سازشیں کچھ نہیں بگاڑینگی ،کرپشن کا ہر سوراخ بند کرینگے : وزیراعظم

اسلام آباد، پشاور، لاہور (نمائندگان خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی سکیموں میں محکمانہ کرپشن کی روک تھام کےلئے حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی بنادی،کمیٹی میں سینئر وزیرعبدالعلیم خان، وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید اور وزیر مواصلات سردار محمد آصف نکئی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی ہاﺅس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں ترقیاتی اسکیموں میں محکمانہ کرپشن کی روک تھام کی حکمت عملی کے لئے کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی ترقیاتی منصوبوں میں محکمانہ کرپشن کے خاتمے کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ کرپشن کے ہر سوراخ کو بند کردیں گے، قوم کا ایک ایک پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلیئر کر دیا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور ان کی حمایت کو برقرار رکھا جائے ، اختلافات سے اپوزیشن فائدہ اٹھا سکتیں ہیں ،تمام اراکین اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور گزشتہ رات عمران خان اور جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو واضح الفاظ میں کہا کہ صوبائی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے اور عثمان بزدار ایک بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور ان کی مکمل حمایت کی جائے ۔آپس کی چپقلش سے وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے اس لئے کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کی بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ علاوہ ازےں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لئے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور اتحادی جماعتوں سمیت اراکین اسمبلی سے بات چیت کرنے کا بھی کہا جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اتحاد ی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور نے سوشل میڈیا پر اپنے اےک بیان میں وزیر اعظم کے بیان کی حمایت میں کہا کہ عثمان بزدار ایک مکمل بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا اور ہم تبدیلی کی جدوجہد میں عثمان بزدار کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ پنجاب میں سینیٹ انتخاب کے حوالے سے وزیراعظم نے پارٹی کے اہم رہنماﺅں کو بڑے ٹاسک سونپ دیئے، تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا۔پندرہ نومبر کو پنجاب میں دو نشستوں پر سینیٹ کا انتخاب ہونا ہے جس کیلئے لاہور میں حکومت کے اہم رہنماوں کی بڑی بیٹھک ہوئی، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور جہانگیر ترین کی سینٹ انتخاب کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔وزیراعظم نے سینیٹ انتخاب کے حوالے سے بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی، انھوں نے کہا کہ الیکشن کو آسان نہ سجھا جائے، ارکان اسمبلی سے رابطوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں پر واضح کیا کہ سینیٹ انتخاب کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کریں، وزیراعلی اور گورنر ملکر سینیٹ انتخاب میں پارٹی کامیابی کے لئے کام کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ ڈویژن کی سطح پر ارکان اسمبلی سے سینیٹ کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن و امان ، طرز حکمرانی ، نئے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیشرفت ،100 روزہ پلان اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ ہمارا ایجنڈ اقومی تعمیر و ترقی اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے۔ سازشیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت عمران خان کے وژن اور سوچ کے مطابق شفاف حکمرانی اور غریب عوام کی فلاح کیلئے صحیح سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اداروں کو صحیح معنوں میں فعال بنانے کیلئے بنیادی نوعیت کے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ ہمارا 100 روزہ پلان بھی حقیقی معنوں میں بہتر طرز حکمرانی اور غریب کی فلاح کا آئینہ دار ہو گا۔ آج پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ۔ صوبے کی مجموعی صورتحال ، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال سمیت 100 روزہ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ بلدیاتی انتخابات میں سابق فاٹا کے سات اضلاع کی خیبرپختونخوا میں شمولیت کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت کے اُمور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہم نے میرٹ اور انصاف سمیت لوگوں کے بنیادی مسائل کا تعین کرنے اور صوبے میں وسائل کے بے دریغ اور بے جا استعمال کو روکنے اور بہتر حکمرانی کیلئے بنیادی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے غریب لوگوں کو ریلیف دینے اور اداروں کو مکمل فعال کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔صوبے میں جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو ترجیح دی گئی ہے اور پشاور ریپیڈ بس ٹرانزٹ کی تیز تر تکمیل کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اُنہوںنے مزید بتایا کہ دیگر ایسے اقدامات جس سے عوام کی فلاح مقصود ہو کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔شفاف حکمرانی اور ترقیاتی حکمت عملی میں رکاوٹیں دور کرنا اور میرٹ پر فیصلہ سازی ہماری ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تعلیم، صحت، ٹوارزم کی ترقی اور صنعتکاری سمیت 100 روزہ پلان میں متعدد ایسے اقدامات شامل ہیں جو آئندہ پانچ سالوں کیلئے رہنما اُصول ہوں گے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے مذکورہ اقدامات کو سراہا اور کہاکہ ہمیں غریب اور پسے طبقے کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے۔ہم نے سٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے۔ اسی وجہ سے سٹیٹس کو کی قوتیں پوری طاقت کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے میں روڑے اٹکاتی نظر آتی ہیں۔ہمیں ایسے کمزور اور لاغرسٹیٹس کو کی پرواہ نہیں۔ ہمارا ایجنڈا تعمیر و ترقی اور ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سازشیں ہمار ا کچھ بگاڑ سکتی ہیں اور نہ ہم سازشوں کی پرواہ کرتے ہیں۔ ہمارے عوامی ایجنڈے سے یہ بناوٹی سیاسی قوتیں جلد ہی دم توڑ جائیں گی۔ عوام میں پہلے ہی یہ قوتیں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں۔

