پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جس کا اختتام شام 4 بجے ہوگا۔ ان نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوگا جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو ناابل قرار دیا تھا۔انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 369 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے تاحال حلف نہیں اٹھایا اس لیے وہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی 180 نشستیں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کی 10، پیپلز پارٹی کی 7، مسلم لیگ (ن) کی 167 ، 4 آزاد اراکین اور راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے تحریک انصاف کو ق لیگ کے 10 ارکان کی حمایت حاصل ہونے پر حکمران اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 190 بن جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔پیپلز پارٹی کے ووٹ ملا کر (ن) لیگ کے ووٹوں کی تعداد 174 ہوجاتی ہے۔

آفریدی نے غداری کی فوری معافی مانگیں سردار عتیق کی چینل ۵سے گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد نے کہا کہ بہت افسوس اور دکھ کا اظہار کر سکتا ہوں کہ شاہد آفریدی پاکستان کے بڑے قابل احترام کھلاڑی یں لیکن جس بات کے بارے میں علم نہ ہو اس معاملے میں گفتگو نہیں کرنی چاہئے اور یہ جو کشمیر ہے جنوبی ایشیا کے خطے کی تقدیر اس سے جڑی ہوئی ہے اور یہ سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ایک کیس پڑا ہوا ہے اس پر چھ لاکھ لوگ اپنی جانیں دے چکے ہیں صرف اس نومبر کے مہینے میں ڈیلی ٹیلی گراف لندن نے کہا ہے کہ سامہ کے جنگلوں میں آتے ہوئے جو لوگ مارے گئے ان کی تعداد2½ لاکھ ہے۔ میں ڈیلی ٹیلی گراف لندن کا حوالہ دے رہا ہوں آپ کو۔ اس کے بعد اب تک ایک لاکھ لوگ سری نگر میں مارے گئے ابھی تازہ ترین بات کی گزارش کرتا ہوں کہ ایک نیویارک ٹائمز نے پچھلے مہینے میں ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ شائع کی ہے کہ خبر نہیں تجزیہ نہیں آرٹیکل نہیں ایڈیٹوریل نہیں بالکل دو اڑھائی صفحے پورے امریکہ کے پالیسی میکر جیسے اخبار نے کہا کہ تحریک آزاد کشمیر جو ہے اس میں پاکستان کا کوئی قابل دکر ہاتھ دکھائی نہیں دیتا۔ نمبر2 بات اس نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ جو تحریک میں شامل ہیں کیا وہ اپنی آزادی کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ ہیں۔ آخری بات جو لکھی ہے کہ ایک سنگل آدمی بھی ہندوستان کے ساتھ نہیں ہے اب شاہد آفریدی صاحب کو آپ نے بجا کہا ہے کہ جس کا کام ہے اس کو ساجھے۔ کرکٹ کے بارے میں مجھے تبصرہ نہیں کرنا چاہئے اور قائداعظم نے کشمیر کو شہ رگ کہا ہے۔ شہ رگ کا مطلب ہے کہ آپ ہاتھ کے بغیر، پاﺅں کے بغیر، کان کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں لیکن آپ شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ کیا مقصد تھا قائداعظم کا کہ انہوں نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا اور پھر پاکستان کے چار صوبے اگر نہیں سنبھالے جاتے تو اس کا مطلب ہے کہ کس نے کہا ہے کہ صوبے سنبھالے نہیں جاتے پاکستان آج دنیائے اسلام کی ایٹمی قوت ہے دنیا کی ایسی فوج ہے کہ جس نے تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔ نیٹو فورسز مل کر افغانستان میں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کر سکی۔ بے شمار قوتوں کی فوج وہاں بیٹھی وہ ناکام ہو گئی۔ بھارت کی 10 گنا بڑی فوج کو روک کے رکھا ہوا ہے۔ فوج دنیابھر میں ہماری نیک نامی کا باعث ہے۔ ہم ایٹمی قوت ہیں شاہد آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے کہ لاکھوں کشمیریوں کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے اور انہیں پورے جغرافیہ و تاریخ کا علم ہونا چاہئے۔ یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے۔ آج آسیہ اندرابی ہندوستان کی جیل میں بیٹھی ہوئی ہے ایک پاکستانی بلے باز یہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر کو چھوڑ دیں بھارت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ اللہ کے فضل سے پاکستان چل رہا ہے چلے گا اوریہ اللہ کے فضل و کرم سے چلنے کے لئے قائم ہوا ہے۔ ان کا بیان نہایت توہین آمیز بیان ہے ان کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے۔ پاکستانی جھنڈے کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا روح اور جان کا رشتہ ہے۔ شاہد آفریدی شے کیا ہے وہ کیا جانتا ہے پاکستان کی سیاست بارے۔ شاہد آفریدی کے اس بیان کو بھارت خوب ہوا دے رہا ہے اس کو ایکسپلائٹ کرے گا کہ اب تو لوگ پاکستان میں کہتے ہیں کہ کشمیر کو اس کے حال پر چھوڑو۔ اس کے حال پر چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ پنڈت نہرو نے 1964ءمیں ایک قانون بتایا تھا جس میں کشمیر کو انڈیا کا ایک صوبہ بنا دیا تھا آپ جب کبھی بات کرتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ دیکھیں جی ہم اپنے لازمی حصے کو جو کہ اس کا حصہ ہے آپ کو پتہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ یہ کہا کرتا کہ یہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے یعنی ایک حصہ جو ہم سے عہدہ نہیں کہا جا سکتا۔ اٹوٹ انگ کی بولی یہ شاید شاہد آفریدی نے اب بولی ہے۔ پاکستان میں اب اس قسم کے غداران وطن پیدا ہو گئے ہیں جو کہ جتنی بھی پاکستان کی بنیاد ہیں۔ کشمیر پاکستان کی ایک بنیاد ہے اور کشمیر کو قائداعظم نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی شہ رگ ہے کیونکہ یہاں سے پانی آتا ہے جو سارے پاکستان کو سیراب کرتا ہے اس میں پہلے ہی سندھ طاس معاہدے کے تحت دو دریا انڈیا لے جا چکا ہے اور اب شاہد آفریدی جیسے اور لوگ پیدا ہو گئے تو پھر یہ بھی کہا جانے لگے گا انڈیا کو یہ بہانہ مل جائے گا کہ دیکھیں پاکستان کے لوگ تو خود یہ کہتے ہیں۔ اگر کوئی بندہ اچھی کرکٹ کھیلتا ہے تو کیا اس کو یو این او میں سفیر مقرر کر دیں۔ کیا شاہد آفریدی کو پتہ ہے کہ پاکستان میں جو دو دریا پاکستان میں داخل ہوتے ہیں وہ کہاں سے آتے ہیں ان کے منبع جن جھیلوں سے وہ نکلتے ہیں جن جگہوں پر ان کے گلیشئر پگھلتے ہیں وہ سارا علاقہ کشمیر میں ہے۔ کشمیر سے ہی چناب، کشمیر سے ہی جہلم آتا ہے، کشمیر سے ہی سندھ آتا ہے اور ظلم ہے کہ آپ اس علاقے کو پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آج کے دور میں یعنی 2018ءمیں بات کرنا آزاد کشمیر چھوٹا سا علاقہ ہمارے پاس ہے جبکہ کشمیر کا بڑا حصہ مقبوضہ کشمیر ہے جس میں سارے وہ مقامات ہیں جو سیاحت کے ہیں جس کی بہترین سیاحت کے لئے لوگ وہاں جاتے ہیں۔ اس کو یہ کہنا کہ اس کو اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے سردار عتیق صاحب نے ٹھیک کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔

