وزیراعظم عمران خان کا افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی کچھ اہم اعلانات کیے جن میں سے ایک افغان اور بنگالی مہاجرین کو پاکستان کی شہریت فراہم کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہریت دینے کے اعلان کے بعد پاک افغان بارڈر طور خم کے راستے افغان خاندانوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ہوا۔افغان خاندان معمولی گھریلو سامان کے ساتھ پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں اور اپنے ہمراہ ضروری قانونی دستاویزات بھی لارہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو شہریت دینے کےوزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد افغان شہریوں کی پاکستان آمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ طور خم میں مقامی ٹرانسپورٹرز اور ٹیکسی مالکان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نےگورنرہاو¿س کراچی میں ڈیمز فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانیوں اور بنگالیوں کوشناختی کارڈ بنا کردینے کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان ، بنگلادیش سے لوگ یہاں رہتے ہیں ان کوپاسپورٹ یا شناختی کارڈ نہیں ملتے۔ان کونوکریاں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پچھلے 40 سالوں سے مقیم بنگلادیشی اور افغانی لوگوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دیں گے۔جس کے بعد آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بسنے والے مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بسنے والے مہاجرین کو حقوق دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔بنگالیوں کی پاکستان میں تیسری نسل ہے لیکن ان کو شہریت نہیں ملی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین سے متعلق قانون سازی کے لیے اپوزیشن سے تجاویز بھی طلب کر لیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کی جہاں مخالفت کی گئی وہیں عمران خان کے اس اعلان پر بنگالی اور افغان مہاجرین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر مہاجرین بھی خوشی سے جھ±وم ا±ٹھے اور ”عمران خان زندہ باد” کے نعرے لگا دئے یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر بنگالی مہاجرین نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

اداکار بننے کی خواہش کے اظہار پر لوگ مجھ پر ہنستے تھے، ازان سمیع خان

چند روز قبل میوزک کمپوزر ازان سمیع خان کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ حیران کن طور پر کسی ماڈل سے کم نظر نہیں آرہے تھے۔ ازان سمیع خان نے حال ہی میں ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے ان حیران کن تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے میوزک کمپوزر تو ہیں ہی لیکن ان کا خواب تھا کہ وہ اداکار بھی بنیں، تاہم جب وہ اپنی اس خواہش کا اظہار لوگوں کے سامنے کرتے تھے تو لوگ ان پر ہنستے تھے۔ازان سمیع خان نے کہا کہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے نا صرف انہیں صحت کے مسائل درپیش تھے بلکہ اداکار بننے کا خواب بھی پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا تھا لیکن تقریباً دوسال قبل انہوں نے کڑی محنت کرکے اپنا وزن کم کیا اور ناقدین کے منہ بند کردئیے۔ازان سمیع خان نے کہا کہ اداکار بننے کے خواب کو پورا کرنے میں ان کی والدہ زیبا بختیار نے ان کا بہت ساتھ دیا، جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میری والدہ نے کہا کہ تمہارا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ کیمرے کے سامنے کام کرو اب وقت آگیا ہے کہ تم اپنے بچوں کو یہ گفٹ دے سکتے ہو کہ تم نے وہ حاصل کرلیا ہے جس کے تم خواب دیکھا کرتے تھے۔ازان سمیع نے کہا میری والدہ کے الفاظ میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے اور میں نے خود کو مکمل طور پر تبدیل کیا۔ وہ اپنی کہانی لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل پر قابو پانے کی ہمت مل سکے۔موسیقار ازان سمیع خان نے کہا ان کا خواب صرف وزن کم کرنا نہیں تھا بلکہ وہ اچھے اور پ±رکشش نظر آنا چاہتے تھے تاکہ اسکرین پر مختلف کردار ادا کرسکیں جس کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی۔ میں یہ بات جانتا ہوں کہ صرف اچھا نظر آنا، وزن کم کرنا اور پلاسٹک سرجری کرانا ہی انسان کو اچھا اداکار نہیں بناتا لیکن میری پ±رکشش شخصیت اسکرین پر اچھا پرفارم کرنے میں میری بہت مدد کرے گی۔