عوامی احتجاج کیلئے ناصر باغ میں سپیکر کارنر کی منظوری

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر عوامی شکایات ریکارڈ کرانے کیلئے سپیکر کارنر کی منظوری دیدی جہاں پر سرکاری اہلکار موجود ہوں گے اور شہریوں کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن کے ہائیڈپارک کی طرز پر سپیکر کارنر بنانے کی تجویز کی منظوری دیدی، ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب کو ناصر باغ میں احتجاجی سپیکر کارنر بنانے کی تجویزپیش کی گئی ۔ کسی نے ا حتجاج کرنا ہو یاپھر کچھ کہنا ہو، احتجاج گاہ میں ہرطرح کی شکایت کے لئے آواز بلند کرنے کی اجازت ہوگی۔ سپیکرکارنر میں سرکاری اہلکار موجودہوں گے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے، احتجاج گاہ کی شکایات پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے فوری ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر 5پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں،جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔ وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اوران کے مسائل کے حل کاعزم کررکھاہے،ہم سب نے مل کرچیلنجزکامقابلہ کرناہے جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کوانصاف ملے گا ،عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر 5پناہ گاہیں تعمیرکرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی، باقی 3مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پناہ گاہ کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے،پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی۔ ریلوے سٹیشن اور داتا دربار کے قریب 2 کنال اراضی پر پناہ گاہ تعمیر ہوں گی۔ باقی 3مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گی جن میں مسافروں کو دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ پناہ گاہ جیسے شاندار فلاحی منصوبے کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ تبدیلی کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔حقیقی معنو ں میں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا عزم کر رکھا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پولیس کو عوام کا حقیقی محافظ بنائیں گے،جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں، جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اوران کے مسائل کے حل کاعزم کر رکھا ہے، ہم سب نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرناہے جب ادارے مضبوط ہوں گے تو لوگوں کو انصاف ملےگا، عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر 5پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، پناہ گاہ بننے سے غریب آدمی کوسردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 5پناہ گاہ تعمیر کی جائیں گی، باقی 3مقامات پر ایک ایک کنال اراضی پر پناہ گاہ بنیں گی۔

بالی وڈ کنگ نیشنل ایوارڈ حاصل نہ کرسکنے پر افسردہ

کلکتہ (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے نیشنل ایوارڈ حاصل نہ کرسکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے ہندی سینما کا سب سے اہم نیشنل ایوارڈ حاصل کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیئر، پدم شری، آئیفا، کرسٹل، گلوبل انڈین فلم آنرز، ایشین فلم ایوارڈ فارلائف ٹائم اچیومنٹ سمیت بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہندی سینما کا سب سے اہم نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے جس پر انہیں بے حد افسوس ہے۔
گزشتہ روز ایک تقریب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں آج تک نیشنل فلم ایوارڈ نہیں ملا اور نہ ہی ان کی کوئی فلم اس طرح کے بڑے فیسٹیول میں دکھائی گئی ہے جس بات کا نہیں بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے کہا میں اب تک 70 فلمیں کرچکاہوں لیکن مجھے فلم فیسٹیولز میں اپنی فلموں کی نمائش کے لیے یا دانشورانہ تقریر کے لیے نہیں بلکہ تقریب میں رقص کرنے، وفد کا استقبال کرنے اور شرکا سے اچھے الفاظ کہنے کے لیے بلایاجاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شاید میں دیگر لوگوں کی طرح اسمارٹ نہیں ہوں۔ اس موقع پر شاہ رخا نے کہا مجھے افسوس ہے کہ آج تک نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے مستقبل میں میری یہ خواہش پوری ہوجائے۔

