پاکپتن میں اوقاف کی زمین کی الاٹمنٹ کا معاملہ؛ نواز شریف ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکپتن میں محکمہ اوقاف کی زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔1985 میں بطور وزیراعلیٰ نواز شریف نے پاکپتن دربار کے گرد محکمہ اوقاف کی زمین کی الاٹمنٹ کے لیے نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ڈی نوٹیفکیشن کی سمری پر نواز شریف نے دستخط نہیں کیے تھے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا آپ کو اندازہ ہے آپ کس قسم کا جواب دے رہےہیں؟جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ نے 3 بار وزیراعظم رہنے والے محترم کے بارے میں عدالت میں یہ مو¿قف دیا ہے، مجھے پتہ ہے ا±س شریف آدمی کو پتہ بھی نہیں ہو گا۔چیف جسٹس نے نواز شریف کے وکیل سے استفسار کیا آپ جواب فائل کرنے سے پہلے نواز شریف سے ملے تھے؟ وکیل نواز شریف نے کہا کہ دو بار ملا ہوں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک آدمی کی طرف سے آپ نے ایسا مو¿قف لیا ہے کہ ا±ن کا سارا سیاسی کرئیر داو¿ پر لگا دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی فائل میں سمری لگی ہوئی ہے جس پر نواز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں، اس کا مطلب تو یہ ہے کہ پھر سارے کا سارا فراڈ ہوا ہے۔عدالت عظمیٰ نے اس معاملے پر نواز شریف کو 4 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد سے اغوا پولیس افسر کے افغانستان میں قتل کی اطلاعات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔تاہم اب سوشل میڈیا پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ملنے والی ایک لاش کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی ہے۔سرکاری سطح پر طاہر خان داوڑ کے افغانستان میں قتل کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر طاہر خان داوڑ کی ہی ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کا معاملہ حساس ہے، اس پر بات نہیں کر سکتے۔شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ جن کے پیارے لاپتا ہیں ان کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، قومی سلامتی اور کسی کی زندگی کی بات ہے، اوپن فورم پر بات نہیں کر سکتے۔ایک سوال کے جواب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، آج کل فوٹو شاپڈ تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا دی جاتی ہیں، اس قسم کی خبریں نہ پھیلائی جائیں، اور پھر آپ پر ففتھ جنریشن اور سائبر وار فیئر نافذ کر دی گئی ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذریعے ا فغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔آئی جی کے پی کے نے مزید کہا کہ فی الوقت اس خبر کی تصدیق ممکن نہیں، تصدیق کی صورت میں سرکاری بیان جاری کیا جائے گا۔