شاہ رخ خان بیٹی کو سانولا کہنے والوں پر برہم

ممبئی( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کو سانولا کہنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگ و روپ پر انسان کا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے کمرے میں پہلے ہالی ووڈ اداکار چیری لیڈ اور چلنٹ ایسٹ ووڈ کے پوسٹر رکھا کرتا تھا لیکن میں یہ کبھی نہیں سوچتا تھا کہ ان پوسٹر کی وجہ سے میں بھی ان جیسا بن جاو¿نگا یہی وجہ ہے کہ یہ پہلو کبھی میری زندگی کا حصہ نہیں رہا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ایک چیز جو مجھے کام سے مخلص رکھتی ہے وہ میری دیانت داری ہے اور اس میں رنگ و روپ کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی انسان کا رنگ و روپ پر کوئی اختیار ہے، آج میرا طرز زندگی دیکھیں، میں دیکھے جانے میں بھی اچھا ہوں اور پوسٹر بوائے بھی بن گیا ہوں۔کنگ خان نے مزید کہا کہ میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بھی ہمیشہ سچ کہتا ہوں اور کہوں گا کہ وہ سانولی ہے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کی خوبصورت لڑکی ہے اور ا±س کے سانولے رنگ کے حوالے سے کوئی مجھے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

سبزیاں پھل،ورزش نہایت ضروری،چکنائی سے بچیں،ماہر امراض جگر

کراچی(ویب ڈیسک) ماہر امراض جگر ڈاکٹر فیصل حنیف نے کہا کہ جگر کوصحت مند رکھنے کیلئےسبزیاں پھل،ورزش نہایت ضروری،چکنائی زدہ کھانوں سے بچنا چاہئے، پاکستانی نڑاد برطانوی ڈاکٹر پروفیسر شاہد قریشی نے کہا کہ پاکستان میں تین قسم کے تعلیمی نصاب ہیں اس سے قوم کے ذہن تقسیم ہو رہے ہیں،سینئر ڈاکٹر جنرل فزیشن علی رضا نے کہاکہ فوڈپوائزننگ کو معمولی سمجھنا مہلک ثابت ہوسکتاہے ، الٹی ،متلی ،ڈائریاہوجانا یہ سب فوڈپوائزننگ کی علامات ہیں ان پر دھیان رکھنا ضروری ہے۔پنجاب اسموگ کی زد میں ہے اسکا بھی ذکر کیا گیا جبکہ اداکار قوی خان کو 71ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی گئی۔ پروگرام میں وزیراعظم کے مشیرافتخار درانی، سینئر تجزیہ کارپروفیسر رسول بخش رئیس، رہنمائ پیپلزپارٹی تاج حیدر،ڈائریکٹرتحفظ ماحولیات نسیم الرحمن شاہ،فلمی تجزیہ کار ریحان احمد گفتگو میں شریک تھے۔ماہر امراض جگر ڈاکٹر فیصل حنیف نے کہا کہ جگر کی بیماریوں سے بچنے کیلئے ورزش نہایت ضروری ہے، چکنائی والے کھانے زیادہ کھانے سے جگر پر اثر پڑتا ہے، سبزیوں پھلوں کا استعمال جگر کیلئے نہایت مفید ہے پاکستان میں جگر کی بیماریوں کی سب سے عام وجہ ہیپاٹائٹس ہے، ہیپاٹائٹس اے ایک سے دوسرے کو لگ سکتا ہے، ہیپاٹائٹس بی، سی خون کی منتقلی سے پھیلتا ہے۔ لیور ٹرانسپلانٹ بہت مہنگا ہے چالیس سے پچاس لاکھ لگتے ہیں۔پاکستانی نڑاد برطانوی ڈاکٹر پروفیسر شاہد قریشی کو نیشنل ہیلتھ سروس میں خدمات کے اعتراف میں رائل سوسائٹی آف میڈیسن برطانیہ کے ای این ٹی سیکشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، منگیتر سے کیامذاق سچ ہو گیا

