نیب زدہ لیڈروں کا لیڈر شہباز شریف، زرداری کو پتا کہ ان کے خلاف کیسز نواز کے کیسز سے ہزار گنا زیادہ سنجیدہ ہیں:شیخ رشید

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری کو پتا ہے کہ ان کے خلاف کیسز نوازشریف کے کیسز سے ہزار گنا زیادہ سنجیدہ ہیں اور زرداری کے وکیل خود کہہ رہے ہیں ہم برے پھنس گئے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے لوگ ہمیں طعنے دے رہے ہیں، چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کے لیے سنجیدہ ہوں صرف عمران خان سے حیا ا?تی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ یہ لوگ چوری بھی کریں اور سینہ زوری بھی، ضرورت ہوئی تو دوسری پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی بناکر اس کا چیئرمین بن جاو¿ں گا۔انہوں نے کہا زرداری نے بلاول کو بھینٹ چڑھوادیا وہ معصوم کو مروا رہا ہے، زرداری کو پتا ہے کہ ان کے خلاف کیسز نوازشریف کے کیسز سے ہزار گنا زیادہ سنجیدہ ہیں، زرداری کے وکیل خود کہہ رہے ہیں برے پھنس گئے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ جو زیادہ بول رہا ہے سمجھ لیں اس کی باری آنے والی ہے، خورشید شاہ زیادہ ٹیں ٹیں نہ کریں، ان کا وہی مستقبل ہے جو زرداری کا ہے۔شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کو شرم و حیا ہے تو استعفیٰ دیں، ہمارے بھی دو وزرا نے استعفیٰ دیا، مراد علی شاہ اور یہ سب زرداری کے ملازم ہیں، ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیوں کے نیب زدہ لیڈروں کا لیڈر شہباز شریف ہے، یہ لوگ سیاسی جونکیں ہیں جو ہمارا خون چوس رہی ہیں۔

زینب کے قاتل عمران کے اہلخانہ کس حا ل میں ہیں؟ چیف جسٹس سے بڑی اپیل کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) قصور میں زینب کے قاتل عمران کے اہلخانہ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچ گئے، اہلخانہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن نے گھر پر قبضہ کرلیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان ایس ایچ او سے گھر واگزار کرانے کا حکم دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں ننھی اور معصوم زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران کے اہلخانہ کے گھر پرقبضہ کرلیا۔ملزم عمران کے اہلخانہ گھر واگزار کرانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ زینب کے قاتل عمران کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ایس ایچ او نے گھر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایس ایچ اوعارف وحید جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔اہلخانہ نے مزید مﺅقف اپنایا ہے کہ والد کی وفات پر ایس ایچ او نے میت کو غسل بھی نہیں دینے دیا۔جس پر ہمیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے التجائ کی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ایس ایچ او سے گھر واگزار کرانے کا حکم دیں۔ اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ واضح رہے رواں سال اکتوبر میں قصور میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ زینب کے مقدمے کے مجرم عمران علی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

24.9 ارب پکسل کیمرے کی تصویر نے دنیا کو دنگ کردیا

شنگھائی (ویب ڈیسک ) 24.9 ارب پکسل کیمرے کی تصویر نے دنیا کو دنگ کردیا،چین کے شہر شنگھائی کی یہ تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی اور اس کو دیکھ کرلوگ حیرت زدہ ہوگئے۔اس 360 پینوراما تصویر کے کسی بھی حصے میں زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صارفین اگر بادلوں سے تصویر کو دیکھنا شروع کریں گے تو زوم ان کرکے آپ نیچے سڑک پر چلتے لوگ، گھاس اور بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں۔اس تصویر بلکہ تصاویر کو اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں اور ایک بار اوپن کرنے کے بعد آپ خود کو مختلف طریقوں سے اسے آزمانے سے روک نہیں سکیں گے۔درحقیقت کسی بھی تصویر کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں جس کی انتہائی باریک تفصیلات کو بھی آپ دیکھ نہ سکیں اور ایسا کرنے والے آپ اکیلے نہیں۔لاکھوں لوگ اس لنک پر جاکر ان تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں اور بہت کچھ دریافت کرچکے ہیں۔لوگوں نے 24.9 ارب پکسل تصویر میں سے اپنی پسند کے حصے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیے۔یہ تصویر چینی سیٹلائیٹ نے کوانٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے لی جس میں آپ لوگوں کے چہروں کو بھی واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ٹوئٹر پر وائرل تصویر شنگھائی حکومت کے لیے بگ پکسل نے لی جس نے چند دیگر چینی شہروں کی بھی ایسی تصاویر لیں، مگر شنگھائی کی تصویر پہلی تھی جسے پینوراما میں اربوں پکسلز میں لیا گیا۔

