکن کم مقدار میں۔4:30 صبح: پانی کا ایک گلاس پیا جس کے بعد شدید متلی کی کیفیت اور قے ہوئی، معدے نے شام کا کھانا ہضم نہیں کیا تھا۔ بہتر محسوس کیا اور صبح 6:30 تک سویا رہا۔طبی امداد سے انکارموت سے چند گھنٹے سے قبل کارل سے طبی امداد کے بارے میں پوچھا گیا۔ لیکن انھوں نے انکار کر دیا تاکہ وہ جو علامات محسوس کر رہے تھے وہ متاثر نہ ہوں۔اس کے بجائے انھوں نے اپنے سائنسی تجسس کی تسکین کے لیے ناشتے کے بعد نہایت احتیاط سے تحریریں لکھیں۔26 ستمبر صبح 6:30 بجے: جسم کا درجہ حرارت 98.2۔ سیریل اور ابلے انڈے ٹوسٹ کے ساتھ، سیب کی چٹنی اور کافی کا ناشتہ کیا۔ ہر تین گھنٹے بعد ایک اونس کے قریب پیشاب میں خون کا آنا۔ منہ اور ناک سے خون کا بہنا لیکن بکثرت نہیں۔

خاتون اول کی سیاست میں انٹری

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے معاملات میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سیاسی میدان میں اترنے کے لئے تیار ہو گئی ہیں اور انہوں نے پارٹی معاملات میں عمران خان کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا، بشریٰ بی بی نے حکومت کے بجائے پارٹی معاملات پر زیادہ فوکس کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے اور وہ خود تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کے معاملات کی نگرانی کریں گی، پارٹی میں متحرک اور قربانیاں دینے والے لوگوں کو ہی صوبے اور اضلاع میں عہدے دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ان تمام ایشوز پر پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں متحرک کارکنوں بارے معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔

عامر لیاقت کی دوسری شادی پر ان کی بیٹی نے انتہائی دردناک بات کہہ دی

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے خود سے لگ بھگ آدھی عمر کی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ولیمے کی تصاویر میں عامر لیاقت کے چہرے پر خوشی دیکھی جاسکتی ہے لیکن ان کی اس شادی کے باعث ان کے بچوں اور پہلی اہلیہ کی طرف سوگ کا سماں ہے۔عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں اپنے پروگرام کی 24 سالہ ٹیم ممبر سیدہ طوبیٰ انور سے نکاح کیا تھا جس کے بعد الیکشن کے ہنگامے اور مصروفیات کے باعث رخصتی کا عمل تاخیر کا شکار ہوتا چلا گیا۔ تین روز قبل عامر لیاقت کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوئی جس کے بعد وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنے گھر لے گئے۔ عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی اس شادی پر بہت خوش نظر آئے تاہم ان کی پہلی بیوی اور بچے اس پر دل شکستہ نظر آئے۔عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعائ عامر نے ایک ٹویٹ میں اپنے والد کی دوسری شادی پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا ”ایک اور دن، ایک اور سانحہ، جب بھی آپ اپنے اہلخانہ کو تکلیف دیتے ہیں آپ کو ہدایت کی مخلصانہ دعائیں ملتی ہیں ،یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈلوانے والے کیلئے بھی ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ اللہ آپ کی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پوچھ دیں گے۔ آپ کی دل شکستہ اور تکلیف میں مبتلا بیٹی، دعا عامر“۔

‘میں اب خود کو مسلمان نہیں سمجھتا’

لاہور( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں معروف پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکار زین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ اب وہ خود کو مسلمان نہیں سمجھتے۔برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ میں شائع رپورٹ میں برٹش ووگ کو گلوکار کی جانب سے دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اسلام کے کسی بھی قسم کے نظریات پر یقین نہیں رکھتے۔زین ملک نے کہا ‘ میں اب خود کو مسلمان نہیں کہتا، میرا ماننا ہے کہ لوگوں کے مذہبی عقائد جو بھی ہوں، یہ ان کے اور اس کے درمیان کا معاملہ ہے، جس کی عبادت وہ کرتے ہیں’۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود کو مسلمان سمجھتے ہیں تو زین ملک کا جواب تھا ‘میں خود کو مسلمان نہیں سمجھتا’۔گلوکار نے کہا کہ وہ اب اسلامی عبادات و فرائض پر مزید عمل نہیں کرتے ‘ میں اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ مخصوص گوشت کو کھانے کی ضرورت ہے، جسے ایک مخصوص طریقے سے دعا پڑھ کر ذبح کیا جائے۔ میں ایک مخصوص زبان میں دن میں پانچ بار نماز پڑھنے پر بھی یقین نہیں رکھتا، میں ان میں سے کسی کو نہیں مانتا۔ میں بس یہ مانتا ہوں کہ اگر آپ اچھے فرد ہیں تو ہر چیز آپ کے لیے درست ہوگی’۔خیال رہے کہ زین ملک کے والد پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں نے برطانوی خاتون سے شادی کی، جنھوں نے اسلام قبول کیا۔اس جوڑے نے بچوں کی پرورش برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ میں اسلامی طریقے سے کی۔گلوکار نے انٹرویو کے درمیان مزید کہا ‘ میں اپنے مذہب کو اپنے اور اس کے درمیان رکھنا چاہتا ہوں جس پر میں یقین رکھتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ اس سے مجھے زندگی میں اچھے طریقے سے بڑھنے میں مدد ملے گی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین نے انہیں اور ان کے بہن بھائیوں کو مکمل مذہبی آزادی دی۔زین ملک کے اس انٹرویو پر ٹوئٹر پر مداحوں کا شدید ردعمل سامنے آیا۔اکثر ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ گلوکار کو اس پر شرمندہ ہونا چاہئے جبکہ کچھ نے انٹرویو کو سراہا مگر اسلامی عبادات کا مذاق اڑانے پر زین ملک پر شدید تنقید کی۔کچھ ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ خدا زین ملک کو درست راستے پر چلنے کے لیے رہنائی فراہم کرے، ہم بھی مثالی مسلمان نہیں مگر اپنے مذہب کو چھوڑنا بہت بڑا نقصان ضرور ہے۔زین ملک نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران مذہب کے بارے میں کہا تھا ‘ میں اس حوالے سے فخر اور ذمہ داری کا احساس محسوس کرتا ہوں، کیونکہ یہ جانتا ہوں کہ میں اپنی طرز کا منفرد شخص ہوں، جس کا پس منظر ایسا ہے’۔انہوں نے کہا ‘ میں عبادات تو نہیں کرتا مگر میری پرورش اسلامی عقیدے کے مطابق بھی ہوئی، جو ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور اس سے مجھے ثقافت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا’۔