(ویب ڈیسک ) انڈونیشیا میں 29 اکتوبر کو ہونے والے نجی ایئر لائن طیارہ حادثے کے شکار ایک شخص نے سفر پر جانے سے پہلے اپنی منگیتر سے ایک چھوٹا سا مذاق کیا تھا جو واقعی سچ ہو گیا۔29 اکتوبر کو ’لائن ایئر ‘کا ایک مسافر بردار طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے 15 منٹ بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ فلائٹ JT610 کے لیے اس طیارے پر عملے سمیت 189 افراد سوار تھے جو جکارتہ سے پنگکال پنانگ نامی شہر جا رہا تھا۔انڈونیشیا طیارہ حادثہ، منگیتر سے کیامذاق سچ ہو گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ حادثہ ہوا ، طیارے میں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا جو دس دن بعد یعنی 11 نومبر کو دولہا بننے والاتھا۔انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ اس شخص کی نا گہانی موت کے بعد ان کی منگیتر سیاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کےمنگیتر پراتما شادی کی غرض سےپنگکال پنانگ میں واقع اپنے گھر واپس آرہے تھے، وہ جکارتہ کسی دفتری کام سے گئے تھے،طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہی دونوں کی فون پر چھوٹی سی گفتگو ہوئی تھی۔سیاری کا کہنا تھا کہ فون پر پراتما نے ان سے چھوٹا سا مذاق کیا تھا کہ اگر میں 11 نومبر تک نہ لوٹ سکوں تو وہ جوڑا جو میں نے تمہارے لئے پسند کیا تھا وہ پہن کرتصویریں لینا اورمجھے بھیج دینا۔انڈونیشیا طیارہ حادثہ، منگیتر سے کیامذاق سچ ہو گیا
سیاری نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں پوسٹ کیں جس میں وہ دلہن بنی دکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ لکھا’ میں کس قدر غمزدہ ہوں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا مگر میں نے تمہاری طرح مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمہاری آخری خواہش پوری کر دی۔

دپیکا کی شادی میں شاہ رخ، سنجے بھنسالی شرکت کریں گے؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈمیں ڈریم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی آج اٹلی میں ہوگی۔ ان کی شادی میں شاہ رخ خان، سنجے لیلا بھنسالی اور فرح خان کی شرکت کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں تضاد پایا جارہا ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پدماوت اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی یہ خبریں بھی سامنے آنے لگیں کہ شادی میں صرف قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا اس کے علاوہ بالی ووڈ سے صرف شاہ رخ خان، فرح خان، سنجے لیلا بھنسالی اور ارجن کپور شرکت کریں گے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں تضاد نظر آرہا ہے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سے کسی کو بھی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے جبکہ یہ خبر جھوٹی تھی کہ شاہ رخ، فرح خان، ارجن کپور اور سنجے لیلا بھنسالی کو شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔ دپیکا،رنویر کی شادی کہاں ہوگی؟ 360 ڈگری تصاویر دیکھیئے دوسری جانب ’ٹائمز ناﺅ‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور فرح خان کچھ ہی دیر میں اٹلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ دپیکا اور نویر کی شادی میں شرکت کریں گے۔بھارتی میڈیا میں یہ دونوں رپورٹس آج صبح 8 بج کر 15 منٹ پر شائع کی گئی ہیں تاہم اب تک اس حوالے سےکوئی بھی حتمی خبر سامنے نہیں آئی ہے کہ شاہ رخ، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی شادی میں شرکت کے لیے اٹلی جائیں گے یا نہیں۔

