کراچی میں فضائی آلودگی خطرناک حد میں داخل

کراچی (ویب ڈیسک)ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس نے کراچی کی فضا میں پائے جانے والی آلودگی کو خطرناک قرار دے دیا۔ماحولیاتی آلودگی ناپنے کے عالمی انڈیکس اے کیو آئی کےمطابق اس وقت کراچی کی فضا میں آلودگی 331 درجے تک پہنچ چکی ہے، جو انتہائی خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہوتی ہے جب کہ 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔انڈیکس کے مطابق اس وقت کراچی میں یہ 331 درجے ہے،جو ظاہر کرتا ہے کہ کراچی میں فضائی آلودگی خطرناک زون میں داخل ہوچکی ہے۔انڈیکس کے مطابق کراچی میں آئندہ دو دنوں تک فضائی آلودگی کی صورتحال شدید رہے گی۔واضع رہے کہ آج کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد فضا دھوئیں کے باعث انتہائی آلودہ رہی۔

شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا۔شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہا کہ ‘ پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر پاکستان کو نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیر ان کا اپنا رہنے دو، کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے دنیا نے اس کو ایشو بنایا ہوا ہے’۔بعد ازاں شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وضاحت کی کہ ‘میرے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں’۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میڈیا پر دکھایا جانے والا ویڈیو کلپ ادھورا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے کیوں کہ اس سے قبل میں میں نے جو کچھ کہا وہ اس میں موجود نہیں۔اسٹار کرکٹر نے کہا کہ ‘کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازع ہے اور وہاں بھارت کا جابرانہ قبضہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے’۔آفریدی نے کہا کہ ‘میں اور ہر پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے’۔

نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفترپرچھاپہ، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ایس بی سی اے کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو حراست میں لے لیا اور چھاپہ مار ٹیم اب بھی دفتر میں ہی موجود ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر جون 2015 میں رینجرز اور اسی سال دسمبر میں نیب نے چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔نیب نے چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی حراست میں لیا تھا۔

دپیکا اور رنویر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

روم(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی دلکش جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ کا انتخاب کیا ہے جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی میں 100 کے قریب لوگ مدعو ہیں، جن میں دپیکا اور رنویر کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے علاوہ بالی وڈ سے شاہ رخ خان، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق جوڑے نے شادی کے ملبوسات کے لیے ڈیزائنر سبیاساشی مکھرجی کا انتخاب کیا ہے۔شادی کے پہلے روز یعنی آج کولکنی روایات کے مطابق تقریب جاری ہے اور کل رنویر اور دپیکا سندھی روایت کے مطابق تقریب میں دکھائی دیں گے تاہم دونوں نے مہمانوں کو تصاویر نہ لینے اور کیمرہ یا موبائل فون ساتھ نہ رکھنے کی تلقین کر رکھی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی مہمان اپنے ساتھ موبائل فون نہ لے کر آئے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز لیک نہ ہوسکیں۔دوسری جانب یہ بھی رپورٹس ہیں کہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو ایونٹ سے دور رکھنے کی غرض سے کئی سیکیورٹی بوٹس بھی جھیل کے اطراف گشت میں مصروف ہیں جبکہ مقامی حکام نے کشتیاں کرائے پر دینے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے سے باہر کے لوگوں کو بوٹس کرائے پر نہ دیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کو ایک خصوصی رِسٹ بینڈ دیا جارہا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز کے کیمرہ لینس کو بھی اسٹیکر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر نے مہمانوں کو کہا ہے کہ وہ شادی میں انہیں تحفے تحائف دینے کے بجائے ‘دی لِو لَو لاف فاو¿نڈیشن’ (The Live Love Laugh Foundation) کو عطیہ دے دیں، جسے یہ بالی وڈ جوڑا سپورٹ کرتا ہے۔آج کل کے مقبول عام ٹرینڈ کی طرح بالی وڈ کے اس جوڑے کی زندگی کے سب سے بڑے ایونٹ پر کوئی پیش ٹیگ نہ بنے، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ سوشل میڈیا پر ‘دیپ ویر کی شادی’ (#DeepVeerKiShaadi) اور ‘دیپ ویر’ (#deepveer) کے نام سے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں، جہاں دونوں کی شادی سے متعلق خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور معلومات شیئر کی جارہی ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں گرما گرمی، چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کا مائیک بند کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فواد چوہدری کے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر صادق سنجرانی نے انہیں تنبیہ کی اور کہا کہ وزیر صاحب آپ نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ایوان چلانا حکومت کا کام ہے، حکومت زیادہ برداشت کرے۔اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ نے ان سے متعلق نامناسب بات کی۔فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ تو بابا فرید کی زمین بھی کھا گئے، کرپشن کے خاتمے کی بات کریں تو اپوزیشن کا احتجاج کیوں شروع ہو جاتا ہے۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ معاشی دہشتگردی کے خلاف کمیٹی بنائیں۔اجلاس کے دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مائیک بند کر دیا لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل بات بولتے رہے جب کہ فواد چودھری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے واک آوٹ بھی کیا۔

