اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں، وزیراطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں جب کہ زیراعظم نے وزارتِ اطلاعات کو میڈیا ہاﺅسز کے بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا کے معاملات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی سیکریٹری اطلاعات، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صوبائی وزرا اور بلوچستان کے ڈی جی پی آر نے شرکت کی۔اجلاس سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، گزشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں، اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں اور اشتہارات کے اجراء کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے میڈیا ہاﺅسز کے مالی بحران کے شکار ہونے اور میڈیا سے درجنوں افراد کو برطرف کرنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے میڈیا ہاﺅسز کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چھوٹے نواب کی بیٹی کی شادی بارے بالی ووڈ میں نیا کھڑاک

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہرکے شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار سیف علی خان اور بیٹی سارہ علی خان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ابھی اس پروگرام کا صرف پرومو جاری کیا گیا ہے۔میزبان کرن جوہرنے جب اداکارہ سے شادی سے متعلق پوچھا توان کا کہنا تھا کہ وہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی لیکن گہری دوستی اداکارکارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔کرن جوہرنے سیف سے پوچھا کہ وہ بیٹی کو پسند کرنے والے انسان سے کون سے 3 سوال کریں گے، جس پر سیف نے کہا کہ وہ سیاست، نشہ کرنے کی عادت اور پیسوں سے متعلق سوال کریں گے، جس پر سارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیسوں سے متعلق سوال بالکل غلط ہے یہ آپ کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے۔واضح رہے کہ سارہ علی خان فلم ’کیدار ناتھ‘ کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں لیکن فلم کو اس کی کہانی کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کس وکیل کی آمد پر چیف جسٹس کے دل کی رفتار بڑھ جاتی ہے؟چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف فیملی کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شریف فیملی کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پیش ہوتے ہیں میرے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر میرے معالج کمرے میں موجود تھے،مجھے انہوںنے بتایا کہ خواجہ حارث کے آنے پر میرے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ،اس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے مشہور صحافی کو کھری کھری سنادیں مگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کرارا جواب دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے صحافی طلعت حسین کوتنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔مشہورمیڈیا گروپ سے طلعت حسین کے راستے جدا ہونے پر عامر لیاقت نے طنز کیا تو سوشل میڈ یا صار ف نے بھی پی ٹی آئی رہنما کو آئینہ دکھا دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ ”سب سے پہلے ابلیس کو نکالا گیا ،سب سے آخر میں طلعت حسین کو نکالا گیا“۔عامر لیاقت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ذکر چھیڑا لیکن پھر سوشل میڈ یا صارفین نے ایسی بات پکڑ لی کہ عامر لیاقت خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئے۔زش ہاشمی نامی شخص نے کہا سب سے پہلے آپ کو ہی مشہورمیڈیا گروپ سے نکالا گیا تھا ،مطلب آ پ خود ہی اپنے آپ کو شیطان کہتے ہیں۔اعجاز رضا نے کہا ابلیس تو ابھی تک بول میں ہے۔ڈاکٹراظفر عزیز نے کہا بس یہی ایک بات اچھی ہے عامر لیاقت کی پہلے اپنا ذکر کرتا ہے اور پھر دوسرے کا۔عادل صدیق نے کہا تمہیں تو بہت پہلے ہی انہوں نے لات مار دی تھی ،تمہارے کرتوت دیکھ کر تو ابلیس بھی پنا ہ مانگتا ہو گا۔

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی یہ حالت کس نے کی ؟جان کر سب دنگ رہ گئے

چندی گڑھ (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ایک غیر ملکی ریسلر خاتون سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا، اس نے رنگ میں ہی راکھی ساونت کو اٹھا کر پٹخ دیا جس پر سابق اداکارہ کو ایونٹ آرگنائزر ز کو اٹھا کر باہر لانا پڑگیا۔ ذرائع کے مطابق راکھی ساونت نے بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے کے دوران ایک پروفیشنل ریسلرخاتون کو فائیٹ کرنے کے بجائے ڈانس کا چیلنج دیا، تاہم انہیں یہ چیلنج مہنگا پڑ گیا۔ٹربیون انڈیا کے مطابق غیر ملکی ریسلر خاتون نے حریف ریسلر کو شکست دینے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو لڑنے کا چیلنج دیا، جسے راکھی ساونت نے قبول کرتے ہوئے ریسلنگ رنگ کا رخ کیا، راکھی ساونت کو ریسلرخاتون نے اس وقت زمین پر پٹخا، جب اداکارہ ریسلنگ رنگ میں غیر ملکی ریسلر خاتون سے مقابلہ کرنے کے لیے آئیں۔رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں داخل ہوتے ہی ریسلرخاتون کو کہا کہ وہ ریسلر نہیں بلکہ ایک ڈانسر ہیں اور وہ ان سے ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔ ریسلر خاتون نے راکھی ساونت کا چیلنج قبول کیا اور دونوں نے ڈانس کا مقابلہ شروع کیا تاہم بعد ازاں راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں ڈانس کرنے کے دوران ریسلر کو چڑاتی نظر آئیں، جس پر ریلسر کو غصہ آگیا اور انہوں نے اداکارہ کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسلر خاتون نے راکھی ساونت کو زور سے زمین پر پٹخا، جس کے بعد اداکارہ زمین پر بیحال ہو کر پڑی رہیں، اس دوران ریسلر خاتون نے فاتحانہ انداز میں مزید سٹیپس لگائے۔ بے حال راکھی ساونت کو اٹھانے کے لیے ریسلنگ ایونٹ کی آرگنائیزر خواتین رنگ میں آتی ہیں اور انہیں لے جاتی ہیں۔ہندی ون انڈیا کے مطابق راکھی ساونت کو پیٹ اور کمر میں شدید اندرونی چوٹیں لگیں، جس وجہ سے انہیں شہر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرالیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق راکھی ساونت کو اندرونی چوٹیں لگنے کی وجہ سے درد ہے، تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے ارب پتیوں نے لمبا مال کمالیا

