اجمل قصاب بھارتی نکلا

کانپور (خصوصی رپورٹ) بھارت میں اجمل قصاب کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جس پر اجمل کی جائے پیدائش بدھونا، اترپردیش درج ہے۔ ڈومیسائل جاری ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد حکومت بوکھلا گئی اور متعلقہ اہلکار پر سارا ملبہ ڈالتے ہوئے اسے برطرف کر دیا۔ ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو ریاست اترپردیش کی تحصیل بدھونا سے 21 اکتوبر 2018ءکو ڈومیسائل جاری کیا گیا۔ ڈومیسائل پر اجمل قصاب کے والد کا نام محمد عامر اور والدہ کا نام ممتاز بیگم درج ہے، اجمل قصاب کو نومبر2012 ءمیں پھانسی دی گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ڈومیسائل منسوخ اور متعلقہ اہلکار کو برطرف کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسر پراوندر کمار نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ڈومیسائل جاری کیا گیا تھا لیکن یہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جاری ہوا اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

اس پاکستانی نوجوان نے 75 کلو وزن کیسے کم کر لیا، ریکارڈ قائم کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اس پاکستانی نوجوان نے چند ماہ میں 75کلوگرام وزن کم کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق فہد نامی یہ نوجوان بچپن سے ہی موٹاپے کا شکار تھا تاہم اس میں شدت 19سال کی عمر کو پہنچ کر آنی شروع ہوئی اور اس کا باڈی میس انڈیکس 45تک پہنچ گیا۔ تاہم ایک روز اس کے والد نے اسے ایسی بات کہی کہ اس نے دل سے وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور اب سلم سمارٹ ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فہد کا کہنا تھا کہ ”میرے والد ذیابیطس کے مریض تھے اور انہیں دل کا بھی عارضہ لاحق تھا۔ ان کی شدید خواہش تھی کہ میں اپنے موٹاپے پر قابو پاﺅں۔ ایک روز انہوں نے مجھے اپنے پاس بلایا اور کہا ”ہم تمہارے لیے اتنا کچھ کر سکتے ہیں اور تم ہمارے لیے پتلا نہیں ہو سکتے۔“ اس کے چند ہفتے بعد وہ جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے تاہم ان کی اس بات نے میری زندگی بدل دی۔ میں نے باقاعدگی سے جم جانا شروع کر دیا اور صحت مندانہ خوراک کھانی شروع کر دی۔ جب میں نے وزن کم کرنا شروع کیا تو مجھے ڈائٹ اور ورزش کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ تاہم میں نے دلجمعی کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے محنت کی اور آج اس کا ثمر مجھے مل چکا ہے۔ میرا وزن جو 155کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اس میں 75کلوگرام کمی آ گئی ہے۔ اپنا وزن کم ہونے سے زیادہ خوشی مجھے اس بات کی ہے کہ میں نے اپنے والد کی خواہش پوری کر دی ہے۔“

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ،نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل،چیف جسٹس سربراہی کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک )سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کالارجربنچ تشکیل دےدیا،بنچ میں چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس آصف سعیدکھوسہ سمیت 5 ججزشامل ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سانحہ ماڈل ٹا?ن کیس کی نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست کی سماعت کی، عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیراپرفردجرم عائدہونے کے بعدکیس زیروپر آگیاہے،کیس کی دوبارہ تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کیلئے سپریم کورٹ کالارجربنچ تشکیل دےدیا،بنچ میں چیف جسٹس پاکستان،جسٹس آصف سعیدکھوسہ سمیت 5 ججزشامل ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بنچ میں دیگرصوبوں کی نمائندگی بھی ہوگی،لارجربنچ 5 دسمبرسے اسلام آباد میں کیس کی سماعت کرےگا۔