بشریٰ بی بی کا فاﺅنٹین ہاﺅس کا دورہ، مستحق افراد کی مدد سے دلی سکون ملتا ہے : گفتگو

لاہور (اےن اےن آئی) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی نے فاﺅنٹین ہاﺅس کا دورہ کےا اور وہاں پر موجود بچوں اور خواتین مسائل دریافت کیے۔ فاﺅنٹین ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر فرح خاں بھی بشری ٰ بی بی کے ساتھ موجود تھیں۔ فرخ خان کے ساتھ خواتین اور بچوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر بشری ٰ بی بی کا کہنا تھا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔ یہی مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔ فرح خان نے نے بتایا کہ بشری ٰ بی بی جب بھی لاہور کا دورہ کرتی ہیں تو انکی صرف یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ بے سہارا عورتوں اور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، دورے کے دوران بشریٰ بی بی نے فاﺅنٹین ہاﺅس کی انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کے لیے تعاون کا عزم بھی کیا۔

سونیا سیٹھی کی ”شعلے“ میں انٹری، شائقین کے دل جیت لیے

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ سونیا سیٹھی کی شالیمار تھیٹرکے ڈرامہ ”شعلے“میں شاندار انٹری اورڈانس پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔ڈرامے کا دوسرے روز بھی شو ہاﺅس فل رہا۔ڈرامہ ”شعلے” کامیابی سے جاری ،شائقین کی بڑی تعداد سونیا سیٹھی کا ڈانس دیکھنے پہنچ رہی ہے۔ڈرامے کے ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر علی طارق و حسن طارق ہیںجبکہ دیگر کاسٹ میں سیمی خان،پنکی پری، آفرین ‘مختار چن،گڈو کمال ،ہیر جٹ و دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ عوام کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کرنا ترجیحی ہے۔شالیمار تھیٹر اب مکمل طور پر فیملی تھیٹر بن چکا ہے،عوام میں اپنا اعتماد بحال کیا جس کی وجہ سے ہر شو میں فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