آفریدی کے بیان پر ”خبریں آفس “فون کالز کا تانتابندھ گیاشہریوں کا غصہ عروج پر

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی ے کشمیر سے متعلق بیان پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے خبرین، چینل کے دفاتر میں ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا شہریوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے اور پاکستان کی شہ رگ کو دشمن کے خونیں پنجے سے نجات دلانے کیلئے کشمیری عرصہ سے جانی، مالی قربانیاں دے رہے ہیں، شاہد آفریدی کا بیان ہزاروں شہداءکی توہین ہے کسی بھی شخص کو خواہ وہ کتنا ہی اہم ہو کشمیر کاز سے غداری کی اجازت نہیں دی جاسکتی شہریوں شاہد آفریدی کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

پہلے ہی 4صوبے سنبھالے نہیں جاتے ،ہمیں کشمیر نہیں چاہیے ،لالہ کے بیان ،گفتگو نے سب کو ہلا کے رکھ دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل اونڈر شاہد خان آفریدی کئی مرتبہ کشمیر سے متعلق بیان دینے پر شہ سرخیوں میں رہے ہیں مگر اب انہوں نے ایسا بیان دیدیا ہے کہ پاکستانی بھی برہم ہو گئے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے، پاکستان سے پہلے ہی چار صوبے نہیں سنبھل رہے جبکہ بھارت کو بھی کشمیر مت دو بلکہ اسے آزاد ملک بنا دو تاکہ کم از کم انسانیت تو زندہ رہے گی اور جو لوگ وہاں مر رہے ہیں یہ سلسلہ تو رکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے، پاکستان سے تو یہ چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر کو ایک آزاد ملک بنا دو کیونکہ انسانیت بڑی چیز ہے، وہاں جو لوگ مر رہے ہیں، بڑی تکلیف ہوتی ہے، دنیا میں کہیں بھی کسی بھی مذہب کا کوئی شخص مرے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا خوب اچھل کود کر رہا ہے اور سابق پاکستانی آل راونڈر کے اس بیان کو بھارتی ٹی وی چینل اور نیوز ویب سائٹ پر بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اپنے قومی ہیرو کی جانب سے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے وضاحتی بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہوتے ہیں، انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے، کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی چاہیے، وہاں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوتا ہے۔

ہم سب ایک خاندان متحد ہیں ،بزدار وزیر اعلی سے کوئی اختلاف نہیں ،چودھری سرور

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ کی نشستوں کے امیدوار ولید اقبال اور سیمی ایزدی بھی اس وقع پر موجود تھیں۔جنوبی پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو سینیٹ الیکشن میں بھرپور طریقے سے کامیاب کرانے کے عزم کا اعادہ کےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کی جتنی اچھی ورکنگ ریلیشن شپ اب ہے، ماضی میں کبھی نہ تھی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔ آئین کے مطابق گورنر، وزیراعلیٰ اور سپیکر کا رول متعین ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور متحد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کو ہم نے ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے حاصل کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال اور سیمی اےزدی پارٹی کے دیرینہ ساتھی ہیں۔سینیٹ الیکشن میں ہمارے دونوں امیدوار توقع سے زیادہ ووٹ لے کر جیتیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کو سمجھتا ہوں اور آپ کے جائزمسائل حل کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن پارٹی کا اپنا الیکشن ہے۔ آپ سب نے یہ الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان رتی بھر بھی اختلاف نہیں ہے۔ہم ایک پیج پر ہیں اور عمران خان کی ٹیم بن کر کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہیں۔ ہم نے پہلے بھی مل کر کام کیا ہے اور آئندہ بھی ملکر ساتھ چلتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اراکےن صوبائی اسمبلی اورتحرےک انصاف کے رہنماو¿ںنے صوبائی وزےر محنت انصرمجےد نےازی کی قےادت مےں ملاقات کی ،جس مےں فلاح عامہ کے منصوبوں اورعوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خےال کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحرےک انصاف عوام کی پارٹی ہے ۔مےرے دروازے آپ کےلئے ہر وقت کھلے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا مےری ذمہ داری ہے ۔مےں جلد سرگودھا کا دورہ کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت سے مکمل کیا جائے گا۔ صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادباغ کے علاقے میں ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کیا جائے اور مقتولین کے ورثاءکو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

عمران خان کی حُب الوطنی نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے انتہا ئی قیمتی چیز قومی خزانے میں جمع کروادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی نئی مثال قائم کر دی ہے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی انتہائی قیمتی گھڑی قومی خزانے میں جمع کروا دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی ”شوپارڈ” کمپنی کی گھڑی تحفے میں دی تھی اور وزیراعظم قانون کے مطابق گھڑی کی مالیت کا 10 فیصد ادا کر کے اسے اپنے پاس رکھ سکتے تھے مگر انہوں نے اسے قومی خزانے میں جمع کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

آل پارٹیز مجلس عمل کا آج ملین مارچ ، مال روڈ پر بینرز ، دینی جماعتوں کے کارکن تجدید عہد کرینگے

