کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملہ، 31 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

کابل( ویب ڈیسک )افغان دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہری کابل میں واقع ووٹر اور شناختی کارڈ سینٹر کے باہر اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو شہریوں کے قریب جا کر دھماکے سے اڑا دیا۔کابل پولیس چیف جنرل داو¿د امین کے مطابق خودکش حملہ آور کا ہدف عام شہری تھے جس نے شناخی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑایا۔دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان واحد مجرو نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملے میں 31 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی اور دہشت گرد اپنی مرضی عوام پر مسلط نہیں کرسکیں گے۔

 

نظام تعلیم کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا، یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی

لاہور (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے میرٹ کے برعکس پنجاب کی مختلف سرکاری یونیورسٹیز کے متعدد وائس چانسلرز کو استعفے دینے کی ہدایت کردی جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا، یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی تعیناتی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سینئرز کو کیسے نظر انداز کردیا گیا، عدالت کے علم میں ہے کہ احسن اقبال کا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تعیناتی میں کیا کردار ہے۔اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن علی رضا گیلانی نے کہا کہ عظمیٰ قریشی کی تعیناتی میرے دور میں نہیں ہوئی اور تعیناتی سے متعلق انکوائری میرے پاس آئی تھی۔لاہور کالج یونیورسٹی کی وائس چانسلر عظمیٰ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ احسن اقبال میرے والد کے شاگرد ہیں، حلفاً کہتی ہوں احسن اقبال کا تعیناتی میں کوئی کردار نہیں۔چیف جسٹس نے میرٹ کے برعکس سرکاری یونیورسٹیز کے متعدد وائس چانسلرز کو استعفے دینے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی سرچ کمیٹیاں قائم کر کے وائس چانسلرز کی جلد تعیناتیاں کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 

بارش والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، خشک موسم پھر شروع

لاہور / اسلام آباد / پشاور( ویب ڈیسک ) بارش برسانے والے بادل پاکستان سے نکل گئے جس کے بعد پھر سے خشک موسم شروع ہوگیا جب کہ خشک موسم سے گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ا?ج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی، تربت، مٹھی40، میرپورخاص اور چھور میں 39 جبکہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے سلسلے کے دوران 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوئے، جاں بحق افرادکاتعلق نوشہرہ، دیربالااورہنگو سے ہے، بارشوں کے دوران 12مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

 

خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے125 میں ن لیگ کی حمایت میں کمی

لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ انتخاب این اے125کے شہریوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو ڈی پوائنٹ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس لاکھوں میں لیا جاتا ہے لیکن بارش ہونے پر دو دو فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔حلقہ این اے 125 کے ایک شہری نے کہا کہ حلقے میں کوئی کام نہیں ہوا پرائز بانڈ ان کے نکلتے ہیں، دھاندلی ہوتی ہم نے خود دیکھی ہے، آر او خود ٹھپے لگا رہے تھے، ایک اور شہری کا کہناتھا سعد رفیق نے بہت کام کیا ہے ، سڑکیں اس نے بنائی ہیں، لوگوں نے کہا کہ ان کے دور میں پٹرول سستا ہوا اور گیس بھی مہنگی نہیں ہوئی، کوئی بھی کھڑا ہو ووٹ شیر ووٹ کو دیں گے انہوں نے لاہور کا نقشہ بدل دیا ہے۔ایک اور شہری نے کہا کہ سڑکیں بنانے سے ملک کی ترقی نہیں ہوتی ہم عمران خان کو ووٹ دیں گے جس نے عوام کو شعور دیا ، سڑکیں بنانے سے قوم کا قرض نہیں اترے گا ، عوام کو تعلیم اور شعورہوگا تو ملک ترقی کرے گا، ایک اور شہری نے کہا کہ سعد رفیق نے کام کروانے کی بہت کوشش کی ہے لیکن یہاں ووٹ پی ٹی آئی کا ہے کیونکہ(ن) لیگ کرپٹ ہے، ایک اور شہری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کام کروائے ہیں، ایک بچہ سڑک پر مرا تو اس نے پول بنوادیا اور لڑکیوں کیلئے کالج بنوایا ہم تو (ن) لیگ کو ووٹ دیں گے۔

 

”ہندی میڈیم“ نے سلمان اور عامر کو بھی مات دیدی

ممبئی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ”ہندی میڈیم“ نے بھارت اور پاکستان کے بعد چین میں بھی تہلکہ مچاتے ہوئے سلمان خان کی ”بجرنگی بھائی جان“ اور عامر خان کی فلم ”دنگل“ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم چینی باکس آفس پر 205.21 کروڑ کا بزنس کر کے دو سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ”ہندی میڈیم“ میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوارڈ میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