فیصل آباد میں وکلا کا ڈی سی آفس پر دھاوا، کمرہ عدالت پر بھی ڈنڈے برسادیے

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس پر دھاوا بول دیا اور عدالتی دروازوں پر بھی ڈنڈے برساتے ہوئے خوب ہنگامہ آرائی کی۔ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبے کے لیے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ احتجاج کے دوران وکلا بے قابو ہو کر ڈی سی آفس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ان کی ڈی سی سیف اللہ ڈوگر کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس منظر سے غائب رہی۔احتجاج کے دوران وکلا نے عدالتی دروازوں پر ڈنڈے بھی برسائے، جج کی کرسی توڑ ڈالی اور شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دور دراز سے آنے والے سائلین پیشی کی نئی تاریخ لے کر واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

عوام پر پھر بجلیا ں گرادی گئیں،قیمتوں میں 41پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 41 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اکتوبر میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی جس پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ اکتوبر میں 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، بجلی پیداوار پر کل لاگت 52 ارب روپے 12 کروڑ روپے رہی، کوئلے سے 11.65 فیصد اور فرنس آئل سے 7.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ گیس سے 20 فیصد درآمدی ایل این جی سے 23 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،? نیو کلیئر ذرائع سے 9.3 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 64 پیسے کی بجائے بجلی 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔اکتوبر کے مہینے کے فیول پرائس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

عمران خان مجھے بھی رحمۃ العالمین ﷺ کانفرس میں بلائے۔ خادم رضوی

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک ﷺکے سربراہ علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہترین فوج،اسلحہ،پہاڑ،موسم اور نہریں موجود ہیں ہمیں کسی کے نیچے لگنے کی ضرورت نہیں ہے۔علامہ خادم رضوی نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے اسلام کی بلا کیا دعوت دینی ہے جو خود اسلام کو ختم کرنا چاہ رہے ہیں۔آپ لوگ تو ٹرمپ کو کہہ نہیں سکتے کہ کلمہ پڑھ اوئے۔تم تو ٹرمپ کی جوتیاں صاف کرتے ہو۔ یہ کام صرف خالد بن ولید ہی کر سکتے تھے جنھوں نے دو سپر پاور کو دعوتِ اسلام دی۔یہ ہمیں اسلام والوں کو گالیاں دہتے ہیں انہوں نے بلا کافروں کو اسلام کی دعوت کیا دینی ہے۔خادم رضوی نے مزید کہا کہ عمران خان 12 کو ہونے والی ربیع الاول رحمت اللعالمین کانفرنس میں مجھے ضرور بلائیں جب سب سکالر تقریریں کرلیں تو 10 منٹ مجھ فقیر کو بھی ضرور دیں،وہاں جتنے بھی سکالر ہوں گے وہ مقالے اپنی جیب میں ڈال لیں گے کہ چلئے جی مولانا آگئے ہیں۔واضح رہے طابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس مرتبہ عید میلاد کو بھرپور طریقے سے سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں رحمﷺ العالمین ﷺکے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔یہ بین الاقومی کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ربیع الاول کے ماہ مکرم میں سید دوعالم ﷺکی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ، حیات طیبہ سے بین الاقوامی برادری کو ا±ٓگہی کیلئے عالمی ختم نبوت ﷺکانفرنس کروانے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور دانش مندانہ فیصلہ ہے ، عالمی ختم نبوت ﷺکانفرنس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے علمائ و مشائخ شرکت کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے پر چوہدری نثار تحریک انصاف کی کس شخصیت کے ساتھ بیٹھے تھے ؟ جواب سن کر آ پ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

