احتساب عدالت مریم نواز کو استثنیٰ کی اجازت دے سکتی ہے دارالحکومت کے قانونی حلقوں کی رائے

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ بیگم کلثوم کی بیماری کی سنگین نوعیت کے پیش نظر کم از کم ان کی صاحبزادی کو لندن جانے کی اجازت دیدی جائے تاکہ وہ اپنی والدہ کے پاس رہ کر ان کی دیکھ بھال کر سکیں۔ ان حلقوں کے مطابق بعض حلقے اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ اس انسانی مسئلے میں قانونی موشگافیوں کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے اور مریم نواز کو احتساب عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے۔ ذمہ دار حلقوں کے مطابق احتساب عدالت مریم نواز کی طرف سے دائر کی گئی استثنیٰ کی درخواست کا ازسرنو جائزہ لے سکتی ہے جو اس سے پہلے مسترد کر دی گئی تھی۔ اگر ان کی طرف سے دوبارہ درخواست دی جائے تو عدالت کی طرف سے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے خبریں میں شائع ہونے والی بیگم کلثوم نواز کی طبی رپورٹ اور چیف ایڈیٹر ضیاشاہد کے مقالہ خصوصی کا ذمہ دار حلقوں میں ذکر ہوتا رہا۔ وہاں یہ سوچ موجود تھی کہ بیٹی کو بیمار ماں کے پاس جانے کی اجازت مل جانی چاہیے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ احتساب عدالت کو ہی کرنا ہے۔ عین ممکن ہے کہ اگلے ایک دو روز میں مریم نواز کے وکلاءکی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی ایک اور درخواست دائر کر دی جائے۔

یا اللہ خیر ،سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل کا حملہ

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دوسرا میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنایا گیا جب کہ بیلسٹک میزائل یمن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے صعدہ سے فائر کیا گیا تھا۔حوثی باغیوں کا دوسرا میزائل سعودی عرب کے صحرائی علاقے میں گرا جب کہ جمعے کو بھی سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنایا تھا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا۔

 

اگر آپ کا کو ئی عزیز یارشتہ دار سعو دی عر ب میں مقیم ہے تو یہ خبر آپ ہی کیلئے ہے

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں نیشنلائزیشن پروگرام شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں آئندہ چند روز میں مزید آنے والے ہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی حکومت غیرملکی ورکرز کے زیرکفالت افراد (ان کے بیوی بچوں وغیرہ)پر بھاری ٹیکس عائد کرچکی ہے جس کی وجہ سے ورکرز اپنے بچوں کو واپس آبائی ممالک میں بھیج رہے ہیں۔ ان کی اکثریت بچوں کے امتحانات ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی جو اب ہو چکے ہیں اور اب آئندہ چند دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز کے بیوی بچوں کے پاکستان واپس آنے کی توقع ہے۔

چیف جسٹس نے از خود نوٹس لینے بند کر دئیے، وجہ جان کر سب حیران

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازخودنوٹس لینے بندکردیئے ہیں،جوازخودنوٹس لیے ہیں پہلے ان کونمٹائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مالک نے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عدالت سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی، جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کے ادارے میں لوگوں کوتنخواہ نہیں مل رہی،ملازمین کوتنخواہیں ادانہ کرنے کی وجہ کیاہے؟۔میر شکیل الرحمن نے کہا کہ اپنے ساتھیوں سے بہت شرمندہ ہوں اورمعافی مانگتاہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میرشکیل صاحب کوکچھ دکھاناچاہتے تھے وہ نہیں دکھارہے،عدلیہ کسی کےخلاف نہیں ہے،چیف جسٹس نے ویڈیوچلانے کیلئے لگائی گئی سکرین اتروادی۔

 

جج صاحب ، مجھے معاف کر دیں،میر شکیل الرحمن نے چیف جسٹس سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازخودنوٹس لینے بندکردیئے ہیں،جوازخودنوٹس لیے ہیں پہلے ان کونمٹائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مالک نے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عدالت سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی، جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کے ادارے میں لوگوں کوتنخواہ نہیں مل رہی،ملازمین کوتنخواہیں ادانہ کرنے کی وجہ کیاہے؟۔میر شکیل الرحمن نے کہا کہ اپنے ساتھیوں سے بہت شرمندہ ہوں اورمعافی مانگتاہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میرشکیل صاحب کوکچھ دکھاناچاہتے تھے وہ نہیں دکھارہے،عدلیہ کسی کےخلاف نہیں ہے،چیف جسٹس نے ویڈیوچلانے کیلئے لگائی گئی سکرین اتروادی۔

 

شوبز انڈسٹری چھوٹی مگر اس میں سب لوگ خاص ہی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ شوبزکی انڈسٹری بہت چھوٹی سی ہے جب کہ اس میں کام کرنے والے سب بہت سپیشل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبری خان نے کہا کہ میں نے جب شوبزکی دنیا میں قدم رکھا تو شروعات ماڈلنگ سے ہی کی، لیکن پھر مختلف گلوکاروں کے گیتوں میں ماڈلنگ کرتے ہوئے ایکٹنگ کا موقع ملا۔ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں اورفلم میں کام کیا اوراب یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔کبری خان نے کہا کہ شوبزکی انڈسٹری بہت چھوٹی سی ہے اوراللہ پاک نے اس کام کے لیے جن لوگوںکو منتخب کیا ہے، وہ سب کے سب بہت سپیشل ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں ایک ہی چیزسیکھی ہے کہ ہمیں ہرروز کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ پیسے لگا کرکبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
کوئی چاہتا ہے کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جائے لیکن اس کے لیے محنت ضروری ہے۔ اسی عزم کے ساتھ شوبزانڈسٹری میں کام کررہی ہوں اوریہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ مجھے بہت جلد وہ مقام مل گیا ، جس کے لیے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کبری خان نے کہا کہ شوبز کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے بارے میں فی الحال توکچھ نہیں سوچا، لیکن مستقبل میں ایسا ہوبھی سکتا ہے۔ کیونکہ اب توآل راﺅنڈ پرفارمنس بے حدضروری ہے۔