340 ٹن وزنی 6 ہزار ایکڑ رقبے پھر پھیلا دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کا ذہین سے ذہین انسان ایک گھنٹے میں کتنے اربوں، کھربوں اور ٹریلین کا حساب کر سکتا ہے؟انسان کو چھوڑیے، یہ بتائیے کہ ایک عام کمپیوٹر ٹریلین سے آگے کواڈریلین، کواٹریلین یا سیکسوٹیلین کا حساب لگانے میں کتنا وقت لے گا؟نہیں جانتے نا!، لیکن اب امریکا نے ایک ایسا کمپیوٹر بھی تیار کرلیا ہے، جو دنیا کا مشکل سے مشکل کام بھی پل جھپکتے ہی کر سکتا ہے۔جی ہاں، امریکا نے دنیا کا ایسا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا ہے، جو ایک سیکنڈ میں 143 کواٹریلین سے بھی زیادہ کا حساب کر سکتا ہے۔یعنی جس مسئلے کو ایک عام کمپیوٹر کئی ہفتوں میں حل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا، اب اس مسئلے کو ایک کمپیوٹر پل جھکپتے ہی حل کرلے گا۔اس کی مثال یوں بھی لی جاسکتی ہے کہ جہاں انسانی دماغ کام کرنا چھوڑ دے گا، وہیں سے ہی یہ کمپیوٹر مشکل سے مشکل مسئلے کو سیکنڈ یا پھر چند سیکنڈز میں حل کرلے گا۔اگرچہ دنیا میں سپر کمپیوٹرز کی دوڑ کوئی نئی نہیں، تاہم بدلتے دور اور ٹیکنالوجی کی نت نئی تخلیقات کے باعث اب دنیا کے حریف ممالک میں سپر کمپیوٹرز بنانے کی دوڑ چل پڑی ہے۔چند ماہ پہلے تک سب سے طاقتور اور تیز رفتار کمپیوٹر چین کے پاس ہوتا تھا، تاہم رواں برس جون میں امریکا نے چین سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے ایک ایسا کمپیوٹر تیار کیا۔جو چین کے سپر کمپیوٹر سے طاقت اور رفتار میں 4 گنا تیز تھا۔تاہم امریکا کو اپنے تیز ترین کمپیوٹر کی رفتار بھی مطمئن نہ کر سکی اور اس نے اسی کمپیوٹر کو مزید تیز اور طاقتور بنانے پر کام شروع کیا اور اب اس کمپیوٹر کو پہلے سے بھی زیادہ تیز بنا دیا گیا ہے۔دنیا کے طاقتور اور تیز رفتار کمپیوٹرز کی فہرست بنانے والے ادارے ’ٹاپ 500‘ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کا سب سے تیز رفتار اور طاقتور کمپیوٹر امریکا کے پاس ہے، جو ایک سیکنڈ میں 143 کواڈریلین سے بھی زیادہ کا حساب کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔اسے امریکا کی نیشنل لیبارٹری نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مدد سے تیار کیا ہے