کینیڈین وزیر خارجہ کا شاہ محمود کو فون ،آسیہ معاملے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کینیڈا کی وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈ نے شاہ محمود قریشی کو فون کرکے آسیہ بی بی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈین ہم منصب کریسٹیا فری لینڈ نے فون کیا اور آسیہ مسیح سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔کینڈین وزیر خارجہ نے آسیہ بی بی کی بریت پر سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے کی تعریف کی۔ کریسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تقریر بھی بہت مثبت تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس: ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور ملکی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اّئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک میں جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ اور مشرقی سرحد کی صورتحال، بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہنا ہے کہ ملک میں پائیدار امن لانے کیلئے پاک فوج کی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کے عزم کا ا ظہار کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ریاست کی رٹ یقینی بنانے اور قانون کی حکمرانی کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ کا منرل واٹر کمپنیوں کو ہر لیٹر پر ایک روپیہ ٹیکس دینے کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پانی بیچنے والی کمپنیوں کو ہر لیٹر پر ایک روپیہ ٹیکس دینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منرل واٹر کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اعتزاز احسن اور دوسرے بڑے وکلاءنے فیسیں لے لی ہیں اب فیصلہ ہم نے کرنا ہے، کسی نے منرل واٹر کہا تو ناراض ہوجاﺅں گا، اس کو منرل نہیں بوتل میں بند پانی کہنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اربوں روپے کا پانی نکال لیا گیا، اس لوٹ مار کا حساب کون دے گا۔واٹر کمپنی کے نمائندے سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا آپ اپنی انڈسٹری بند کر دیں، ایک صنعت کے فائدہ کے لئے قوم کا نقصان نہیں کرسکتے، آپ اپنے کاروبار کے لیے خام مال مفت کیوں لے رہے ہیں، آپ کے منافع کے لیے قوم کو پیاسا نہیں مرنے دوں گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے واٹر کمپنی کے نمائندے کو کہا کہ بوتلوں کے پانی کو بند کر دیں، ہم گھڑے کا پانی پی لیں گے، آپ اس قوم کے مسیحا نہیں، قوم کی فکر چھوڑیں اور اپنے منافع کی فکر کریں، 30 سال سے آپ واٹر کمپنی کے نام سے فیکٹری چلا رہے ہیں اور اس عرصے میں قوم کا کتنا پانی استعمال کر گئے۔چیف جسٹس نے کہا ‘چار دفعہ میں نے آپ کے منرل واٹر میں ملاوٹ پکڑی ہے، آپ کے وکیل میرے پاس سفارشیں لے کر آتے رہے’۔ماہر ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر احسن صدیقی نے عدالت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کمپنیوں کے پاس پانی کی کوالٹی چیک کرنے کے آلات ہی نہیں اور انہوں نے کسی ماحولیات کمپنی سے سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا۔چیف جسٹس نے سوال کیا مجھے بتائیں بوتلوں والا پانی کیسے تیار کیا جاتا ہے اور بوتل میں بند پانی کی کوالٹی کیا ہے۔جس پر پروفیسر احسن صدیقی نے بتایا کہ انسان پانی کی ایک بوند بھی پیدا نہیں کر سکتا، ایک کمپنی کا ایک پلانٹ لگ بھگ ایک لاکھ لیٹر ایک گھنٹے میں زمین سے پانی نکال رہا ہے، کراچی میں زیر زمین پانی کی سطح 100 فٹ سے 400 فٹ پر چلی گئی ہے۔ڈی جی ماحولیات کے مطابق پانی کی کوئی کمپنی زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ بھی حکومت کو نہیں دے رہی اور زیر زمین پانی سے صاف پانی حاصل کرنے کے بعد ویسٹ کو پھینک دیا جاتا ہے، ایسا ویسٹ زیر زمین پانی کو مزید آلودہ کر رہا ہے۔پروفیسر احسن صدیقی نے کہا دریائے سندھ کے پانی سے بیکٹیریا ختم کر دیا جائے تو یہ بوتلوں سے ہزار گنا بہتر پانی ہے۔عدالتی معاون نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی بوتل کے بجائے زمین سے نکالے جانے والے فی لیٹر پانی پر ٹیکس عائد کیا جائے اور جب سے کمپنیاں پانی نکال رہی ہیں تب سے ٹیکس وصول کیا جائے۔بعد ازاں وقفے کے بعد ایک بار پھر کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے اس حوالے سے اپنا حکم جاری کیا۔سپریم کورٹ نے پانی بیچنے والی کمپنیوں کو زیر زمین نکالے گئے پانی پر ایک روپیہ فی لیویز کی مد میں ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبائی حکومتیں اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کریں اور مجاز حکام دو روز میں نوٹی فکیشن کریں۔

لاہور کے قریب دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کے قریب رائیونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک ا±لٹنے سے 5 گوالوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سندر کے قریب پیش آیا جہاں موضع بھبھہ کلاں سے 25 گوالے ایک ٹرک میں دودھ لے کر لاہور آ رہے تھےکہ تیز رفتاری کے باعث ان کا ٹرک ا±لٹ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ 20 زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 4 زخمی دم توڑ گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق مزید 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

کیا اب ہم مسلمان ہیں یا نہیں ؟ کیا نکاح باقی رہے ہیں یا نہیں ؟ خاتون کا جنازہ پڑھنے پر مولوی نے نکاح فسخ قرار دیدیا ، دیہاتی پریشان

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے ایک گاؤں کے مکین آج کل اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اب وہ مسلمان ہیں یا نہیں، اور کیا ان کا نکاح باقی رہا ہے کہ نہیں۔گاؤں میں یہ تمام نفیوژن پھیلانے کے ذمہ دار مبینہ طور پر اسی گاؤں کے امامِ مسجد ہیں جو گاؤں کے لوگوں کا دوسری بار نکاح پڑھوانے کے بعد اب تیسری بار پڑھوانا چاہتے ہیں۔پاکستان میں مذہب اور عقائد کے نام پر کسی کو بھی استعمال کرنا کس قدر آسان ہے، اس کی ایک مثال چنیوٹ کا گاؤں چک نمبر 136 ہے۔اس علاقے کے مکینوں کے مطابق مقامی مسجد کے امام میاں خالد بشیر نے دس روز پہلے اعلان کیا کہ گاؤں میں اہل تشیع کے مسلک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد اب مسلمان نہیں رہے، اب انھیں نئے سِرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونا پڑے گا، اور پھر وہ ان کے دوبارہ نکاح پڑھوائیں گے۔