شاہ رخ خان نے سہا نا خان بارے یو ٹر ن لے لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان فلموں میں بہترین رومانوی کردار ادا کرنے کی وجہ سے مقبول ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی سہانا خان کو روایتی والد کی طرح لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ،حال ہی میں بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی سہانا کو سختی سے ا±ن لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جو فلموں کے ڈائیلاگز استعمال کرکے انہیں متوجہ کریں اور بات کرنا چاہیں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ‘میں نے اپنی بیٹی کو سمجھایا ہے کہ اگر کوئی لڑکا ان سے ملتا ہے اور کہتا ہے کہ “میرا نام تو سنا ہوگا” تو سمجھ جانا کہ یہ پیچھے پڑنے والا ہے اور اگر کوئی لڑکا کسی پارٹی میں کمرے کی طرف کھڑا ہو کر اشارہ کرے اور پاس بلائے تو اس کو بہت زور سے مارنا’شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی فلموں میں ضرور ایسے کردار ادا کرتا ہوں جن میں کسی لڑکی کو متوجہ کیا جاتا ہے لیکن وہ حقیقی زندگی میں اچھے نہیں لگتے، ہاں لیکن میں ان کرداروں کو انتہائی سنجیدگی اور معصومیت سے نبھاتا ہوں’۔رپورٹس ہیں کہ سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے لیکن فی الحال تعلیم مکمل نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے انہیں فلم نگری میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رواں برس اگست میں سہانا خان بھارت کے مشہور جریدے ’ووگ انڈیا‘ کے شمارے کے سرورق کی زینت بھی بنی تھیں، جسے لوگوں نے اقرباپروری قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پی ٹی آئی سندھ حکومت گرانے کے لیے متحرک ہو گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) کپتان عمران خان کا سندھ میں جیالوں کی سرکار گرانے اور تبدیلی لانے کے مشن پر کام شروع ہو گیا ہے۔سندھ میں ان ہاو¿س تبدیلی لانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف متحرک ہو گئی ہے۔پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے کئی ارکان سے رابطے کر رہی ہے۔ تحریک انصاف نے نمبر بازی لے جانے کے لیے کمر کس لی ہے،سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 99ارکان کے ساتھ سب سے آگے ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزشین اتحاد کی 64 نشستیں ہیں۔ پی ٹی آئی کی 30،ایم کیو ایم کی 20اور جی ڈے اے کے 14ارکان ہیں۔ جب کہ تحریک لبیک پاکستان کی تین اورایم ایم اے کا ایک رکن سندھ اسمبلی ہے۔جب کہ وزارت اعلیٰ کے لیے سادہ اکثریت85ارکان درکار ہے۔ کپتان عمران خان کے کھلاڑیوں نے سندھ اسمبلی کے کئی ارکان سے بیک ڈور رابطے رکھے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف نے سندھ حکومت گرانے کے لیے وہیں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما خان گڑھ میں گوہر پیلس پر اکھٹے ہوں گے جس کی تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی بھی پہنچ چکے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پہنچیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما علی گوہر مہر سے ملاقات کریں گے۔جب کہ حلیم عادل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 20 ایم پی ایز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جب کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سندھ پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمارے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ہمارے رہنماﺅں اور وزراءکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے پی ٹی آئی حکومت اس خام خیالی کا شکار ہے کہ وہ سندھ پر حکومت کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کو سندھ پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔

درخت کی چھال جو زخم بھرنے میں تمام مرہموں سے زیادہ مؤثر

لندن (ویب ڈیسک ) کٹے پھٹے زخم، جلی ہوئی جلد، ناسور اور دیگر نشانات ختم کرنے کے لیے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کیے جاتے ہیں مگر ایک درخت ایسا ہے جس کی چھال سے بنا مرہم ان سب پر حاوی ثابت ہوا جس کی افادیت سائنس نے بھی تسلیم کرلی ہے۔برطانیہ میں مڈ ایسکس اسپتال کے سینٹ اینڈریو مرکز برائے جلن و پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹروں نے سندر(برچ) کے درخت کی چھال سے جیل نما مرہم بنایا ہے جسے استعمال کرکے 86 فیصد مریضوں کے زخم و ناسور روایتی مرہموں کے مقابلے میں قدرے تیزی سے مندمل ہوئے۔ اس کی وجہ درخت کی چھال میں موجود ایک خاص کیمیکل ”بیٹیولن“ پایا جاتا ہے۔اگرچہ افریقا اور ایشیا میں سندرکی چھال صدیوں سے زخم بھرنے میں استعمال ہوتی رہی ہے تاہم اب ایک جرمن کمپنی نے اس مرکب کو ’اولیو جیل ایس ٹین‘ کے نام سے تیار کرنا شروع کردیا ہے جو اگلے سال کے وسط تک بازار میں عام دستیاب ہوگا۔ اب امریکا اور آسٹریلیا میں اس کی منظوری کے لیے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔برطانوی ماہرین نے حال ہی میں مرہم کا فیز تھری (آخری) ٹرائل پورا کیا ہے جو انسانوں پر آزمایا جاتا ہے۔ اکثر مریضوں نے تمام مرہموں اور کریم کے مقابلے میں اسے بہتر قراردیا ہے۔اس کی اہم بات یہ بھی ہے کہ سندر چھال کا مرہم ایک نایاب موروثی مرض، ایپی ڈرمائلوسِس بلوسا (ای بی) کی شفا میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مرض میں جلد کچی ہوجاتی ہے اور اس پر جگہ جگہ آبلے پڑجاتے ہیں۔بعد ازاں ماہرین نے اسے 57 مریضوں پر آزمایا جن کے زخم ٹھیک ہونے میں عموماً تین ہفتے درکار تھے۔ ہر مریض کے آدھے زخم پر روایتی مرہم اور بقیہ نصف پر سندردرخت کی چھال کا جیل لیپا گیا۔ جہاں چھال کا مرہم لگا اس جگہ کا زخم دوسرے دن سے ہی ٹھیک ہونے لگا۔چھال کے مرہم پر بنی اولیو جیل ایس ٹین کریم نے اوسط 7.6 روز میں زخم بھردیا جبکہ روایتی مرہم نے اس میں 8.8 دن لگائے۔ اس کے علاوہ درخت کے جیل میں بیکٹیریا، جلن اور زخموں کے نشانات دور کرنے والے اثرات بھی نوٹ کیے گئے۔

ڈی جی لیگل ریلوے اورشیخ رشید پھرمدمقا بل ،چیف جسٹس کے سا منے وہ کا م ہو گیا جو کسی نے سو چا نہ تھا

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ریلوے کے ڈی جی لیگل طاہر پرویز کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کو ڈی جی لیگل کے کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں سنانے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کمرہ عدالت میں ڈی جی لیگل اور وزیر ریلوے کے درمیان نوک جھونک ہوئی ہے۔ڈی جی لیگل طاہر پرویز نے شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ خوش ہیں؟جس پر شیخ رشید نے چیف جسٹس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں چیف صاحب آپ کے سامنے مجھ پر طنز کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ طاہر پرویز کو وزیرکی عزت کرنی چاہئیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ میرے عزیز کےد وست ہیں مگر میں قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید صاحب پنشن ، کوارٹر اور نوکریوں کی شکایت کو ہمدردیوں کی بنیاد پر دیکھیں۔طاہر پرویز نے کہا کہ میری برطرفی کے لیے قواعد و ضوابط کو مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔چیف جسٹس نے کہا میں جانتا ہوں آپکی تعیناتی کیسے اور کہاں ہوئی۔طاہر پرویز نے کہا کل میرے متعلق جو گفتگو ہوئی اندازہ ہو گیا تھا کہ کیا سلوک ہونا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ طاہر پرویز کو ڈی جی لیگل ریلوے سے ہٹانے کا عدالت عالیہ نے حکم امتناع دیا ہوا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ اونچا ہوا تو بہت سے لوگ مشکل میں آجائیں گے بہتر ہے معاملی نیچا رکھیں۔اگر ہم خود ہی اصول پر نہیں چلیں گے تو پھر کیا معاملہ ہو گا۔اپنے تعلقات داروں کے خلاف قانون کے مطابق فیصلے کی مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔آپکا بھائی میرا برخودار ہے اور دوسرے سے بھی میرے اچھے تعلقات ہیں۔عوام جانتی ہے آپکی تعیناتی کیسے ہوئی اور کس نے کردار اد اکیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ طاہر پرویز صاحب آپ ایک نوکری کے لیے عزت کو داو¿ پر لگا رہے ہیں۔آپکے وزیر ریلوے کے ساتھ طنز والے ریلوے پر دکھ ہوا۔شیخ رشید نے دوران سماعت چیف جسٹس کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے لیکن چیف جسٹس نے شیخ رشید کو اپنی تعریف کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب مجھے کوفت ہوتی ہے جب میری کوئی تعریف کرے،شیخ رشید نے کہا کہ یہ تعریف نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ آپ نے قوم پر احسان کیے ہیں۔سپریم کورٹ نے لاہور رجسٹری کو لاہور ہائیکورٹ کو 31دسمبر کو طاہر پرویز کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت سمجھ لے اپوزیشن کے بغیر چلنا مشکل ہے، چوہدری نثار