ملتان (خصوصی رپورٹ) ملتان کے دو بڑے صنعتی گروپ کے مالکان کی دبئی سمیت یورپین ممالک میں جائیدادیں موجود ہیں، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد افراد جن میں سیاسی شخصیات، صنعتکار اور زمیندار شامل ہیں نے دبئی سمیت دیگر ممالک میں قیمتی فلیٹس اور دیگر جائیدادیں خرید رکھی ہیں، تحقیقاتی اداروں نے ائیرپورٹس سے مسلسل ایک ملک کیلئے سفر کرنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کی ہے جن کے بارے میں بیرون ملک کاروبار ہونے کا شبہ ہے جو چھپایا جارہا ہے۔

صارفین ریحام خان پر ٹوٹ پڑے مگر کیوں؟

لاہور (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے گزشتہ روز سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم ہاﺅس سے ہدایات دی جارہی ہیں کہ معروف اینکرز جو حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان کو نکال دیا جائے۔ ریحام خان کی ٹویٹ کے بعد صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کے ٹویٹ کے جواب میں فواد نامی صارف نے لکھا کہ اس کو مرض لاجواب ہے۔ سمیرا خان نے لکھا کہ اس بیچاری کو شریفوںنے ٹیشوپیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا ہے۔ انیلا قاضی نے لکھا کہ ریحام خان کو چین نہیں آرہا اس لیے وہ بوکھلا گئی ہیں۔ ایک صارف نے ریحام خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کوئی اچھا بندہ ڈھونڈ کر شادی کر لو تاکہ عمران خان آپ کے ذہن سے نکل جائے۔ ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ کوئی علامہ خادم رضوی سے ریحام خان کی شادی کروادے۔

ھم جنس پرستی نصاب میں شامل

جنیو (خصوصی رپورٹ) سکاٹ لینڈ کے سکولوں میں ہم جنسی پرستی کی تعلیم دی جانے لگی۔ بعض سنجیدہ حلقوں نے تنقید کرتے ہوئے اس منصوبے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ابھی واضح نہیں کس عمرکے بچوں کو یہ تعلیم دی جارہی ہے لیکن یہ تصدیق ہوگئی کہ بچوں کو سلیبس میںشامل مضمون پڑھائے جارہے ہیں۔

بیوی کو بلیک میل کرنے والا گرفتار کیسے ہوا؟دلچسپ خبر

گوجرانوالہ (نیااخبار رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے بیوی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی تھی‘ لڑکی گجرات آئی تو دونوں نے گھر والوں کو بتائے بغیر شادی کرلی۔ شادی کے بعد ملزم نے بیوی کی ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بیوی کو نامعلوم شخص بن کربلیک میل کرتا اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔ ملزم نے بیوی سے لاکھوں روپے بٹورے۔ تنگ آکرلڑکی نے گھر والوں کو بتا دیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کیا تو ملزم خاتون کا شوہر نکلا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے بیوی کی ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔

پارکوںسڑکوں پر ایسی تقریب کی پابندی لگ گئی ،کہ جان کرہرشہری کو جھٹکا لگ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پبلک پارکس میں شادی کی تقریبات کا معاملہ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا نوٹس، پارکوں میں شادیوں پر ضلع حکام اور پی ایچ اے کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نیڈ پٹی کمشنر اور ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پارکوں میں شادیوں پر ضلعی حکام اور پی ایچ اے فوری کارروائی کریں، عبدالعلیم خان کے مطابق عوامی مقامات کی خوبصورتی خراب نہیں ہونی چاہیے، سینئر وزیر نے کہا کہ پودوں اور گھاس کو نقصان پہنچانا کسی طور پر درست نہیں، پارکوں میں تقریبات کے انعقاد پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پورکی کریں، کسی جگہ سڑک بند کر کے یا پارک میں شادی کی تقریب خلاف قانون ہے۔ قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے بھاری جرمانہ کیا جائے گا ۔