بالی ووڈ ‘ پرکشش اداکارہ سشمتا سین 43 برس کی ہو گئیں

حیدر آباد (شوبزڈےسک) بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمتا سین 43 برس کی ہو گئیں۔ 19نومبر 1975 کو بھا رتی ریاست آندھرا پر دیش کے شہر حیدر آبا د میں پیدا ہونے والی سشمتا سین نے1994ء میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا۔1996 ء میں فلم ’دستک ‘سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی سشمتا نے 1999ء میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکاری کے جو ہر دکھاکر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا۔فلم ’دستک‘ ،’بیوی نمبر ون‘،’فی الحال‘،’میں ہو ں نا‘،’زندگی راکس‘،’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘، ’دولہا مل گیا‘ اور دیگرکئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سشمتا نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

شہباز کی پیشی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت کریگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹان کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ جس میں نامزد ملزم شہباز شریف کو بھی پیش کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹان کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں نامزد نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، خواجہ آصف سمیت دیگر 139 ملزمان کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹان میں نوٹس نیب لاہور کو موصول ہوگیا ہے اور شہباز شریف کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، شہباز شریف کی پیشی کے حوالے سے نیب لاہور نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹان کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ سلمان رفیق‘ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سمری ای سی ایل کمیٹی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ای سی ایل کمیٹی کی سفارش پر مذکورہ شخصیات کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،دوسری جانب وزارت داخلہ نوز شریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کے نام نکالنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہ کر سکی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ سلمان رفیق‘ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو الگ الگ درخواستیں ارسال کررکھی ہیں اور ان درخواستوں کے ساتھ مذکورہ شخصیات کے خلاف چلنے والی انکوائریوں اور تحقیقات کی رپورٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر ان میں سے ابھی تک کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ یہ تمام نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سمری ای سی ایل کمیٹی کو ارسال کرے گی۔ کمیٹی نیب کی طرف سے فراہم کئے گئے شواہد اور کیسوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی جن افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرے گی ان کے کیس حتمی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھجوائے جائینگے۔