لاہور (آن لائن) متحدہ مجلس عمل پاکستان اور آل پارٹیز مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تاریخ ساز ملین مارچ آج مال روڈ لاہور پر ہوگا ،تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں لاہور کی مختلف شاہراو¿ں کو خوبصورت بینروں سے سجادیا گیا اور مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں ملین مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔ تمام مکاتب فکر کے دینی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے یہ ملین مارچ ناموس رسالت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ مطالبات پورے ہونے تک تحریک تحفظ ناموس رسالت جاری رہے گی۔ حکومتی خاتون ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں تشویشناک ہیں۔ پی ٹی آئی کی ممبر پارلیمنٹ عاصمہ حدید نے قبلہ اوّل کو یہودیوں سے منسوب کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجد خان، جماعت اسلامی کے میاں مقصوداحمد، ذکراللہ مجاہد، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا اشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا نصیراحمداحرار نے انتظامی کمیٹیوں کے بریفنگ اجلاس میں کیا۔علماءنے کہا کہ ملین مارچ میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق، علامہ پروفیسر ساجد میر، علامہ اویس نوارانی، مولانا اللہ وسایا، سینیٹر مولانا عطاءالرحمن، مولانا عبدالغفورحیدری سمیت تمام جماعتوں کے قائدین لاہور تشریف لاچکے ہیں۔ملین مارچ ناموس رسالت کے تحفظ کی تحریک سنگ میل ثابت ہوگا۔اہلیان پنجاب لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوکر ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے تجدید عہد کا اعلان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے تحفظ کے لیے کسی قربابی سے دریغ نہیں کیا جائیگا حکومت میں یہودیوں اور قادیانیوں کی حامی لابی متحرک ہو چکی ہے۔ دینی قوتیں پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی ناپاک کوششوں کی مزاحمت کریں گی حکومت آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں نہ ڈال کر شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے۔ آسیہ کیس کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ قائم کیا جائے۔دینی جماعتیں یہودی و قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بیرونی دبا¶ پر قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نثار نے ن لیگ سے رابطوں بارے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ برف پگھلنے کی باتوں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کون سی برف؟میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی معاملات پر کوئی پیش رفت ہوئی ہے،میرا ان سے کوئی لین دین نہیں ، میں نے ان سے کہا تھا کہ جی ٹی روڈ والا راستہ اختیار نہ کریں لیکن انہوں نے میری نہ مانی ،اگر نواز شریف اس وقت میری بات مان لیتے تو آج بھی انہی کی حکومت ہوتی۔ یہ باتیں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیں جو آرمی ہاﺅس راولپنڈی میں آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر ہوئی ۔ عارف نظامی نے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ تقریب میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ چوہدری نثار اور اعتزاز احسن بڑی دیر تک اکھٹے بیٹھ کر باتیں کرتے رہے۔وہاں جہانگیر ترین اور شیخ رشید بھی تھے اور میں بھی اسی صوفے پر موجود تھا تو ہماری بہت اچھی گپ شپ ہوئی ۔میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ آپ کے اور نواز شریف کے درمیان کچھ برف پگھلی توانہوں نے حیرانی سے جواب دیا کہ کون سی برف؟میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے،میرا ان سے کوئی لین دین نہیں ہے،چوہدری نثارکا مزید کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ جی ٹی روڈ والا راستہ اختیار نہ کریں۔یہ آپ کے لیے گھاٹے کا سودا ہے لیکن نواز شریف نے میری ایک نہ مانی بلکہ مجھ پر شبہ کیا۔اور یہ سوچا گیا کہ شاید میں یہ بات کسی کی ایما پر کر رہا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔اگر نواز شریف اس وقت میری بات مان لیتے تو آج بھی نواز شریف کی حکومت ہوتی۔