لاہور (±ویب ڈیسک )جنر ل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے لاہور کے گالف اینڈ کنٹری کلب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و عسکری سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی جبکہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ سابق وزیر داخلہ کا بھی کافی عرصہ کے بعد چہرہ نظر آ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمہ کی ایک چھوٹی سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے سربراہ کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔تاہم اس موقع پر سب کی دلچسپی کا مرکز چوہدری نثار رہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ چوہدری نثار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ اسی ٹیبل پر ایک جانب تحریک انصاف اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین موجود ہیں اور ان کے ساتھ سینئر صحافی مجید نظامی بھی براجمان ہیں۔سیاستدانوں کے درمیان جتنا بھی اختلاف ہو لیکن جب وہ کسی تقریب میں ملتے ہیں تو بالکل ایسے احساس ہوتاہے جیسے یہ آپس میں بہترین دوست ہیں جس کی اعلیٰ مثال قومی اسمبلی کے اجلاس کی بھی ملتی جہاں وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور شہبازشریف کے ساتھ مصافہ کیا تھا۔

پاکستان میں 2 کروڑ 25 لاکھ بچے اسکولوں سے محروم، رپورٹ

کراچی/لاہور (ویب ڈیسک )ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 25 لاکھ بچے اسکولوں سے محروم ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایچ آر ڈبلیو کی ’میں اپنی بیٹی کو کھانا کھلاو¿ں یا تعلیم دوں، پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹوں‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ اخذ کیا گیا کہ بہت سی لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ہی نہیں جس کی ایک وجہ لڑکیوں کے لیے سرکاری اسکولوں کی کمی ہے۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ لڑکوں کے 21 فیصد کے مقابلے میں ملک میں 32 فیصد پرائمری اسکول کی عمر کی لڑکیاں اسکولوں سے محروم ہیں جبکہ نویں جماعت تک کی صرف 13 فیصد لڑکیاں اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2017 کے مقابلے میں پاکستان تعلیم پر تجویز کردہ 4 سے 6 فیصد کے مقابلے میں ملکی مجموعی پیداوار کا 2.8 فیصد سے کم خرچ کرتا ہے۔اس حوالے سے ایچ آر ڈبلیو وومن رائٹس ڈائریکٹر لیسل گرنتھولٹز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’حکومت پاکستان کی جانب سے بچوں کو تعلیم دینے میں ناکامی سے لاکھوں لڑکیوں پر تباہ کن اثر پڑ رہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نے تعلیم کی خواہشمند بہت سی لڑکیوں کا انٹرویو کیا جو بغیر تعلیم کے ہی بڑی ہوئیں ورنہ ان کے پاس بھی اپنے مستقبل کو بہتر کرنے کے بہت سے مواقع ہوتے‘۔ایچ آر ڈبلیو نے اس رپورٹ کے لیے چاروں صوبوں سے انٹرویو کیے، جس میں زیادہ تر لڑکیاں ایسی تھی جو کبھی اسکول نہیں گئی تھیں یا اپنی تعلیم مکمل کرنے سے قاصر رہی تھیں۔دوسری جانب پاکستان میں ایچ آر ڈبلیو کے وکیل ساروپ اعجاز کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ حکومت مفت اور لازمی تعلیم دینے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرے گی، تاہم حکومت کو آئے ہوئے ابھی صرف 90 دن ہوئے ہیں اور یہ امید ہے کہ وہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ کام کرے گی‘۔