چیف جسٹس نے نیب کے ڈی جی کو احترام سے پیش آنیکی ہدایت کر دی

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈی جی نیب کو کہا ہے لوگوں سے احترام کے ساتھ پیش آئیں۔اتوار کو چھٹی کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گریٹر لاہور سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ سابقہ نگراں وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نیب کا کیس بند نہیں کروا سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا کہہ سکتا ہوں کے وہ ایک ہفتے میں تحقیقات کریں اورآپ کو فارغ کریں،اس کے علاوہ انہوں نے ڈی جی نیب کوکہا کہ وہ لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضیا حیدر صاحب جب نیب میں آئیں تو ان سے احترام سے پیش آیا جائے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لوگ آپ کی تنخواہوں کیلئے چندہ نہیں دیتے ،یہ امانت ہے اس میں خیانت کیسے ممکن ہے ؟،چندے کے استعمال کی پالیسی بنا کرپیش کریں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے محکمہ اوقاف کے تحت مسجدوں میں چندہ اکٹھا کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سیکرٹری اوقاف سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 85 کروڑسالانہ اکٹھا ہوتا ہے،آپ تنخواہوں کی مدمیں اڑادیتے ہیں،قانونی لحاظ سے نہیں احتراماً آپ سے پوچھ رہاہوں،آپ کے رویے سے لگتاہے مجھے قانونی طریقے سے ہی سنناہوگا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری کہاں ہیں؟سیکرٹری اوقاف سے کام نہیں ہوتاتوعہدہ چھوڑدیں،چیف جسٹس نے کہا کہ مسجدوں کے باتھ روم انتہائی بری حالت میں ہیں۔ لوگ آپ کی تنخواہوں کیلئے چندہ نہیں دیتے ،یہ امانت ہے اس میں خیانت کیسے ممکن ہے ؟،چندے کے استعمال کی پالیسی بنا کرپیش کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے پلاٹ ڈیم فنڈز میں دینے کے معاملے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ فکر نہ کریں ڈیم فنڈزمیں کافی رقم جمع ہوگئی ہے،اور بھی بہت سے اللہ والے رقم جمع کرارہے ہیں،ہم آپ کی پراپرٹی واپس کر دیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شہری ارشادکی طرف سے پلاٹ ڈیم فنڈزمیں دینے کامعاملے کی سماعت کی ،جائیداد فنڈ میں دینے والے شاہد شیخ کی بیوی اور تین بیٹے چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش ہوگئے، ارشاد کی اہلیہ نے کہا کہ خاوندکاذہنی توازن درست نہیں ہم اپنے پلاٹ ڈیم فنڈزمیں نہیں دینا چاہتے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شاہد شیخ کی کل آٹھ جائیدادیں ہیں جو شاہد شیخ نے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکیاآپ کے خاوند کے آپ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں؟،اہلیہ شاہد شیخ نے کہا کہ جی تعلقات ٹھیک ہیں۔چیف جسٹس نے شاہد شیخ کے اہل خانہ کوچیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں ڈیم فنڈزمیں کافی رقم جمع ہوگئی ہے،اور بھی بہت سے اللہ والے رقم جمع کرارہے ہیں،جائیداد بچوں کا شرعی حق ہے جو ان سے نہیں چھینیں گے،آپ تسلی رکھیں آپ کی جائیداد ڈیم فنڈ میں نہیں لیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے شہری ارشادکی جائیدادسے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

آسیہ کو پناہ دینے سے بد امنی کا خطرہ ، آفر نہیں کی : برطانیہ

لندن (اے این این ) برطانیہ نے مسیح خاتون کو پناہ دینے کی پیشکش نہیں کی ۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ نے اسلام آباد میں اپنے سفارتخانے پر حملوں اور ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر توہین رسالت کے کیس میں8سال بعد بری ہونے والی 53سالہ میسح خاتون آسیہ بی بی کو پناہ کی کوئی پیشکش نہیں کی ۔رپورٹ کے مطابق آسیہ بی بی اور اس کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کے بعد پناہ کی درخواست کی تھی۔ ٹیلی گراف کے مطابق آسیہ کی رہائی کےلئے مہم چلانے والے ایک برطانوی گروپ جو کہ آسیہ کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے نے واضح کیا ہے کہ برطانوی حکومت آسیہ کی مدد کے لئے کام کر رہی تھی مگر اس نے آسیہ کو پناہ دینے کی پیشکش نہیں کی ۔آسیہ بی بی کے اہل خانہ بھی پاکستان چھوڑنے کےلئے کوشاں ہیں ۔برطانوی اخبار کے مطابق برٹش پاکستانی کرسچین ایسوسی ایشن کے رہنما ولسن چوہدری نے کہا ہے کہ برطانری حکومت کو خدشہ تھا کہ آسیہ بی بی کو پناہ کی پیشکش کی گئی تو ملک کے اندر بدامنی پیدا ہوگی اور پاکستان میں برطانوی سفارتخانے پر حملے ہو سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ برطانوی شہریوں کو بھی جان کا خطرہ لاحق ہو جائے اس لئے ایسا کو خد کار پناہ کی پیشکش نہیں کی گئی، میسح خاتون آسیہ بی بی جرمنی جانے کی خواہش مند ہیں ۔ریڈیو فری یورپ کے مطابق مسیح خاتون آ سیہ بی جرمنی جانے کی خواہش مند ہیں اور یہ بات ان کے وکیل نے بتائی ہے ۔ ایک جرمن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ آسیہ بی بی جرمنی جانے کی خواہشمند ہیں ، مجھے خوشی ہو گی اگر میں بھی آسیہ بی بی اور اس کے اہل خانہ کے ہمراہ جرمنی جا سکوں ۔جرمنی ان ممالک میں شامل ہے جو آسیہ بی بی کو پناہ دینے کےلئے تیار ہیں ۔ریڈیو کے مطابق اس معاملے پر جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے ۔ریڈیو کے مطابق آسیہ کے خاوند عاشق مسیح نے اٹلی کی حکومت کو بھی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے ۔اطالوی حکام کا بھی کہنا ہے کہ وہ معاملے پر اسلام آباد کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ریڈیو کے مطابق آسیہ نورین کے وکیل نے ملک چھوڑ دیا ہے۔