کلرسیداں (ویب ڈیسک ) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کوئی ملک اپوزیشن کے بغیر جمہوری طور پر چل نہیں سکتا اور نہ ملک سیاسی استحکام کے بغیر ترقی کرسکتا ہے۔کلرسیداں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات شدید ترین سیاسی بحران کی نشاندہی کررہے ہیں، ایک ایسے موقع پر جب ملک کو سیاسی وقومی استحکام کی ضرورت ہے جو دور دور تک نظر نہیں آتا، اس میں سب سے بڑی ذمہ داری حکومت کی ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے نکالے، اپوزیشن کے تحفظات دور کرے، حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ کوئی ملک اپوزیشن کے بغیر جمہوری طور پر چل نہیں سکتا اور کوئی ملک بھی سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔چوہدری نثار نے کہا کہ احتساب پر پوری قوم متفق ہے لیکن اس کے طریقہ کار پر اپوزیشن کو شدید تحفظات ہیں، وہ دور کرنا حکومت کا کام ہے، احتساب کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے جس کے لیے حکومت کو اپوزیشن سے ملکر احتساب کے طریقہ کار پر تحفظات دور کرنا چاہیے اور اداروں کو پورا موقع ملنا چاہیے کہ وہ تمام کیسز کو متنقی انجام تک پہنچائیں۔سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پاکستان سے مثبت تعلقات نہیں چاہتی اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے منتیں کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ عمران خان کے اس بیان کے منافی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔چوہدری نثار نے کہا کہ میرے مشورے پر عمل ہوتا تو آج (ن) لیگ کی حکومت ہوتی، عدلیہ اور فوج کے خلاف بیان بازی سے گریز کیا جاتا تو مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو آج ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، لیکن آج انہیں کوئی مشورہ نہیں دے سکتا کیوں کہ میں اب (ن) لیگ کا حصہ نہیں ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تو آج اقتدار میں ہوتا لیکن میں نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی بلکہ اصولوں کی سیاست کرتا ہوں۔

نوازشریف کو سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) نیب ریفرنس میں قید بامشقت کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کی روشنی میں جیل انتظامیہ نے ان کی سزا تجویز کرتے ہوئے صفائی کے کام پر لگادیا ہے۔3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف سزا کے طور پر سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کریں گے۔ وہ تعلیم اور تدریسی سرگرمی میں دلچسپی رکھتے تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں قیدیوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایبٹ آباد کے بعد نوشہرہ میں بھی بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل

نوشہرہ (ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کرنے کے بعد انھیں قتل کر کے اس کی لاش قریبی قبرستان میں پھینگ دی گئی۔ضلع نوشرہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے بی بی سی کو بتایا کہ بچی بدھ کو لاپتہ ہوگئی تھی اور آج اس کی لاش خیشگی قبرستان سے برآمد کی گئی ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزم کو پکڑنے کے لیے پولیس کام کر رہی ہے۔نامہ نگار اظہار اللہ کے مطابق بچی کے والد نے اپنی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی بدھ کے روز قریبی مدرسے کے لیے نکلی جس کو ایک خاتون چلاتی ہیں اور رات تک گھر واپس نہیں آئی۔ ایف آئی آر کے مطابق جمعرات کو بچی کی تشدد زدہ لاش ایک مقبرے سے ملی ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد انھیں قتل کیا گیا۔نوشہرہ ضلعی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر فضل قادر نے میڈیا کو جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ ضلعی ہسپتال میں لائی گئی ایک بچی پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی تھی جہاں ایک خاتون ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا۔نوشہرہ میں مبینہ طور پر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے سے کچھ دن قبل خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں اسی قسم کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں اس کو قتل کیا گیا۔