این آر او نہیں ملیگا ، فواد چودھری ڈٹ گئے

اسلام آباد، جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں قبرستان جیسی خاموشی اختیار کی تو ملک نہیں چلے گا اور عوام کی نمائندگی نہ کرنے والی پارلیمنٹ نہیں چل سکتی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جہلم کے علاقے فتح پور میں کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور حکمران میٹرو بناتے رہے، اسکول میں بچوں کے پاس بیٹھنے کے لیے کرسی نہ ہو اور میٹرو بنالیں تو یہ زیادتی ہے، ہرسال جہلم سے اربوں روپے قومی خزانے میں جاتے ہیں لیکن پچھلی حکومت میں چھوٹے علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، لہذا ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 1500 ارب گئے لیکن کوئٹہ میں اسپتال نہیں، 10 سال میں اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے اس کا حساب ہونا چاہیے، جب میں کہتا ہوں ڈاکوں کو نہیں چھوڑوں گا اور کرپشن کی طرف توجہ دلاں اور تو اپوزیشن واک آٹ کر جاتی ہے، کہتے ہیں کہ ظلم ہوگیا اور جمہوریت خطرے میں پڑگئی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں پیسوں کا حساب مانگوں تو الزام لگتا ہے کہ پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جارہا، ملک کے فیصلہ ساز لوگوں کو بتادیتا ہوں کہ اس طرح سے پارلیمنٹ چلائی تو ملک نہیں چلے گا، آپ پارلیمنٹ میں قبرستان جیسی خاموشی چاہتے ہیں کہ کوئی سوال نہ کرے اور گریبان نہ پکڑے، میں اربوں کھربوں لوٹنے والوں سے سوال کروں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے، مجھے بتائیں عوام کی نمائندگی نہ کرنیوالی پارلیمنٹ اور جمہوریت کیسے چل سکتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو جمہوریت عوام کے بارے میں نہیں سوچے گی وہ ملک میں نہیں چل سکتی،پارلیمنٹ میں کوئی کھربوں روپے کی کرپشن کا سوال کردے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ، اپوزیشن چاہتی ہے خاموشی سے بڑے ایوانوں میں وقت گزرتا رہے ،چھوٹے علاقوں کا بجٹ بھی بڑے شہروں میں اورنج لائن جیسے منصوبوں پر لگا دیا گیا،پاکستان میں کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سیاست شروع کی تو ان کے پاس سائیکل اور موٹر سائیکل تھی لیکن اب ان کے پاس لگژری گاڑیاں ہیں ایسے لوگوں کو حساب کتاب تو دینا پڑے گا ، ہم چوروں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کا وعدہ پورا کرینگے۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چھوٹے اضلاع وسائل سے محروم رہے ہیں، جو ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن ان کے پیسے ان ہی کے پاس دوبارہ نہیں پہنچتے۔انہوں نے کوئٹہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اسمبلی میں کہا کہ 15 سو ارب روپیہ بلوچستان گیا لیکن پھر بھی کوئٹہ میں بہتر ہسپتال موجود نہیں ہے، سابق حکمرانوں کے بچے لندن میں اسکول پڑھتے ہیں، بلوچستان میں کہیں بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو طیاروں کے ذریعے متاثرین کو کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔جب ماضی کی حکومتوں سے اس بارے سوال کیا جاتا ہے تو وہ سر پکڑ کے بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں آگئی ہے۔ اپوزیشن کو کرپشن کا حساب کتاب تو دینا ہی پڑے گا ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر آپ پارلیمنٹ اور بڑے ایوانوں میں یہ چاہتے ہیں کہ خاموشی سے وقت گزرتا رہے اور کوئی کسی سے کھربوں روپے کا سوال نہ کرے، کیونکہ اس سوال پر کہا جاتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں آگئی ہے۔انہوں نے سوال کیا جو جمہوریت عام آدمی کی ہی نمائندگی نہیں کرے گی وہ نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے علاقوں کا بجٹ بھی بڑے شہروں میں اورنج لائن جیسے منصوبوں پر لگا دیے گئے ہیں۔اپنے حریفوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جن انہوں نے سیاست شروع کی تھی ان کے پاس سائیکل اور موٹر سائیکل تھی، لیکن اب ان کے پاس لگژری گاڑیاں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ایسے افراد سے ان کی اس دولت کے بارے میں سوال کریں گے تو ملک میں جمہوریت خطرے میں آجائے گی۔