پریانکا کی شادی کی تصاویر25لاکھ ڈالر میں فروخت ہونگی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلو کار نک جوناس کی شادی کی تصاویر 25لاکھ ڈالر میں فروخت کی جائیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پر ینکا چوپڑا اور نک جو ناس کی شادی کی تصاویر انٹرنیشنل میگزین میں شائع کی جائیں گی۔تاہم میگزین کا نام حتمی طور پر اب تک سامنے نہیں آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا اور نک کی شادی کی تصاویر25لاکھ ڈالر میں فروخت کی جائیں گی۔واضح رہے پریانکا اور نک رواں سال 2دسمبر کو شادی کے بندھ جائیں گے۔

شہباز پر مذید گرفتاریاں ڈالی جا سکتی ہیں ؟ اہم شخصیت کے انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے کہاہے کہ 56کمپنیوں کے کیس میں شہبازشریف پر مزید گرفتار یاں ڈالی جاسکتی ہیں،نیب کو پارٹیاں توڑنے کیلئے بنایا گیاتھا ۔گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور احمد نے کہا کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئر مین شپ کے معاملے پر ہم ایک اصول پر کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کوئی نیب نہیں ہے جو نیب کی طرح کام کرے ، اس نے دیکھنا ہوتا ہے کہ کسی جگہ سائن نہیں ہوئے اور اگر سائن نہ ہوئے ہوں تو وہاں آڈٹ کا اعتراض ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوازشریف کو کہتے رہے کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے آئیں لیکن وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لیکر نہیں آئے ۔ انہوں نے کہ شہبازشریف پر 56کمپنیوں کا کیس ہے اور نیب ان پر گرفتاریاں ڈال سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نیب اس دن ختم ہوجاتی جب وہ ایک خاص نقطہ نظر کے تحت ہاتھ ڈالتی ہے ، نیب توبنی ہی پارٹیاں توڑنے کیلئے ہے ، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں نیب پر کوئی اعتراض نہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ بلا امتیاز ہورہاہے ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ ہم احتساب اپنے سے شروع کریں تو پھر علیم خان اور جہانگیر ترین کوپکڑیے اور باہر سے پیسے لیکر آنے ہیں تو علیمہ خان سے شروع کیجئے کوئی آپ کونہیں روکے گا ۔ عذیر بلوچ کو دبئی سے لاکر طوطا بنا کر رکھا ہواہے اور جب اس کو پیش کیا جائے گا تو وہ بولنا شروع کردے گا ، یہ نہیں کیا جانا چاہئے اس کو عدالت میں پیش کردیا جانا چاہئے تھا۔

دیپکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں مکمل،جوڑا ممبئی سے اٹلی روانہ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ جوڑی دیپکاپڈوکون اور رنویر سنگھ بھارت سے اٹلی روانہ ہوگئے جہاں 14 اور 15 نومبر کو ان کی شادی کی تقریبات ہوں گی۔بالی وڈ نگری میں فنکاروں کے درمیان بیرون ملک اور خاص طور پر اٹلی میں شادی کی تقریبات کے انعقاد کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جسے ڈیسٹینیشن ویڈنگ کہا جاتا ہے۔دیپکا اور رنویر سے قبل انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی بھی اٹلی میں ہوئی تھی جس پر بھارت میں بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی۔ناقدین کا کہنا تھا کہ اداکار بھارت میں رہ کر پیسہ اور عزت کماتے ہیں اور شادی بیرون ملک کرتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تاہم بعض حلقوں نے بیرون ملک شادی کو اداکاروں کی اپنی مرضی قرار دیا تھا۔
ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے حوالے سے اب تک دپیکا اور رنویر کی شادی پر اس طرح تنقید سامنے نہیں آئی جس طرح ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی میں دیکھی گئی تھی۔دپیکا اور رنویر کی شادی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ رنویر اور دپیکا نے شادی کے مقام کے لیے دریا کے کنارے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ کا انتخاب کیا ہے جو تین مختلف جگہوں سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