ذیابیطس کا عالمی دن: ہر چھٹا سیکنڈ ایک زندگی نگلنے لگا

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ہر سال 14نومبر کو انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) کے تحت شوگر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عام آگاہی پھیلانا اور انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ (Fredrick Banting) کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔فریڈرک بینٹنگ (Fredrick Banting) کا یوم پیدائش 14نومبر ہے، یاد رہے کہ فر یڈرک بینٹنگ کے ساتھ دوسرے سائنس دان جنہوں نے انسولین کی دریافت میں اہم کردار ادا کیا، ان کے نام چارلس بیسٹ (Charles Best) اور جان جیمز ریکڈ میکلوڈ (John James Rickard Macleod)ہیں، انہوں نے مل کر 1922ء میں انسولین دریافت کی تھی۔آئی ڈی ایف اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے شوگر کی بڑھتی ہوئی خطرناک شرح کے پیش نظر عوام میں شوگر سے بچاو¿ اور بروقت علاج کے لیے عام آگہی پیدا کرنے کیلے پہلی بار 1991 کو شوگر کا عالمی دن منایا تھا۔شوگر عالمی دن پر ہم آپ یہ سمجھانے کی کوشش کریں گے کہ یہ کن عام وجوہات سے ہوتی ہے اور اس سے بچاو¿ کیسے ممکن ہے۔شوگر کی بنیادی وجوہات
موٹاپا
غیر صحت مندانہ طرزِ زندگی (Sedentary LifeStyle)
خاندان میں شوگر کے مرض کا عام ہونا (Family History)
غیرمتوازن غذا (Non-Healthy Food)
بڑھتی ہوئی عمر
بلڈ پریشر (Hypertension)
خون میں چکنائی کا عدم توازن (Dyslipidemia)
آئی ڈی ایف ہر سال عالمی دن کو ایک عنوان دیتی ہے جس کامقصد شوگر کی عام وجوہات، اسباب، تحفظ اور باقاعدگی سے علاج کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہوتا ہے اور رواں برس اس تنظیم نے خاندان کی اہمیت کے پیش نظر عنوان دیا ہے۔شوگر اور خاندان (Diabetes and Family)
ہم ایک ایسے دور میں زندگی گزار رہے ہیں، جہاں غیر متعدی امراض (Non-Communicable Diseases) سے فوت ہونے والوں کی تعداد متعدی امراض سے فوت ہونے والوں سے زیادہ ہے، یاد رہے کہ غیر متعدی امراض میں شوگر سرفہرست ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ “Global Status Report on Non-Communicable Diseases 2014” کے مطابق غیر متعدی امراض دنیا میں ہونے والی کل اموات کا 68 فیصد بنی تھیں، ان اعداد وشمار کی “IDF Atlas 2015” کی رپورٹ میں بھی تصدیق کی گئی تھی، اس Atlas کے مطابق شوگر سے مرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ تھی، جو کہ ٹی بی، ملیریا اور ایڈز سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد سے تقر یباً 15لاکھ زیادہ تھی۔پاکستان میں نیشنل ذیابطیس سروے آف پاکستان (National Diabetes Survey of Pakistan-NDSP) شوگر پر ہونے والا سب سے معتبر اور بڑا سروے تصور کیا جاتا ہے، جو فروری 2016 سے اگست 2017 کے درمیان پاکستان کے چاروں صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں میں کیا گیا تھا۔یہ سروے وفاقی وزارت صحت کے تحت پاکستان میڈیکل اینڈ ریسرچ کونسل، ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور بقائی انسٹی ٹیوٹ آف اینڈوکرائنولاجی اینڈ ذیابطولاجی کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا ۔اس سروے کی رپورٹ برٹیش میڈیکل جرنل اوپن 2018 میں شائع ہوچکی ہے، اس سروے کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی شرح 26 اعشاریہ 3 فیصد ہے، جس میں سے 19 فیصد سے زیادہ مریض اپنے مرض سے آگاہ تھے، جب کہ 7 فیصد کے قریب مریضوں کو سروے کے دوران ہی پتہ چلا کہ وہ اس مرض کے شکار ہو چکے ہیں۔

شاد باغ میں المناک واقعہ ، ماں 2 بیٹیوں سمیت قتل ، تیسری زخمی ، فائرنگ بد بخت بیٹے نے کی : ذرائع

لاہور (کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقہ میں آج صبح غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قبرستان میں اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ 14 سالہ رابعہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، تہرے قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادیں۔ بتایا گیا ہے کہ آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ شادباغ کے علاقہ بمبے جھگیاں چن شاہ دا قبرستان میں نامعلوم افراد نے تین خواتین کو قتل کرکے نعشیں قبرستان میں پھینک دی ہیں۔ پولیس نے موقع پر جا کر دیکھا تو خون میں لت پت چالیس سالہ خاتون اور اس کی 10 اور 12سالہ بیٹیوں کی نعشیں پڑی تھیں جبکہ 14 سالہ رابعہ شدید زخمی حالت میں پڑی تھی جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی رابعہ نے بتایا کہ انکا بھائی انہیں گھر سے گن پوائنٹ پر قبرستان لے کر آیا اور گولیاں مارتے ہوئے اس کی والدہ اور دو بہنوں کو موت کے گھات اتار دیا ۔ پولیس کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں، تاہم ملزم کی تلاش قریبی آبادی میں شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق زخمی رابعہ کے ہوش میں آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔ موقع پر تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔

پٹرول سستا ؟

کراچی (خصوصی رپورٹ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔ یکم نومبر سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹنا شروع ہوئیں جس کی سب سے بڑی وجہ ایرانی سپلائی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی سست روی ہے۔ امریکی خام تیل ایک ڈالر 60سینٹ کی کمی کے بعد 59ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل بھی ایک ڈالر 60سینٹ کی کمی کے بعد 69ڈالر 36سینٹ فی بیرل میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ دو ہفتوں کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل 9فیصدیعنی 6ڈالر فی بیرل سستا ہو چکا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں بھی حکومت دسمبر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے جس سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی۔