اپنے وعدے کے دہراتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے چوروں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، وہ پورا کرکے دکھائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ این آر او مل جائے لیکن عمران خان کبھی این آر او نہیں دیں گے، اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، اگریہ کہیں کہ حکومت کرپشن کیسز کی پیروی نہ کرے تو یہ ناممکن ہے،آصف زرداری سمیت دیگر کے جیل جانے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا، پرویز الہی اور عثمان بزدار آمنے سامنے آئے تو ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہوں گے، حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیراعظم 29 نومبر کو قوم کو اعتماد میں لیں گے، اچھی ٹیم ملنے تک افسران کی ٹرانسفرز پوسٹنگز ہوتی رہیں گی اور وزرا کو کارکردگی پر ہٹانا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر چیز کو کارپٹ کے نیچے ڈالنے کا کلچر بن گیا ہے، اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے اپوزیشن جماعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں موجودہ حکومت نے ایک چپڑاسی تک نہیں لگایا، اگر یہ کہے کہ حکومت کرپشن کیسز کی پیروی نہ کرے تو یہ ناممکن ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی اکا ﺅ نٹس کے بارے میں سپریم کورٹ کو حکومتی تحقیقات سے بھی آگاہ کریں گے، آصف زرداری کو اندازہ ہی نہیں کہ وہ عوام میں کتنے غیر مقبول ہیں، آصف زرداری سمیت دیگر کے جیل جانے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔پنجاب میں وزیراعلی اور حکومتی اتحادی جماعت(ق) لیگ میں دوریوں سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہی اور عثمان بزدار آمنے سامنے آئے تو ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے حالیہ دھرنوں سے متعلق کہا کہ دھرنے والوں سے معاہدہ حالات پر امن رکھنے کے لیے کیا، بات چیت کے دوران کچھ لو اور کچھ دو کرنا پڑتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے پارلیمانی کمیٹی صرف بات چیت شروع کرنے کے لیے بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیراعظم 29 نومبر کو قوم کو اعتماد میں لیں گے، اچھی ٹیم ملنے تک افسران کی ٹرانسفرز پوسٹنگز ہوتی رہیں گی اور وزرا کو کارکردگی پر ہٹانا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوںکو انگریزی پڑھانے والا استاد نہیں۔ حکمرانوں کے بچے لندن اور امریکہ میں پڑھ رہے ہیں۔ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔ ہسپتالوں کی حالت زار پر افسوس ہوتا ہے یہاں لوگ کھانسی آنے پر لندن چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور حکمران میٹرو بناتے رہے۔ جہلم میں ہزاروں سال پرانی تاریخ کے امین لوگ ہیںحکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان علاقوں کی ترقی کے لئے اقدامات کرے ہر سال جہلم سے اربوں روپے قومی خزانے میں جاتے ہیں۔ پندرہ سو ارب روپے بلوچستان گئے مگر کوئٹہ میں ہسپتال نہیں۔ پچھلے دس سالوں میں خرچ ہونے والے کھربوں روپے کہاں گئے۔ عوام کی نمائندگی نہ کرنے والی پارلیمنٹ کیسے چل سکتی ہے۔ ایسا نظام بنائیں گے کہ سرکاری پیسہ عام آدمی کی مرضی سے استعمال ہوسکے۔ یہ صرف بلدیاتی نظام سے ہی ممکن ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے پاس پینے کا پانی نہیں روز گار نہیں بجلی نہیں سائیکل پر سفر کرنے والے آج بڑی بڑی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔ جہلم اور چکوال کے لوگ پاکستان کی سرحدوں پر پہرہ دیتے یں۔ عمران خان طاقتور بلدیاتی نظام کی بات کرتے ہیں۔ عام آدمی کی نمائندگی نہ کرنے والی جمہوریت کیسے چلے گی؟ سعد رفیق نے موٹر سائیکل سے سیاست کا آغاز کیا۔ سعد رفیق کے پاس آج دس دس گاڑیاںہیں۔ سعد رفیق وغیرہ سے پوچھیں جب سیاست میں آئے تو ان کے پاس کیا تھا۔ تحریک انصاف نے جو وعدے کئے وہ پورے ہوں گے۔ پہلا وعدہ چوروں کے احتساب کا کیا تھا جو پورا کرکے دکھائیںگے۔