 

نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپس روانہ

لندن ( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، نواز شریف غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیو آر 632 سے رات ایک بج کر پینتالیس منٹ پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچیں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جب کہ وطن پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔

 

معین اختر کو بچھڑے 7برس ہوگئے

لاہور ( خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی آج( اتوار ) منائی جائے گی ۔ 24دسمبر 1950ءکو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 16 برس کی عمر میں اسٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور حاضرین کے دل جیتے۔ 1970ءکی دہائی میں پی ٹی وی کے ذریعے ان کی رسائی ہر گھر تک ہوگئی۔ معین اختر کو جہاں اہم شخصیات کے انداز کی نقالی پر ملکہ حاصل تھا وہیں انہوں نے ٹی وی پر شائقین کو مزاح کے ایک نئے انداز سے بھی روشناس کرایا جو کہ ان ہی کا خاصا تھا۔ ٹی وی پر جہاں انہوں نے انور مقصود اور بشری انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کئے وہیں منچلے نوجوان سے لے کر ایک سنکی بوڑھے تک کے جو کردار انہوں نے ادا کئے انہیں دیکھ کر آج بھی ہونٹوں پر ہنسی مچل جاتی ہے۔ ان کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین شامل ہیں۔اسٹیج ہو، ٹی وی یا پھر فلم معین اختر نے کبھی پھکڑ پن کا استعمال نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ بچے ہوں یا بڑی عمر کے افراد معین اختر ہر عمر کے لوگوں میں ہر دل عزیزتھے۔ ان کے فن کی گواہی ناصرف پاکستان بلکہ بھارت کے مشہور و معروف اداکار بھی دیتے ہیں۔ معین اختر کو ان کی ہمہ جہت فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اہم قومی اور بین الاقوامی سطح ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ عوام نے کامیابی کا جو تاج معین اختر کے سر پہ سجایا تھا اسے انہوں نے آخری لمحے تک گِرنے نہیں دیا۔ پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننے والا یہ فنکار تو 22اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے لیکن ان کی یادیں آج بھی کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جارہا ہے

لاہور( ویب ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا کے مخلتف ممالک میں زمین سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جارہا ہے۔ارتھ ڈے نیٹ ورک کے مطابق یہ دن ہر سال 22 اپریل کو دنیا کے 192 ممالک میں منایا جاتا ہے جس کی ابتدا 48 برس قبل 1970 میں امریکی سینیٹر گیرولڈ نیلسن نے کی، جن کا عزم ماحول کو صاف ستھرا رکھنا تھا۔ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان سے محفوظ بنانا اور لوگوں میں آگہی اور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ماہر ماحولیات ڈاکٹر معظم کے مطابق فضائی آلودگی کا خاتمہ درخت لگا کر کیا جاسکتا ہے کیوں کہ درخت ا±ٓکسیجن فراہم کرتے ہیں۔زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ارتھ آور منایا گیا۔عالمی ادارہ صحت 2012 کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے جس کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ‘بڑھاپے’ کی چہ مگوئیاں

ؓممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے بڑھاپے والے روپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔انوشکا شرما نے اس وقت دو فلمیں سائن کی ہوئی ہیں جن میں ایک ’سوئی دھاگا‘ اور دوسری ’زیرو‘ ہے جس میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کام کر رہی ہیں۔وائرل ہوئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا ایک نئے روپ میں جلد جلوہ گر ہونے والی ہیں جس میں وہ ایک معمر خاتون دکھائی دیں گی جس کے لیے ان کا میک اپ آرٹسٹ میک اپ بھی کر رہی ہیں۔

 

فلم باجی رائو مستانی کے 52 سالہ بھارتی فلمسٹار ملند سومن نے نوجوان لڑکی سے شادی رچا لی ، ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ۔۔۔ دلہنیا کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) فلم باجی راﺅ مستانی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 52 سالہ بھارتی فلمسٹار ملند سومن اپنے سے آدھی عمر کی نوجوان لڑکی انکیتا کے ساتھ تعلق بنانے پر کافی تنقید کی زد میں رہے لیکن اب انہوں نے اسی دوشیزہ سے شادی کر لی ہے,دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔حال ہی میں ملند سومن نے انکیتا کے اہلخانہ سے بھی ایک سالگرہ کی تقریب میں ملاقات کی۔ انکیتا کے والدین کو ملند کی عمر پر اس سے قبل تو اعتراض تھا لیکن ملند سے ملاقات کے بعد ان کے تمام اعتراضات دور ہو گئے۔