دل کے مریضوں کیلئے خوشخبری ،حیران کن ڈیوائس نے دھوم مچا دی

 لندن: دل کے دورے اور انجائنا معلوم کرنے کے لیے سب سے پہلے ای سی جی پر اعتبار کیا جاتا ہے جس میں 12 عدد برقیرے (الیکٹروڈز) لگا کر دل کی برقی کیفیت معلوم کی جاتی ہے۔ لیکن اب ایک اسمارٹ فون ایپ عین ای سی جی کی طرح کام کرسکتی ہے اور اس کی آزمائش کے بعد بہت اچھے نتائج نکلے ہیں۔ایپ کو روایتی ای سی جی کی طرح درست پایا گیا ے۔ فی الحال یہ اس ہارٹ اٹیک کی خبر دیتی ہے جو کئی طرح سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ دل کے شدید دورے کی یہ قسم ایس ٹی ایلی ویشن مایوکورڈئیل انفارکیشن (ایس ٹی ای ایم آئی ) کہلاتی ہے ۔ اس میں کوئی بڑی شریان مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے اور دل کو خون کی روانی متاثر ہونے سے شدید تکلیف ، بے ہوشی اور موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔اس دوران ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے اور فوری انجیوپلاسٹی سے شریان کو کھولا جاتا ہے۔ یہ عمل جتنی جلدی ہوجائے مریض کے لیے اتنا بہتر ہوتا ہے۔عام ای سی جی میں جسم کے 12 مقامات پر الیکٹروڈز لگا کرمختلف مقامات پر دل کی برقی کیفیت میں اتار چڑھاؤ معلوم کیا جاتا ہے۔ لیکن نئی ایپ کے ساتھ ایک ہارڈویئر پر دو الیکٹروڈ لگے ہیں جنہیں بدن کے اندر مختلف مقامات پر گھمایا جاتا ہے اور آخر کار یہ عام ای سی جی مشین کی طرح 12 الیکٹروڈز کی طرح ریڈنگ لیتا ہے اور پھر ایپ دل کی کیفیت کا فیصلہ کرکے کاغذ کی پٹی کی طرح ای سی جی ظاہر کرتی ہے۔

بیوی کا خاوند پر جھوٹا الزام! اب 50 ہزار جرمانہ ہو گا ، کے پی کے میں تبدیلی لانے کے لیے بل تیار

صوبہ خیبرپختونخوا میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے قانون تیار کرلیا گیا جسے بحث اور منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔صوبائی ابینہ کی جانب سے منظور کیے جانے والے مجوزہ بل کے مطابق گھریلو تشدد کی صورت میں خاوند کو 30 ہزار روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید ہوگی اور مسلسل گھریلو تشدد کرنے پر بھی خاوند کو سا ہوگئی۔مجوزہ بل کے مطابق اہلیہ کی جانب سے خاوند پر جھوٹا الزام لگانے پر بھی 50 ہزار رپے جرمانہ ہوگا۔اس کے علاوہ خاوند، اہلیہ کو کام کرنے کی جگہ، دفتر یا کسی بھی جگہ ڈرانےدھمکانے پر بھی سزا کا مرتکب ہوگا۔مجوزہ بل کے مطابق اہلیہ کو سوشل میڈیا، انٹرنیٹ، موبائل فون یا ان کے رشتہ داروں کو دھمکانے پر بھی خاوند کو سزا ملے گی۔

امریکہ ،برطانیہ نہیں ،دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے ؟جواب سامنے آنے پر بڑے بڑوں کو جھٹکا لگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ جی ہاں، وہ ملک جس کے شہری دنیا کے تقریباً تمام بڑے ملکوں تک رسائی کا حق رکھتے ہیں، اگر آپ کا جواب امریکا، برطانیہ یا چین ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔حال ہی میں شائع نئی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے تحت دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے شہریوں کے پاس ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں جاپان کے شہریوں کو میانمار تک ویزا کے بغیر رسائی کا حق مل گیا جس کی بدولت ان کے شہری 190 ملکوں میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جس کے شہریوں کو 189 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے جبکہ دنیا کا تیسرا طاقتور ترین پاسپورت جرمنی کا ہے جس کے شہری 188ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ازبکستان نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو فرانس کے شہریوں کے ویزا پر عائد شرائط کو ختم کردیا تھا جس کے بعد اب فرانس اس فہرست میں چوتھے جبکہ پانچویں پوزیشن پر جنوبی کوریا موجود ہے۔امریکا اور برطانیہ کے شہریوں کو 186ملکوں تک سفر کے دوران یہ سہولت میسر ہے جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر ہیں جہاں 2015 میں ان دونوں ملکوں کے شہریوں کا پاسپورٹ سب سے طاقتور تصور کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ عرصے میں نئی حدود متعارف نہ ہونے کے سبب دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ جلد یہ اعزاز حاصل کرنا مشکل نظر آتا ہے۔رواں سال ستمبر میں تائیوان نے روس کے شہریوں کو ویزا کی پابندی سے استثنیٰ دیا لیکن اس کے باوجود وہ درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہے اور فہرست میں 47ویں نمبر پر موجود ہے۔