عظیم قیادت اہم مقاصد کیلئے یوٹرن لیتی ہے : عمران خان

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخلص قیادت ملک کے مفادات میں جب کہ کرپٹ قیادت اپنی ناجائز دولت کو بچانے کے لیے یوٹرن لیتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ’یوٹرن‘ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لئے یوٹرن لینا دراصل عظیم قیادت کی نشانی ہوتی ہے جب کہ چوری اور ناجائز طریقے سے دولت جمع کرنے والے اپنی کرپشن کی کمائی کو بچانے کے لیے یوٹرن لیتے ہیں۔

فلم ”کلنک“میں ورون دھون کے کیریئر کے مشکل ترین مناظر عکس بند

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ”کلنک“ میں کیریئر کے مشکل ترین مناظر عکسبند کروائے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے دھرما پروڈکشن نے اپنے ٹویٹ اکاﺅنٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ اداکار ورون دھون نے فلم ”کلنک“ میں اپنے کیریئر کے مشکل ترین مناظر عکسبند کرا ئے ہیں جس کے لیے انہوں نے پیا ر اور نیک تمنا ﺅں کا اظہار کیا ہے۔

نواز ، بلاول نے کئی یوٹرن لئے ، فیاض الحسن چوہان کا اہم بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بقول اسٹر ٹٹیجی میں خرابی آنے پر راستہ تبدیل کرنا یوٹرن ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میں ہٹلر نہیں بنوں گا۔ خورشید شاہ ٹ لگائے ہوئے ہیں وزیراعظم نے ہٹلر کو ہیرو مان لیا۔ خورشید شاہ کی منطق و عقل پر افسوس ہے۔ نجی ٹی وی پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے پوچھنے پر نواز شریف نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔ بلاول بھٹو نے کئی بار نون لیگ کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کیں اور پھر آصف زرداری کے کہنے پر یو ٹرن لیتے رہے۔ عمران خان پر تنقید کرنے والے قومی خزانے کو چاٹ گئے ہیں۔ پاکستان کو 96ارب ڈالر کا مقروض کر دیا گیا۔ ریلوے، سٹیل ملز، پی آئی اے کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائیٹ ٹو انفارمیشن بل کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا۔ ہم ہیلتھ کارڈ اور بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔ میری وزارت پہلی دفعہ کلچر پالیسی لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا رانا ثناءاور مشاہد اللہ خان عمران خان کی ذاتی زندگی پر تنقید کرتے ہیں۔ ہمارے کسی کارکن نے کسی سیاسی لیڈر کی ذات یا گھر پر تنقید کی ہو تو بتائیں۔ انہوں نے کہا ہم اشتہارات کیلئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔ پنجاب میں ہم نے بہت سے نئے قوانین فائنل کرلیے ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو ڈیم بنانے کے منصوبے پرعمل کررہی ہے۔ وائس آف پنجاب میوزک ٹیلنٹ پروگرام لا رہے ہیں۔ 6ہزار فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس لارہے ہیں۔ ایڈوئزری کلچرل کونسل بنائی ہے انہوں نے کہا نواز شریف کے دور حکومت میں ذاتی کاروبار کیلئے دورے ہوتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے 3ما ہ میں ابھی تک ایک چھٹی بھی نہیں کی۔ وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار کسی سیاسی یا انتظامی عہدے پر فائز نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہتر خدمت کررہے ہیں لیکن ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے چور ڈاکوﺅں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پرویز الہٰی سے 20سال سے محبت کا تعلق ہے، وہ وزیراعظم کے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ سینٹ میں ہماری سادہ اکثریت نہیں۔ ہمیں قومی اسمبلی میں بھی دو تہائی اکثریت نہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ بلدیاتی نظام کے حوالے سے معاملات طے ہو چکے ہیں۔ آئیندہ اسمبلی اجلاس میں بل پیش کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں بااختیار بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے۔ یوسف صلاح الدین کی ثقافت کے حوالے سے بڑی خدمات ہیں۔ عوامی مفاد کے تمام منصوبے ہم چلائیں گے ۔ پرویزالہیٰ دور کے 80فیصد مکمل منصوبے بھی 10سال بندرہے۔ کسی چور کرپٹ کی پی اے سی کی چیئرمین نیب نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا زرداری اورشہباز شریف نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر این آر او مانگنے کی دھمکی دی تھی۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

ڈاکٹر عمر سیف کو بل گیٹس سمیت متعدد ممالک کی پر کشش آفر

لاہور(آئی اےن پی) پی آئی ٹی بی کی چےئر مےن شپ سے فارغ ہونےوالے ڈاکٹر عمر سیف کو بل گیٹس سمیت متعدد ممالک نے آٹی کی وزارت اور دس ہزار ڈالر فی گھنٹہ دینے کی پیشکش کر دی ۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق عمر سیف کے والد کرنل ریٹائرڈ سیف نے بیٹے کی برطرفی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ پی ایچ ڈی ہولڈر میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو میرے بیٹے کا مقابلہ کر سکے،ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ان تمام باتوں کے باوجود پاکستان سے جانے کے لیے تیار نہیں ہے، جب سے ڈاکٹر عمر سیف کو عہدے دے ہٹایا گیا ہے متعدد غیر ملکی سفیروں نے ان کے گھر کا رخ کرلیا ہے ،جو ان کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپنے کے لیے تیار ہیں جبکہ بل گیٹس عمر سیف کو ایک گھنٹے کی کنسلٹنسی کے عوض 10 ہزار ڈالر تک کا معاوضہ دینے کو راضی ہیں۔