ماڈل ٹاﺅن کو آپریٹو سوسائٹی میں میگاکرپشن ، نیب نے 10 سال کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) احتساب بیورو نیب نے ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی میں ہونے والی بدعنوانیاں اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پچھلے 10 سالوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹرو سٹور کو غیر قانونی طور پر 52 کینال اراضی لیز پر دی گئی جبکہ اس جگہ پر ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹوہاو¿سنگ سوسائٹی کے نقشے میں قبرستان اور گرین بیلٹ ہوتی تھی مگر اس وقت کی مینجمنٹ کمیٹی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس پر قیمتی کمرشل اراضی دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے بائی لاز میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے گرین بیلٹ والی کروڑوں روپے کی جگہ کو اونے پونے داموں نیلا کر دیا تھا اور رہائشی علاقہ میں کمرشل بلڈنگ بنانے کی اجازت بھی دی۔ سابق رجسٹرار کوآپریٹو سید مقصود قادر شاہ نے 2012ء میں ایک سال تک ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کی جگہ نیلام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ ان کے ٹرانسفر کے فوری بعد سابق رجسٹرار محمد خان کھچی نے مارچ 2013ء میں اس کی نیلامی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پارکوں کو تالے لگوا کر قبضے کروائے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 2012ءاور 2013 ء کے درمیان ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے گرین بیلٹ پر قبضہ کروانے کے علاوہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں کروانے کی آڑ میں 3 سے 4 کروڑ کی رقم خرد برد کی۔ ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کے 1928ءکے نقشے میں جو گرین بیلٹ ظاہر کی گئی ہے سوسائٹی انتظامیہ نے اس کو سیل آو¿ٹ کر کے کروڑوں روپے کمائے تھے۔ پر اسرار سرگرمیوں میں ملوث سابق سوسائٹی انتظامیہ نے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کمرشل کی مدد میں موصول کیے جبکہ اہم جگہوں پر پول لگوا کر مزید پیسے بٹورے گئے اسی طرح جہاں پر پرانے ٹیوب ویل لگے ہوئے تھے اس کو بند کروا کر بھی قبضہ کروا دیا گیا۔ ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کے ہر بلاک کی گرن بیلٹ پر 10، 10 مرلے کے بغیر پارکنگ کے پلازوں کی جگہ کو نیلام کر دیا گیا اور سب سے حیران کن بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ مسجد کی پارکنگ بھی نہیں بنائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 1983ءمیں نقشہ پہلی بار تبدیل کر یا گیا۔ سابق انتظامیہ نے قبرستان کی جگہ میکرو سٹور کو 52 اراضی دے دی۔ ون بی بلاک کو کمرشل زون بنا دیا گیا۔ یہاں پر ریاض الرحمان نامی شخص نے نقشہ گھر کا بنایا ہوا ہے جبکہ موقع پر پلازہ بنایا جا رہا ہے۔ ون بی میں 13 دکانیں بنا گئی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کی سابق انتظامیہ نے 11 کروڑ روپے مالیت ، 117 بی بلاک میں ٹرسٹ کی جگہ کو فروخت کر دیا تھا۔ ایک مافیا پچھلے 4 سالوں سے لوٹ مار کر رہاہے جب اس پراپرٹی کو سیل کیا گیا تو ٹینڈر بھی نہیں کروائے گئے اور من پسند افراد کو اونے پونے داموں پر فروخت کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رہائشی علاقہ سکیورٹی رسک بنا ہوا ہے جن لوگوں کے گھر ہیں وہ یہ علاقہ چھوڑ کر کہیں اور شفٹ ہو رہے ہیں۔ ان کے گھروں میں سکول، کمرشل ادارے کھل گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پوسٹ آفس کے ساتھ سوسائٹی کی جگہ متعدد افراد کو زمین الاٹ کر دی ہے جہاں پر تعمیرات ہو رہی ہیں۔ کمرشل پلازوں پر ڈبل ڈبل منزل اور تعمیر کروا دی گئی ہیں جن کی پارکنگ کوئی نہیں ہے۔

یہ آخری پروگرام ہے : اسد عمر کا آئی ایم ایف بارے بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہا ہے تاہم یہ
پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا پڑے، آئی ایم ایف نے آج پہلی بار ہمارے سامنے رکھا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے کیا کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسدعمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے میں تاخیر کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے، ہم نے ایل پی جی کے سلنڈر پر ٹیکس 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کردیا ہے، ہم نے صرف صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد پاکستان میں اسمگل کرکے لایا گیا کوئی فون کام نہیں کرسکے گا۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اور پیکج کے حوالے سے مذاکرات کے مختلف ادوار 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