 

سلمان خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

ممبئی(شوبز ڈیسک ) سیشن عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بھارتی اداکار سلمان خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔گزشتہ روز ممبئی کی سیشن عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے 2002 میں ہٹ اینڈ رن کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت نے رواں ماہ ہٹ اینڈ رن کیس میں عدالت کو ملزم(سلمان) کی جانب سے گارنٹی جمع نہ کرنے پر اداکار سلمان خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
، تاہم گزشتہ روز سلمان خان نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ایم جی دیش پانڈے کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل کرنے سے قبل عدالت میں پیش ہوکر قانونی ضابطے مکمل کرتے ہوئے گارنٹی جمع کرادی ۔
جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے۔واضح رہےکہ 2002میں سلمان خان نے ممبئی کی ایک سڑک پر شراب کے نشے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں کو اپنی گاڑی سے کچل دیاتھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ تاہم ممبئی ہائی کورٹ نے 2015 میں ناکافی ثبوت کی بنا پرسلمان خان پر سے تمام چارجز ختم کرتے ہوئے انہیں بری کردیا تھالیکن مہاراشٹرا حکومت نے سلمان خان کی رہائی کے خلاف ایک بار پھر عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔سیشن کورٹ نے سلمان خان کو رواں سال اسی کیس میں دو نوٹسز جاری کیے تھے ایک نوٹس5 مارچ کواور دوسرا 16 مارچ کو بھیجا گیا تھا تاہم سلمان خان کی جانب سے دونوں نوٹسز کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کی جانب سے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ اسی ماہ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے غیرقانونی شکار میں قصور وار ٹہراتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی تاہم دو دن جیل میں گزارنے کے بعد سلمان کی ضمانت منظور ہوگئی تھی۔

 

محمد عامرانجری سے بال بال بچ گئے

لاہور(بی این پی )محمد عامر پاو¿ں پر گیند لگنے کے باوجود کسی سنگین انجری سے بچ نکلے۔دورہ برطانیہ کیلیے قومی کیمپ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے بیٹسمین کے ایک اسٹروک پر گیند سیدھی پاو¿ں پر لگی، بولر کو چوٹ لگنے پر ساتھیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی لیکن بعد ازاں واضح ہوا کہ کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی۔
،محمد عامر بعد میں بولنگ کے لیے بھی آئے اور ایک اوور کیا، پیسر شام کو واہگہ بارڈر جانے والے کرکٹرز کے ہمراہ نہیں تھے۔

 

عمر اکمل نئے عزم کے ساتھ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں

کراچی (یوا ین پی) نوجوان پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نئے عزم کے ساتھ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں جو 25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں بہترین کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔عمر اکمل کے مطابق وہ پاکستان کپ میں اپنی بہترین کارکردگی سے سلیکٹرز کو اپنی جانب توجہ دینے پر مجبور کر دیں گے جبکہ انہوں نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ نہ جانے قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر انہیں کیوں پسند نہیں کرتے حالانکہ وہ ان کو بطور کوچ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ مکی آرتھر کے متعلق کچھ زیادہ نہیں کہنا چاہتے لیکن انہوں نے پہلے جو کچھ بھی کہا اس پر قائم ہیں۔
انہوں نے وقار یونس کے دور میں ٹیسٹ ٹیم سے اپنے اخراج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی آخری چار ٹیسٹ اننگز دیکھی جائیں تو انہوں نے اس دوران تین نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ایک اننگز میں انہیں بیٹنگ کرنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کا گلہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کے باوجود وقار یونس کا یہ کہنا تھا کہ عمر اکمل مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں اور یہ بات وقار یونس کے علاوہ دیگر کوچز سے پوچھی جائے کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم میں کیوں نہیں کھلایا گیا البتہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اب بھی اپنی واپسی کی کوششیں کر رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے آنے والے عرصے میں بہترین کارکردگی کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں عمر اکمل پانچ اننگز میں محض 57 رنز بنائے تھے اور لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کلم نے بھی انہیں ٹیم کی مشکلات کا باعث قرار دیا تھا۔

عامر خان نے فل لوگریکو سے بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے لیا

لندن (این این آئی) باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے ہی لیا۔ ڈھائی ماہ قبل گریکوعامر خان پر مسلسل طنز کے تیر برسا رہے تھے اورعامر خان برداشت کر رہے تھے تاہم جب بات ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کی ذاتی زندگی تک پہنچی تو عامرخان آپے سے باہر ہو گئے عامر خان نے غصے سے اٹھ کر گریکو کے چہرے پر پانی سے بھرا گلاس انڈیل دیا آس پاس بیٹھے لوگوں نے بیچ بچاﺅ کرایا تاہم جھگڑا اتنا بڑھا کہ انتظامیہ کوتقریب روکنا پڑگئی۔چالیس سیکنڈز میں گریکو کو ڈھیرکر کے عامرخان نے اپنا بدلہ لے لیا ۔