Yearly Archives: 2018
لندن سے نواز شریف مریم نواز پاکستان کیلئے روانہ
جرگے میں میجر جزل آصف غفور باجوہ کی خصوصی شرکت ، آئی ایس پی آر
کراچی گیٹ وے آف پاکستان ہے ، شہباز شریف
چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکڑنیب لاہور کو معطل کر دیا
روز نامہ خبریں اور چینل ۵ کے زیر اہتمام خبریں 18سرائیکی مشاعر
rwa
وی سی لاہور کا لج فارویمن یونیورسٹی کی نعیناتی کا معا ملہ
مجھے کیوں نکالا سے عوام کو ئی غرض نہیں ، بلاول بھٹو

پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا کچھوا برسوں بعد بھی گہرے پانی میں زندہ
لندن( ویب ڈیسک )کئی برس سے پلاسٹک کے کنٹینر میں پھنسا کچھوا سمندر کے گہرے پانی میں زندہ تیرتا رہا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غوطہ خور مشکل میں پھنسے ایک کچھوے کی مدد کررہے ہیں۔ غوطہ خوروں نے بتایا کہ وہ گہرے پانی میں تیر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک کچھوے کو دیکھا جس کا دھڑ پلاسٹک کے کنٹینر میں پھنسا تھا جس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے تیر نہیں پا رہا تھا۔غوطہ خوروں نے کچھوے کو پانی سے نکال کر کشتی میں رکھا اور چاقو کی مدد سے پلاسٹک کنٹینر کاٹ کر کچھوے کو اس مصیبت سے آزاد کرایا، پلاسٹک کی وجہ سے کچھوے کی جلد بری طرح متاثر ہوچکی تھی،برسوں سے پلاسٹک کنٹینر میں پھنسے رہنے کے باعث کچھوے کی جلد اپنی اصلی حالت میں نہیں رہی تھی۔غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ کچھوا کافی عرصے سے اس پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا تھا اور حیران کن طور پر وہ گہرے پانی میں اس مشکل کے باوجود زندہ تھا۔

کوچ کے جذباتی خطاب نے کرکٹرز میں نیا جوش بھر دیا
لاہور (ویب ڈیسک )مشکل ٹور سے قبل مکی آرتھر کے جذباتی خطاب نے کرکٹرز میں نیا جوش بھر دیا، انہوں نے ٹیم کو100فیصد صلاحیتوں کے اظہار کی تلقین کردی۔آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے لاہور میں تربیتی کیمپ کا اختتام ہو گیا،اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جذباتی خطاب بھی کیا،میدان میں ایک طرف لگائے گئے شامیانے کے نیچے جمع ہونے والے کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر بھرپور توجہ اور محنت کے ساتھ میچز میں کم سے کم غلطیاں کی جائیں تو مضبوط حریفوں کو بھی زیر کرنا ناممکن نہیں مکی آرتھر نے کہا کہ ٹور ایک نیا چیلنج ہے جس کو قبول کرتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، سب کو اپنی 100 فیصد صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ میں کارکردگی دکھانے کیلیے کنڈیشنز کو جلد سمجھنے اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر ضروری دباو¿ سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حاضر دماغی سے حریف کی کمزوریوں کیخلاف اپنی طاقت کا استعمال کریں۔